📖 Al Ehsan Islamic Dawah Centre Mumbai
Established on 23 July 2019, our mission is to spread the light of Qur’an and Hadees across society with authentic Islamic knowledge.
We aim to educate, inspire, and guide people towards the true teachings of Islam through lectures, classes, and community programs.
🌙 Our Focus:
Dawah & Islamic Education
Qur’an & Hadees Learning
Moral and Spiritual Guidance
Youth and Community Development
Based in: Mumbai, India
📞 Contact: +91 76662 25641 / +91 70455 65554
📧 Email: alehsanislamicdawahcenter@gmail.com
AL EHSAN ISLAMIC DAWAH CENTRE
✨ اہم اعلان و خوش خبری!
*وفات کے بعد بھی جاری رہنے والا اجر*
الحمدللہ! عنقریب نہایت مفید اور جامع کتاب بنام *"گلدستۂ رمضان"* زیورِ طبع سے آراستہ ہو کر قارئین کے ہاتھوں میں پہنچنے والی ہے، ان شاء اللہ۔
*"گلدستۂ رمضان"* رمضان المبارک کے فضائل، روزے کے مسائل، عبادات، اصلاحِ اعمال، شب و روز کے اہم اعمال اور مسنون رہنمائی پر مشتمل ایک سادہ، عام فہم اور قرآن و سنت پر مبنی تصنیف ہے۔
*لہذا کتاب کی اشاعت کے لیے آپ کے تعاون کی اشد ضرورت۔*
اس دینی و علمی کتاب کی طباعت اور اشاعت کے لیے اہلِ خیر حضرات کے تعاون کی ضرورت ہے۔
اللہ تعالیٰ اس کوشش کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، تمام معاونین کے مال و اولاد میں برکت دے، اور اس کتاب کو ہم سب کے لیے ہدایت، اصلاح اور نجات کا ذریعہ بنائے۔ آمین یا رب العالمین
*الملتمس:* *امان اللہ ذوالفقار احمد نوری و اراکین الاحسان اسلامک دعوہ سینٹر*
*رابطہ نمبر: 7666225641*
3 days ago | [YT] | 6
View 0 replies
AL EHSAN ISLAMIC DAWAH CENTRE
2 weeks ago | [YT] | 7
View 0 replies
AL EHSAN ISLAMIC DAWAH CENTRE
3 weeks ago | [YT] | 11
View 0 replies
AL EHSAN ISLAMIC DAWAH CENTRE
4 weeks ago | [YT] | 10
View 0 replies
AL EHSAN ISLAMIC DAWAH CENTRE
1 month ago | [YT] | 12
View 0 replies
AL EHSAN ISLAMIC DAWAH CENTRE
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظیم وصیتیں
1 month ago | [YT] | 9
View 0 replies
AL EHSAN ISLAMIC DAWAH CENTRE
MOUT KI TAMANNAH
2 months ago | [YT] | 10
View 0 replies
AL EHSAN ISLAMIC DAWAH CENTRE
تین چیزوں سے برأت پر جنت کا وعدہ
"مَنْ مَاتَ وَهُوَ بَرِيءٌ مِنْ ثَلَاثٍ الْكِبْرِ وَالْغُلُولِ وَالدَّيْنِ دَخَلَ الْجَنَّةَ " (جامع ترمذی، حدیث نمبر: 1572)
جس کی اس حالت میں ہوئی کہ وہ تین چیزوں یعنی تکبر(گھمنڈ) ، مال غنیمت میں خیانت اورقرض سے بری رہا ، تو وہ جنت میں داخل ہوگا'۔
2 months ago | [YT] | 12
View 0 replies
AL EHSAN ISLAMIC DAWAH CENTRE
کیا دہشت گردوں کا کوئی مذہب ہوتا ہے؟
ناحق ایک انسان کا قتل پورے انسانیت کا قتل ہے*امان اللہ ذوالفقار احمد نوری*
اسلام امن، سلامتی، رواداری اور اخوت کا دین ہے۔ اسلام نے انسانی جان کے احترام کو بنیادی اصول قرار دیا ہے۔ قرآن و حدیث کی تعلیمات میں معصوم جانوں کے قتل کو نہایت سختی سے ممنوع اور ناقابلِ معافی جرم قرار دیا گیا ہے۔ کسی بے گناہ کا خون بہانا، خواہ کسی بھی سبب سے ہو، اسلام میں قطعی حرام اور ناقابلِ قبول ہے۔ اسلام، دہشت گردی اور خونریزی کی شدید مذمت کرتا ہے اور ایسے افعال کے مرتکب افراد کو سخت سزا کا مستحق قرار دیتا ہے۔
*مذہب اور انسانیت*
تمام الہامی مذاہب کا بنیادی پیغام محبت، امن، بھائی چارہ، اور انسانی حقوق کا تحفظ ہے۔ کوئی بھی سچا مذہب انسانی جان لینے کو جائز قرار نہیں دیتا بلکہ انسانیت کی حفاظت کو اپنی تعلیمات کا مرکز و محور بناتا ہے۔ ہندو مت، عیسائیت، یہودیت، بدھ مت اور بالخصوص اسلام نے معاشروں میں امن و آشتی کی تعلیم دی ہے۔ انبیائے کرام علیہم السلام کی حیاتِ طیبہ اس بات کا عملی نمونہ ہے کہ انہوں نے نفرت، ظلم، اور جبر کے مقابلے میں ہمیشہ محبت، صبر اور عفو و درگزر کو ترجیح دی۔
*اسلام اور دہشت گردی*
اسلام دینِ رحمت ہے۔ قرآن مجید میں ارشاد ہے:
"جس نے کسی ایک جان کو ناحق قتل کیا، گویا اس نے تمام انسانیت کو قتل کر دیا۔"
(سورۃ المائدہ، آیت 32)
یہ آیت اسلامی تعلیمات کا بنیادی اصول بیان کرتی ہے کہ ایک جان کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے امن و سلامتی کا ایسا بے مثال درس دیا کہ ظلم کے پہاڑ توڑنے والے مکہ کے دشمنوں کو فتح مکہ کے دن عام معافی کا اعلان فرما دیا۔
اسلام میں تو حالتِ جنگ میں بھی عورتوں، بچوں، بوڑھوں اور عبادت گاہوں پر ہاتھ اٹھانے کو حرام قرار دیا گیا ہے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی کی طرف ہتھیار نہ اٹھائے، کہ کہیں شیطان اس کے ہاتھ کو ڈگمگا نہ دے اور وہ کسی جان کا ناحق قتل نہ کر بیٹھے۔‘‘(صحیح مسلم: 2617)
اسلام کا مزاج ظلم اور فساد کا نہیں بلکہ عدل، رحم اور صلح کا ہے۔
*دہشت گردی کا اصل محرک*
تاریخ گواہ ہے کہ دہشت گردی مذہبی نہیں، بلکہ سیاسی، معاشرتی، اقتصادی اور نسلی محرکات کی بنیاد پر پروان چڑھتی ہے۔ بعض مفاد پرست عناصر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے مذہب کا سہارا لیتے ہیں، تاکہ اپنے گھناؤنے عزائم کو دینی رنگ دے کر دنیا کو دھوکہ دے سکیں۔
بدقسمتی سے ذرائع ابلاغ کا کردار بھی اس سازش کو تقویت دیتا ہے۔ اگر کوئی مسلمان دہشت گردی میں ملوث ہو تو "اسلامی دہشت گردی" کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے، مگر اگر کوئی غیر مسلم ایسا کرے تو اسے "ذہنی مریض" یا "تنہا مجرم" قرار دیا جاتا ہے۔ یہ دوہرا معیار عالمی سطح پر مسلم امہ کے خلاف نفرت اور تعصب کو فروغ دے رہا ہے۔
دہشت گرد کا نہ کوئی دین ہوتا ہے، نہ مسلک، نہ قوم۔ دہشت گرد صرف دہشت گرد ہوتا ہے۔ جو لوگ مذہب کے نام پر خونریزی کرتے ہیں، وہ مذہب کی روح کو مجروح کرتے ہیں۔ ان کے اعمال اس بات کی علامت ہیں کہ وہ دینِ حقیقی سے بہت دور جا چکے ہیں۔
بطور معاشرہ اور مہذب انسانیت، ہمیں اس حقیقت کا شعور اجاگر کرنا ہوگا کہ دہشت گردی کو مذہب سے جوڑنے کی مذموم روش کو روکا جائے۔ دہشت گردی کی مذمت ہر حال میں ہونی چاہیے، اور دہشت گرد کو صرف اور صرف "دہشت گرد" کے نام سے پہچانا جانا چاہیے، چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب، قوم یا نسل سے ہو۔
دہشت گردی نہ اسلام کی روح سے میل کھاتی ہے اور نہ کسی بھی سچے مذہب کی تعلیمات سے۔ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ ان کی شناخت صرف اور صرف دہشت گردی سے ہونی چاہیے، نہ کہ کسی مذہب یا قوم سے۔
اسلام، انسانیت، اخوت اور امن کا دین ہے اور یہی پیغام ہمیں دنیا میں عام کرنا چاہیے۔
اے اللہ! ہمیں حق کو حق سمجھ کر اس پر چلنے کی توفیق عطا فرما۔
ہمیں باطل کو باطل سمجھ کر اس سے بچنے کی ہمت عطا فرما۔
ہمیں امن، محبت، رواداری اور بھائی چارے کا علمبردار بنا دے۔
دنیا سے نفرت، تعصب اور دہشت گردی کا خاتمہ فرما دے۔
اے رب العالمین! ہمیں ہر قسم کی انتہا پسندی اور ظلم سے محفوظ فرما۔
آمین یا رب العالمین۔
2 months ago (edited) | [YT] | 9
View 0 replies
AL EHSAN ISLAMIC DAWAH CENTRE
2 months ago | [YT] | 8
View 0 replies
Load more