Sada E Haq Kashmir News

Welcome to the Official Sada e haq kashmir news You Tube channel.Are u interested in the Current affairs and the happenings of jamu & kashmir? Want an unbiased view,with minute by minute updates of the current scenario,sada e haq kashmir news is the right place to be! Tune into sada e haq kashmir news watch daily news and Headline and our popular shows like bolta kashmir imran Abbasi ke sath chk out our playlists to view the latest video s and don't forget to subscribe to the Sada e haq kashmir news You Tube Channel for daily video updates Sada e haq kashmir news news gives you the latest news and breaking stories from Jammu & Kashmir


Sada E Haq Kashmir News

شوکت نواز میر آج بھی عدالت میں پیش نہ ہو سکے، اہلِ خانہ تشویش میں مبتلا — آخر معاملہ کیا ہے؟

مظفرآباد، پاکستان کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر — خصوصی رپورٹ (صدائے حق کشمیر نیوز)

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما شوکت نواز میر کی گرفتاری اور ان کی موجودہ قانونی حیثیت ایک بار پھر سوال بن گئی ہے۔

شوکت نواز میر کو 30 جون 2026 کو ضلع باغ کی حدود میں گرفتار کیے جانے کی تصدیق اُس وقت ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کی جانب سے کی گئی تھی۔

تاہم اہلِ خانہ اور ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد سے انہیں شوکت نواز میر کے مقام، صحت اور قانونی حیثیت کے بارے میں واضح معلومات نہیں دی گئیں اور وہ عدالت میں پیشی کے منتظر ہیں۔

صدائے حق کشمیر نیوز کو موصول ہونے والے دعوے کے مطابق آج بھی ان کی عدالت میں پیشی نہیں ہوئی۔ ایک ذریعے نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی وجہ مبینہ طور پر دورانِ حراست تشدد ہے۔ تاہم صدائے حق کشمیر نیوز اس دعوے کی آزادانہ تصدیق نہیں کر سکا، اس لیے اسے حتمی حقیقت قرار نہیں دیا جا سکتا۔

دوسری جانب جون میں آزاد جموں و کشمیر حکومت نے شوکت نواز میر کے خلاف بغاوت سمیت مختلف الزامات کے تحت قانونی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اور متعلقہ پولیس حکام کو تحقیقات کی ہدایت دی گئی تھی۔

یہ معاملہ اس لیے بھی اہم ہے کہ ایک شخص کی گرفتاری کے بعد اس کی قانونی حیثیت، مقام، صحت اور عدالت کے سامنے پیشی سے متعلق واضح معلومات اہلِ خانہ اور عوام کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہیں۔

اب اصل سوال یہی ہے: شوکت نواز میر کہاں ہیں، ان کی موجودہ قانونی حیثیت کیا ہے، اور انہیں عدالت کے سامنے کب پیش کیا جائے گا؟

متعلقہ حکام کا مؤقف سامنے آتا ہے تو صدائے حق کشمیر نیوز اسے بھی من و عن شائع کرے گا۔

#ReleaseShaukatNawazMir #ShaukatNawazMir #AJK #SHKNews #RightsmovementAJK

1 month ago | [YT] | 13

Sada E Haq Kashmir News

انٹرنیٹ بندش 73ویں روز میں داخل، کال سروس بھی متاثر — اگست رابطوں اور کاروبار کے بغیر گزرنے کا خدشہ

پونچھ سمیت مختلف علاقوں میں اشیائے ضروریہ کا بحران، آن لائن کاروبار اور بیرونِ ملک سے رقوم کی منتقلی متاثر — عوام مشکلات میں گھِر گئے

خصوصی رپورٹ (صدائے حق کشمیر نیوز)

پاکستان کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ سروس کی طویل بندش 73ویں روز میں داخل ہو گئی ہے، جبکہ بعض علاقوں میں موبائل کال سروس بھی وقفے وقفے سے متاثر ہونے لگی ہے، جس کے باعث شہریوں کے لیے اندرونِ ریاست اور بیرونِ ملک مقیم خاندانوں سے رابطے مزید مشکل ہو گئے ہیں۔

انٹرنیٹ کی بندش کے باعث بیرونِ ملک مقیم کشمیریوں کے لیے اپنے خاندانوں سے آن لائن رابطہ متاثر ہے، جبکہ آن لائن کام، فری لانسنگ، ڈیجیٹل کاروبار، آن لائن تعلیم اور بیرونِ ملک سے رقوم کی منتقلی سمیت متعدد معمولات شدید متاثر ہوئے ہیں۔

پونچھ ڈویژن سمیت ریاست کے مختلف علاقوں میں کاروباری سرگرمیوں کے ساتھ کھانے پینے اور دیگر ضروری اشیاء کی دستیابی کے بحران کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔ انٹرنیٹ اور بینکنگ نظام میں رکاوٹ کے باعث شہریوں کو نقد رقم کے لین دین، آن لائن ادائیگیوں اور بینکنگ خدمات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

طویل بندش سے چھوٹے کاروبار، آن لائن روزگار اور ڈیجیٹل خدمات سے وابستہ افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ کاروباری حلقوں کی جانب سے بھاری مالی نقصان کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔

انٹرنیٹ سروس کی بندش جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے 38 نکاتی مطالبات کی منظوری کے لیے جاری احتجاجی تحریک کے تناظر میں شروع ہوئی تھی۔ بعد ازاں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم قرار دیے جانے کے باوجود انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا مسئلہ بدستور برقرار ہے۔

73 روز سے جاری بندش نے شہریوں کے لیے ایک بنیادی سوال کھڑا کر دیا ہے: آخر انٹرنیٹ اور مواصلاتی سروسز کی مکمل بحالی کب ہوگی؟

عوام کا مطالبہ ہے کہ انٹرنیٹ اور موبائل مواصلاتی سروسز کی بحالی کے حوالے سے واضح ٹائم لائن دی جائے تاکہ شہریوں، کاروباری افراد، طلبہ اور بیرونِ ملک مقیم کشمیری خاندانوں کو اس غیر یقینی صورتحال سے نجات مل سکے۔

#AJK #Kashmir #InternetShutdown #SHKNews

1 month ago | [YT] | 2

Sada E Haq Kashmir News

حکومت سازی میں ساجد اقبال کو ن لیگ کی دعوت، فیصلہ عوامی مفاد سے مشروط

مری | خصوصی رپورٹ (صدائے حق کشمیر نیوز)

آزاد جموں و کشمیر میں حکومت سازی کے لیے سیاسی رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مری میں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے نو منتخب ممبر قانون ساز اسمبلی حلقہ غربی باغ اور چیئرمین جموں و کشمیر عوامی دست و بازو ساجد اقبال سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ، صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر، مرتضیٰ جاوید عباسی، ممبران قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر، انجینئر عمیر نعیم اور راجہ ریاست سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت نے ساجد اقبال کو آزاد جموں و کشمیر میں بننے والی حکومت میں شراکت کی دعوت دی ہے۔

ملاقات کے دوران ساجد اقبال نے واضح کیا کہ حلقہ غربی باغ کی پسماندگی کے خاتمے، عوامی مسائل کے حل اور بنیادی حقوق کے تحفظ کو ترجیح دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ سیاسی فیصلے عوامی مفاد، ساتھیوں اور ذمہ داران سے مشاورت کے بعد کیے جائیں گے۔ حکومت سازی کے حوالے سے بھی کوئی حتمی فیصلہ باہمی مشاورت اور حلقہ غربی باغ کے عوام کے مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

ساجد اقبال کی جماعت جموں و کشمیر عوامی دست و بازو کے بارے میں دستیاب معلومات کے مطابق تنظیم پہلے بھی حلقے میں صحت اور دیگر عوامی فلاحی منصوبوں پر توجہ دیتی رہی ہے۔

اب اہم سوال یہ ہے کہ حکومت سازی میں ساجد اقبال کس سیاسی سمت کا انتخاب کرتے ہیں اور اس فیصلے کے بدلے حلقہ غربی باغ کے عوام کے لیے کیا ترجیحات سامنے آتی ہیں؟

#AJKPolitics #KashmirNews #SadaeHaqKashmirNews

1 month ago | [YT] | 1

Sada E Haq Kashmir News

بریکنگ نیوز | راولاکوٹ
مقامی ذرائع کے مطابق راولاکوٹ کے علاقے منگ اور تھوڑاڑ سے آنے والے قافلوں پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات ہیں کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ بعض غیر مصدقہ رپورٹس میں پانچ افراد کے جاں بحق ہونے کا دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے۔
علاقے میں صورتحال انتہائی کشیدہ بتائی جا رہی ہے اور شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
صدائے حق کشمیر نیوز صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ مزید تفصیلات اور سرکاری تصدیق موصول ہوتے ہی آپ تک پہنچائی جائیں گی۔
#Rawalakot #AJK #SadaEHaqKashmirNews
#RightsMovementAJK

1 month ago | [YT] | 17

Sada E Haq Kashmir News

اطلاعات ہیں کہ آزاد جموں کشمیر کے پونچھ ڈویژن میں رات گئے فورسز کی پیش قدمی کے دوران تصادم ہوا۔
فائرنگ اور شیلنگ سے بلوچ میں تین افراد زاہد مغل، ظفر مغل اور ارسلان اکبر موت واقع ہوئی جبکہ آج صبح راولاکوٹ (متیالمیرہ بس ٹرمینل) دھرنے پر کریک ڈاؤن کے دوران واجد حیات گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گئے۔

2 months ago | [YT] | 7

Sada E Haq Kashmir News

ہم وطن برطانوی کشمیریو!

وقت بہت اہم ہے، اور ہماری اجتماعی آواز پہلے سے زیادہ مضبوط ہو رہی ہے۔

الحمدللہ! ہماری پٹیشن پر اب تک 9,000 دستخط ہو چکے ہیں، مگر مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کے لیے ہمیں آپ سب کے تعاون کی ضرورت ہے۔

اگر آپ نے ابھی تک دستخط نہیں کیے تو براہِ کرم فوراً کریں، اور اس پیغام کے ساتھ پٹیشن کا لنک اپنے خاندان، دوستوں، رشتہ داروں اور تمام جاننے والوں تک ضرور پہنچائیں۔ ہر نیا دستخط ہماری آواز کو مزید طاقت دیتا ہے۔

آج ہی چند منٹ نکالیں، لنک شیئر کریں، اور کم از کم 5 مزید افراد سے دستخط کروائیں۔

اتحاد ہماری طاقت ہے، اور آپ کا تعاون ہماری کامیابی کی ضمانت بن سکتا ہے۔

مہربانی فرما کر اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔

شکریہ!
پٹیشن کا لنک :

petition.parliament.uk/petitions/772026?fbclid=Iwd…

Dear British Kashmiris,

Alhamdulillah, our petition has now reached 9,000 signatures!

Thank you to everyone who has already signed and shared it. If you haven't signed yet, please do so today. Once you've signed, kindly share the petition link with your family, friends, and wider community.

Every signature strengthens our collective voice and helps us make a greater impact.

Please take a moment today to sign and encourage at least five other people to do the same. Together, we can make a real difference.

Thank you for your continued support.

Link: petition.parliament.uk/petitions/772026?fbclid=Iwd…

2 months ago | [YT] | 0

Sada E Haq Kashmir News

ایس او پیز لانگ مارچ و دھرنا چھتر چوک مظفرآباد
1.ہر فرد اپنی شناختی دستاویزات ساتھ رکھے گا جس میں قومی شناختی کارڈ، پاسپورٹ، فارم ب، ڈرائیورنگ لائسنس میں سے کوئی ایک دستاویز لازمی ہمراہ رکھے گا
2.تمام کور ممبرز پوری کوشش کریں کہ اپنے علاقہ کے شرکاء لانگ مارچ و پنڈال کا رابطہ نمبر مہیا کریں.
3.کسی بھی فرد کو اسلحہ کے ساتھ لانگ مارچ کا حصہ بننے کی قطعی اجازت نہ ہوگی اور نہ ہی پنڈال میں اسلحہ ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی.
4.تمام کور ممبرز اپنے علاقہ، یونین کونسل ، حلقہ ، تحصیل، ضلع کے لانگ مارچ کے شرکاء کی رجسٹریشن یقینی بنائیں گے.
5.تمام کور ممبرز اپنے علاقہ سے ان کے ساتھ سفر کرنے والی گاڑیوں کا ریکارڈ مرتب کریں گے.
6.لانگ مارچ میں شامل کوئی بھی فرد نقاب پوش نہیں ہوگا اور اسی طرح کوئی بھی فرد پنڈال میں نقاب میں داخل نہیں ہوگا. ماسک تک پہننے کی اجازت نہ ہوگی.
7.تمام کور ممبرز اپنے ساتھ آنے والے افراد کے مکمل ذمہ دار ہوں گے.
8.انفرادی طور پر لانگ مارچ کا حصہ بننے والے افراد بھی اپنے علاقہ کے کور ممبر کے احکامات کے پابند ہوں گے.
9.کوئی بھی فرد کسی بھی غیر اخلاقی ، غیر قانونی حرکت یا جرم کا مرتکب ہوگا تو سیکورٹی پر معمور افراد کا اختیار ہوگا کہ وہ اسے اس کے علاقہ کے کور ممبر کے سامنے پیش کرے.
10.کوئی بھی فرد لانگ مارچ میں اپنا گروپ بنا کر سفر نہیں کرے گا ہر ایک فرد/گروہ اپنے علاقہ کے کور ممبر یا کور ممبر کے نامزد کردہ افراد کے تابع ہوگا.
11.کسی بھی فرد یا گروہ کو لانگ مارچ کے دوران یا مرکزی پنڈال میں نفرت انگیز، اشتعال انگیز، جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ایس او پیز کے مغائر تقریر اور نعرہ لگانے کی اجازت قطعی نہ ہوگی.
12.کسی بھی فرد کی کوئی بھی مجرمانہ حرکت اس کا ذاتی فعل تصور ہوگا کور کمیٹی کو اختیار ہوگا کہ وہ اسے لانگ مارچ سے الگ کرے یا اسے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سپرد کرے.
13.لانگ مارچ صرف اور صرف کور ممبرز کے احکامات کا پابند ہوگا کسی بھی فرد کو چاہے وہ کتنا ہی اہم کیوں نہ ہو لانگ مارچ سے متعلق فیصلہ سازی کا اختیار اسے قطعی نہ ہوگا.
14.مرکزی پنڈال مظفرآباد کے انتظام و انصرام کی ذمہ داری مظفرآباد ڈویژن کے کور ممبرز کے سپرد ہوگی.
15. کسی بھی تنازعہ کی صورت میں متعلقہ علاقہ کے کور کمیٹی ممبر یا مرکزی کور کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہوگا.
16. تمام کور کمیٹی ممبرز کی تفصیل درج ذیل ہے.
1.خواجہ انیس احمد
فون نمبر، 0355815330. 03555806888
ضلع نیلم ویلی
2.خواجہ مجتبٰی بانڈے
03558319877
03094546787
ضلع نیلم ویلی
3.راجہ امجد علی خان ایڈووکیٹ
03009135127
مظفرآباد
4.شوکت نواز میر
03008561984
مظفرآباد
5.انجم زمان اعوان
03004662261
مظفرآباد
6.فیصل جمیل کشمیری
03318192018
مظفرآباد
7.راجہ صعیب جاوید
03448892179
مظفرآباد
8.سید فیصل گیلانی
03329534529
ضلع جہلم ویلی
9.راجہ غلام مجتبٰی
03450978602
03335758417
دھیرکوٹ ضلع باغ
10.سردار عابد شاہین
03065279225
ضلع باغ
11.سردار افتخار زمان
03005556848
ضلع باغ
12.سردار سجاد احمد
03469225306
ضلع پونچھ
13. سردار عمر نزیر کشمیری
03345488308
راولاکوٹ ضلع پونچھ
14. سردار ارباب ایڈووکیٹ
03402038566
تھوراڑ ضلع پونچھ
15.خان الیاس خان
03454234603
منگ ضلع سدھنوتی
16.سردار شہزاد خان
03465071119
03105746846
پلندری ضلع پونچھ
17.سردار شبیر احمد خان
03335731470
تراڑکھل ضلع سدھنوتی
18. مجتبٰی بن فیض فاروقی
03558705864
ضلع حویلی
19. مرتضیٰ شریف
03557104296
خورشید آباد ضلع حویلی
20.چوہدری امتیاز اسلم
03169317286
03355202891
سرساوہ ضلع کوٹلی
21. راشد نعیم
03425448068
سہنسہ ضلع کوٹلی
22.خواجہ مہران ارشد ایڈووکیٹ
03430008013
03558425133
ڈڈیال ضلع میرپور
23.چویدری شبیر احمد نگیالوی
03445580734
چکسواری ضلع میرپور
24.سعد انصاری ایڈووکیٹ
03418884879
میرپور
25.سجاد احمد پوٹھی
03218145786
بھمبر
26.توصیف جرال ایڈووکیٹ
03410575719
برنالہ ضلع بھمبر
27 . عابد اسلم
03121212771
سماہنی ضلع بھمبر

3 months ago | [YT] | 1

Sada E Haq Kashmir News

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
حکومت آزادکشمیر کے دعوتی خط کے جواب میں کور ممبرز جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی جناب شوکت نواز میر صاحب کے ذریعہ حکومت کو مطلع کر دیا گیا.
منجانب
شعبہ نشرو اشاعت
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی

3 months ago | [YT] | 10

Sada E Haq Kashmir News

غازی آباد روڈ چورہ ایکسچینج پر فور جی ٹاور لگایا جائے تاکہ ان تمام علاقوں:
📍 ناڑاکوٹ
📍 ریالہ
📍 سینگڑہ
📍 ارجہ
📍 جنڈالہ
📍نمب سیداں
یونین کونسل مکھیالہ کے تمام ملحقہ دیہات میں انٹرنیٹ سروس بہتر ہو سکے!
مہنگے پیکیجز خریدنے کے باوجود ناڑاکوٹ اور گردونواح کے عوام بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔ غازی آباد مین پکی روڈ پر SCO کا ایکسچینج اور بلڈنگ پہلے سے موجود ہے، وہاں فور جی (4G) ٹاور نصب کرنے سے ایک وسیع علاقے کی نیٹ ورکنگ لاجواب ہو جائے گی۔ ڈی جی ایس سی او اور سیکٹر کمانڈر مظفرآباد سے فوری اقدام کا مخلصانہ مطالبہ۔

3 months ago | [YT] | 5

Sada E Haq Kashmir News

غازی آباد روڈ پر قائم ایس سی او کا ایکسچینج غیر فعال 4 جی ٹاور نصب کرنے کا مطالبہ
#ImranAbbasi #sco

3 months ago | [YT] | 7