Kalam e Rooh by Syeda

اَلصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ ﷺ
✨ کلامِ روح از سیدہ — دل سے روح تک کا سفر ✨
یہ چینل خاص طور پر خواتین کے لیے ہے،
جہاں حبِ الٰہی، حب رسول ﷺ، محبتِ اہلِ بیت و اطھار و اولیاء کرام ، تصوف، شریعت، قرآن فہمی، روحانیت، اور خانگی زندگی کے موضوعات پر بات کی جاتی ہے۔

اگر آپ اپنے دل کو نورِ ایمان سے منور کرنا چاہتی ہیں، نفس کے خلاف جہاد اور روحانی ترقی کی راہ پر چلنا چاہتی ہیں،
تو کلامِ روح آپ کے لیے ہے۔ 💖

پیاری بہنو! سبسکرائب کریں، شئیر کریں،
اور اس سفرِ محبت و معرفت میں میرا ساتھ دیں۔


Kalam e Rooh by Syeda

🌙 لیلۃُ النِّصفِ مِن شعبان (شبِ برات)
*زندگی کا کچھ بھروسہ نہیں ہے 15 شعبان کی رات تو ایک سال بعد اتی ہے ہمیں تو ہر روز بلکہ ہر لمحہ اپنی لغزشوں اور خطاؤں کی معافی نہ صرف اپنے رب سے مانگنی ہے بلکہ رب کے بندوں سے بھی مانگنی ہے جن کا ہم دل دکھاتے ہیں جانے انجانے میں اور جب ہم رب کے بندوں سے معافی مانگ لیتے ہیں فورا سے پہلے ...........تو ہم اپنے رب کے سامنے سرخرو ہو جاتے ہیں 15 شعبان کی رات کا انتظار نہ کرنا کہیں زندگی انے والی 15 شعبان سے پہلے ختم ہو گئی تو قبر میں جا کر پھر کس سے معافی مانگیں گے ابھی وقت ہے ہر پل ہر لمحہ ہمیں معافی مانگ بھی لینی چاہیے اور معاف کر بھی دینا چاہیے دل سے۔*

رسولِ اکرم ﷺ کا فرمان
«يَطَّلِعُ اللَّهُ إِلَى خَلْقِهِ فِي لَيْلَةِ النِّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ،
فَيَغْفِرُ لِجَمِيعِ خَلْقِهِ،
إِلَّا لِمُشْرِكٍ أَوْ مُشَاحِنٍ»
(مسند احمد، صحیح ابنِ حبان)
ترجمہ:
اللہ تعالیٰ شعبان کی پندرھویں رات اپنی مخلوق پر نظرِ رحمت فرماتا ہے
اور سب کو بخش دیتا ہے،
سوائے اس شخص کے جو شرک میں مبتلا ہو
یا جس کے دل میں کینہ اور دشمنی ہو۔
ایک اور روایت
«إِنَّ اللَّهَ لَيَغْفِرُ فِي لَيْلَةِ النِّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ
لِأَكْثَرَ مِنْ عَدَدِ شَعْرِ غَنَمِ كَلْبٍ»
(مسند احمد، ترمذی)
ترجمہ:
اللہ تعالیٰ اس رات
قبیلۂ کَلب کی بکریوں کے بالوں سے بھی زیادہ لوگوں کو بخش دیتا ہے


*اور اب ہم اپنی روح کی بات کرتے ہیں باطن کو سجانے کی*
یہ رات کسی شور کی محتاج نہیں،
یہ رات کسی اعلان کا تقاضا نہیں کرتی۔
یہ رات خاموشی مانگتی ہے،
جھکے ہوئے سر مانگتی ہے،
اور ٹوٹے ہوئے دل مانگتی ہے۔
اگر اس لمحے کوئی بندہ
چند نفل پڑھ لے،
ذکر اذکار کر لے،
تلاوت قران کر لے،
درود و سلام پڑھ لے،
آنکھوں سے ندامت بہا دے،
قبروں کے درمیان کھڑا ہو کر
اپنے انجام کو یاد کر لے یہاں تصور ہی کر لیں کہ قبر والے قبر میں بے بس پڑے ہیں —
تو وہ کوئی نئی بات نہیں کر رہا،
وہ صرف اپنے دل کو جگا رہا ہے۔
یہاں عبادت رسم نہیں بنتی،
یہاں عبادت نیت بن جاتی ہے۔
جب اخلاص شامل ہو جائے
تو وہ بندے کو اس کے رب کے قریب کر دیتی ہے ۔

جو اس رات اللہ کی طرف پلٹ آئے،
اس کے لیے آسمان کے دروازے بند نہیں ہوتے —
مگر شرط یہ ہے کہ
دل صاف ہو،
زبان نرم ہو،
اور نیت سچی ہو۔


⚠️ اور یہ بات یاد رہے:
جو شخص نفس کی مرضی کو حق سمجھ لے،
جو اپنی غلطی ماننے سے انکار کر دے،
اور جو بندے سے معافی مانگنے کو اپنی توہین سمجھے —

یا جو اپنے نفس کی مرضی کی وجہ سے معافی مانگنے والے کو معاف نہ کرے دل میں کینہ رکھے دوری رکھے-
*وہ مغفرت کے دروازے پر کھڑا ہو کر بھی اکثر اندر داخل نہیں ہو پاتا۔*


🤲 یا اللہ!
ہمیں اس رات
وہ آنسو عطا فرما جو دل دھو دیں،
وہ نرمی دے جو نفس توڑ دے،
اور وہ مغفرت نصیب فرما
جس کے بعد گناہ میں لوٹنا مشکل ہو جائے۔
آمین یا رب العالمین 🌙

1 week ago | [YT] | 4

Kalam e Rooh by Syeda

نورِ مصطفی ﷺ کی پیدائش — وہ مقدس نور جس سے کائنات کی ابتدا ہوئیhttps://youtu.be/I4E0AxbnjA4?si=r-FUj...

2 months ago (edited) | [YT] | 5

Kalam e Rooh by Syeda

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ✨ پیاری بہنو!
اللہ رب العالمین نے ہمیں اپنے محبوب ﷺ کے نور سے روشنی پانے کا شرف عطا فرمایا۔ آج ہم آپ کے ساتھ ایک ایسا روحانی لمحہ شئیر کرنے جا رہے ہیں جو دل کو سکون دیتا ہے اور ایمان کو تازہ کرتا ہے—نورِ محمدی ﷺ کی تخلیق، جس سے کائنات کی ابتدا ہوئی۔
آئیں اس نور میں خود کو غوطہ زن کریں، دل و دماغ کو روشن کریں اور روحانی فیوض سے مستفید ہوں۔
یہ ویڈیو سنیں اور اپنی محبت بھری فیملی اور دوست بہنوں کے ساتھ بھی شئیر کریں تاکہ سب اللہ کے اس مقدس نور سے منور ہوں۔
https://youtu.be/I4E0AxbnjA4?si=r-FUj...

---

2 months ago (edited) | [YT] | 4

Kalam e Rooh by Syeda

🌸 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 🌸
الحمدللہ! میں اپنے چینل "کلامِ روح" کو دوبارہ سے شروع کرنے جا رہی ہوں 💫
اس بار ایک خاص روحانی سیریز کا آغاز کر رہی ہوں:

🌹 "جان عالم، رحمتُ اللعالمین ﷺ — پیدائش سے وصال تک" 🌹

یہ سیریز ہمارے پیارے کریم آقا ﷺ کی مبارک زندگی، اخلاق، سیرت اور ان کے عشق و رحمت کے پہلوؤں پر ہوگی — تاکہ ہم سب اپنی زندگیاں ان کی سنتوں کے مطابق سنوار سکیں۔

میں دل سے آپ سب بہنوں کی دعاؤں، محبت اور ساتھ کی ضرورت محسوس کرتی ہوں۔ 💖
براہ کرم ویڈیوز کو لائک، شیئر اور سبسکرائب کر کے اس نیکی کے سفر میں میرا ساتھ دیں،
تاکہ زیادہ سے زیادہ دلوں تک رحمتِ محمد ﷺ کا پیغام پہنچے۔

3 months ago (edited) | [YT] | 9

Kalam e Rooh by Syeda

دل وہی پیارے ہیں جو اللّٰہ رب العالمین اور آقا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے پیار سے بھرے ہیں

مصروفیت سہی مگر پیار کم نہیں ہوتا۔

ایک دن پھوٹ پڑتا ہے زم زم کی طرح

جیسے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی ایڑیوں کی رگڑ سے رحمت حق جوش میں آئی اور پھوٹ پڑا زم زم کا چشمہ

کلام روح ❤️
پیاروں میں شامل ہو جائیں

1 year ago | [YT] | 11

Kalam e Rooh by Syeda

بدگمانی ،حسد،غیبت اور نفرت ایسی نفسانی بیماریاں جن کو خواتین بڑی دلیری سے اپنے اندر بڑھاتی ھیں ان کا نفس ان کو ساری زندگی اسی بات کا یقین دلاتا رہتا ہے کہ وہ دنیا کی مظلوم ترین اور بد قسمت ترین عورت ہیں خود کو مظلوم اور بدقسمت جانتے ہوئے وہ پوری زندگی اپنے نفس کی چال سے بے خبر اپنی روح اور جسم میں بیماریاں اکھٹی کر لیتی ہیں ۔اور اپنے پیاروں میں نفرتیں بکھیر لیتی ہیں
پھر ناکامی ان کا مقدر ہوتی ہے
اور وہ سچ میں
قابل رحم
اور بدقسمت بن جاتیں ہیں 😭

لیکن رکیے
ابھی وقت ہے🕰️👍
اپنے نفس کی چالوں کو سمجھ جائیں
سوچ بدلیں
پیار بانٹیں منافقت سے ہٹ کر
دل سے ❤️
اور
خوش قسمتی 🎉 اپنا مقدر بنائیں

کلام روح ❤️

اپنی قسمت خود بنائیں
پیار بانٹیں
دعائیں لیں

1 year ago | [YT] | 3

Kalam e Rooh by Syeda

محفل نعت براۓ خواتین ان شا ء اللّٰہ کل11ربیع الاول 16 ستمبر بروزِ پیر
Live stream with Kalam e ROHH
Join us
Tomorrow at 4 pm to 8 pm

1 year ago | [YT] | 13