sufyan Usmani official

السلام عليكم ورحمةالله وبرکاتہ
عنوان
سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم
امیدہے سبھی حضرات خیریت سے ہونگے
ہمارا چینل بنانے کا مقصد صرف اور صرف لوگوں کی اصلاح کرنا ہے
اس لئے سبھی حضرات سے درخواست ہے کہ اس چینل کو سبسکرائب کریں اور شیٔر فرمادیں
فقط وسلام سفیان عثمانی
رابطہ 7456911973


sufyan Usmani official

بسم اللہ الرحمن الرحیم

*جامعہ خیرالمدارس کھوائی موڑ میں*
*عظیم الشان مسابقۂ خطابت کا انعقاد*
مورخہ *18 دسمبر 2025ء، بروز جمعرات* بعد نمازِ مغرب جامعہ *خیرالمدارس کھوائی موڑ* میں انجمن بزمِ ابرار کے زیرِ اہتمام عظیم الشان مسابقۂ خطابت کا اختتامی پروگرام نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا۔

پروگرام کا آغاز *قاری محمد سفیان قاسمی* (استاذ شعبۂ تجوید) کی پُراثر تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد *مفتی محمد مزمل صاحب* (استاذ جامعہ) نے نہایت عقیدت و محبت کے ساتھ نعتِ رسول ﷺ پیش کی۔ اس موقع پر *مولانا محمد طلحہ صاحب* نے جامعہ کی کارکردگی پر مختصر روشنی ڈالی

مسابقۂ خطابت میں طلبۂ جامعہ نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور علمی و فکری موضوعات پر معیاری اور ولولہ انگیز تقریریں پیش کر کے سامعین سے خوب داد وصول کی۔ مسابقے کی سرپرستی *حضرت مفتی محمد عثمان صاحب قاسمی* (مہتمم جامعہ) نے فرمائی، جبکہ بطورِ حکم *حضرت مولانا محمد سکندر صاحب* (استاذ دارالعلوم وقف) اور *مفتی محمد غفران صاحب* (استاذ دارالعلوم وقف دیوبند) نے فرائض انجام دیے۔ نظامت کے فرائض *مولوی خوشی محمد* (شریک عربی پنجم) نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔

نتائج کے اعلان کے مطابق منتخب دس طلبہ میں سے
*اول پوزیشن* مولوی محمد سلمان (شریک عربی چہارم کھوائی)،
*دوم پوزیشن* مولوی محمد عالم (شریک عربی ہفتم، بھنبھاڑہ)،
*سوم پوزیشن* مولوی محمد طالب (شریک عربی ہفتم، بھنبھاڑہ)
نے حاصل کی۔

تقریب میں اساتذۂ جامعہ بالخصوص مفتی محمد فرحت صاحب، مولانا خالد مولانا محمد طلحہ صاحب، مفتی محمد مزمل صاحب، قاری محمد سفیان صاحب، حافظ دین محمد صاحب اور بھائی محمد اکبر (طباخ جامعہ) نے پروگرام کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

اس موقع پر مولانا عبدالحنان کھوائی، ڈاکٹر بلال کھوائی، مولانا عابد کھوائی، مولانا لقمان، مولانا افتخار، مولانا عمران کھوائی،قاری محمد جاوید، حافظ آس محمد کھوائی، مولانا محمد فرقان ہرہ، مولانا آصف کھوائی، مولانا محمد عارف کھوائی، قاری محمد شاہد ہرہ، قاری محمد اسلم ہرہ سمیت قرب و جوار کے علماء کرام اور ائمہ حضرات کی بڑی تعداد شریک رہی۔

اختتامی کلمات میں *مفتی محمد غفران صاحب* نے طلبہ کو مفید نصیحتیں کرتے ہوئے اخلاص، مطالعہ اور زبان و بیان کی اصلاح پر زور دیا، جبکہ *مولانا سکندر صاحب* صاحب نے ایسی علمی تقریبات کو طلبہ کے اعتماد اور صلاحیتوں کے فروغ کا اہم ذریعہ قرار دیا۔ آخر میں حضرت مولانا محمد سکندر صاحب کی دعا پر یہ بابرکت اجتماع اختتام پذیر ہوا۔

یہ پروگرام طلبہ کی علمی و ادبی صلاحیتوں کو نکھارنے اور جامعہ کے علمی ماحول کو مزید مضبوط بنانے میں ایک کامیاب اور مثالی کوشش ثابت ہوا۔

(شائع کردہ)
قاری محمد سفیان قاسمی
استاذ جامعہ خیرالمدارس کھوائی موڑ

2 weeks ago | [YT] | 30

sufyan Usmani official

السلام علیکم

1 month ago (edited) | [YT] | 17

sufyan Usmani official

آج کوئی اشعار نہیں آج آپ ہی تعریف کیجئے 🤗

1 month ago | [YT] | 21

sufyan Usmani official

ہوا بھی رُک کے دیکھے سفیان کی متانت کو
نظر کو نرمیوں والا جو ایسا وقار ملتا ہے

1 month ago | [YT] | 21

sufyan Usmani official

لسی کے ہر گھونٹ میں مٹھاسِ سکون ہے،
سفیان کے لبوں پہ شکر کا جنون ہے۔

1 month ago | [YT] | 24

sufyan Usmani official

جہاں بیٹھے وہ جگمگا اٹھے محفل کا جہان،
کیا خوب صورت مسکاں ہے تیرے لبوں پر، سفیان۔

2 months ago | [YT] | 24

sufyan Usmani official

👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇
https://youtu.be/R0ApMb8_DNE

3 months ago | [YT] | 0

sufyan Usmani official

ہر دل میں ہے سفیان کی الفت کا رنگ،
جیسے صحنِ گلشن میں اُترے چاند کی چمک۔
سفیان کا نام لبوں پہ آئے تو دل مسکرا اٹھے،
یہ نام روشنی بن کے ہر اندھیرے کو مٹا دے۔

4 months ago | [YT] | 26

sufyan Usmani official

سفیان کی محفل ہو تو دل بہل جائے،
غم کے اندھیروں میں بھی چراغ جل جائے۔

4 months ago | [YT] | 38