Islamic short video

#Islamic #Islamicshortvideo
#shortislamicvideo#motivation#Islamicstory#quran#shortnaat#alquran#trendingshorts #viralvideo#youtubeviralshort #youtubeshort
✅️targets 10millions views
youtube.com/@Islamictoptube


Islamic Top Tube

Masjid nabwi

1 week ago | [YT] | 11

Islamic Top Tube

*نبی ﷺ نے ہجرت کے دوران تین دن کہاں قیام فرمایا؟*

1 week ago | [YT] | 0

Islamic Top Tube

*سوال 1: “قرآنِ مجید” کا مطلب کیا ہے؟*
*✅ جواب: “قرآنِ مجید” کا مطلب ہے “بار بار پڑھے جانے والی کتاب”۔یہ اللّٰہ تعالیٰ کا وہ عظیم کلام ہے جو نبی محمد ﷺ پر نازل ہوا تاکہ انسانیت کو ہدایت، رحمت اور زندگی کا سچا راستہ دکھائے۔ قرآن ہر دور کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔*

1 week ago | [YT] | 0

Islamic Top Tube

سوال: کیا کبھی آپ نے یہ سوچا ہے کہ سوشل نیٹ ورک کی سائٹس، آپ کو اپنی خدمات مفت میں کیوں دیتی ہیں؟

آپ سے یہ سوال پوچھنے والے کا نام ڈاکٹر عمر عبدالکافی ہے، آپ 66 سالہ مشہور و معروف مصری عالم دین اور مبلغ اسلام ہیں۔ پوری دنیا میں عام طور پر اور عرب دنیا میں خاص طور پر اپنی ایک پہچان رکھتے ہیں۔ آپ اپنے مندرجہ بالا سوال کا جواب یوں دیتے ہیں:

جب آپ کو کسی سامان کی قیمت نا دینا پڑے تو جان لیجیئے گا کہ سامان وہ نہیں جو آپ کو مل رہا ہے، بلکہ سامان آپ ہیں جسے خریدا جا رہا ہے۔ اس معاملے کو سمجھیئے، توجہ دیجیئے اور خوب غور کیجیئے۔ مثال:

موبائیل ٹیلی فون اس دنیا میں اٹھائی جانے والی ہلکی ترین چیز ہو سکتی ہے مگرہو سکتا ہے آخرت میں یہ اٹھائی جانے والی سب سے بھاری اور سخت چیز ہو۔ پس کچھ اور نا کیجیئے صرف اس کا استعمال ہی اچھا کرنا شروع کر دیجیئے۔
گوگل، فیس بک، ٹویٹر، واٹساپ اور اسی قبیل کے دیگر پروگرام ایسے گہرے سمندر ہیں جن میں بڑے بڑے قد آور لوگوں کے اخلاق گر کر ڈوب گئے۔ اور جن کے اخلاق ڈوبے وہ صرف نوجوان ہی نہیں، کچھ اچھی خاصی عمروں والے بھی تھے۔
اس سمندر کی موجیں لوگوں کی زندگی سے حیاء کو اپنے ساتھ بہا کر لے گئیں۔ اس سمندر میں بہت سی مخلوق ہلاک ہوئی ہے۔
اگر تجھے اس ہلاکت سے بچنا ہے تو بہت احتیاط کرنا ہوگی۔ ان چیزوں کے درمیان میں شہد کی مکھی کی طرح رہنا ہوگا، اگر رُکنا تو اچھے اچھے صفحات پر، جن سے پہلے تجھے فائدہ ملے اور بعد میں تیرے توسط سے دوسروں کو۔
ان چیزوں میں مکھی کی طرح نا بن کے رہنا، جو ہر اچھی اور بری چیز پر ٹھہرتی ہے۔ ایک جگہ کی بیماریاں دوسری جگہ ایسے لیجاتی ہے کہ کسی کو پتہ بھی نہیں چلتا۔
انٹرنیٹ بہت بڑا بازار ہے، یہاں کوئی بھی اپنا سامان مفت بانٹنے کیلیئے نہیں بیٹھا ہوا۔ ہر کوئی اپنے مال کے بدلے میں آپ سے کوئی چیز لے رہا ہے۔
ان میں سے کچھ تو اپنے مال کے بدلے میں آپ کا اخلاق خراب کرنا چاہتے ہیں۔
کچھ اپنے مال کے بدلے میں آپ کے دل میں شک و شبہ کا بیج ڈالنا چاہتے ہیں۔
انٹرنیٹ پر کچھ بھی خریدنے سے پہلے پڑتال کر لیجیئے گا کہ بدلے میں آپ سے کیا لیا جا رہا ہے۔
خبردار: نا معلوم لنک کھولنے میں بھی احتیاط کیجیئے کیونکہ ان میں سے کچھ ہی خیر ہوتے ہیں، زیادہ تر شر، ہیکر، بردبادی اور تباہی کا ہی کام کرتے ہیں۔
خبردار: جھوٹی خبریں اور افواہیں پھیلانے سے باز رہنا، غلط چیزوں کی کاپی پیسٹ سے دور رہنا۔ جان لینا کہ یہ والی تجارت نیکی بھی ہو سکتی ہے اور برائی بھی۔ نیٹ سے سامان پرکھ کر لینا کہ جسے آگے پھیلانے جا رہے ہو وہ کس قبیل کی ہے۔ کیونکہ لینے والا وہ چیز اب آپ کے نام اور پہچان سے خریدے گا۔
کہیں تبصرہ یا کمنٹ پیش کرنے سے قبل دیکھ لینا کہ معاملہ اللہ کی ناراضگی والا تو نہیں۔
نا ہی کسی کی شخصیت کا تصور اس کی تحریروں کے مطابق باندھ لینا۔
کیونکہ:
لوگ اپنے چہروں پر پردہ چڑھا کر رکھتے ہیں۔
تصویریں ایڈیٹ کر کے پیش کرتے ہیں
باتیں بنا بنا کر پیش کرتے ہیں۔
اخلاق کو مٹھاس میں گھول کر دکھاتے ہیں۔
جھوٹ پر سچ کی ملمع کاری کرتے ہیں۔
رواداری اور اخلاقیات کا چورن ڈالتے ہیں۔
ایک بات ذہن میں بٹھا لے: اِدھر تو لکھتا ہے، اُدھر تیرے فرشتے لکھتے ہیں۔ اور تم دونوں کے اوپر اللہ ہے جو سب دیکھ رہا ہے اور ہر چیز کا حساب رکھ رہا ہے۔
جو بات سب سے زیادہ ڈراتی ہے وہ انٹرنیٹ کے سمندر میں حرام کا دیکھنا، فسق و فجور کا مشاہدہ کرنا اور راہ راست سے انحراف کرتی چیزوں میں پڑ جانا ہے۔

اگر آپ کو لگے کہ آپ غلط نہیں کر رہےتو پھر خود بھی مستفید ہوں اور دوسروں کو بھی فائدہ دیں۔

اور اگر تجھے لگے کہ غلط کر رہا ہے تو پھر اس سے دور بھاگ، بالکل ایسے جیسے کوئی خونخوار جانور کو دیکھ کر بھاگے۔

یہ ذہن میں رکھیں کہ آپ انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں نا کہ انٹرنیٹ آپ کو استعمال کر رہا ہے۔
اللہ رب العزت ہمیں ہدایت دیئے رکھے۔ آمین

2 weeks ago | [YT] | 0

Islamic Top Tube

بغداد کے مشہور شراب خانے کے دروازے پر دستک ہوئی۔
شراب خانے کے مالک نے نشے میں دُھت ننگے پاؤں لڑکھڑاتے ہوئے دروازہ کھولا تو اُس کے سامنے سادہ لباس میں ایک پر وقار شخص کھڑا تھا مالک نے اُکتائے لہجہ میں کہا،
" معذرت چاہتا ہوں سب ملازم جا چکے ہیں یہ شراب خانہ بند کرنے کا وقت ہے
آپ کل آئیے گا "
اس سے پہلے کہ مالک واپس پلٹتا, اجنبی نے اُس کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر کہا
" مجھے بشر بن حارث سے ملنا ہے اُس کے نام بہت اہم پیغام ہے "
شراب خانے کے مالک نے چونک کر کہا
بولیے ! میرا نام ہی بشر بن حارث ہے
اجنبی نے بڑی حیرت سے سر سے لے کر پاؤں تک سامنے لڑکھڑاتے ہوئے
شخص کو دیکھا اور بولا
کیا آپ ہی بشر بن حارث ہیں ؟؟
مالک نے اُکتائے ہوئے لہجے میں کہا
کیوں کوئ شک ؟؟
اجنبی نے آگے بڑھ کر اُس کے ہاتھوں کو بوسہ دیا اور بولا
سُنو بشر بن حارث !
خالقِ ارضِ وسما نے مجھے کہا ہے کہ
میرے دوست بشر بن حارث کو میرا سلام عرض کرنا اور کہنا جو عزت تم نے میرے نام کو دی تھی وہی عزت رہتی دنیا تک تمہارے نام کو ملے گی "
اتنا سُننا تھا کہ بشر بن حارث کی نگاہوں میں وہ منظر گھوم گیا جب اک دن حسبِ معمول وہ نشے میں دُھت چلا جا رہا تھا کہ اُس کی نظر گندگی کے ڈھیر پر پڑے اک کاغذ پر پڑی جس پر اسم " اللہ " لکھا تھا, بشر نے کاغذ کو بڑے احترام سے چوما صاف کر کے خوشبو لگائی اور پاک جگہ رکھ دیا اور کہا
" اے مالکِ عرش العظیم یہ جگہ تو بشر کا مقام ہے تمہارا نہیں "
بس یہی ادا بشر بن حارث کو " بشر حافی رحمت اللہ علیہ" بنا گئی۔ جس وقت آپ کو یہ پیغام ملا آپ اس وقت ننگے پاؤں تھے اور پھر آپ نے ساری زندگی ننگے پاؤں گزار دی آپ جن گلیوں سے گزرتےتھے ان گلیوں میں چوپائے بھی پیشاب نہیں کر تے تھے کہ آپ کے پاؤں گندے نہ ہو ں۔
وہی بشر حافی رحمت اللہ علیہ جس کے متعلق اپنے وقت کے امام احمد بن حنبل رحمت اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے
" لوگوں
جس اللہ کو احمد بن حنبل رحمت اللہ علیہ مانتا ہے
بشر حافی رحمت اللہ علیہ اُسے پہچانتا ہے۔"

🖋️ ایک پیغام:
کوشش کریں کہ کہیں اخبار یا کاغذ کے کسی ٹکڑے پر اللہ پاک یا نبی پاک صلی اللہ علیہ و الہ و سلم یا مقدس ہستیوں کا نام نظر آئے تو اسے کسی پاک جگہ پر رکھ دیا کریں۔

📗حوالہ کتب: (طبقات صُوفیہ, کشف المعجوب)


▬▬▭▭▭▭▭▭▭▭▭▬▬
👍🏻 🏃🏻 ✍🏻 🥏 📩
*`ˡᶦᵏᵉ subscribe ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢʰᵃʳᵉ ˢᵃᵛᵉ`*

2 weeks ago | [YT] | 3

Islamic Top Tube

قدر کی اہمیت #pakistanpost

3 weeks ago | [YT] | 12

Islamic Top Tube

Allah

1 month ago | [YT] | 16

Islamic Top Tube

حضرت محمد صلی اللہ وسلم کی اونٹنی کا کیا نام تھا؟

1 month ago | [YT] | 0

Islamic Top Tube

اگر آپ مسلمان ہو تو مسلمان
تو ایک سوال کا جواب دو کہ
قرآن کریم میں کتنی سورتیں ہیں

1 month ago | [YT] | 0