☆Mohammed Maaz Abrari☆

💝سربکف سربلنـــد! "دیوبنـــد" "دیوبنـــد "💝


☆Mohammed Maaz Abrari☆

ضیافت و مہمان نوازی میں حجۃ الاسلام حضرت مولانا محمد قاسم نانوتوی رحمۃ اللہ علیہ، شیخ الہند حضرت مولانا مفتی محمود حسن دیوبندی رحمہ اللہ اور شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنی رحمہ اللہ کا طرہ امتیاز خود حضرت مدنی کی زبانی سنیے

سیدنا المحترم، زادَ مجدُکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مزاجِ مبارک!
والا نامہ باعثِ سرافروزی ہوا۔ یاد آوری کا شکر گزار ہوں۔ جناب کا منی آرڈر پہنچا تھا۔ مجھ کو بہت زیادہ قلق رہا کہ کیا کروں؟ بہت دیر تک سوچتا رہا۔ جی چاہتا تھا کہ واپس کر دوں، مگر پھر آپ کی خفگی اور خذ کا انت غیر مشرف لہ کے حکم نے مجبور کیا کہ ان روپیوں کو تبرک شمار کروں۔

میرے محترم! میں نے حضرت شیخ الہند رحمۃ اللہ علیہ سے سنا تھا کہ حضرت نانوتوی رحمۃ اللہ علیہ نے خواب میں دیکھا تھا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام سے خواب میں ملاقات ہوئی۔ تو انہوں نے اپنی جیب میں سے کچھ موتی نکال کر حضرت نانوتوی رحمۃ اللہ علیہ کو دیے۔ اس کی تعبیر ضیافت اور مہمانوں کی خدمت گزاری کے ساتھ دی گئی تھی۔

چنانچہ حضرت نانوتوی رحمۃ اللہ علیہ کی اس امر میں خصوصی شان ہمیشہ رہی۔ اگرچہ ہمارے سارے اسلاف، بنسبت دوسرے حضرات کے، مہمان داری میں قدم راسخ رکھتے تھے، مگر ان سب میں حضرت مولانا رحمۃ اللہ علیہ کی ان تمام اسلاف میں امتیازی شان تھی۔ ان کے بعد یہ شان حضرت شیخ الہند رحمۃ اللہ علیہ میں رہی۔ حضرت کی وہ جائیداد، جو کہ وراثت میں ملی تھی، اس کا بیشتر حصہ اسی میں چلا گیا۔

میں نے اپنے آنکھوں سے وہ احوال دیکھے ہیں جو کہ حضرت پر مہمانوں کی خبرگیری اور ان کی خدمات کے متعلق گزرتے تھے، اور جن کو وہ انتہائی اخلاص اور سرگرمی کے ماتحت انجام تک پہنچاتے تھے۔ میرا فریضہ ہے کہ میں اپنی انتہائی کوشش صرف کروں کہ اپنے ان اسلافِ کرام کے قدم بہ قدم چلنا نصیب ہو۔ افسوس! آپ نے میری اس نیت اور رویش پر ضربِ کاری لگائی۔ میں دیر تک آپ کے عمل اور کلمات سے تنہائی میں آپ دیدہ رہا۔

بہرحال! میں آپ حضرات سے متمنی ہوں کہ دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ مجھ کو اسلافِ کرام اور انبیاء علیہ السلام کا سچا متبع بنا دے۔
آمین۔

والسلام

ننگِ اسلاف
حسین احمد
غفر لہ
از دارالعلوم دیوبند
3/اکتوبر 1937

#ArshadMadani
#Jamiat_ulama_I_Hind
#HussinAhmadMadani
#MahmoodHasanDeobandi

5 months ago | [YT] | 6

☆Mohammed Maaz Abrari☆

مناسک الحج للمتمتع

9 months ago | [YT] | 12

☆Mohammed Maaz Abrari☆

رجب اور شعبان کی دعا


حضرت انس فرماتے ہیں کہ: جب نبی کریم ﷺ رجب کے مہینے کا چاند دیکھتے تو یہ دعا فرمایا کرتے تھے:

اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي رَجَبَ وَشَعْبَانَ وَ بَلِّغْنَا رَمَضَانَ
(مشكاة المصابیح، کتاب الجمعه الفصل الثالث، رقم الحديث : 1329)

ترجمہ: اے اللہ ! ہمارے لیے رجب اور شعبان کے مہینوں میں برکت عطا فرما، اور ہمیں رمضان کے مہینے تک پہنچادے۔

2 years ago | [YT] | 84

☆Mohammed Maaz Abrari☆

اس لنک پر کلک کریں 👇
https://youtu.be/WQuAEjVL7lc?feature=...

2 years ago (edited) | [YT] | 23

☆Mohammed Maaz Abrari☆

🌏

2 years ago | [YT] | 38

☆Mohammed Maaz Abrari☆

علماء دیوبند کا سلسلۂ تصوّف

2 years ago | [YT] | 52

☆Mohammed Maaz Abrari☆

آپ تمام سے دعا کی درخواست

2 years ago | [YT] | 90