my life journal,
life journal,
personal journal,
life diary,
daily journal,
journaling my life,
my daily life,
personal vlog journal,
self reflection,
personal growth journey,
mindset journal,
learning about myself,
life lessons,
growing as a person,
self discovery,
becoming better every day,
day in my life,
daily routine,
simple life vlog,
everyday life moments,
life updates,
real life vlog,
quiet life vlog,
normal day vlog,
mental health journal,
emotional growth,
expressing my feelings,
healing journey,
finding peace,
self care journal,
calm life vlog,
mindful living,
aesthetic journal,
aesthetic vlog,
peaceful vlog,
slow living,
cozy life,
calm music vlog,
soft life,
minimalist lifestyle,
motivation journal,
positive mindset,
inspiring life journey,
chasing my dreams,
staying consistent,
improving my life,
discipline and growth,


My Life Journal

#21may2025
#islamabad
اسلام آباد: 21 مئی 2025۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت کم لاگت رہائشی منصوبوں کیلئے ہاوسنگ شعبے کی ترقی پر قائم کردہ ٹاسک فورس کا جائزہ اجلاس.

حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ کم لاگت ہاؤسنگ منصوبوں سے گھروں کے حصول میں آسانی پیدا کرے. وزیرِاعظم

کم لاگت ہاؤسنگ منصوبوں سے نہ صرف رہائشی منصوبے عام آدمی کی دسترس میں آئیں گے بلکہ ملکی معیشت ترقی کرے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے. وزیرِاعظم

ٹاسک فورس وزارت خزانہ اور بینکوں کے ساتھ مل کر کم لاگت رہائشی منصوبوں کی فنانسنگ کی سفارشات جلد پیش کرے جسے بجٹ تجاویز کا حصہ بنایا جائے. وزیرِ اعظم کی ہدایت.

ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کیلئے تعمیراتی شعبے کی ترقی کلیدی اہمیت رکھتی ہے. وزیرِاعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت کم لاگت رہائشی منصوبوں کیلئے ہاوسنگ کی ٹاسک فورس کا جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا.

اجلاس میں وزیرِ اعظم کو حکومت کی جانب سے کم لاگت رہائشی منصوبوں کے اقدامات پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ کنڈومونیم ایکٹ (Condomonuim Act) 2025 اور فور کلوژئر قانون (Foreclosure Law) میں ترامیم اپنے حتمی مراحل میں ہیں جن کی منظوری کے بعد کم لاگت رہائشی منصوبوں کے تحت گھروں کی تعمیر و ملکیت کیلئے قرضوں کا حصول آسان ہوگا.

اجلاس کو ٹاسک فورس کی جانب سے تعمیراتی شعبے بالخصوص کم لاگت رہائشی منصوبوں کے آغاز سے متعلق اب تک کی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی.

اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، ریاض حسین پیرزادہ، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

7 months ago | [YT] | 0

My Life Journal

#21may2025
اسلام آباد: 21 مئی 2025۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کریں گے.

وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کو خضدار میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دھشتگردوں کی جانب سے اسکول کی بچیوں اور اساتذہ پر حملے کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی.

وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت بھی کریں گے.

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں آج شام ایوان صدر میں منعقد ہونے والی تقریب کو خضدار میں اندوہناک حملے کی وجہ سے انہی کی درخواست پر مؤخر کر دیا گیا.

7 months ago | [YT] | 0

My Life Journal

اسلام آباد: 21 مئی 2025۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خضدار میں اسکول بس پر بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت.

وزیراعظم کا دھشتگرد حملے میں معصوم بچوں اور انکے اساتذہ کی شہادت پر رنج و ملال کا اظہار.

وزیرِ اعظم کا بچوں کے والدین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار، ذمہ داران کے فوری تعین اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت.

وزیراعظم کی واقعے میں زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طبی امداد فراہم کرنے کے ہدایت.

بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دھشتگردوں کا اسکول بس میں معصوم بچوں پر حملہ انکی بلوچستان میں تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے. وزیرِ اعظم

دھشتگردوں نے اسکول بس پر حملہ کرکے درندگی کی تمام حدیں پار کیں. وزیرِ اعظم

بھارتی سرپرستی میں پلنے والے ان دھشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے. وزیرِ اعظم

بھارتی حمایت یافتہ ان دھشتگردوں کے بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی. وزیرِ اعظم

پاکستان کے مستقبل، ننھے و معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے ان دھشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا. وزیرِ اعظم

مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں دھشتگردوں کی بربریت کا نشانہ بننے والے ان معصوم بچوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں. وزیرِ اعظم

سیکیورٹی فورسز اور حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم اور متحد ہیں، وزیراعظم

7 months ago | [YT] | 0

My Life Journal

*پرائم منسٹر آفس*
(پریس ونگ)

اسلام آباد: 20 مئی 2025.

*وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور اورجاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس*

ایف بی آر کی ڈیجیٹائیزیشن اور نظام کو خود کار بنانے کیلئے اقدامات تیزی سے جاری ہیں. وزیرِاعظم

70 برس کے بگاڑ کو ٹھیک کرنے کیلئے سخت اقدامات ضروری ہیں. وزیرِاعظم

ٹیکس دینے والے افراد اور کاروبار کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینگے. وزیرِاعظم

ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کاروبار کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں. وزیرِاعظم

ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کاروبار کے خلاف مؤثر قانونی کاروائی کی جائے گی. وزیرِاعظم

ایف بی آر اور اسکے معاون قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیکس آمدن میں اضافے کیلئے کوششیں قابل ستائش ہیں. وزیرِاعظم

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور اور جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا.

اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں سیلز ٹیکس کی چوری کی روک تھام کیلئے نیشنل ٹارگیٹنگ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے. اس نظام کے تحت مصنوعات کی نقل وحمل میں شامل گاڑیوں کو ای ٹیگ اور ڈیجیٹل ڈیوائس کے ذریعے براہ راست ٹریک کیا جائے گا. مزید برآں ای-بلٹی کا نظام بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جو کہ ایف بی آر کے سسٹم پر جاری کی جائے گی. ملک کی تمام بڑی شاہراہوں اور شہروں میں داخلے کی جگہوں پر ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم نصب کیا جائے گا. اس اقدام سے اسمگلنگ و سیلز ٹیکس چوری کا خاتمہ ہوگا اور عام شہریوں کو رکنے کی دقت سے نجات اور وقت کی بچت ہوگی. مذکورہ نظام سے معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن ممکن ہوگی اور محصولات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا.

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں پر درآمدات و برآمدات کی ڈیجیٹل و خودکار نگرانی کیلئے کسٹم ٹارگیٹنگ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے. اس نظام کو مقامی و بین الاقوامی ڈیٹا بیس سے منسلک کیا جائے گا اور مصنوعی ذہانت کو برؤے کار لاتے ہوئے ٹیکس چوری و اسمگلنگ کی روک تھام کی جائے گی.

اجلاس کو بتایا گیا کہ ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کی افرادی قوت کو نئے نظام سے روشناس کرانے کیلئے انکی تربیت کا مؤثر انتظام بھی کیا جارہا ہے. اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ اس نظام کو دو مرحلوں میں نافذ کیا جائے گا. پہلے مرحلے میں کسی ایک بڑے شہر سے اس کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا اور بعد ازاں اسے ملک بھر میں نافذ کیا جائے گا.

اجلاس کو سیمنٹ، ہیچریز، پولٹری فیڈ، تمباکو اور مشروبات کے شعبے میں سیلز ٹیکس کی نگرانی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی.

اجلاس کو بتایا گیا کہ چینی کی صنعت پر نافذ کر دہ نگرانی کے نظام کی طرح تمباکو، مشروبات، اسٹیل و سیمنٹ کے شعبوں میں پیداوار کی نگرانی کیلئے ایف بی آر اور معاون اداروں کے افسران و اہلکار تعینات کر دئیے گئے ہیں.

وزیرِ اعظم نے تمام اقدامات کو جلد، مؤثر اور پائیدار طریقے سے نافذ کرنے کی ہدایت کی.

7 months ago | [YT] | 0

My Life Journal

Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif chairs a review meeting regarding FBR reforms. Islamabad, 20 May 2025.

#geonews #arynews #pakistannews

7 months ago | [YT] | 0

My Life Journal

_PMO Tickers_

*پرائم منسٹر آفس*
(پریس ونگ)

اسلام آباد: 20 مئی، 2025.

*وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے*

وزیرِ اعظم کی پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر مبارکباد.

حکومت پاکستان کی جانب سے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری.

حال ہی میں پاکستان تاریخ کے کٹھن مرحلے سے گزرا۔ کابینہ میں گفتگو

6 اور 7 مئی 2025 کی رات بھارت نے پاکستان پر بلا اشتعال اور بلا جواز جنگ مسلط کی. وفاقی کابینہ

پاکستان کی سول آبادی میں معصوم شہریوں بشمول خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا. وفاقی کابینہ

دشمن کی جانب سے پاکستان کی خود مختاری اور سرحدی سالمیت کو پامال کرنے کی مذموم کوشش کی گئی. وفاقی کابینہ

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے مثالی جرآت اور عزم کے ساتھ پاک فوج کی قیادت کی اور مسلح افواج کی جنگی حکمتِ عملی اور کاوشوں کو بھرپور طریقے سے ہم آہنگ کیا. وفاقی کابینہ

آرمی چیف کی بے مثال قیادت کی بدولت پاکستان کو معرکہ حق میں تاریخی کامیابی حاصل ہوئی. وفاقی کابینہ

ان کی شاندار عسکری قیادت، جرآت، اور بہادری، پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے اور دشمن کے مقابلے میں دلیررانہ دفاع کے اعتراف میں، جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی وزیرِ اعظم کی تجویز کابینہ نے منظور کر لی.

وزیرِ اعظم نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے انہیں اس فیصلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا.

حکومت کا ائیر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر انکی خدمات کو جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ.

وفاقی کابینہ نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ افواج پاکستان کے افسران و جوان، غازیان، شہداء اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو آپریشن بنیان مرصوص کے دوران انکی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اعلی سرکاری ایورڈز سے نوازا جائے گا.

7 months ago | [YT] | 0

My Life Journal

دنیا میں پیدل چلنے کے لیے سب سے طویل سڑک کیپ ٹاؤن (جنوبی افریقہ) سے ماگادان (روس) تک جاتی ہے۔
ہوائی جہاز یا کشتی کی ضرورت نہیں، راستے میں پل موجود ہیں۔
یہ راستہ 22,387 کلومیٹر طویل ہے اور اسے طے کرنے میں 4,492 گھنٹے لگتے ہیں۔
اگر بغیر رُکے چلا جائے تو 187 دن لگیں گے، اور اگر روزانہ 8 گھنٹے چلا جائے تو 561 دن درکار ہوں گے۔
اس سفر کے دوران آپ 17 ممالک، چھ ٹائم زونز اور سال کے تمام موسموں سے گزرتے ہیں۔

10 months ago | [YT] | 0

My Life Journal

اگر برسات میں آپ کو سانپ کاٹ لے
اگر آپ ایسی جگہ موجود ہیں
جہاں طبی امداد ناممکن ھے اور آپ کو سانپ نے کاٹ لیا ھے تو پریشانی کی ضرورت نہیں فوری طور پر ڈنگ والی جگہ سے 2 انچ اوپر پٹی یا رسی کس کہ باندھ لیں تاکہ زہر جسم میں نہ پھیلے و کسی
تیز چیز سے زخم کی جگہ پر چیرا لگائیں
تاکہ خون نکلنا شروع ہوجائے اور آک کا پودہ تلاش کریں۔ اسکا دودھ زخم والی جگہ اور ناف پر لگائیں
*آپ کی ایک پوسٹ کسی کی زندگی بچا سکتی ہے

11 months ago | [YT] | 1

My Life Journal

یہ پہلی جنگ عظیم کا جرمن جنگی سائیکل War bicycleہے جو اس وقت کی ضرورت کے مطابق بہترین Innovation تھی اس کے ٹائر airless تھے یعنی ہوا کے بغیر تھے ان میں ٹیوب استعمال نہیں ہوتی تھی ایک رائفل ہولڈر بھی ہے جو کہ پہلے سے ہی Built-in ہے یعنی کمپنی کی طرف سے فٹ ہو کر آتا تھا مختلف ہموار یا ناہموار اونچے نیچے راستوں پر سفر کرتے ہوئے پیغام رسانی کیلئے یہ ٹرانسپورٹ کا ایک بہترین خاموش اور کفایتی ذریعہ تھا جنگی تاریخ کے خطرناک ترین دور میں اس سائیکل نے اپنی افادیت ظاہر کی اور اسے ڈیزائن کرنے والوں کی حکمت عملی کو اجاگر کیا ۔

11 months ago | [YT] | 0