Khuzema Official Naat Studio

Assalam-o-Alaikum wa Rahmatullah!
Main Hafiz Muhammad Khubaib Abbasi is channel ka founder hoon.

Is platform ka maqsad hai ke aap logon ko Naat, Manqabat aur Islamic Nasheed ke liye aasaan, seedhi aur professional editing guidance di ja sake.Yahan aapko video & photo editing tutorials, tips, tricks aur Islamic projects ke liye madad milegi.

Main Abbasi family se talluq rakhta hoon aur District Bahawalpur ka rehaishi hoon.

Agar aapko editing se related koi bhi masla, mashwara ya rehnumai chahiye ho to be-jhijhak rabta karein:

www.instagram.com/khuzematechtv4?igsh=MXJsbTQzYnRv…


Khuzema Official Naat Studio

Hi everyone, welcome to my new YouTube Community! Now you can post on my channel, too. To get started, tell me in a post what you'd like to see next on my channel.
Visit my Community: youtube.com/@khuzemaofficialnaatstudio/community

9 hours ago | [YT] | 0

Khuzema Official Naat Studio

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
آج امت مسلمہ کے عظیم کمانڈر مجاہد شہادت جیسی عظیم نعمت کو حاصل کرگئے ہیں اور اس امت کو لاوارث کردیا

1 day ago | [YT] | 9

Khuzema Official Naat Studio

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو غدارِ وطن اس لیے کہا گیا کیونکہ اُن پر جوہری ٹیکنالوجی بیرونِ ملک منتقل کرنے کے الزامات سامنے آئے، مگر یہ بات سمجھنا ضروری ہے کہ یہ معاملہ متنازع ہے اور اس پر آج تک مختلف آرا موجود ہیں۔
اصل معاملہ یہ تھا کہ 2003–2004 میں یہ انکشاف ہوا کہ پاکستان کی جوہری ٹیکنالوجی ایران، لیبیا اور شمالی کوریا تک پہنچی۔ عالمی دباؤ کے تحت حکومتِ پاکستان نے تحقیقات کیں۔ 2004 میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے سرکاری ٹی وی پر آ کر یہ اعتراف کیا کہ یہ کام اُن سے ہوا، جس کے بعد انہیں نظر بند کر دیا گیا۔
ریاستی مؤقف یہ تھا کہ کسی بھی صورت میں جوہری رازوں کا باہر جانا قومی سلامتی کے خلاف ہے، اس لیے اس عمل کو سنگین جرم سمجھا گیا اور بعض حلقوں نے اسی بنیاد پر انہیں غدار کہنا شروع کیا۔
لیکن دوسری طرف ایک مضبوط رائے یہ بھی ہے کہ:
ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا
وہ برسوں تک ریاستی نگرانی میں کام کرتے رہے
یہ ممکن نہیں کہ اتنا بڑا نیٹ ورک صرف ایک فرد کے علم و اختیار سے چلا ہو
ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے قربانی کا بکرا بن کر سارا الزام اپنے سر لیا تاکہ پاکستان اور ادارے بین الاقوامی دباؤ سے بچ سکیں۔ اسی وجہ سے بہت سے پاکستانی آج بھی انہیں محسنِ پاکستان مانتے ہیں، غدار نہیں۔
خلاصہ یہ کہ
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو غدار کہنا الزامی اور سیاسی بیانیہ تھا، کوئی عدالتی فیصلہ نہیں۔ ان کی شخصیت پاکستان کی تاریخ میں ایک متنازع مگر عظیم کردار کے طور پر یاد کی جاتی ہے۔

1 day ago | [YT] | 2

Khuzema Official Naat Studio

حضراتِ صحابہؓ کرام کی پاکیزہ برگزیدہ جماعت کے ذریعہ اسلام کا تعارف بھی کروا دیا گیا اور رسولﷺ کی سیرتِ طیبہ اور سنت کو عام کیا گیا اگر رسولﷺ سے صحابہؓ کرام کو الگ رکھ کر ان کو عام انسانوں کی طرح خاطی و عاصی تصور کر کے غیر معتبر قرار دیا جائے گا تو اسلام کی پوری عمارت ہی منہدم ہو جائے گی نہ رسولﷺ کی رسالت معتبر رہے گی نہ قرآن اور اس کی تفسیر اور حدیث کا اعتبار باقی رہے گا کیونکہ اللہ کے رسولﷺ نے جو کچھ من جانب اللہ ہم کو عطاء کیا ہے وہ ہم تک صحابہ کرامؓ ہی کی معرفت پہنچا ہے خود معلم انسانیت رسولﷺ نے اپنے جاں نثار اطاعت شعار صحابہ کرامؓ کی تربیت فرمائی تھی۔

1 day ago | [YT] | 3

Khuzema Official Naat Studio

گویا اللہ والوں کی ایک تسبیح تھی ، جو اب ٹوٹ چکی ، دھیرے دھیرے موتی بکھر رہے ہیں۔

رب العالمین سب حضرات کی کامل بخشش فرمائے آمین۔

2 days ago | [YT] | 7

Khuzema Official Naat Studio

Khuzema Official Naat Studio

4 days ago | [YT] | 16

Khuzema Official Naat Studio

.
*عربی کا ایک مختصر مگر پر اثر جملہ*

- `لاعجب علی عراء النساء وضيق ملابسهن، بل العجب أنهن خرجن من بيوت فيها رجال`

- *تعجب اس بات پر نہیں کہ عورتوں کے کپڑے تنگ ہو گئے ہیں اور وہ برہنہ ہوتی جا رہی ہیں بلکہ تعجب اس بات پر ہے کہ وہ ان گھروں سے نکلتی ہیں جن گھروں میں مرد ہوتے ہیں۔*

`اَلرِّجَالُ قَوَّامُوۡنَ عَلَى النِّسَآءِ`
*"مرد عورتوں پر حاکم/نگران ہیں....!!*
(سورة النساء 34)
#viralpost2024 #fypviralシ #behtreen_post #highlight #public #everyone #viral #followers #facebookpost #TopFans

1 week ago | [YT] | 7