Welcome to School 360, Making Learning Fun and Simple! 🎓

At School 360, we bring education to life with:

📚 Easy-to-Follow Lessons – Clear explanations for students of all grades.

🎨 Fun Activities & Creative Projects – Making school work exciting and hands-on.

📝 Exam Tips & Study Guides – Smart techniques and notes to help you succeed.

🎬 Engaging Videos – Short, interesting tutorials that make learning enjoyable.

Whether you’re a student, parent, or teacher, School 360 is your go-to place for learning made simple and fun.

✅ Subscribe now and join the School 360 learning adventure!


School 360

اسکول 360 وحیِ الہی کا آغاز، رسالت کی ابتداء، رحمت کی شروعات، امن و امان کی نوید، ظلمت و ضلالت اور جاہلیت کی قید سے رہائی، سعادت مند زندگی کا آغاز یعنی عید مبعثِ رسول خاتم، حبیب قلوب العالمین، طبیب نفوس المومنین، اشرف الانبیاء والمرسلین، محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر تمام مسلمان جہان کی خدمت میں مبارک پیش کرتا ہے۔

خدایا! ہم سب مسلمانوں کو اس بابرکت و سعید عید پر ایک بوکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پر چلنے کی توفیق عطا فرما اور تمام وبائیں اپنے حبیب کے صدقے پوری انسانیت سے دور فرمائیں ❤️

الہی آمین
#eidmilad #12rabiulawal #milad

1 week ago | [YT] | 5

School 360

عالمِ خیال میں قائداعظم سے ملاقات

میں نے سلام کیا اور عرض کیا:

میں: قائد! پاکستان دیکھ کر کیسا لگا؟

قائداعظم نے کچھ دیر اردگرد دیکھا اور بولے:

قائداعظم: پاکستان تو خوبصورت ہے، مگر یہ بتاؤ یہاں لوگ اب بھی ملک بناتے ہیں یا صرف ایک دوسرے کی حکومتیں گراتے ہیں؟

میں: قائد! کام بھی ہوتا ہے۔

قائداعظم: اچھا؟ پھر اتنے سالوں سے ایک دوسرے کو نااہل ثابت کرنے میں اتنی محنت کیوں ہو رہی ہے؟

میں نے کہا:

میں: قائد! یہ ہماری سیاست ہے۔ اقتدار میں بیٹھا ہوا شخص ملک بچا رہا ہوتا ہے، اور اپوزیشن والا ملک بچانے کے لیے اسے اقتدار سے نکال رہا ہوتا ہے۔

قائداعظم: اور جب وہی اپوزیشن اقتدار میں آتی ہے؟

میں: پھر وہ ملک بچانے کے لیے پچھلی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتی ہے۔

قائداعظم نے میری طرف دیکھا اور مسکرا کر کہا:

قائداعظم: یعنی ملک ہر دور میں خطرے میں ہوتا ہے، مگر خطرہ ہمیشہ پچھلی حکومت ہوتی ہے؟

میں خاموش ہوگیا۔

قائداعظم: میں نے تم لوگوں سے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کی بات کی تھی۔

میں: جی قائد، ہم نے اسے بھی خوب نبھایا ہے۔

قائداعظم: کیسے؟

میں: بڑی ڈسپلن کے ساتھ اپنے اپنے سیاسی کیمپ میں تقسیم ہیں۔

قائداعظم نے گہری سانس لی۔

قائداعظم: اور قانون؟

میں: قانون موجود ہے قائد!

قائداعظم: سب کے لیے؟

میں: جی… کتاب میں۔

وہ کچھ دیر خاموش رہے۔

قائداعظم: رشوت اور بدعنوانی کا کیا حال ہے؟

میں: قائد، آپ نے اسے زہر کہا تھا۔

قائداعظم: تو ختم ہوگیا؟

میں: نہیں قائد… اب اتنا عام ہوگیا ہے کہ بعض لوگ اسے زہر نہیں، سسٹم کہتے ہیں۔

قائداعظم: بلیک مارکیٹنگ؟

میں: موجود ہے۔

قائداعظم: اقرباپروری؟

میں: موجود ہے۔

قائداعظم: سفارش؟

میں: قائد، اسے تو ہم نے ترقی دے کر ریفرنس بنا دیا ہے۔

قائداعظم: یعنی قابلیت کہاں ہے؟

میں: قابلیت بھی ہے… مگر اس کا مسئلہ یہ ہے کہ اس کے پاس اکثر کسی بڑے آدمی کا فون نمبر نہیں ہوتا۔

قائداعظم مسکرائے۔

پھر پوچھا:

قائداعظم: تمہارے سیاست دان آپس میں اتنے لڑتے کیوں ہیں؟

میں: اصولوں کے لیے۔

قائداعظم: کون سے اصول؟

میں: یہ تو ہر الیکشن کے بعد تبدیل ہوجاتے ہیں۔

قائداعظم نے میری طرف دیکھا، پھر بولے:

قائداعظم: اور عوام؟

میں: عوام بھی بدلتے رہتے ہیں قائد۔

قائداعظم: کیسے؟

میں: الیکشن سے پہلے عوام قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں، الیکشن کے بعد مینڈیٹ کا مسئلہ بن جاتے ہیں۔

قائداعظم ہنس دیے۔

قائداعظم: انتخابات کیسے ہوتے ہیں؟

میں: بہت شاندار۔

قائداعظم: عوام خوش ہوتے ہیں؟

میں: نتائج تک۔

قائداعظم: پھر؟

میں: پھر آدھے کہتے ہیں انتخابات تاریخی تھے، باقی آدھے کہتے ہیں تاریخ کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

قائداعظم: اور جیتنے والا؟

میں: وہ کہتا ہے عوام نے فیصلہ دے دیا۔

قائداعظم: ہارنے والا؟

میں: وہ کہتا ہے عوام کا فیصلہ چوری ہوگیا۔

قائداعظم کچھ دیر خاموش رہے اور پھر پوچھا:

قائداعظم: تو تمہاری سیاست میں عوام کہاں ہیں؟

میں: قائد، عوام ہر جگہ ہیں… بس فیصلہ ہونے کے بعد ان کی ضرورت کچھ کم رہ جاتی ہے۔

قائداعظم نے سر جھکا لیا۔

پھر بولے:

قائداعظم: میں نے کہا تھا کہ ریاست کے تمام شہری برابر ہیں۔ پھر تم لوگ ایک دوسرے کو سیاسی، لسانی، علاقائی اور جماعتی خانوں میں کیوں بانٹتے ہو؟

میں: قائد! یہ سیاست کی مجبوری ہے۔

قائداعظم: نہیں… یہ کردار کی کمزوری ہے۔

میں نے موضوع بدلنے کی کوشش کی۔

میں: قائد! تعلیم کا کیا حال دیکھ رہے ہیں؟

قائداعظم: میں نے تعلیم کو قوم کی زندگی اور موت کا مسئلہ کہا تھا۔ تم نے کیا کیا؟

میں: اسکول بہت بنائے ہیں قائد۔

قائداعظم: تعلیم؟

میں: وہ بھی ہے۔

قائداعظم: علم؟

میں: وہ بھی ہے۔

قائداعظم: پھر نقل کیوں؟

میں خاموش ہوگیا۔

قائداعظم: ڈگریاں بڑھ گئیں، مگر کیا دیانت بھی بڑھی؟

میں: قائد… ڈگریاں تو دیواروں پر بہت ہیں، دیانت شاید ابھی فائل میں کہیں لگی ہوئی ہے۔

قائداعظم نے میری طرف دیکھا اور مسکرا کر کہا:

قائداعظم: تم لوگ میری تصویریں بہت لگاتے ہو؟

میں: جی قائد! ہر جگہ۔

قائداعظم: میری تقریریں؟

میں: وہ بھی بہت شیئر ہوتی ہیں۔

قائداعظم: میری باتیں؟

میں نے کہا:

میں: وہ بھی بہت مشہور ہیں قائد… بس عمل سے ذرا دور ہیں۔

قائداعظم کچھ دیر خاموش رہے۔

پھر بولے:

قائداعظم: تو پھر میری تصویر اتار دینا۔

میں حیران ہوگیا۔

میں: کیوں قائد؟

قائداعظم: جس قوم کو اپنے بانی کی تصویر یاد ہو، مگر اس کے اصول یاد نہ ہوں، اسے دیواروں پر تصویروں سے زیادہ اپنے کردار میں تبدیلی کی ضرورت ہوتی ہے۔

میں نے آخری سوال کیا:

میں: قائد! اگر آپ کو آج کے پاکستان میں صرف ایک چیز بدلنے کا اختیار دیا جائے تو کیا بدلیں گے؟

قائداعظم نے کچھ دیر سوچا اور بولے:

قائداعظم: تم لوگ حکومتیں بدلنے میں بہت مصروف ہو… میں پہلے انسان بدلوں گا۔ کیونکہ جب انسان بدل جائے تو حکومت بدلنے کی ضرورت کم پڑ جاتی ہے۔

میں: قائد! یہ کام بہت مشکل ہے۔

قائداعظم مسکرائے اور بولے:

قائداعظم: پاکستان بنانا بھی آسان نہیں تھا۔

اس کے بعد وہ خاموش ہوگئے۔

اور میں بھی۔

مگر ایک سوال آج تک ذہن میں ہے:

ہم قائداعظم کو ہر سال یاد کرتے ہیں…
کب اپنے آپ کو یاد کریں گے؟

3 weeks ago | [YT] | 10

School 360

Should MDCAT 2026 Be Delayed?
#mdcat #delaymdcat

1 month ago | [YT] | 10

School 360

APPROVED BY MDCAT'S TOPPERS !! 35 MIN VIDEO OF COMPLETE PMDC TEST PATTERN



https://youtu.be/lloWtKM-Ecs

2 months ago | [YT] | 6