we are the part of intellectual warfare. Let the truth overcome; the truth that lies in yourself. Keep searching for the truth. Let's interact with the intellectuals presenting their intellect across the globe. Let's find what is life. Let's find what is existence. Let's find who are us. Let's find what is right and how it is. Let's find what is truth.
Let us explore the ultimate reality through the argumentation of Pakistan's celebrated scholarship. Religious isms, theories and philosophies are to be addressed especially through subcontinental scholarship. Diversity of thought is to be cognated expertly to collect applicative ideologies.


Panacea

ضدی ملحد بلوچ خاتون کے مجرمانہ قتل کا ذمہ دار اسلام کو ٹھہراتا ہے۔کہ اسلام میں دیت کے اصول کی موجودگی جرائم کو ہوا دیتی ہے۔ ایسے جاہلوں کو بتایا جائے کہ دیت کا اختیار قاتل کے پاس نہیں بلکہ مقتول کے ورثاء کے پاس ہوتا ہے۔ اگر مقتول کے ورثاء کسی کھرب پتی اور طاقتور قاتل سے بھی قصاص لینا چاہیں تو اسلام میں کسی قسم کی دیت قاتل کو سزا سے نہیں بچا سکتی۔
اسلام میں دیت کا آپشن عقل و منطق کے خلاف نہیں ہے۔ اور اسلام کی مقرر کردہ سزا یعنی ایک عورت کے ناجائز قتل میں اگر ایک لاکھ افراد بھی ملوث ہوں تو سب کو ہی بدلے میں قتل کیا جائے گا،کسی بھی اور قانون یا ازم سے زیادہ موزوں سزا ہے۔
نیز پاکستان بالخصوص بلوچستان کی اکثریت فقہ حنفی کی پیروکار ہے۔فقہ حنفی کے مطابق لڑکی کا کورٹ میرج یا لو میرج کرنا جائز ہے۔ لہذا کچھ افراد اس کے خلاف چلتے ہیں تو اس میں فقہ حنفی کا کوئی قصور نہیں ۔اسی طرح مذکورہ واقعہ میں خاتون کا قتل اسلام کے اصولوں کے واضح خلاف ہے۔تو کچھ افراد کا یہ عمل اسلام کے سبب نہیں بلکہ معاشرے کی جہالت اور اسلام کے عدم نفاذ کی وجہ سے ہے۔
#balochistan
#atheism
#islam
#pakistan

5 months ago | [YT] | 6