*۱۳ اگست ۱۹۵۴ کی تاریخ ساز رات* *جب قوم نے ریڈیو پاکستان کے توسّط سے پہلی مرتبہ اپنا قومی ترانہ سُنا*
پاکستان کے ”قومی ترانے“ کی ریکارڈنگ ریڈیو پاکستان کراچی کے اسٹوڈیوز میں ۱۳ اگست ۱۹۵۴ء سے پہلے ہی نجم آرا، کوکب جہاں، تنویر جہاں، شمیم بانو، فضل الٰہی، معشوق علی خان، محمد حسین مستری، بلند اقبال اور دائم حسین سمیت کچھ گلوکاروں کی آواز میں ہونے والی محنت اور لگن سے بھرپور اجتماعی ریکارڈنگ کی شکل میں مکمل کی جاچکی تھی۔
قومی ترانے کی اس اجتماعی ریکارڈنگ میں شریک گلوکاروں کی مجموعی تعداد بالعموم گیارہ بیان کی جاتی ہے۔ تاہم مختلف حوالوں میں ان ناموں کی فہرست قدرے مختلف بھی بیان ہوئی ہے؛ ایک فہرست میں احمد رشدی کا نام بھی ملتا ہے۔
اجتماعی گائیکی کی ریکارڈنگ اُس زمانے میں ایک کٹھن فنّی مرحلہ شمار ہوتی تھی۔ ۱۹۵۴ء میں آج کی طرح ہر آواز کو الگ مائکروفون پر ریکارڈ کرنے، اُسے ایک علیحدہ صوتی پرت میں محفوظ رکھنے اور بعدازاں کمپیوٹر پر تمام آوازوں کو آمیزش کے ذریعے یکجا کرنے کی سہولت کا کوئی تصور تک موجود نہ تھا۔ کئی روز کی مشق کے بعد تمام فن کار ایک ساتھ مائکروفون کے سامنے کھڑے ہوکر گاتے تھے اور آوازوں کا توازن بھی آلات کے بجائے گلوکاروں کو مائکروفون سے آگے یا پیچھے کرکے قائم کیا جاتا تھا۔
نجم آرا نے اپنے ایک انٹرویو میں قومی ترانے کی ریکارڈنگ کا احوال سُناتے ہوئے بتایا کہ اُن کی آواز دوسروں سے نمایاں ہورہی تھی تو مہدی ظہیر اُنہیں بار بار مائیکروفون سے پیچھے ہٹنے کے لیے کہتے رہے۔ مہدی ظہیر نے ہی الفاظ، دُھن اور اجتماعی آوازوں کو ایک وحدت میں ڈھالنے میں بنیادی کردار ادا کیا تھا ۔ نجم آراء نے یہ بھی بتایا کہ حفیظ جالندھری بنفس نفیس گائیکی کی مشقوں کے دوران ریڈیو پاکستان کراچی کے سٹوڈیو میں موجود رہے ۔ (بحوالہ: نجم آرا کا انٹرویو، عرب نیوز، ۲۲ اکتوبر ۲۰۲۴ء)۔
۱۹۵۴ء تک ریڈیو پاکستان کا قومی نشریاتی رابطہ قائم ہوچکا تھا، جس کی عملی شکل یہ تھی کہ کراچی سے مرکزی پروگرام شارٹ ویو پر نشر ہوتا اور دوسرے مراکز (لاہور، راولپنڈی، پشاور اور ڈھاکا) اُسے پیشہ ورانہ مواصلاتی ریسیوروں پر وصول کرکے اپنے مقامی ٹرانسمیٹروں سے ریلے کرتے۔ بعض مراکز کو مخصوص طویل فاصلاتی ٹیلی فون لائنوں کے ذریعے بھی پروگرام فراہم کیے جاتے تھے۔
گو کہ قومی نشریاتی رابطے کا یہ طریقہ کار آج کے صاف، مسلسل اور فوری ڈیجیٹل رابطے جیسا نہیں تھا اور اِس طریقۂ ترسیل میں کبھی آواز مدھم پڑجاتی، کبھی شور اور ہَم شامل ہوجاتا اور کبھی کسی قریبی فریکوئنسی کی آواز مداخلت کرنے لگتی تھی ، تاہم پھر بھی ریڈیو پاکستان اِس طریقۂ نشریات کی بدولت ایک بڑی قومی قوت بن چکا تھا؛ ایک شہر سے اُٹھنے والی آواز چند لمحوں میں پورے ملک کی آواز بن جاتی تھی (بحوالہ: ”اے ہسٹری آف ریڈیو پاکستان“، ص ۱۴۷)۔
ریڈیو پاکستان کی ادارہ جاتی تاریخ کے مطابق قومی ترانہ ۱۳ اگست ۱۹۵۴ء کی رات “قومی نشریاتی رابطے “ کی اسی شکل میں ہی پہلی مرتبہ ریڈیو پاکستان کے کراچی ، لاہور ، راولپنڈی ، پشاور اور ڈھاکہ اسٹیشنوں سے بیک وقت نشر کیا گیا ۔ اور صرف یہی نہیں ، اِس کے بعد اسے ہر شام ہی قومی نشریاتی رابطے پر پیش کیا جانے لگا، تاکہ عوام اُس کے الفاظ اور آہنگ سے مانوس ہوسکیں۔
پاکستان اُس وقت باہمی دُوری پر واقع دو جغرافیائی حصّوں( مشرقی اور مغربی پاکستان) پر مشتمل تھا، مگر ریڈیو کی لہریں دونوں حصّوں کو ایک دُھن، ایک ترانے اور ایک قومی آواز میں سمیٹ رہی تھیں۔یہ حقیقی معنوں میں ایک کارنامہ تھا ،جسے ریڈیو پاکستان کے انجینئرز ہر رات سرانجام دے رہے تھے ۔
قومی ترانے کے وجود میں آنے کی کہانی بھی اُس کی پہلی نشریات جتنی دل چسپ ہے۔ (قارئین کی سہولت کے لیے اُسے مختلف مراحل کے عنوانات کے تحت بیان کیا جارہا ہے)
*پہلا مرحلہ: دُھن کی تلاش*
قیامِ پاکستان کے بعد وزارتِ داخلہ اور وزارتِ اطلاعات و نشریات نے قومی ترانے کے الفاظ اور دُھن کے لیے تجاویز طلب کیں۔ یہ تجاویز اخبارات کے اشتہارات کے ذریعے طلب کی گئیں۔ بہترین کلام اور بہترین دُھن کے لیے الگ الگ پانچ ہزار روپے کے انعامات مقرر کیے گئے۔ یہ رقم جنوبی افریقہ کے علاقے ٹرانسوال سے تعلق رکھنے والے ایک فراخ دل مسلمان، اے آر غنی، نے اپنی جیب سے دینے کی پیش کش کی تھی۔
یہ اُس زمانے کے حساب سے ایک خطیر رقم تھی ۔ ان دنوں سونے کی قیمت تقریبا ساٹھ روپے فی تولہ تھی اور یوں یہ انعامی رقم اسی (۸۰) تولے سونے کی قیمت کے برابر بنتی ہے ۔
*دوسرا مرحلہ: قومی ترانہ کمیٹی کی تشکیل*
دسمبر ۱۹۴۸ء میں سردار عبدالرب نشتر کی سربراہی میں “قومی ترانہ کمیٹی“ قائم ہوئی۔ عبد الستار پیرزادہ، چودھری نذیر احمد، راج کمار چکرورتی، حفیظ جالندھری، اے ڈی اظہر، زیڈ اے بخاری، جسیم الدین اور ایس ایم اکرام اُس کے ارکان میں شامل تھے۔ کمیٹی کا پہلا باقاعدہ اجلاس یکم مارچ ۱۹۴۹ء کو ہوا۔ اِس اجلاس میں ایک بنیادی فیصلہ کیا گیا کہ الفاظ سے پہلے دُھن منتخب ہوگی۔ کمیٹی ایسی دُھن چاہتی تھی جسے باقاعدہ موسیقائی علامات میں قلم بند کیا جاسکے، تاکہ دنیا کے مختلف بینڈ اُسے اپنی مرضی سے بدلنے کے بجائے ایک ہی اصل ترتیب میں بجائیں۔ ترانے کو ریاست کے نظریے کی ترجمانی بھی کرنی تھی اور مساوات، اُخوّت اور انسانی عظمت جیسی آفاقی اقدار کو بھی کماحقّہ اُجاگر کرنا تھا۔
*تیسرا مرحلہ: احمد غلام علی چھاگلہ کی دُھن کی پہلی سرکاری پیشکش اور اس کی منظوری*
مقابلے میں موصول ہونے والی کوئی دُھن کمیٹی کو مکمل طور پر مطمئن نہ کرسکی۔ کمیٹی نے دُھنوں کا جائزہ لینے والی ذیلی کمیٹی کے رکن احمد غلام علی چھاگلہ کو نئی دُھن مرتب کرنے کی ذمہ داری سونپی۔
احمد غلام علی چھاگلہ کراچی سے تعلق رکھنے والے ممتاز موسیقار، موسیقی کے محقّق، ادیب اور صحافی تھے، جنہیں مشرقی اور مغربی موسیقی پر یکساں عبور حاصل تھا۔ اُنہوں نے رائل پاکستان نیوی کے براس بینڈ کی معاونت سے دُھن تیار کی۔ اُسے مختلف سازوں اور بیگ پائپ پر آزمایا گیا۔ مقصد واضح تھا: دُھن کی بنیاد مشرقی ہو، مگر دنیا کے مختلف فوجی اور غیر فوجی بینڈ اُسے اصل ساخت بگاڑے بغیر بجاسکیں۔ دُھن کا دورانیہ تقریباً ایک منٹ بیس سیکنڈ تھا۔ اُس کے پہلے حصّے میں تلک کامود، بلاول اور کوہیاری، جبکہ دوسرے حصّے میں پیلو اور دھن سری کے آہنگ سے استفادہ کیا گیا ۔
شاہِ ایران محمد رضا پہلوی یکم مارچ ۱۹۵۰ء کو پاکستان پہنچے تو کراچی میں پاکستان نیوی کے بینڈ نے یہی بے لفظ دُھن اُن کے استقبال میں بجائی۔ یہ اِس دُھن کی پہلی باقاعدہ سرکاری پیش کش تھی۔ مئی ۱۹۵۰ء میں وزیراعظم لیاقت علی خان کے دورۂ امریکا کے موقع پر بھی اِسی دُھن نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ بعدازاں دُھن کو برطانیہ اور امریکا میں پیشہ ورانہ طور پر ریکارڈ کرایا گیا۔
قومی ترانہ کمیٹی نے چھاگلہ کی دُھن کو ۱۰ اگست ۱۹۵۰ء کو اُسے باقاعدہ منظور کرلیا ۔ بعض ثانوی حوالے ۲۱ اگست ۱۹۵۰ء کو حکومتی توثیق کی تاریخ قرار دیتے ہیں؛ بظاہر ۱۰ اگست کمیٹی کے فیصلے اور ۲۱ اگست سرکاری منظوری سے متعلق دو الگ تاریخیں ہیں۔
*چوتھا مرحلہ : دُھن کیلئے موزوں الفاظ کی تلاش*
دُھن تیار تھی، مگر اب اُسے ایسے الفاظ درکار تھے جو پہلے سے مقرّرہ لے، آہنگ، وقفوں اور دورانیے میں پوری طرح سما سکیں۔ دُھن کے گراموفون ریکارڈ ممتاز شُعرا کو بھیجے گئے۔ شاعروں کو اپنی پسند کی بحر میں آزادانہ قومی نغمہ نہیں لکھنا تھا؛ اُنہیں چھاگلہ کی پہلے سے مقرّر دُھن کے صوتی قالب میں الفاظ بٹھانے تھے۔ چار بنگالی شُعرا کو بھی خصوصی دعوت دی گئی، کیونکہ اُس وقت بنگالی پاکستان کی اکثریتی آبادی کی زبان تھی۔ قومی ترانہ کمیٹی کو کئی سو کلام موصول ہوئے۔ معروف روایت اُن کی تعداد ۷۲۳ بتاتی ہے، اگرچہ دستیاب کابینہ کارروائی میں اِس عدد کی آزادانہ تصدیق نہیں ملتی۔
۶ دسمبر ۱۹۵۰ء کو زیڈ اے بخاری کا کلام زیرِ غور آیا، مگر کمیٹی نے اُسے عام سامع کے لیے مشکل قرار دے کر مسترد کردیا۔ جنوری ۱۹۵۱ء میں حفیظ جالندھری سمیت متعدد شُعرا سے نئے کلام طلب کیے گئے۔ مارچ ۱۹۵۱ء میں کمیٹی نے حفیظ جالندھری اور حکیم احمد پاشا کے کلام حکومت کو پیش کیے۔ بعض مقبول روایات میں حکیم احمد شجاع کا نام آتا ہے، مگر کابینہ کی کارروائی پر مبنی تحقیق میں ”حکیم احمد پاشا“ درج ہے۔ ۵ دسمبر ۱۹۵۱ء کو مرکزی کابینہ کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی۔ اُس نے مزید دُھنیں اور مزید کلام طلب کرلیے اور معاملہ تقریباً دو برس کے لیے سرد خانے میں چلا گیا۔
۲۹ دسمبر ۱۹۵۳ء کو فائل دوبارہ کھلی۔ چھاگلہ کی دُھن منظور ہوگئی، مگر حفیظ جالندھری کے فارسی آمیز کلام پر اعتراض اُٹھا۔ ایک عجیب سمجھوتا تجویز ہوا: پہلا بند زیڈ اے بخاری کے کلام سے لیا جائے اور باقی دو بند حفیظ جالندھری کے رکھے جائیں۔ حفیظ جالندھری ڈٹ گئے۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر زیڈ اے بخاری اپنے کلام کا ایک شعر بھی چھاگلہ کی دُھن پر موزوں ثابت کردیں تو وہ شاعری ترک کردیں گے۔ اِس دوٹوک انکار نے پیوندکاری کا راستہ بند کردیا۔ اب فیصلہ پورے کلام کے حق یا مخالفت میں ہونا تھا۔
*پانچواں مرحلہ: حفیظ جالندھری کے کلام کی منظوری*
۴ اگست ۱۹۵۴ء کو مرکزی کابینہ نے حفیظ جالندھری کا مکمل کلام، بغیر کسی آمیزش کے، پاکستان کے قومی ترانے کے طور پر منظور کرلیا۔ احمد غلام علی چھاگلہ یہ دن نہ دیکھ سکے؛ وہ ۱۹۵۳ء میں وفات پاچکے تھے۔ کاغذ پر قومی ترانہ مکمل تھا، مگر کاغذ پر درج الفاظ اور موسیقائی علامات خود قوم تک نہیں پہنچ سکتے تھے۔ اُنہیں انسانی آواز، صوتی ترتیب، ریکارڈنگ اور ملک گیر نشریات درکار تھیں۔ یہ پوری ذمہ داری ریڈیو پاکستان نے سنبھالی۔
*چھٹا مرحلہ: تحریر اور دُھن سے قومی آواز تک*
ریڈیو پاکستان نے گلوکار جمع کیے، کئی روز مشقیں کرائیں، حفیظ جالندھری کے الفاظ کو چھاگلہ کی دُھن سے ہم آہنگ کیا، مہدی ظہیر کی نگرانی میں مختلف آوازوں کا توازن قائم کیا اور کراچی کے اسٹوڈیو میں قومی ترانے کی اجتماعی ریکارڈنگ مکمل کی۔ پھر ۱۳ اگست ۱۹۵۴ء کو اِسی ریکارڈنگ کو پہلی مرتبہ پاکستانی عوام تک پہنچایا۔ اِس کے بعد قومی ترانے کو ہر شام قومی نشریاتی رابطے پر چلایا گیا، تاکہ ملک کے دونوں حصّوں میں بسنے والے لوگ اُس کے الفاظ اور آہنگ سے مانوس ہوجائیں۔
قومی ترانے کی تشکیل میں ریڈیو پاکستان کا کردار کسی رسمی ستائش کا محتاج نہیں؛ حقائق خود اِس کردار کی گواہی دیتے ہیں۔ دُھن کے گراموفون ریکارڈ شُعرا تک پہنچانے میں نشریاتی ادارے کے وسائل کام آئے۔ منتخب کلام کو دُھن پر بٹھانے کے لیے ریڈیو کے موسیقار اور صداکار میدان میں اُترے۔ اجتماعی گائیکی کی مشقیں ریڈیو پاکستان نے کرائیں۔ ریکارڈنگ اُس کے کراچی اسٹوڈیو میں ہوئی۔ آوازوں کی فنّی ترتیب اُس کے پروڈیوسر مہدی ظہیر نے سنبھالی۔ پہلی نشریات اُسی کے ٹرانسمیٹر سے ہوئی۔ پھر اُسی کے قومی نشریاتی رابطے نے قومی ترانے کو کراچی کی فضا سے اُٹھاکر لاہور، پشاور، راولپنڈی اور ڈھاکا سمیت ملک کے مختلف علاقوں تک پہنچایا۔
شاعر نے الفاظ دیے، موسیقار نے دُھن بنائی اور گلوکاروں نے اُسے آواز دی؛ مگر اِن تینوں کو یکجا کرکے پوری قوم کی سماعت تک پہنچانے والا ادارہ ریڈیو پاکستان تھا۔
اِسی لیے ۱۳ اگست ۱۹۵۴ء کی رات ریڈیو پاکستان سے صرف ایک ترانہ نشر نہیں ہوا تھا؛ پاکستان نے پہلی مرتبہ اپنی قومی آواز سُنی تھی۔
ریڈیو پاکستان ۱۳ اگست ۱۹۵۴ ء کی تاریخی رات رُو پذیر ہونے والی پاکستان کے قومی ترانے کی اس پہلی نشریاتی رُونمائی میں شریک اپنے ایک ایک کو خراج تحسین پیش کرتا ہے ، اور ان سب افراد کو بھی جنہوں نے قومی ترانے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کیا
بسم الله الرحمن الرحيم السلام علیکم ورحـــــــمةالله وبركآته اللہ تعالٰی متحمل بھی ہے اور رحیم و کریم بھی۔ وہ گناہ گاروں کو توبہ کے لئے مہلت دیتا ہے اور توبہ کرنے والوں کو دامن رحمت میں ڈھانپ لیتاہے۔ دعا ھے کہ یوم حشر الله سبحان و تعالی ہمارا شمار اپنے پسندیدہ بندوں میں فرماۓ اورجنت کے ھر دروازے سے نام پکارا جاے. الله پاک ہمیں اپنی رحمت اور شفقت سے کبھی جدا نہ کرے. الله تعالی دنیا جہاں کی ساری خوشیاں اور نعمتیں آپ کو اور آپ کے خاندان کو عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین
رشتوں کی مثال درختوں کی مانند ہے جب ہم انہیں اپنی ضروریات سے کاٹتے جاتے ہیں تو گھنی چھاؤں سے محروم ہو جاتے ہیں اے میرے اللّہ!، اے میرے پاک پروردگار! ہم تمام کو ہمیشہ اپنے والدین ، بزرگوں کا سعادت مند اور خدمت گزار رکھنا. اے اللّہ! تمام انسانوں کے ساتھ ہمیشہ حُسن سلوک سے پیش آنے کی توفیق عطا فرما. اے اللّہ!، اے رب العالمین!، اے پروردگار! جن مشکلوں و پریشانیوں میں ہم مبتلا ہیں تو انہیں اپنی شان کریمی سے حل کر دے اور ان پریشانیوں کو دور فرما دے. اے اللّہ! ہمیں دنیا و آخرت کی بھلائی عطا فرما. ہميں ہر نقصان سے بچا اور جو نقصان ھوا اسے اپنے فضل سے پورا فرما دے. ھمارے نصيب آچھے فرما۔ اے پروردگار! آنے والا نیا دن ہمارے اور ہمارے تمام تر عزیز و اقارب کیلئے مبارک ثابت کر دے اور ہر میدان دنیا اور آخرت میں ہمیں کامیابیاں عطا فرما۔
اللہ تعالیٰ سے وابستگی ہی کامیابی کا زینہ ہے. دستک دیتے رہو، رب کا دروازہ کبھی بند نہیں ہوتا. ہماری نظر کے تالے کھل جائیں تو معلوم ہو کہ رحمت تو ہمیشہ سے قریب تھی. ایک دن وہ لمحہ آئے گا جب دل بدل جائے گا، دنیا پیچھے رہ جائے گی اور رب کا قُرب سب سے بڑا سچ بن جائے گا. باقی سب فانی ہے...، اصل زندگی تو وہی ہے جو رب کے ساتھ جڑ کر ملتی ہے. اللہ تعالٰی ہم سب کو وہ صراط مستقیم نصیب فرمائے جو ذات باری تعالی سے ہمیشہ وابستہ رکھے. اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی وناصر ہو. آمین یارب العالمین...!!!
اے اللہ: تیری رحمت اور کرم کے سوا کوِئی نہیں جو ہماری ضرورتوں کو پورا کر سکے۔ اور تیرے سوا کوئی نہیں جو اپنی شان کے مطابق اپنے فضل اور لطف سے ہماری دعاؤں کا جواب دے سکے۔ اے اللہ ہمیں ہدایت شدہ لوگوں میں سے ہدایت دے اور ہمیں عافیت دے ان کے ساتھ جنہیں تو نے عافیت دی ہماری حفاظت فرما ان کے ساتھ جنکی تو نے حفاظت فرمائی اور جو کچھ تو نے ہمیں دیا ہے اس میں برکت عطا فرما. اے پروردگار ہم تجھ سے اپنے گناہوں کی معافی چاہتے ہیں اور تیری طرف توبہ کرتے ہیں ہم تیرے دروازے پر دستک دے رہے ہیں ہم تجھ سے سوال کررہے ہیں اپنے عاجز دلوں کے ساتھ اور ایسے چہروں کے ساتھ جو تجھ سے شرمندہ ہیں اے اللہ تو معاف کرنے والا ہے معافی کو پسند کرتا ہے ہمیں معاف کردے آمین یارب العالمین
آج ہم بات کریں گے پاکستان کی ایک ایسی عظیم شخصیت کی جنہیں قوم "مادرِ ملت" کے لقب سے جانتی ہے۔ محترمہ فاطمہ جناح نہ صرف بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی بہن تھیں بلکہ تحریکِ پاکستان کی ایک بے مثال رہنما، خواتین کے حقوق کی علمبردار اور جمہوریت کی مضبوط آواز بھی تھیں۔
ابتدائی زندگی
فاطمہ جناح 31 جولائی 1893ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ ابتدائی تعلیم کے بعد انہوں نے ڈینٹل سرجن کی تعلیم حاصل کی اور برصغیر کی ابتدائی مسلمان خواتین ڈینٹسٹوں میں شمار ہوئیں۔ والدین کے انتقال کے بعد انہوں نے اپنے بھائی قائداعظم محمد علی جناح کا ہر قدم پر ساتھ دیا۔
تحریکِ پاکستان میں کردار
تحریکِ پاکستان کے دوران فاطمہ جناح نے مسلم خواتین کو منظم کیا، جلسوں سے خطاب کیے، عوام میں شعور پیدا کیا اور مسلم لیگ کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی محنت اور قربانیوں نے خواتین کو قومی سیاست میں متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
قیامِ پاکستان کے بعد خدمات
پاکستان بننے کے بعد فاطمہ جناح نے سماجی بہبود، خواتین کی تعلیم، صحت اور فلاحی کاموں پر خصوصی توجہ دی۔ انہوں نے مہاجرین کی مدد کے لیے بھی نمایاں خدمات انجام دیں اور ہمیشہ عوام کے حقوق کی آواز بلند کی۔
جمہوریت کے لیے جدوجہد
1965ء میں انہوں نے صدارتی انتخاب میں حصہ لیا۔ اگرچہ وہ سرکاری نتائج کے مطابق کامیاب نہ ہو سکیں، لیکن عوام کی بڑی تعداد نے انہیں جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کی علامت سمجھا۔ ان کی انتخابی مہم نے ملک میں جمہوری شعور کو مزید مضبوط کیا۔
شخصیت اور کردار
فاطمہ جناح سادگی، دیانت، بہادری اور اصول پسندی کی مثال تھیں۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی پاکستان، عوام اور جمہوریت کے لیے وقف کیے رکھی۔ وہ خواتین کے لیے ہمت، قیادت اور خدمت کا روشن نمونہ ہیں۔
وفات
محترمہ فاطمہ جناح 9 جولائی 1967ء کو کراچی میں انتقال کر گئیں۔ ان کی وفات پر پوری قوم غمزدہ ہوئی۔ انہیں قائداعظم محمد علی جناح کے مزار کے احاطے میں سپردِ خاک کیا گیا۔
آج کے لیے پیغام
فاطمہ جناح ہمیں یہ سبق دیتی ہیں کہ قومیں صرف ہتھیاروں سے نہیں بلکہ تعلیم، اتحاد، دیانت داری، جمہوریت اور عوامی خدمت سے ترقی کرتی ہیں۔ اگر ہم ان کے اصولوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں تو پاکستان ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بن سکتا ہے۔
اللہ تعالیٰ محترمہ فاطمہ جناحؒ کے درجات بلند فرمائے، آمین۔
عنوان: عبدالستار ایدھی — انسانیت کا سب سے بڑا خادم
السلام علیکم ناظرین!
آج ہم بات کریں گے پاکستان کی اس عظیم شخصیت کی، جس نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر دی۔ یہ شخصیت ہے عبدالستار ایدھی۔
عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928 کو گجرات، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ قیامِ پاکستان کے بعد ان کا خاندان کراچی منتقل ہو گیا۔ بچپن ہی سے انہیں ضرورت مندوں، بیماروں اور بے سہارا لوگوں کی خدمت کا جذبہ تھا۔ یہی جذبہ آگے چل کر ایک عظیم فلاحی تحریک میں تبدیل ہوا۔
1951 میں انہوں نے ایک چھوٹے سے ڈسپنسری سے خدمتِ انسانیت کا سفر شروع کیا۔ محدود وسائل کے باوجود ان کا حوصلہ بلند تھا۔ وقت کے ساتھ ان کی خدمات کا دائرہ وسیع ہوتا گیا اور "ایدھی فاؤنڈیشن" دنیا کی سب سے بڑی رضاکارانہ فلاحی تنظیموں میں شمار ہونے لگی۔
ایدھی فاؤنڈیشن نے ایمبولینس سروس، یتیم بچوں کی کفالت، لاوارث بچوں کی پرورش، خواتین کے لیے پناہ گاہیں، فری ڈسپنسریاں، ہسپتال، بلڈ بینک، میت خانے، لاوارث افراد کی تدفین، قدرتی آفات میں امدادی سرگرمیاں اور بیرونِ ملک بھی انسانی خدمت کے بے شمار منصوبے شروع کیے۔
عبدالستار ایدھی کا سب سے نمایاں وصف یہ تھا کہ وہ رنگ، نسل، مذہب، زبان یا قومیت کی بنیاد پر کسی سے امتیاز نہیں کرتے تھے۔ ان کے نزدیک ہر انسان قابلِ احترام تھا اور ہر ضرورت مند کی مدد کرنا ان کا فرض تھا۔
انہوں نے سادہ زندگی گزاری۔ سادہ لباس پہنا، معمولی خوراک کھائی اور اپنی پوری زندگی خدمتِ خلق کے لیے وقف رکھی۔ انہوں نے ثابت کیا کہ انسان کی عظمت دولت سے نہیں بلکہ کردار، اخلاص اور خدمت سے پہچانی جاتی ہے۔
عبدالستار ایدھی کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔ دنیا بھر میں ان کی خدمات کو سراہا گیا اور انہیں انسانیت کی خدمت کی علامت قرار دیا گیا۔
8 جولائی 2016 کو گردوں کے عارضے کے باعث کراچی میں ان کا انتقال ہوا۔ لیکن ان کا مشن آج بھی لاکھوں لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے، اور ایدھی فاؤنڈیشن بدستور دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے۔
ناظرین! عبدالستار ایدھی ہمیں یہ سبق دیتے ہیں کہ اگر نیت خالص ہو تو ایک فرد بھی پوری دنیا میں تبدیلی لا سکتا ہے۔ ہمیں بھی چاہیے کہ اپنی استطاعت کے مطابق ضرورت مندوں کی مدد کریں، کیونکہ انسانیت کی خدمت ہی سب سے بڑی عبادت ہے
📢 بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی خواتین بینیفشریز کے لیے اہم اطلاع
تمام مستحق خواتین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جنہوں نے ابھی تک بی آئی ایس پی دفتر سے مفت بینظیر سم حاصل نہیں کی، یا کسی دوسری جگہ سے سم لی ہے، وہ جلد از جلد اپنے قریبی بی آئی ایس پی دفتر جا کر بینظیر سم حاصل کریں۔
✅ یاد رکھیں: بینظیر کفالت پروگرام کی مالی امداد صرف بی آئی ایس پی کی جانب سے جاری کردہ بینظیر سم پر ہی منتقل کی جائے گی۔
سم حاصل کرنے کے لیے اپنے ساتھ یہ چیزیں ضرور لے جائیں: • اصل قومی شناختی کارڈ • اپنا ذاتی موبائل فون
اپنے قریبی بی آئی ایس پی دفتر سے بینظیر سم بالکل مفت حاصل کریں اور آئندہ ادائیگیوں میں کسی بھی پریشانی سے بچیں۔
SANA TV Channel
*۱۳ اگست ۱۹۵۴ کی تاریخ ساز رات*
*جب قوم نے ریڈیو پاکستان کے توسّط سے پہلی مرتبہ اپنا قومی ترانہ سُنا*
پاکستان کے ”قومی ترانے“ کی ریکارڈنگ ریڈیو پاکستان کراچی کے اسٹوڈیوز میں ۱۳ اگست ۱۹۵۴ء سے پہلے ہی نجم آرا، کوکب جہاں، تنویر جہاں، شمیم بانو، فضل الٰہی، معشوق علی خان، محمد حسین مستری، بلند اقبال اور دائم حسین سمیت کچھ گلوکاروں کی آواز میں ہونے والی محنت اور لگن سے بھرپور اجتماعی ریکارڈنگ کی شکل میں مکمل کی جاچکی تھی۔
قومی ترانے کی اس اجتماعی ریکارڈنگ میں شریک گلوکاروں کی مجموعی تعداد بالعموم گیارہ بیان کی جاتی ہے۔ تاہم مختلف حوالوں میں ان ناموں کی فہرست قدرے مختلف بھی بیان ہوئی ہے؛ ایک فہرست میں احمد رشدی کا نام بھی ملتا ہے۔
اجتماعی گائیکی کی ریکارڈنگ اُس زمانے میں ایک کٹھن فنّی مرحلہ شمار ہوتی تھی۔ ۱۹۵۴ء میں آج کی طرح ہر آواز کو الگ مائکروفون پر ریکارڈ کرنے، اُسے ایک علیحدہ صوتی پرت میں محفوظ رکھنے اور بعدازاں کمپیوٹر پر تمام آوازوں کو آمیزش کے ذریعے یکجا کرنے کی سہولت کا کوئی تصور تک موجود نہ تھا۔ کئی روز کی مشق کے بعد تمام فن کار ایک ساتھ مائکروفون کے سامنے کھڑے ہوکر گاتے تھے اور آوازوں کا توازن بھی آلات کے بجائے گلوکاروں کو مائکروفون سے آگے یا پیچھے کرکے قائم کیا جاتا تھا۔
نجم آرا نے اپنے ایک انٹرویو میں قومی ترانے کی ریکارڈنگ کا احوال سُناتے ہوئے بتایا کہ اُن کی آواز دوسروں سے نمایاں ہورہی تھی تو مہدی ظہیر اُنہیں بار بار مائیکروفون سے پیچھے ہٹنے کے لیے کہتے رہے۔ مہدی ظہیر نے ہی الفاظ، دُھن اور اجتماعی آوازوں کو ایک وحدت میں ڈھالنے میں بنیادی کردار ادا کیا تھا ۔ نجم آراء نے یہ بھی بتایا کہ حفیظ جالندھری بنفس نفیس گائیکی کی مشقوں کے دوران ریڈیو پاکستان کراچی کے سٹوڈیو میں موجود رہے ۔ (بحوالہ: نجم آرا کا انٹرویو، عرب نیوز، ۲۲ اکتوبر ۲۰۲۴ء)۔
۱۹۵۴ء تک ریڈیو پاکستان کا قومی نشریاتی رابطہ قائم ہوچکا تھا، جس کی عملی شکل یہ تھی کہ کراچی سے مرکزی پروگرام شارٹ ویو پر نشر ہوتا اور دوسرے مراکز (لاہور، راولپنڈی، پشاور اور ڈھاکا) اُسے پیشہ ورانہ مواصلاتی ریسیوروں پر وصول کرکے اپنے مقامی ٹرانسمیٹروں سے ریلے کرتے۔ بعض مراکز کو مخصوص طویل فاصلاتی ٹیلی فون لائنوں کے ذریعے بھی پروگرام فراہم کیے جاتے تھے۔
گو کہ قومی نشریاتی رابطے کا یہ طریقہ کار آج کے صاف، مسلسل اور فوری ڈیجیٹل رابطے جیسا نہیں تھا اور اِس طریقۂ ترسیل میں کبھی آواز مدھم پڑجاتی، کبھی شور اور ہَم شامل ہوجاتا اور کبھی کسی قریبی فریکوئنسی کی آواز مداخلت کرنے لگتی تھی ، تاہم پھر بھی ریڈیو پاکستان اِس طریقۂ نشریات کی بدولت ایک بڑی قومی قوت بن چکا تھا؛ ایک شہر سے اُٹھنے والی آواز چند لمحوں میں پورے ملک کی آواز بن جاتی تھی (بحوالہ: ”اے ہسٹری آف ریڈیو پاکستان“، ص ۱۴۷)۔
ریڈیو پاکستان کی ادارہ جاتی تاریخ کے مطابق قومی ترانہ ۱۳ اگست ۱۹۵۴ء کی رات “قومی نشریاتی رابطے “ کی اسی شکل میں ہی پہلی مرتبہ ریڈیو پاکستان کے کراچی ، لاہور ، راولپنڈی ، پشاور اور ڈھاکہ اسٹیشنوں سے بیک وقت نشر کیا گیا ۔ اور صرف یہی نہیں ، اِس کے بعد اسے ہر شام ہی قومی نشریاتی رابطے پر پیش کیا جانے لگا، تاکہ عوام اُس کے الفاظ اور آہنگ سے مانوس ہوسکیں۔
پاکستان اُس وقت باہمی دُوری پر واقع دو جغرافیائی حصّوں( مشرقی اور مغربی پاکستان) پر مشتمل تھا، مگر ریڈیو کی لہریں دونوں حصّوں کو ایک دُھن، ایک ترانے اور ایک قومی آواز میں سمیٹ رہی تھیں۔یہ حقیقی معنوں میں ایک کارنامہ تھا ،جسے ریڈیو پاکستان کے انجینئرز ہر رات سرانجام دے رہے تھے ۔
قومی ترانے کے وجود میں آنے کی کہانی بھی اُس کی پہلی نشریات جتنی دل چسپ ہے۔ (قارئین کی سہولت کے لیے اُسے مختلف مراحل کے عنوانات کے تحت بیان کیا جارہا ہے)
*پہلا مرحلہ: دُھن کی تلاش*
قیامِ پاکستان کے بعد وزارتِ داخلہ اور وزارتِ اطلاعات و نشریات نے قومی ترانے کے الفاظ اور دُھن کے لیے تجاویز طلب کیں۔ یہ تجاویز اخبارات کے اشتہارات کے ذریعے طلب کی گئیں۔ بہترین کلام اور بہترین دُھن کے لیے الگ الگ پانچ ہزار روپے کے انعامات مقرر کیے گئے۔ یہ رقم جنوبی افریقہ کے علاقے ٹرانسوال سے تعلق رکھنے والے ایک فراخ دل مسلمان، اے آر غنی، نے اپنی جیب سے دینے کی پیش کش کی تھی۔
یہ اُس زمانے کے حساب سے ایک خطیر رقم تھی ۔ ان دنوں سونے کی قیمت تقریبا ساٹھ روپے فی تولہ تھی اور یوں یہ انعامی رقم اسی (۸۰) تولے سونے کی قیمت کے برابر بنتی ہے ۔
*دوسرا مرحلہ: قومی ترانہ کمیٹی کی تشکیل*
دسمبر ۱۹۴۸ء میں سردار عبدالرب نشتر کی سربراہی میں “قومی ترانہ کمیٹی“ قائم ہوئی۔ عبد الستار پیرزادہ، چودھری نذیر احمد، راج کمار چکرورتی، حفیظ جالندھری، اے ڈی اظہر، زیڈ اے بخاری، جسیم الدین اور ایس ایم اکرام اُس کے ارکان میں شامل تھے۔ کمیٹی کا پہلا باقاعدہ اجلاس یکم مارچ ۱۹۴۹ء کو ہوا۔ اِس اجلاس میں ایک بنیادی فیصلہ کیا گیا کہ الفاظ سے پہلے دُھن منتخب ہوگی۔ کمیٹی ایسی دُھن چاہتی تھی جسے باقاعدہ موسیقائی علامات میں قلم بند کیا جاسکے، تاکہ دنیا کے مختلف بینڈ اُسے اپنی مرضی سے بدلنے کے بجائے ایک ہی اصل ترتیب میں بجائیں۔ ترانے کو ریاست کے نظریے کی ترجمانی بھی کرنی تھی اور مساوات، اُخوّت اور انسانی عظمت جیسی آفاقی اقدار کو بھی کماحقّہ اُجاگر کرنا تھا۔
*تیسرا مرحلہ: احمد غلام علی چھاگلہ کی دُھن کی پہلی سرکاری پیشکش اور اس کی منظوری*
مقابلے میں موصول ہونے والی کوئی دُھن کمیٹی کو مکمل طور پر مطمئن نہ کرسکی۔ کمیٹی نے دُھنوں کا جائزہ لینے والی ذیلی کمیٹی کے رکن احمد غلام علی چھاگلہ کو نئی دُھن مرتب کرنے کی ذمہ داری سونپی۔
احمد غلام علی چھاگلہ کراچی سے تعلق رکھنے والے ممتاز موسیقار، موسیقی کے محقّق، ادیب اور صحافی تھے، جنہیں مشرقی اور مغربی موسیقی پر یکساں عبور حاصل تھا۔ اُنہوں نے رائل پاکستان نیوی کے براس بینڈ کی معاونت سے دُھن تیار کی۔ اُسے مختلف سازوں اور بیگ پائپ پر آزمایا گیا۔ مقصد واضح تھا: دُھن کی بنیاد مشرقی ہو، مگر دنیا کے مختلف فوجی اور غیر فوجی بینڈ اُسے اصل ساخت بگاڑے بغیر بجاسکیں۔ دُھن کا دورانیہ تقریباً ایک منٹ بیس سیکنڈ تھا۔ اُس کے پہلے حصّے میں تلک کامود، بلاول اور کوہیاری، جبکہ دوسرے حصّے میں پیلو اور دھن سری کے آہنگ سے استفادہ کیا گیا ۔
شاہِ ایران محمد رضا پہلوی یکم مارچ ۱۹۵۰ء کو پاکستان پہنچے تو کراچی میں پاکستان نیوی کے بینڈ نے یہی بے لفظ دُھن اُن کے استقبال میں بجائی۔ یہ اِس دُھن کی پہلی باقاعدہ سرکاری پیش کش تھی۔ مئی ۱۹۵۰ء میں وزیراعظم لیاقت علی خان کے دورۂ امریکا کے موقع پر بھی اِسی دُھن نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ بعدازاں دُھن کو برطانیہ اور امریکا میں پیشہ ورانہ طور پر ریکارڈ کرایا گیا۔
قومی ترانہ کمیٹی نے چھاگلہ کی دُھن کو ۱۰ اگست ۱۹۵۰ء کو اُسے باقاعدہ منظور کرلیا ۔ بعض ثانوی حوالے ۲۱ اگست ۱۹۵۰ء کو حکومتی توثیق کی تاریخ قرار دیتے ہیں؛ بظاہر ۱۰ اگست کمیٹی کے فیصلے اور ۲۱ اگست سرکاری منظوری سے متعلق دو الگ تاریخیں ہیں۔
*چوتھا مرحلہ : دُھن کیلئے موزوں الفاظ کی تلاش*
دُھن تیار تھی، مگر اب اُسے ایسے الفاظ درکار تھے جو پہلے سے مقرّرہ لے، آہنگ، وقفوں اور دورانیے میں پوری طرح سما سکیں۔ دُھن کے گراموفون ریکارڈ ممتاز شُعرا کو بھیجے گئے۔ شاعروں کو اپنی پسند کی بحر میں آزادانہ قومی نغمہ نہیں لکھنا تھا؛ اُنہیں چھاگلہ کی پہلے سے مقرّر دُھن کے صوتی قالب میں الفاظ بٹھانے تھے۔ چار بنگالی شُعرا کو بھی خصوصی دعوت دی گئی، کیونکہ اُس وقت بنگالی پاکستان کی اکثریتی آبادی کی زبان تھی۔ قومی ترانہ کمیٹی کو کئی سو کلام موصول ہوئے۔ معروف روایت اُن کی تعداد ۷۲۳ بتاتی ہے، اگرچہ دستیاب کابینہ کارروائی میں اِس عدد کی آزادانہ تصدیق نہیں ملتی۔
۶ دسمبر ۱۹۵۰ء کو زیڈ اے بخاری کا کلام زیرِ غور آیا، مگر کمیٹی نے اُسے عام سامع کے لیے مشکل قرار دے کر مسترد کردیا۔ جنوری ۱۹۵۱ء میں حفیظ جالندھری سمیت متعدد شُعرا سے نئے کلام طلب کیے گئے۔ مارچ ۱۹۵۱ء میں کمیٹی نے حفیظ جالندھری اور حکیم احمد پاشا کے کلام حکومت کو پیش کیے۔ بعض مقبول روایات میں حکیم احمد شجاع کا نام آتا ہے، مگر کابینہ کی کارروائی پر مبنی تحقیق میں ”حکیم احمد پاشا“ درج ہے۔ ۵ دسمبر ۱۹۵۱ء کو مرکزی کابینہ کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی۔ اُس نے مزید دُھنیں اور مزید کلام طلب کرلیے اور معاملہ تقریباً دو برس کے لیے سرد خانے میں چلا گیا۔
۲۹ دسمبر ۱۹۵۳ء کو فائل دوبارہ کھلی۔ چھاگلہ کی دُھن منظور ہوگئی، مگر حفیظ جالندھری کے فارسی آمیز کلام پر اعتراض اُٹھا۔ ایک عجیب سمجھوتا تجویز ہوا: پہلا بند زیڈ اے بخاری کے کلام سے لیا جائے اور باقی دو بند حفیظ جالندھری کے رکھے جائیں۔ حفیظ جالندھری ڈٹ گئے۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر زیڈ اے بخاری اپنے کلام کا ایک شعر بھی چھاگلہ کی دُھن پر موزوں ثابت کردیں تو وہ شاعری ترک کردیں گے۔ اِس دوٹوک انکار نے پیوندکاری کا راستہ بند کردیا۔ اب فیصلہ پورے کلام کے حق یا مخالفت میں ہونا تھا۔
*پانچواں مرحلہ: حفیظ جالندھری کے کلام کی منظوری*
۴ اگست ۱۹۵۴ء کو مرکزی کابینہ نے حفیظ جالندھری کا مکمل کلام، بغیر کسی آمیزش کے، پاکستان کے قومی ترانے کے طور پر منظور کرلیا۔ احمد غلام علی چھاگلہ یہ دن نہ دیکھ سکے؛ وہ ۱۹۵۳ء میں وفات پاچکے تھے۔ کاغذ پر قومی ترانہ مکمل تھا، مگر کاغذ پر درج الفاظ اور موسیقائی علامات خود قوم تک نہیں پہنچ سکتے تھے۔ اُنہیں انسانی آواز، صوتی ترتیب، ریکارڈنگ اور ملک گیر نشریات درکار تھیں۔ یہ پوری ذمہ داری ریڈیو پاکستان نے سنبھالی۔
*چھٹا مرحلہ: تحریر اور دُھن سے قومی آواز تک*
ریڈیو پاکستان نے گلوکار جمع کیے، کئی روز مشقیں کرائیں، حفیظ جالندھری کے الفاظ کو چھاگلہ کی دُھن سے ہم آہنگ کیا، مہدی ظہیر کی نگرانی میں مختلف آوازوں کا توازن قائم کیا اور کراچی کے اسٹوڈیو میں قومی ترانے کی اجتماعی ریکارڈنگ مکمل کی۔ پھر ۱۳ اگست ۱۹۵۴ء کو اِسی ریکارڈنگ کو پہلی مرتبہ پاکستانی عوام تک پہنچایا۔ اِس کے بعد قومی ترانے کو ہر شام قومی نشریاتی رابطے پر چلایا گیا، تاکہ ملک کے دونوں حصّوں میں بسنے والے لوگ اُس کے الفاظ اور آہنگ سے مانوس ہوجائیں۔
قومی ترانے کی تشکیل میں ریڈیو پاکستان کا کردار کسی رسمی ستائش کا محتاج نہیں؛ حقائق خود اِس کردار کی گواہی دیتے ہیں۔ دُھن کے گراموفون ریکارڈ شُعرا تک پہنچانے میں نشریاتی ادارے کے وسائل کام آئے۔ منتخب کلام کو دُھن پر بٹھانے کے لیے ریڈیو کے موسیقار اور صداکار میدان میں اُترے۔ اجتماعی گائیکی کی مشقیں ریڈیو پاکستان نے کرائیں۔ ریکارڈنگ اُس کے کراچی اسٹوڈیو میں ہوئی۔ آوازوں کی فنّی ترتیب اُس کے پروڈیوسر مہدی ظہیر نے سنبھالی۔ پہلی نشریات اُسی کے ٹرانسمیٹر سے ہوئی۔ پھر اُسی کے قومی نشریاتی رابطے نے قومی ترانے کو کراچی کی فضا سے اُٹھاکر لاہور، پشاور، راولپنڈی اور ڈھاکا سمیت ملک کے مختلف علاقوں تک پہنچایا۔
شاعر نے الفاظ دیے، موسیقار نے دُھن بنائی اور گلوکاروں نے اُسے آواز دی؛ مگر اِن تینوں کو یکجا کرکے پوری قوم کی سماعت تک پہنچانے والا ادارہ ریڈیو پاکستان تھا۔
اِسی لیے ۱۳ اگست ۱۹۵۴ء کی رات ریڈیو پاکستان سے صرف ایک ترانہ نشر نہیں ہوا تھا؛ پاکستان نے پہلی مرتبہ اپنی قومی آواز سُنی تھی۔
ریڈیو پاکستان ۱۳ اگست ۱۹۵۴ ء کی تاریخی رات رُو پذیر ہونے والی پاکستان کے قومی ترانے کی اس پہلی نشریاتی رُونمائی میں شریک اپنے ایک ایک کو خراج تحسین پیش کرتا ہے ، اور ان سب افراد کو بھی جنہوں نے قومی ترانے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کیا
6 days ago | [YT] | 0
View 0 replies
SANA TV Channel
بسم الله الرحمن الرحيم
السلام علیکم ورحـــــــمةالله وبركآته
اللہ تعالٰی متحمل بھی ہے اور رحیم و کریم بھی۔ وہ گناہ گاروں کو توبہ کے لئے مہلت دیتا ہے اور توبہ کرنے والوں کو دامن رحمت میں ڈھانپ لیتاہے۔
دعا ھے کہ یوم حشر
الله سبحان و تعالی ہمارا شمار اپنے پسندیدہ بندوں میں فرماۓ اورجنت کے ھر دروازے سے نام پکارا جاے.
الله پاک ہمیں اپنی رحمت اور شفقت سے کبھی جدا نہ کرے.
الله تعالی دنیا جہاں کی ساری خوشیاں اور نعمتیں آپ کو اور آپ کے خاندان کو عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین
2 weeks ago | [YT] | 0
View 0 replies
SANA TV Channel
ﺑِﺴْـــــــــــــــــــــــﻢِ ﺍﻟﻠﮧِ ﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰﻦِ ﺍﻟﺮَّﺣِﯿْﻢِ
ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪُ
ﺻﺒــــﺎ ﺡ ﺍﻟﺨــــــــــﯿﺮ
رشتوں کی مثال درختوں کی مانند ہے جب ہم انہیں اپنی ضروریات سے کاٹتے جاتے ہیں تو گھنی چھاؤں سے محروم ہو جاتے ہیں
اے میرے اللّہ!، اے میرے پاک پروردگار! ہم تمام کو ہمیشہ اپنے والدین ، بزرگوں کا سعادت مند اور خدمت گزار رکھنا.
اے اللّہ! تمام انسانوں کے ساتھ ہمیشہ حُسن سلوک سے پیش آنے کی توفیق عطا فرما.
اے اللّہ!، اے رب العالمین!، اے پروردگار! جن مشکلوں و پریشانیوں میں ہم مبتلا ہیں تو انہیں اپنی شان کریمی سے حل کر دے اور ان پریشانیوں کو دور فرما دے.
اے اللّہ! ہمیں دنیا و آخرت کی بھلائی عطا فرما. ہميں ہر نقصان سے بچا اور جو نقصان ھوا اسے اپنے فضل سے پورا فرما دے. ھمارے نصيب آچھے فرما۔
اے پروردگار! آنے والا نیا دن ہمارے اور ہمارے تمام تر عزیز و اقارب کیلئے مبارک ثابت کر دے اور ہر میدان دنیا اور آخرت میں ہمیں کامیابیاں عطا فرما۔
آمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ
2 weeks ago | [YT] | 0
View 0 replies
SANA TV Channel
R u agreed 👍
2 weeks ago | [YT] | 2
View 0 replies
SANA TV Channel
درد دینے میں کانٹے سب زیادہ ایمان دار ھو تے ہیں
3 weeks ago | [YT] | 4
View 0 replies
SANA TV Channel
السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ...!!!
اللہ تعالیٰ سے وابستگی ہی کامیابی کا زینہ ہے.
دستک دیتے رہو،
رب کا دروازہ کبھی بند نہیں ہوتا.
ہماری نظر کے تالے کھل جائیں تو معلوم ہو کہ رحمت تو ہمیشہ سے قریب تھی.
ایک دن وہ لمحہ آئے گا جب دل بدل جائے گا،
دنیا پیچھے رہ جائے گی
اور
رب کا قُرب سب سے بڑا سچ بن جائے گا.
باقی سب فانی ہے...،
اصل زندگی تو وہی ہے جو رب کے ساتھ جڑ کر ملتی ہے.
اللہ تعالٰی ہم سب کو وہ صراط مستقیم نصیب فرمائے جو ذات باری تعالی سے ہمیشہ وابستہ رکھے.
اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی وناصر ہو.
آمین یارب العالمین...!!!
صبح بخیر زندگی
3 weeks ago | [YT] | 2
View 0 replies
SANA TV Channel
اے اللہ:
تیری رحمت اور کرم کے سوا کوِئی نہیں جو ہماری ضرورتوں کو پورا کر سکے۔
اور تیرے سوا کوئی نہیں جو اپنی شان کے مطابق اپنے فضل اور لطف سے ہماری دعاؤں کا جواب دے سکے۔
اے اللہ ہمیں ہدایت شدہ لوگوں میں سے ہدایت دے اور ہمیں عافیت دے ان کے ساتھ جنہیں تو نے عافیت دی ہماری حفاظت فرما ان کے ساتھ جنکی تو نے حفاظت فرمائی اور جو کچھ تو نے ہمیں دیا ہے اس میں برکت عطا فرما.
اے پروردگار
ہم تجھ سے اپنے گناہوں کی معافی چاہتے ہیں اور تیری طرف توبہ کرتے ہیں
ہم تیرے دروازے پر دستک دے رہے ہیں ہم تجھ سے سوال کررہے ہیں اپنے عاجز دلوں کے ساتھ اور ایسے چہروں کے ساتھ جو تجھ سے شرمندہ ہیں
اے اللہ تو معاف کرنے والا ہے معافی کو پسند کرتا ہے ہمیں معاف کردے
آمین یارب العالمین
3 weeks ago | [YT] | 0
View 0 replies
SANA TV Channel
محترمہ فاطمہ جناحؒ — مادرِ ملت
السلام علیکم ناظرین!
آج ہم بات کریں گے پاکستان کی ایک ایسی عظیم شخصیت کی جنہیں قوم "مادرِ ملت" کے لقب سے جانتی ہے۔ محترمہ فاطمہ جناح نہ صرف بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی بہن تھیں بلکہ تحریکِ پاکستان کی ایک بے مثال رہنما، خواتین کے حقوق کی علمبردار اور جمہوریت کی مضبوط آواز بھی تھیں۔
ابتدائی زندگی
فاطمہ جناح 31 جولائی 1893ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ ابتدائی تعلیم کے بعد انہوں نے ڈینٹل سرجن کی تعلیم حاصل کی اور برصغیر کی ابتدائی مسلمان خواتین ڈینٹسٹوں میں شمار ہوئیں۔ والدین کے انتقال کے بعد انہوں نے اپنے بھائی قائداعظم محمد علی جناح کا ہر قدم پر ساتھ دیا۔
تحریکِ پاکستان میں کردار
تحریکِ پاکستان کے دوران فاطمہ جناح نے مسلم خواتین کو منظم کیا، جلسوں سے خطاب کیے، عوام میں شعور پیدا کیا اور مسلم لیگ کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی محنت اور قربانیوں نے خواتین کو قومی سیاست میں متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
قیامِ پاکستان کے بعد خدمات
پاکستان بننے کے بعد فاطمہ جناح نے سماجی بہبود، خواتین کی تعلیم، صحت اور فلاحی کاموں پر خصوصی توجہ دی۔ انہوں نے مہاجرین کی مدد کے لیے بھی نمایاں خدمات انجام دیں اور ہمیشہ عوام کے حقوق کی آواز بلند کی۔
جمہوریت کے لیے جدوجہد
1965ء میں انہوں نے صدارتی انتخاب میں حصہ لیا۔ اگرچہ وہ سرکاری نتائج کے مطابق کامیاب نہ ہو سکیں، لیکن عوام کی بڑی تعداد نے انہیں جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کی علامت سمجھا۔ ان کی انتخابی مہم نے ملک میں جمہوری شعور کو مزید مضبوط کیا۔
شخصیت اور کردار
فاطمہ جناح سادگی، دیانت، بہادری اور اصول پسندی کی مثال تھیں۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی پاکستان، عوام اور جمہوریت کے لیے وقف کیے رکھی۔ وہ خواتین کے لیے ہمت، قیادت اور خدمت کا روشن نمونہ ہیں۔
وفات
محترمہ فاطمہ جناح 9 جولائی 1967ء کو کراچی میں انتقال کر گئیں۔ ان کی وفات پر پوری قوم غمزدہ ہوئی۔ انہیں قائداعظم محمد علی جناح کے مزار کے احاطے میں سپردِ خاک کیا گیا۔
آج کے لیے پیغام
فاطمہ جناح ہمیں یہ سبق دیتی ہیں کہ قومیں صرف ہتھیاروں سے نہیں بلکہ تعلیم، اتحاد، دیانت داری، جمہوریت اور عوامی خدمت سے ترقی کرتی ہیں۔ اگر ہم ان کے اصولوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں تو پاکستان ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بن سکتا ہے۔
اللہ تعالیٰ محترمہ فاطمہ جناحؒ کے درجات بلند فرمائے، آمین۔
سفر
#FatimaJinnah #مادر_ملت #FatimaJinnahHistory #PakistanHistory #قائداعظم #تحریک_پاکستان #Pakistan #UrduVlog #SANATV #HistoricalFacts
1 month ago | [YT] | 0
View 0 replies
SANA TV Channel
عنوان: عبدالستار ایدھی — انسانیت کا سب سے بڑا خادم
السلام علیکم ناظرین!
آج ہم بات کریں گے پاکستان کی اس عظیم شخصیت کی، جس نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر دی۔ یہ شخصیت ہے عبدالستار ایدھی۔
عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928 کو گجرات، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ قیامِ پاکستان کے بعد ان کا خاندان کراچی منتقل ہو گیا۔ بچپن ہی سے انہیں ضرورت مندوں، بیماروں اور بے سہارا لوگوں کی خدمت کا جذبہ تھا۔ یہی جذبہ آگے چل کر ایک عظیم فلاحی تحریک میں تبدیل ہوا۔
1951 میں انہوں نے ایک چھوٹے سے ڈسپنسری سے خدمتِ انسانیت کا سفر شروع کیا۔ محدود وسائل کے باوجود ان کا حوصلہ بلند تھا۔ وقت کے ساتھ ان کی خدمات کا دائرہ وسیع ہوتا گیا اور "ایدھی فاؤنڈیشن" دنیا کی سب سے بڑی رضاکارانہ فلاحی تنظیموں میں شمار ہونے لگی۔
ایدھی فاؤنڈیشن نے ایمبولینس سروس، یتیم بچوں کی کفالت، لاوارث بچوں کی پرورش، خواتین کے لیے پناہ گاہیں، فری ڈسپنسریاں، ہسپتال، بلڈ بینک، میت خانے، لاوارث افراد کی تدفین، قدرتی آفات میں امدادی سرگرمیاں اور بیرونِ ملک بھی انسانی خدمت کے بے شمار منصوبے شروع کیے۔
عبدالستار ایدھی کا سب سے نمایاں وصف یہ تھا کہ وہ رنگ، نسل، مذہب، زبان یا قومیت کی بنیاد پر کسی سے امتیاز نہیں کرتے تھے۔ ان کے نزدیک ہر انسان قابلِ احترام تھا اور ہر ضرورت مند کی مدد کرنا ان کا فرض تھا۔
انہوں نے سادہ زندگی گزاری۔ سادہ لباس پہنا، معمولی خوراک کھائی اور اپنی پوری زندگی خدمتِ خلق کے لیے وقف رکھی۔ انہوں نے ثابت کیا کہ انسان کی عظمت دولت سے نہیں بلکہ کردار، اخلاص اور خدمت سے پہچانی جاتی ہے۔
عبدالستار ایدھی کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔ دنیا بھر میں ان کی خدمات کو سراہا گیا اور انہیں انسانیت کی خدمت کی علامت قرار دیا گیا۔
8 جولائی 2016 کو گردوں کے عارضے کے باعث کراچی میں ان کا انتقال ہوا۔ لیکن ان کا مشن آج بھی لاکھوں لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے، اور ایدھی فاؤنڈیشن بدستور دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے۔
ناظرین! عبدالستار ایدھی ہمیں یہ سبق دیتے ہیں کہ اگر نیت خالص ہو تو ایک فرد بھی پوری دنیا میں تبدیلی لا سکتا ہے۔ ہمیں بھی چاہیے کہ اپنی استطاعت کے مطابق ضرورت مندوں کی مدد کریں، کیونکہ انسانیت کی خدمت ہی سب سے بڑی عبادت ہے
اللہ حافظ۔
احمد فراز
1 month ago (edited) | [YT] | 0
View 0 replies
SANA TV Channel
📢 بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی خواتین بینیفشریز کے لیے اہم اطلاع
تمام مستحق خواتین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جنہوں نے ابھی تک بی آئی ایس پی دفتر سے مفت بینظیر سم حاصل نہیں کی، یا کسی دوسری جگہ سے سم لی ہے، وہ جلد از جلد اپنے قریبی بی آئی ایس پی دفتر جا کر بینظیر سم حاصل کریں۔
✅ یاد رکھیں:
بینظیر کفالت پروگرام کی مالی امداد صرف بی آئی ایس پی کی جانب سے جاری کردہ بینظیر سم پر ہی منتقل کی جائے گی۔
سم حاصل کرنے کے لیے اپنے ساتھ یہ چیزیں ضرور لے جائیں:
• اصل قومی شناختی کارڈ
• اپنا ذاتی موبائل فون
اپنے قریبی بی آئی ایس پی دفتر سے بینظیر سم بالکل مفت حاصل کریں اور آئندہ ادائیگیوں میں کسی بھی پریشانی سے بچیں۔
1 month ago | [YT] | 1
View 0 replies
Load more