أنا غــلام حُسين اِبن علــئ. (الحــمدللہ)


Zawar Muneeb

ولادت با سعادت
مولا محمد ابن حسن عسکری علیہ السلام

خورشیدِ مہر و ماہ و رسالت چمک گیا
وہ بارھواں چراغِ امامت بھی آ گیا
جس کے ظہور سے ہے منور تمام دہر
خوشبوئے گل سے باغِ خلافت مہک گیا

محمدؐ و آل محمدؐ اور تمام مومنین کو بہت بہت مبارک ہو🍂

1 week ago | [YT] | 0

Zawar Muneeb

ولادت با سعادت
امام زین العابدین ابن حُسین علیہ السلام

خورشیدِ برجِ شرف و جاہ ہے یہ
برحق ہے ولی، مظہرِ اللہ ہے یہ
جس راہ سے گزرے، خلق کہتی تھی پکار
اللہ رے اللہ! سبحان اللہ ہے یہ

محمدؐ و آل محمدؐ اور تمام مومنین کو بہت بہت مبارک ہو🍂

2 weeks ago | [YT] | 3

Zawar Muneeb

*`ولادت با سعادت`*
> * مولا عباس ابن علی المرتضیٰ علیہ السلام *
`مژدہ کہ ظہورِ قمرِ ہاشمیؑ آج ہے`
`اک پیکرِ ایثار و وفا، صاحبِ تاج ہے`
*محمدؐ و آل محمدؐ اور تمام مومنین کو بہت بہت مبارک ہو* 🍂

2 weeks ago | [YT] | 3

Zawar Muneeb

> *یا ختمِ رُسل! گوہرِ مقصود مبارک*
> *یہ جلوہ، یہ مولود، یہ مسجود مبارک*

*میر انیس کے اس خوبصورت بند کی تشریح درج ذیل ہے*
*اس کلام میں میر انیس حضور اکرمﷺ کی بارگاہ میں ان کے نواسے، امام حسین علیہ السلام کی ولادت کی مبارکباد پیش کر رہے ہیں*

> یا ختمِ رُسل! گوہرِ مقصود مبارک
*اس مصرعے میں میر انیس نبی کریم ﷺ کو "ختمِ رُسل" (آخری نبی) کہہ کر مخاطب کر رہے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ اے اللہ کے `رسولﷺ آپ کو وہ "گوہرِ مقصود"` مبارک ہو جس کی تمنا کائنات کو تھی۔ یہاں `امام حسینؑ کو 'گوہرِ مقصود' (وہ موتی جس کی خواہش کی جائے) کہا گیا ہے`، یعنی وہ ہستی جس نے دینِ اسلام کی تکمیل اور حفاظت کا عظیم مقصد پورا کرنا تھا۔*

> یہ جلوہ، یہ مولود، یہ مسجود مبارک
*اس مصرعے میں تین اہم الفاظ استعمال کیے گئے ہیں:*
> جلوہ
*امام حسینؑ کا نورانی چہرہ اور ان کی آمد سے ہونے والی رونق*
> مولود
*وہ مولود (پیدا ہونے والا بچہ) جو پوری کائنات کے لیے باعثِ برکت ہے*
> مسجود
*اس سے مراد وہ ہستی ہے جسے فرشتے بھی سلام پیش کرتے ہیں اور جس کی عبادت و بندگی (خدا کے حضور سجدہ ریزی) رہتی دنیا تک مثال بن گئی*

2 weeks ago | [YT] | 2

Zawar Muneeb

*`ولادت با سعادت`*
> * امام عالی مقام حُسین ابن علی المرتضیٰ علیہ السلام *
*محمدؐ و آل محمدؐ اور تمام مومنین کو بہت بہت مبارک ہو* 🍂

2 weeks ago | [YT] | 1

Zawar Muneeb

`سورۃ آل عمران`
> الصَّابِرِينَ وَالصَّادِقِينَ وَالْقَانِتِينَ وَالْمُنفِقِينَ وَالْمُسْتَغْفِرِينَ بِالْأَسْحَارِ.
*یہ لوگ صبر کرنے والے ہیں (قول و فعل میں) سچ بولنے والے، اطاعت کرنے والے، راہِ خدا میں خیرات کرنے والے اور سحر کے وقت طلب مغفرت کرنے والے ہیں۔*
```آیت:۱۷```

1 month ago | [YT] | 1

Zawar Muneeb

*`ولادت با سعادت`*
> *امام علئ ابن ابو طالب علیہ السلام*
*امام زمانہؑ اور تمام مومنین کو بہت بہت مبارک ہو* 🍂

1 month ago | [YT] | 1

Zawar Muneeb

*`شہادت`*
> *امام علی نقی علیہ السلام*
*امام زمانہؑ اور تمام مومنین کو تعزیت پیش کرتے ہیں*

1 month ago | [YT] | 2

Zawar Muneeb

*`ولادت با سعادت`*
> *امام مُحمد ابنِ زین العابدین علیہ السلام*
*امام زمانہؑ اور تمام مومنین کو بہت بہت مبارک ہو* 🍂

1 month ago | [YT] | 4

Zawar Muneeb

`ماہ رجب کے مختصر اعمال`

> 1.رسول اکرمؐ سے روایت ہے کہ جو شخص ماہ رجب میں سو مرتبہ کہے

اَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ الَّذِيْ لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ
وَحْدَهُ لَا شَرِيْكَ لَهُ
وَ اَتُوْبُ اِلَيْهِ۔

> 2.آنحضرت ہی سے مروی ہے کہ جو شخص پورے ماہ رجب میں ہزار مرتبہ

لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ۔

کہے گا پروردگار اس کے لئے ایک لاکھ حسنات لکھ دے گا اور جنت میں اس کے لئے سو شہر آباد کر دے گا۔

> 3.روایت میں ہے کہ جو شخص ماہ رجب میں صبح کے وقت ستّر مرتبہ اور ظہر کے وقت بھی ستّر مرتبہ کہے گا

اَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ وَ اَتُوْبُ اِلَيْهِ۔

اور اس کے بعد ہاتھوں کو بلند کر کے کہے گا

اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِيْ وَ تُبْ عَلَيَّ۔

تو اگر وہ ماہ رجب میں مر جائے گا تو خدا س سے راضی رہے گا اور آتش جہنم اسے چھو بھی نہیں سکتی ہے۔

> 4.پورے ماہ رجب میں ہزار مرتبہ کہے

اَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ ذَا الْجَلَالِ وَ الْاِكْرَامِ
مِنْ جَمِيْعِ الذُّنُوْبِ وَ الْآثَامِ۔

تا کہ پروردگار اسے معاف کر دے۔

> 5.سید ؒ نے اقبال میں سورۂ قل ھو اللہ کے دس ہزار مرتبہ یا ایک ہزار مرتبہ یا پورے ماہ رجب میں سو مرتبہ پڑھنے کی بےشمار فضیلت نقل کی ہے اور روایت کی ہے کہ جو شخص ماہ رجب کے روز جمعہ سو مرتبہ سورۂ قل ھو اللہ پڑھ لے گا اس کے لئے روز قیامت ایسا نور ہو گا جو اسے جنت تک کھینچ کر لے جائے گا۔

> 6.سید بن طاؤسؒ نے رسول اکرمؐ سے روایت کی ہے کہ جو شخص ماہ رجب کے جمعہ کو دن چار رکعت نماز ظہر و عصر کے درمیان پڑھے گا اور ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد سات مرتبہ آیت الکرسی اور پانچ مرتبہ قل ھو اللہ پڑھے گا اور آخر میں دس مرتبہ کہے گا

اَسْتَغْفِرُ اللهَ وَ اَسْاَلُهُ التَّوْبَةَ۔

پروردگار عالم اس کے لئے جس دن نماز پڑھی ہے اس دن سے مرنے کے دن تک ہزار حسنات لکھتا رہے گا اور جو بھی آیت پڑھی ہے اس کے بدلے بہشت میں ایک شہر یا قوت سرخ کا اور ہر حرف کے بدلے ایک قصر سفید موتی کا تعمیر کر دےگا اور اس کا عقد حوالعین سے کردےگا اور اس سےراضی رہے گا اور اس کا نام عبادت گذاروں میں درج کر دےگا اور اس کا انجام نیک بختی اور مغفرت پر ہو گا۔

> 7.ماہ رجب کہ تین دن پنجشنبہ ، جمعہ اور ہفتہ کو روزہ رکھے کہ روایت میں ہے کہ جو شخص ان محترم مہینوں میں تین دن روزہ رکھے گا پروردگار اس کو نو سال کی عبادتوں کا ثواب عنایت فرمائے گا۔

1 month ago | [YT] | 1