السلام علیکم...!
ہیلو دوستو! میرے آفیشيل چینل "شمع ادب" میں خوش آمدید۔
اس چینل پر آپ کو قرآن و حدیث کی روشنی میں بہترین حمد، نعت اور اسلامی معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔
اس چینل کا مقصد آپ کو سچے اور تعلیمی واقعات کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے۔
آپ کو موجودہ دور کی حقیقتوں سے واقف ہونا چاہئے۔
اردو ادب، اردو اقتباسات، شعر، نظم کے بارے میں معلومات دے کر آپ کے علم میں اضافہ کریں۔
اردو تعلیم کے ساتھ عصری معلومات دے کر اپنے علم میں اضافہ کیا جائے۔
Hello Guys Welcome to my official channel "Shama Adab".
On this channel, you are given the best Hamd, Naat and Islamic information under the light of Quran and Hadith.
The purpose of this channel is to give you information about true and educational incidents.
You should be acquainted with the realities of the present tense.
By giving information about Urdu Adab, Urdu Quotes, Sher, Najm, your knowledge should be increased.
Your knowledge should be enhanced by giving contemporary information with Urdu education.
Insha Allah.
Shama Adab
2 months ago | [YT] | 31
View 1 reply
Shama Adab
ایک استاد اپنے شاگردوں کو غصے اور جلد بازی کے نقصانات سمجھا رہے تھے۔ انہوں نے سب کو ایک کاغذ دیا اور کہا:
"اس پر جتنی بار چاہو کیل ٹھونک دو۔"
شاگردوں نے کیل ٹھونک دیے۔ پھر استاد نے کہا:
"اب ان کیلوں کو نکال دو۔"
شاگردوں نے نکال دیا۔ کاغذ دیکھ کر سب حیران رہ گئے، کیونکہ کیل نکل گئے تھے مگر کاغذ پر گہرے سوراخ باقی تھے۔
استاد نے کہا:
"یہی حال تمہارے الفاظ کا ہے۔ غصے میں دیا ہوا جواب وقتی ہوتا ہے، مگر اس کا نشان دوسروں کے دل میں ہمیشہ رہ جاتا ہے۔ بعد میں چاہے کتنی معافی مانگ لو، زخم کے نشان باقی رہتے ہیں۔"
📌 اس واقعے کا سبق:
جواب دینے سے وقتی سکون ملتا ہے، مگر رشتے زخمی ہو جاتے ہیں۔ اصل سکون صبر اور معافی میں ہے۔
4 months ago (edited) | [YT] | 34
View 1 reply
Shama Adab
_*ہر وقت مایوس رہنا،*_
_*منفی تجربات کو بار بار ذہن میں دہراتے رہنا،*_
_*انہیں یاد کرنا،*_
_*پچھلے زخموں کو heal کرنے کی بجائے انہیں کریدنا،*_
_*لوگوں کے بارے میں منفی گمان رکھنا،*_
_*منفی اندازے اور قیاس آرائی کرتے رہنا۔🥀*_
_*🔮 یــہ سب کام انسان کی زندگی میں آنے والی نعمتـوں اور رحمتـوں کا راستـہ بلاک کر دیتـے ہیں۔*_
_*لہذا ہمیں سنبھالنا کسی اور کی ذمہ داری نہیں ہوتی، خود کـے سوا سب دوسرے ہوتے ہیں۔*_
_`🎯 اپنا خیال رکھیں، اپنے دل کا خیال رکھیں۔`_
4 months ago | [YT] | 33
View 4 replies
Shama Adab
_اگر آپ زندہ انسان ہیں_
_تو "غلط" باتوں کی "مخالفت" کرنا سیکھیں۔۔_
_لہروں کے ساتھ "لاشیں" بہا کرتی ہیں "تیراک" نہیں۔۔ــ_
_ہر کسی کی ہاں میں ہاں ملانا منافقوں کی علامت ہے۔۔۔۔_
✤͜🤍✤͜🤍✤͜🤍✤͜🤍✤͜🤍
5 months ago | [YT] | 51
View 5 replies
Shama Adab
*معذرت کے ساتھ آج ایک بہت ہی تلخ حقیقت آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں*
🌹🌷🌹🌷🌹🔥🔥
*پلیز ایک بار ضرور پڑھنا*
*ایک کڑوا سچ اور ﺍﯾﮏ* *درخواست.*🪐🌺🌺
*ہمارے معاشرے میں اپنے بیٹے یا بھائی کیلئے جب شادی کا رشتہ ڈھونڈا جاتا ہےتو :*🔥🔥🔥🔥
*1 لڑکی کی خوبصورتی،*
*2 لڑکی کی شرافت،*
*3 لڑکی کے کام کاج،*
⬇️
*4 لڑکی کا رہن سہن،*
*5 لڑکی کی تعلیم،*
*6 لڑکی کا خاندان،*
*7 لڑکی کا جہیز،*
*8 لڑکی کا جائیداد میں حصہ،*
*9 لڑکی کی پیدائش سے اسکی جوانی تک کی ھسٹری جن کی گواہی شرط،*
*لیکن لڑکے کی صرف اسکی نوکری ہونا ہی بہت ھے، نہ شکل وصورت اہم، نہ کردار اہم، نہ چال چلن اہم، نہ اسکے دوست احباب اہم،*💫✨💥
⬇️
*نہ اسکا گھر والوں سے رابطہ تعلق اہم، نہ اسکے عشق معاشقے اہم، بس ایک نوکری اسکے 100 عیبوں پر پردہ ڈال دیتی ہے_*🌼🌼🌴🌴☘️
*اور المیہ تو یہ ہےکہ :*
*کسی کی بیٹی یا بہن کے* *گھر جب دیکھنے جاتے ہیں تو پہلے کہلوا بھیجتے ہیں*کہ لڑکی دیکھنے آرہے ہیں وہاں لڑکی کے دل پہ کیا گزرتی ھے،*
⬇️🤲🤲🌻🌻🌹
*جو دل و دماغ میں مرتی تڑپتی دعائیں مانگتی* *سوچتی پاگل ہوتی ھے کہ :*
*کیا ہوگا؟*
*میں پسند آؤں گی یا نہیں؟*
*پسند نہ آئی تو لوگ کیا کہیں گے؟*
*پسند آ بھی گئی تو وہ لوگ کیسے ہوں گے؟*
*وہ لڑکا کیسا ھوگا؟ جیسے ھزاروں سوالات*
*اور*
*اوپر سے جہالت یہ کہ لوگ کسی کی بہن بیٹی کو بلاتے ہیں*
⬇️💐🌹🪷🌴🌹🌹
*ان کو چلنے کا کہا جاتا ھے جیسے منڈی میں بھیڑ بکریوں کو کچھ قدم چلا کر پسند کیا جاتا ھے*
*اسکے کمرے کو جاکر دیکھتے ہیں، انکے گھر کھا پی کر اور واپس ایک میسج بھیج دیتے ہیں کہ،*
*معاف کرنا ہمیں لڑکی پسند نہیں_*
*ایسے لوگوں کو تیل کی گرم کڑھائی میں ڈال دینا چاہئے_*
*ظالمو.....!*
⬇️💦🫧❄️☀️🪐
*ایک نہیں 10 بار رشتہ نہ کرو پر*
*وہاں لڑکی دیکھنے کسی بہانے سے بھی جایا جا سکتا ھے*
*جب تک پسند نہ آئے رشتے کی بات نہ کیا کرو*
*وہ لڑکی ھے فرشتہ نہیں؟ پری نہیں؟*
*ایک سادہ سی معصوم سی انسان ھے، جس کے کچھ جزبات ھیں، کچھ خواب ھیں_ اسکی بھی کوئی عزت نفس ھے_*
⬇️
*خدارا اپنے چاند سے بیٹوں کے لئے پریاں ضرور ڈھونڈیں*
*پر کسی کی بہن بیٹی کو عیب لگا کر نہیں، کسی کی آہ لے کر نہیں، کسی کی بددعا لے کر نہیں،*
*اچھی اور غریب لڑکیوں کو اپناؤ تاکہ*
*آپکے سبب کسی معصوم کی زندگی ہی سنور جائے،*
*اللہ پاک سب بہن بیٹیوں کے نصیب انکی سوچ سے زیادہ خوبصورت لکھ دے*
⬇️🪐🪐🌼🌼💫💥
*اگر میری کسی بات یا عمل سے کسی بھائی یا دوست کو کچھ ناگوار گزرا ہو تو ان سے نہایت ادب و احترام سے معذرت_*🌻🌼🔥
منقول
5 months ago | [YT] | 35
View 7 replies
Shama Adab
5 months ago | [YT] | 36
View 0 replies
Shama Adab
ہم اس وقت ایک ایسے دکھ سے گزر رہے ہیں جسے لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے۔
ہمارے استاد، ہمارے محسن، ہماری سربراہ مولانا شبیر احمد مدنی صاحب کو گرفتار کر لیا گیا ہے وہ بھی بغیر کسی پختہ ثبوت اور مکمل تحقیق کے۔
کیا واقعی یہ وہی ملک ہے جہاں "بے گناہ تب تک بے گناہ ہوتا ہے جب تک مجرم ثابت نہ ہو جائے"؟
آج ایک ایسا شخص جیل میں ہے، جس نے اپنے علاقے کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر تعلیم کی روشنی دی۔ جس نے کبھی مذہب نہیں پوچھا، بس کتاب تھمائی۔ جس نے کبھی نام نہیں پوچھا، بس خواب دیکھنے کی ہمت دی۔
استاد محترم شبیر احمد مدنی وہ شخص ہیں جنہوں نے "الفاروق" جیسے ادارے کی بنیاد رکھی — جہاں غریب بچوں کو مفت یا نہ کے برابر فیس پر تعلیم دی جاتی ہے۔
انہوں نے حکومت کی ناکامیوں کو اپنے مشن سے پورا کیا۔ وہی تعلیم، وہی کردار سازی، وہی قومی یکجہتی — جو حکومت برسوں سے صرف وعدوں میں دکھاتی آئی ہے۔
استاد محترم نے وہ کیا ہے جو سرکار کروڑوں کا بجٹ لگا کر بھی سالوں سے نہیں کر پائی۔
لیکن آج، وہی حکومت اُنہیں گرفتار کر کے یہ پیغام دے رہی ہے کہ
اگر تم ایک باشعور، بااثر، سچے مسلمان ہو… تو تم محفوظ نہیں ہو!
ان پر
جبراً مذہب تبدیلی کا جھوٹا، گھٹیا اور بدنیت الزام لگایا گیا ہے — ایک ایسا الزام جسے سن کر اُن کے شاگردوں کا دل کانپ اٹھا، کیونکہ ہم جانتے ہیں:
ہمارا استاد ایسا سوچ بھی نہیں سکتا۔
یہ صرف ایک انسان کی گرفتاری نہیں ہے
یہ ایک تحریک کو دبانے کی کوشش ہے۔
یہ ایک کردار، ایک اصول، ایک ایمان دار انسان کو ختم کرنے کی سازش ہے۔
ہم طالب علم ہیں، ہم خاموش ہو سکتے ہیں، مگر اندھے نہیں۔
ہم صاف دیکھ سکتے ہیں کہ مسلم اداروں، رہنماؤں اور آوازوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ انصاف کی زبان صرف امیروں کے لیے رہ گئی ہے، اور غریب، سچے، دیانت دار لوگ صرف جیلوں میں پائے جاتے ہیں۔
ہم حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں:
1. استاد محترم شبیر احمد مدنی صاحب کو فوری ضمانت پر رہا کیا جائے۔
2. ایک غیر جانب دار تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے۔
3. اُن کے خلاف لگے جھوٹے الزامات پر حکومت معافی مانگے۔
اگر ایسا نہ کیا گیا، تو الفاروق کے طلبہ، اُن کا درد، اُن کی آواز سڑکوں پر ہو گی۔
ہم پرامن ہیں، مگر مجبور نہیں۔
ہم استاد کو بھول سکتے ہیں، نہ چھوڑ سکتے ہیں۔
ایک استاد صرف علم نہیں دیتا، زندگی بدلتا ہے۔
اگر آج اُسے قید کر دیا گیا، تو کل ہزاروں زندگیاں اندھیرے میں چلی جائیں گی۔
شبیر مدنی کو انصاف دو کیونکہ ہم اُس انصاف کے شاگرد ہیں جس کا پہلا سبق "سچ" ہوتا ہے۔
میں اپنے تمام دوستوں اور ہر طالب علم سے گزارش کرتا ہوں کہ آواز اٹھائیں ایک استاد کے لئے، سچ کے لئے، انصاف کے لئے۔
5 months ago | [YT] | 85
View 28 replies
Shama Adab
5 months ago | [YT] | 48
View 5 replies
Shama Adab
_*بدگمـــــانی* لوگوں کے مابین قربت و محبت کا جذبہ ختم کر دیتی ہے، اخوت و دوستی کو رقابت و نفرت میں بدل دیتی ہے، خوش گوار تعلقات کے آبگینے کو سنگ زنی کا نشانہ بنا دیتی ہے،_
_*بدگمـــــانی* صرف ایک گناہ نہیـــــں؛ بلکہ کئی گناہوں کا پیش خیمہ ہے، اسی سے تجسس پیدا ہوتاہے، بڑائی و خود پسندی کا جذبہ انگڑائی لینے لگتا ہے، غیبت و بہتان تک کی نوبت آ جاتی ہے، اس لیے قرآن و حدیث میں صراحتاً و اشارتاً متعدد مقامات پر اس کی قباحت بیان کی گئی ہے.....
5 months ago | [YT] | 47
View 2 replies
Shama Adab
🐑🐏 تقبل اللہ منا و منکم 🤲
7 months ago | [YT] | 38
View 0 replies
Load more