𝐄𝐡𝐞𝐥 𝐞 𝐄𝐦𝐚𝐚𝐧

Asalam O Alaikum
This is the Channel of #Ehel-e-Emaan

Urdu Alfaz is a channel about urdu literature quotes, Kuliyaat, Aqwaal and urdu poetry and english literature qoutes in urdu Narrations. This platform is managed by me. I write literary content, shoot images and videos and produce narrations on my own.

Ehel_e_Emaan Youtube Channel Urdu or Hindi Mein Ap Doston K Liye Sache Or Sabaq Amoz Or Islami Waqiat Or Sachi hikayat Daily Base Pe Share Karta he. sunheri aqwal or sabaqa amoz batain ap hamry channel pr sun sakty hain

USAGE RIGHTS : MUSIC : Music used in my videos is mostly taken from YouTube Audio Library (Free Music). Narrations, recitals and any commentary are recorded and edited by Me. LITERARY CONTENT : Literary content used in my videos are all written by me and other Poets & Philosophers.

Please Subscribe & Support.
Thank You#Ehel_e_Eman #sultaniaPoetry #Ehel_e_Emaan #ehel e emaan Hikayat #ehel_e_emaan


𝐄𝐡𝐞𝐥 𝐞 𝐄𝐦𝐚𝐚𝐧

::::: آنکھوں کا خاص حسن :::::

ــــــ ناقص العقل کامل العقل کی عقل کس ذریعے سے نکالتی ہے ــــــ

#الحب_و_العشق 32

قرآن کریم میں ہے
{ويَزِيدُ فِي الْخَلْقِ ما يَشاءُ}
اللہ تعالی جو چاہے مخلوق میں اضافہ فرماتا ھے

اسکی تفسیر میں امام قتادہ نے فرمایا

کہ یہاں مراد ہے الملاحۃ فی العینین
یعنی آنکھوں میں ملاحت بڑھاتا ھے
❗تفسیرِ قرطبی ❗

یعنی اللہ تعالی آنکھوں کے حسن میں اضافہ فرماتا ھے

ملاحت حسن کی ایک لاجواب قسم ہے جو قریب و بعید سے ایک سی ہوتی ہے
جیسے نمک کھانے کو نہ ہو تو بے ذائقہ ہوتا ہے ایسے ہی حسن میں نمکینی نہ ہو تو بے مزہ اور بے کشش ہوتا ہے

قرآن کریم نے خاص آنکھوں کی ملاحت میں اضافے کا ذکر کیا ہے
سیدنا موسیٰ علیہ نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام کو جب ان کی والدہ محترمہ نے دریا میں ڈالا اور فرعون نے نکالا تو الله رب العالمین نے اس واقعے کے ذکر پر موسیٰ علیہ السلام کو احسان یاد کرواتے ہوئے فرمایا
وَأَلْقَيْتُ عَلَيْكَ مَحَبَّةً مِّنِّي
اور تجھ پر میں نے اپنی خاص محبت ڈال دی
اس کی تفسیر میں قتادہ کا فرمان ہے
كانت في عيني موسى ملاحة ما رآه أحد إلا أحبه وعشقه
موسی علیہ السلام کی آنکھوں میں ایسی ملاحت {حسن و جمال} تھی کہ جو بھی ان کو دیکھا محبت کر بیٹھتا ان سے عشق کر لیتا تھا
❗تفسیرِ قرطبی❗
سب سے پہلے متاثر کرنے والی اور متاثر ہونے والی آنکھ ہی ہوتی ہے
اور یہی دل میں اترنے کا واحد راستہ ہے
علامہ مناوی فرماتے ہیں
النظر بريد العشق
نظر عشق کا قاصد ہے
❗فیض القدیر ❗
عربی مفکر کا قول ہے
مهمـا اختلفت لغات البشـر فإن لغة العيون واحـدة يفهمهـا جميع البشـر
اگرچہ انسانوں کی زبانیں مختلف ہوتی ہیں مگر آنکھوں کی زبان ایک ہی ہوتی ہے جسے تمام انسان سمجھتے ہیں

آنکھ کیا کہ رہی ہے کیا کہنا چاہتی ہے آنکھ بخوبی سمجھتی ہے
آنکھوں کی زبان میں مفکر و جاہل برابر ہیں یہ واحد زبان ہے جو علم سے نہیں دل سے سمجھی جاتی ہے
نزار قبانی کا قول ہے
أكبر لص تحت قبة السماء هو الجمال الكائن في عيني امرأة

آسمان کے نیچے سب سے بڑا چور وہ حسن و جمال ہے کو عورت کی آنکھوں میں ہوتا ہے
یعنی آنکھیں سب سے بڑی چور ہیں
یہ حقیقت ہے کہ آنکھ ایسی شاطر چور ہے کہ بڑے بڑے دانا کی عقل چرا لیتی ہے
اسی کے موافق حضور سیدِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے
ما رأيتُ من ناقصاتِ عقلٍ ودينٍ أسلب لِلُبِّ الرَّجُلِ الحازِمِ منكن
میں نے تم خواتین سے زیادہ ناقص عقل ناقص دین کوئی شے نہیں دیکھی جو مضبوط عقل والے آدمی کی
عقل چھین لے
❗ احکام القرآن للجصاص ❗
عورت ایسی ناقص العقل ہے کہ کامل العقل کی عقل ایک اشارہَ ابرو سے نکال سکتی ہے

ایک عربی شخص اپنی بیوی سے مذاق کرتے ہوئے کہنے لگا کہ
اللہ تعالی تم عورتوں کو حسین و جمیل پیدا تو کیا ھے
لیکن تم ہو ادھوری عقل والی

عورت نے بہت شاندار جواب دیا

کہ اللہ تعالی نے ہمیں حسین و جمیل پیدا کیا تاکہ تم مرد ہم سے محبت کرو

اور ہماری عقل ناقص و ادھوری رکھی تاکہ ھم تم سے محبت کر لیں
یوں تمہارا گزارہ ہو جائے😅

دو باتیں ہیں

عورت عموماً کسی کو پسند اسی وجہ سے کرتی ہے کہ عقل کی کمی ہوتی ھے
خود حسین و جمیل ہوتی ھے مگر اُسکی پسند نہ تین میں نہ تیرہ میں
بعض اوقات جوڑ دیکھ کر ہنسی آجاتی ھے

دوسری بات کہ اگر کسی مرد کو عورت پسند کرے تو
وہ پھولے نہیں کہ ناقص العقل کی پسند ایسی ہی ہو سکتی ھے 😅
مرد خود کو شہزادہ نہ سمجھنا شروع کر دے

بہر حال یہ ناقص العقل عقل نکالنے میں کامل العقل سے بہت آگے ہے
اور عموماً یہ عقل آنکھوں کے ذریعے نکالتی ہے
لہذا آنکھوں سے بچیں
اپنی آنکھیں نیچی رکھیں تاکہ بصارت بھی بڑھے اور بصیرت بھی بڑھے
اللھم زد لی بصری و بصیرتی
✍️Emaan

1 month ago | [YT] | 2

𝐄𝐡𝐞𝐥 𝐞 𝐄𝐦𝐚𝐚𝐧

سوال نمبر 01
دجال کا مطلب کیا ہے؟
youtube.com/shorts/GQVErvWYyh...

4 months ago | [YT] | 1

𝐄𝐡𝐞𝐥 𝐞 𝐄𝐦𝐚𝐚𝐧

Islamic Quiz | Islam Mein Sabse Pehla Qatl Kis Ne Kiya?

youtube.com/shorts/cqvKtyZEjD...

4 months ago | [YT] | 0

𝐄𝐡𝐞𝐥 𝐞 𝐄𝐦𝐚𝐚𝐧

جس کے قدموں کے نیچے جنت ہے ؟

1 year ago | [YT] | 1

𝐄𝐡𝐞𝐥 𝐞 𝐄𝐦𝐚𝐚𝐧

چھینک آنے پر کیا پڑھنا چاہئے ؟

1 year ago | [YT] | 1

𝐄𝐡𝐞𝐥 𝐞 𝐄𝐦𝐚𝐚𝐧

ہمارے پیارے نبی ﷺ کا روضہ مبارک کہا ہے ؟

1 year ago | [YT] | 0

𝐄𝐡𝐞𝐥 𝐞 𝐄𝐦𝐚𝐚𝐧

حج کہاں ادا ہوتا ہے ؟

1 year ago | [YT] | 1