Ammar Khan Yasir

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاته!
خوش آمدید ہمارے نئے یوٹیوب چینل پر!
پُرانا چینل کچھ تکنیکی وجوہات اور یوٹیوب کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کی وجہ سے متاثر ہوا، لیکن ہماری آواز اور پیغام کو کوئی بند نہیں کر سکتا۔ یہ چینل حق کی آواز ہے۔ یہ آواز دبائی جا سکتی ہے، مٹائی نہیں جا سکتی۔
ہم نے دین کے لیے، امت کے لیے، اور حق کے لیے یوٹیوب پر چار چینلز کی قربانی دی ہے – لیکن ہمارا حوصلہ، ہمارا پیغام اور ہمارا مشن زندہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
یہ نیا چینل بھی اسی مشن کی ایک کڑی ہے – باطل کے مقابل سچ کی صدا، ظلم کے مقابل عدل کا پیغام، غفلت کے مقابل شعور کی روشنی۔
ہماری گزارش ہے کہ:

اس چینل کو سبسکرائب کریں
ویڈیوز کو زیادہ سے زیادہ پھیلائیں
اور حق کے اس قافلے میں ہمارے ساتھی بنیں

کیونکہ ہم رکے نہیں ہیں، جھکے نہیں ہیں –
ہم حق کے لیے اٹھے ہیں… اور حق ہی کے لیے جئیں گے ان شاءاللہ!

جزاکم اللہ خیراً
آپ کا بھائی: عمار خان یاسر و ٹیم فوکس میڈیا


Ammar Khan Yasir

الحمدللہ، فوکس میڈیا کو پانچ سال مکمل ہو چکے ہیں۔
ان پانچ برسوں میں ہم نے مسلسل، سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ کام کیا، لیکن ایک چیز جو آج تک نہیں کی… وہ ہے ویڈیو Q&A سیشن۔

چند دن پہلے انسٹاگرام پر ہم نے سوال و جواب کی ایک اسٹوری لگائی تو سو سے زائد سوالات موصول ہوئے۔ تب یہ احساس ہوا کہ یہ تو انسٹاگرام کی آڈینس ہے، جبکہ ہماری اصل فیملی، دوست اور فالورز تو زیادہ تر فیس بک پر موجود ہیں — تو پھر یہ موقع فیس بک اور یوٹیوب والوں کو کیوں نہ دیا جائے؟

اسی لیے آج ہم یہ Q&A پوسٹ لے کر آئے ہیں۔

اب تک ہم مختلف شخصیات سے سوالات کرتے رہے ہیں،
آج آپ کو موقع دیا جا رہا ہے کہ آپ ہم سے سوال کریں۔

اپنا سوال کمنٹ باکس میں لکھیں
کوشش ہوگی کہ اہم اور بامقصد سوالات کے جواب
نام اور کمنٹ کے ساتھ ویڈیو کی صورت میں دیے جائیں

1 day ago | [YT] | 889

Ammar Khan Yasir

Finally podcast is out now

4 days ago | [YT] | 42

Ammar Khan Yasir

Wait is over

5 days ago | [YT] | 517

Ammar Khan Yasir

شیخ الحدیث حضرت مولانا سعیداللہ شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی سرپرستی میں تحریک ایمان و تقوی کی مرکزی شوری کا اجلاس ہوا جس میں حضرت مفتی زبیر شاہ صاحب دامت برکاتھم العالیہ کو تحریکِ ایمان و تقویٰ کی قیادت سونپی گئی ہے۔

اللہ تعالیٰ ان کے انتخاب کو تحریکِ ایمان و تقویٰ اور پوری امتِ مسلمہ کے حق میں باعثِ خیر و برکت بنائے۔آمین ثم آمین یارب العالمین

1 week ago | [YT] | 1,485

Ammar Khan Yasir

اناللہ وانا الیہ راجعون

1 week ago | [YT] | 1,721

Ammar Khan Yasir

مقتدرہ کے لیے امید کی کرن باقی ہے کہ اُمت ابھی بانجھ نہیں ہوئی؛ آج بھی ایسے علما انکی جی حضوری کیلیے پیدا ہو رہے ہیں جو انکے اشارۂ ابرو پر قرآن و حدیث کے سمندر سے مطلوبہ نتائج برآمد کر ہی لیتے ہیں۔

1 week ago | [YT] | 1,176

Ammar Khan Yasir

"کیا خدا وجود رکھتا ہے؟ "

کیسی شاندار ڈیبیٹ ہوئی ہے ۔ مفتی شمائل ندوی صاحب گفتگو کا،دلیل کا اور رد کا کیا ہی عمدہ سلیقہ رکھتے ہیں ۔ اللہ یہ شائستگی، یہ دلائل کی پختگی اور انداز کا یہ وقار سلامت رکھیں ۔جاوید اختر صاحب کا بارہا موضوع سے انحراف، بہت ساری باتوں کے جواب میں لا علمی کا اظہار ( کسی چیز کا علم نہ ہونا، اس کے ناں ہونے کی دلیل نہیں ہے) مفتی شمائل ندوی صاحب کا اپنے ہی موضوع پر ارتکاز اور پھر مسئلہ خیر و شر پر انتہائی مکمل و خوبصورت مثال کا اس جیسی دیگر چیزیں بہت کچھ بتلانے کو کافی ہیں ۔ ڈیبیٹ کا نتیجہ کیا رہا تو میرے لیے یہ تو اپنے عقیدے پر اعتقاد میں مزید اضافے کا سبب تھا ۔ آپ بھی سماعت کیجیے، غیر جانبدار ہوکر سنیں، یقیناً لطف اندوز ہونگے، نتائج از خود اخذ کر لیجیے گا، فیصلہ کر لیجیے گا اور اپنی آراء سے بھی ضرور آگاہ کیجیے گا ۔ عاصم بلال

ڈیبیٹ مفتی شمائل ندوی صاحب کے یوٹیوب چینل پر سنی جاسکتی ہے

youtube.com/live/pythOMyPcHw?si=PcNFLFnE8l-Ys9Vl

2 weeks ago | [YT] | 2,401

Ammar Khan Yasir

Guess the next stop. . .

3 weeks ago | [YT] | 1,111

Ammar Khan Yasir

کون کون جانتا ہے ان کو۔۔۔؟؟

1 month ago | [YT] | 1,994

Ammar Khan Yasir

پاکستان کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ اشرفیہ لاہور
برادر کبیر مولانا زبیر حسن اشرفی صاحب کی محبت پہ ممنون ❤️
مولانا یوسف خان صاحب کی شفقتوں کا کیا ہی کہنا، اللہ تعالی سلامت رکھے
مہتمم جامعہ مولانا فضل الرحیم صاحب کی عیادت کی، اللہ تعالی شفائے کاملہ عطا فرمائے

1 month ago | [YT] | 956