Asslam-O-Alaikum! ❤️
Welcome to trendinugpdates_TU.
Your daily source for the latest updates about celebrities, influencers, YouTubers, TikTokers, entertainment news, viral stories, and trending topics from around the world. 🌍✨
Thank you for being a part of our journey. ❤️
Stay connected, stay updated, and keep supporting trendingupdates_TU! 🚀
Trend Seter
اللّٰہ کو بہت پسند ہے جب انسان ہزار گناہوں کے بعد بھی اس کی طرف رجوع کرتا ہے، ٹوٹی پھوٹی ہی سہی، لیکن اس سے معافی مانگتا ہے، کچی ہی سہی، لیکن اس سے توبہ کی درخواست کرتا ہے۔ یہ ٹوٹی پھوٹی اور کچی سی فریادیں بھی اللہ کو بہت پیاری لگتی ہیں، اور وہ معاف کر دیتا ہے۔ ❤️
8 hours ago |[YT] | 646
View 3 replies
Trend Seter
تمہیں بس یقین رکھنا ہے کہ جو تمہارا نصیب ہے، وہ تم تک پہنچ کر ہی رہے گا۔ تمہیں اس کے پیچھے بھاگنے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ وہ خود تم تک پہنچ جائے گا۔ یہ دکھ اور پریشانیاں تو صرف اس لیے آتی ہیں کہ تمہیں اللہ سے قریب کر سکیں اور اس کی پہچان کرا سکیں۔ اُداسی تمہارا امتحان ہوتی ہے، یہ دیکھنے کے لیے کہ تم کب تک صبر و امید کا دامن تھامے رہتے ہو۔ پھر اللہ تمہیں وہ سب عطا کر دیتا ہے جس کی تم نے راتوں کو اٹھ کر دعا کی ہوتی ہیں، جس کیلئے تم نے رو رو کر التجائیں کی ہوتی ہیں۔ ❤️
8 hours ago |[YT] | 94
View 0 replies
Trend Seter
اے اسباب پیدا کرنے والےرب!
کوئی خوبصورت سبب بنا کر ہماری اُن تمام راہوں کو ہموار کر دے جن کے لیے ہمارا دل پریشان ہے!
آمین، یا ربّ العالمین! 🤲 ❤️
20 hours ago |[YT] | 1,358
View 2 replies
Trend Seter
جیسے بڑے ہو کر یہ سمجھ آ جاتا ہے کہ باپ کی لگائی ہوئی پابندیاں ہمارے بھلے کے لیے تھیں، ویسے ہی مرنے کے بعد یہ بات سمجھ میں آ جائے گی کہ رب کی لگائی ہوئی پابندیاں بھی ہمارے فائدے کے لیے تھیں۔ ❤️ 💯
20 hours ago |[YT] | 1,248
View 3 replies
Trend Seter
جان لو کہ یہ مشکل وقت تمہاری آزمائش ہے، اور اس کے بعد تمہارے لیے وہ سب کچھ ہے جسے تم نے ساری زندگی شدت سے چاہا ہے۔ صبر اور توکل کے ساتھ اس آزمائش کا سامنا کروم۔ کیونکہ اللہ کا وعدہ ہے کہ "ہر مشکل کے بعد آسانی ہے"۔ ❤️
20 hours ago |[YT] | 648
View 6 replies
Trend Seter
معجزوں کی راہ تو اللہ آخری سانس تک کھلی رکھتا ہے، تم تب بھی دُعا کرتے رہنا جب تمہارے پاس قبولیت کی کوئی بھی وجہ باقی نہ رہے۔ کیونکہ اللہ تو پل میں نصیبوں کو بدل سکتا ہے اور لمحوں میں دلوں کو موڑ سکتا ہے۔ ❤️ 💯
1 day ago |[YT] | 1,617
View 3 replies
Trend Seter
ہر آزمائش پر اتنا بڑا اجر ہوتا ہے کہ اگر تم جان لو تو کبھی شکوہ نہ کرو۔ ❤️ 💯
1 day ago |[YT] | 1,653
View 5 replies
Trend Seter
جب تم اللہ کی چاہ کو اپنا لیتے ہو، پھر تمہاری چاہتیں اس کی رضا بن جاتی ہیں۔ ❤️ 💯
1 day ago |[YT] | 760
View 2 replies
Trend Seter
اللہ جانتا ہے کے تمہاری چاہت کو کب اور کیسے تم تک پہنچانا ہے، تمہیں بس توکل رکھنا ہے کے اگر وہ ایک ستارہ تمہیں نہیں مل سکا جو تم نے مانگ رکھا تھا تو ممکن ہے اللہ نے پورا آسمان تمہارے لیے لکھ رکھا ہو۔ ❤️ 💯
1 day ago |[YT] | 449
View 1 reply
Trend Seter
آپ تھک چکے ہیں تو پریشان نہ ہوں، کیونکہ اللہ اپنے بندوں کو مسلسل تکلیف میں نہیں رکھتا، بلکہ جلد ہی آپ کو آرام و سکون کی نعمتیں حاصل ہوں گی۔ ان شاء اللہ ❤️
1 day ago |[YT] | 885
View 0 replies
Load more