🎙️ Nasheed Artist & Reciter Of Quran🎙️

I'm Molana,Qari,Md Zeeshan Qasmi
From Godda Jharkhand India
Lives in Darul Uloom Deoband India
Naat Khan,Online Holy Quran Teacher & Islamic Scoler

Dear viewers !
Recitation of Quran, Hamad, Naat e Rasool, Nasheed, Tarana, Urdu Ghazal, Islamic Statements, etc. are Uploaded on This Channel

Please Like Comment Share the Video And Subscribe to the Channel Thank you ❣️


Contact us 👇
📧 mdzeeshanahmad03@gmail.com


Zishan Qasmi

مدرسہ دار التعلیم والتربیۃ حیدرآباد میں آغازِ حفظِ قرآن کریم و تہنیتی پروگرام کا باوقار انعقاد

حیدرآباد: گزشتہ روز مدرسہ دار التعلیم والتربیۃ، گرامر کالونی، ٹولی چوکی، حیدرآباد میں آغازِ حفظِ قرآن کریم و تہنیتی پروگرام کے عنوان سے ایک نہایت نورانی، روح پرور اور باوقار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔

اس بابرکت تقریب میں مدرسے کے چھ ہونہار طلبہ نے دینیات کی ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد حفظِ قرآن کریم کے مقدس اور بابرکت سفر کا آغاز کیا۔ اس موقع پر طلبہ، اساتذہ، سرپرستان اور دیگر معزز مہمانانِ گرامی نے شرکت کرکے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعائیں کیں۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز حضرت مولانا قاری ذیشان صاحب، استاذِ شعبۂ قرأت، جامعہ بدر العلوم گڑھی دولت و سابق امام جامع رشید، دارالعلوم دیوبند، کی ایمان افروز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ تلاوتِ قرآن کریم سے محفل کا ماحول نورانی اور روحانی کیفیت سے معمور ہوگیا۔

بعد ازاں بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نہایت عقیدت و محبت کے ساتھ دلکش نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ اس کے بعد قاری راشد القمر صاحب نے اپنے مخصوص اور دلنشیں انداز میں حمد و نعت کے روح پرور کلام پیش کیے، جس سے محفل کی روحانی فضا مزید پُرکیف ہوگئی۔

تقریب کے دوران حفظِ قرآن کریم شروع کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی گئی اور قرآن کریم سے تعلق مضبوط کرنے، اس کی تلاوت، حفظ اور عمل کی اہمیت پر بھی توجہ دلائی گئی۔ شرکائے محفل نے بچوں کے اس مبارک سفر کو ان کے لیے، ان کے والدین اور پوری امت کے لیے سعادت و خیر کا ذریعہ قرار دیا۔

پروگرام کے اختتام پر مدرسے کی انتظامیہ کی جانب سے تمام مہمانانِ گرامی، اساتذہ، سرپرستان اور حاضرینِ مجلس کا شکریہ ادا کیا گیا۔ آخر میں ملک و ملت کی سلامتی، مدرسے کی ترقی، اساتذہ و طلبہ کی کامیابی اور حفظِ قرآن کریم شروع کرنے والے طلبہ کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اہلِ خیر سے خصوصی اپیل

قرآنِ کریم کی تعلیم کا فروغ اور حافظینِ قرآن کی سرپرستی بلاشبہ عظیم سعادت اور صدقۂ جاریہ ہے۔ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:

«خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ»

ترجمہ: تم میں سب سے بہتر وہ شخص ہے جو قرآن سیکھے اور اسے دوسروں کو سکھائے۔
(صحیح بخاری)

لہٰذا تمام اہلِ خیر، مخیر حضرات اور ہمدردانِ ملت سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ ان معصوم اور مستحق طلبہ کی تعلیم و تربیت میں اپنا حصہ شامل کریں اور مدرسے کے تعلیمی و تربیتی نظام کے لیے حتی المقدور تعاون فرمائیں۔

آپ کی طرف سے کیا جانے والا تعاون محض ایک طالب علم کی مدد نہیں، بلکہ قرآنِ کریم کے ایک خادم کی تیاری میں حصہ ڈالنے کے مترادف ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے، آپ کی اس معاونت کو صدقۂ جاریہ بنائے اور دنیا و آخرت میں اس کا بہترین بدلہ عطا فرمائے۔ آمین۔

قرآن کی خدمت، نسلوں کی حفاظت اور آخرت کی کمائی ہے۔

1 day ago | [YT] | 21

Zishan Qasmi

📖 آغازِ حفظِ قرآنِ کریم | حیدرآباد میں تہنیتی پروگرام 🌹

حفظِ قرآن کے مبارک سفر کا خوبصورت آغاز، بچوں کی حوصلہ افزائی اور دعاؤں کے ساتھ۔ 🤲❤️

3 days ago | [YT] | 0

Zishan Qasmi

3 weeks ago | [YT] | 83

Zishan Qasmi

اللہ بہتر جانتا ہے، ہم نہیں جانتے

3 weeks ago | [YT] | 31

Zishan Qasmi

شیخ الہند لائبریری

3 weeks ago | [YT] | 61

Zishan Qasmi

Happy Independence Day 🇮🇳

4 weeks ago | [YT] | 148

Zishan Qasmi

15 اگست 2026 کا مقبول ترانہ جسے تقریباً ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں نے سنا اور پسند کیا 👇

1 month ago | [YT] | 8

Zishan Qasmi

اس پرفتن دور میں راہ علم کے مسافر ، اپنا علمی سفر کیسے جاری رکھیں ؟ جس سے سفر بسہولت مکمل ہو سکے محزون و مغموم علمی سفر پر لطف و مسرور کیسے بنے؟ زخمی علمی جذبات، رو بصحت کیسے ہوں؟ خزاں رسیدہ عالمی سفر بہار آفریں کیسے بنے؟ پریشان علمی مسافر کی پریشانی دور کیسے ہو؟ علمی سفر کے رہزنوں سے حفاظت کیسے ہو؟ لو زدہ علمی غنچہ، کیسے کھلے؟ مردہ علمستان، چمنستان کی صورت کیسے اختیار کرے؟ حزیں شام نسیم صبح کی شکل کیسے اختیار کریں؟ اس طوفان تند و بلا میں، باد سرور کیسے حاصل ہو؟ علمی جمود میں تحریک، کیسے پیدا ہو؟ علمی طلب کی دو پہریوں میں ٹھنڈک کیسے حاصل ہو؟ علمی تشنگی کیسے بجھے؟ اورعلم کی بھینی بھینی خوشبو سے آپ کے روشن ذہن و دماغ کیسے معطر ہوں ؟ ان سب کا جواب ہے:

” زمانہ طالب علمی کیسے گزاریں؟“

محبوب العلماء والصلحاء، پیر طریقت حضرت اقدس مولانا وحافظ ذوالفقار احمد صاحب مجددی نقشبندی کی کتب سے منتخب شدہ مضامین جو ہزاروں صفحات پر پھیلے ہوئے ہیں، جن کو حضرت مولانا و مفتی منیر الدین احمد عثمانی و نقشبندی استاذ حدیث دارالعلوم دیو بند نے ” زمانہ طالب علمی کیسے گزاریں؟“ نامی کتاب میں طلبہ عزیز کے استفادہ کے لیے جمع کر دیا ہے، پیر طریقت حضرت اقدس مولانا وحافظ ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی دامت برکاتہم نے مطالعہ کر کے اظہار فرمایا کہ ” زمانہ طالب علمی ہر طالب علم کی ضرورت ہے، ہر مدرس کی ضرورت اور ہر مدرسہ کی ضرورت ہے، لہذا آپ بھر پور فائدہ اٹھائیں اور اپنا علمی سفر تابناک بنائیں۔ جو جدید انداز ، دیدہ زیب ٹائٹل ، اعلیٰ کتابت اور عمدہ کاغذ کے ساتھ دیو بند کے تمام بڑے کتب خانوں پر دستیاب ہے اور

آرڈر کے لیے واٹس ایپ کریں
9931604696

آل انڈیا ڈلیوری دستیاب
ناشر:
مكتبه عبد البر دیوبند

4 months ago | [YT] | 44

Zishan Qasmi

شدید گرمی میں اب پائیں سکون کی نیند۔ ہم لائے ہیں خالص سوتی اور ریشم جیسی نرم بھاگلپوری چادریں، جو آپ کو رکھیں ٹھنڈا اور پُرسکون۔
​✅ خوبیاں:
​انتہائی نرم اور ملائم کپڑا۔
​ہوادار اور پسینہ جذب کرنے والی۔
​سادہ اور دھاری دار ڈیزائنز میں دستیاب۔
​🚚 پورے انڈیا میں ڈلیوری کی سہولت!
📍 قاسمی آن لائن اسٹور، دیوبند
📞 آرڈر کے لیے رابطہ کریں: 9931604696

4 months ago | [YT] | 21

Zishan Qasmi

… ✨
مسجد رشید دارالعلوم دیوبند میں ختمِ تراویح کا روح پرور منظر 🕌
ہزاروں فرزندانِ اسلام کی حاضری، قرآنِ پاک کی تکمیل اور دعاؤں کی گونج…
یا اللہ! ہماری عبادات کو قبول فرما اور ہمیں بار بار یہ سعادت نصیب فرما 🤲🌙

5 months ago | [YT] | 110