I am a content creator.I share education relavant videos and nature beauty also.moreover,I make motivation video and kids funny video on basic education base at the end I want to say I also video editor as a passion
Here following my Instagram link,TikTok link ,snack id link, Facebook profile link and Facebook page link also mention here


Usman n Ali

عیدالاضحی
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن 20 مئی 2026 سے جاری کی جائیں گی۔
حکومتی ذرائع

4 days ago | [YT] | 1

Usman n Ali

وہ سرکاری ایپ جو دفتروں کے چکر ختم کر دے

اگر آپ کبھی کسی سرکاری دفتر میں چھوٹے سے کام کے لیے گئے ہوں تو آپ کو اچھی طرح پتا ہے کہ وہاں سفارش، رشوت اور ایجنٹوں کے بغیر بات بنانا کتنا مشکل ہے۔
بیمار ماں کے لیے علاج چاہیے، بیوہ بہن کے لیے راشن، یا معذور بچے کے لیے وہیل چیئر، عام آدمی کو نہیں پتا کہ کس دروازے پر دستک دے۔
پنجاب حکومت نے اسی مسئلے کا حل ایک ایپ کی شکل میں نکالا ہے، جس کا نام ہے
"مریم کو بتائیں"۔
آج میں آپ کو اس ایپ کی پوری تفصیل بتاؤں گا۔

یہ ایپ کیا ہے؟
"مریم کو بتائیں" پنجاب حکومت کی آفیشل موبائل ایپ ہے، جسے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لانچ کیا ہے۔ اسے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) نے تیار کیا ہے۔

اس کے ساتھ ایک مفت ہیلپ لائن نمبر 1000 بھی منسلک ہے، جس پر کال کرنا بالکل مفت ہے، آپ کے بیلنس سے ایک پیسہ نہیں کٹتا۔

یہ ایپ کیوں بنوائی گئی؟
پنجاب میں لاکھوں خاندان ایسے ہیں جنہیں راشن، علاج یا فوری مالی مدد کی ضرورت ہوتی ہے، مگر سفارش اور بیچ کے لوگوں کے جال میں اصل مدد ضرورت مند تک پہنچتی ہی نہیں۔

مریم نواز کا مقصد یہ تھا کہ شہری اور حکومت کے درمیان موجود فاصلہ ختم ہو۔ کوئی بھی شخص اپنے فون سے، گھر بیٹھے، براہِ راست حکومت تک اپنی بات پہنچا سکے، اور ایک شفاف ڈیجیٹل نظام کے ذریعے اس کی درخواست پر کارروائی ہو۔
اس ایپ سے آپ کو کیا فائدے ہو سکتے ہیں؟

> مفت ہیلپ لائن 1000، چوبیس گھنٹے کھلی ہے، بیلنس نہیں کٹتا۔
> راشن، خوراک اور بنیادی اشیاء کے لیے درخواست جمع کرانے کی سہولت۔
> ہنگامی طبی امداد، ادویات، ڈائیلاسز، کینسر اور دل کے علاج کے لیے سرکاری مدد۔
> معذور افراد کے لیے وہیل چیئر، چھڑی اور سماعت کے آلات کی فراہمی۔
> بیت المال کے ذریعے غریب لڑکیوں کی شادی کے لیے گرانٹ۔
> رمضان کے مہینے میں اہل خاندانوں کو 10 ہزار روپے کی فوری امداد، جاز کیش اور ایزی پیسہ پر منتقلی۔
> ہر درخواست کا ٹریکنگ نمبر ملتا ہے، آپ خود دیکھ سکتے ہیں کہ کام کہاں رکا ہے اور کس افسر کے پاس ہے۔

تحریر: عمیر ابوبکر

ایپ کیسے استعمال کریں؟

1۔ اپنے فون میں Play Store یا App Store کھولیں اور لکھیں Maryam Ko Batayn۔

2۔ ایپ کے نیچے ڈیولپر کے طور پر PITB لکھا ہو، یہی اصلی ایپ ہے، باقی جعلی ایپس سے بچیں۔

3۔ ایپ کھول کر اپنا نام، 13 ہندسوں والا شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر درج کریں۔ موبائل نمبر آپ کے اپنے کارڈ پر رجسٹرڈ ہونا چاہیے۔

4۔ آپ کے فون پر OTP آئے گا۔ اسے درج کر کے ایک پاس ورڈ بنا لیں۔

5۔ ڈیش بورڈ پر آپ کو کئی آپشنز ملیں گے، جیسے
Financial Grant، Medical Help یا Ration Support
۔ اپنی ضرورت کے مطابق منتخب کریں۔

6۔ مطلوبہ تفصیلات بھر کر درخواست جمع کرا دیں۔ اگر کوئی تصویر یا دستاویز چاہیے تو اپ لوڈ کر دیں۔

اگر آپ کے پاس اسمارٹ فون نہیں ہے، تو اپنے کسی بھی موبائل سے 1000 ڈائل کریں۔ نمائندہ آپ کی درخواست خود رجسٹر کر دے گا۔

یہ ایپ کن لوگوں کے لیے ہے؟
یہ ایپ پنجاب کے ان تمام شہریوں کے لیے ہے جن کی ماہانہ آمدن کم ہے یا جنہیں سرکاری مدد کی ضرورت ہے۔ بیوائیں، یتیم بچے، معذور افراد، بزرگ، دیہاڑی دار مزدور اور ایسے گھرانے جو BISP میں شامل نہیں مگر مستحق ہیں، یہ سب پہلی ترجیح ہیں۔

اس کے علاوہ کوئی بھی شہری جو کسی سرکاری ادارے کے بارے میں شکایت درج کرانا چاہتا ہے، وہ بھی اسی ایپ سے براہِ راست متعلقہ افسر تک شکایت پہنچا سکتا ہے۔

کیا یہ واقعی کام کر رہی ہے؟
اعداد و شمار کے مطابق ابتدائی چند مہینوں میں ہی اس ایپ کو 30 لاکھ سے زیادہ بار ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے۔ روزانہ تقریباً 26 ہزار افراد اسے اپنے فون میں انسٹال کر رہے ہیں۔

Google Play
کی پروڈکٹیویٹی کیٹیگری میں یہ ایپ پاکستان کی ٹاپ 13 ایپس میں شامل ہے۔ ہزاروں خاندانوں کو رمضان میں 10 ہزار روپے کی امداد ان کے موبائل والٹس پر منتقل کی جا چکی ہے۔

یہ ماڈل دراصل وہی ہے جو ایسٹونیا، سنگاپور، اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک میں "ای گورنمنٹ" کے نام سے پہلے ہی کامیاب ہو چکا ہے، جہاں شہری گھر بیٹھے سرکاری خدمات حاصل کرتے ہیں۔

ایک ضروری بات
ایپ ابھی نئی ہے، کچھ صارفین کو OTP، سائن اپ یا پاس ورڈ کے مسائل کا سامنا ہے۔ اگر پہلی بار میں کام نہ بنے تو پریشان نہ ہوں، 1000 پر کال کر کے رہنمائی لیں۔

سب سے اہم بات، یہ خدمت بالکل مفت ہے۔ اگر کوئی شخص آپ سے رجسٹریشن یا منظوری کے نام پر پیسے مانگے تو سمجھ جائیں کہ وہ فراڈیا ہے۔ کسی بھی ایجنٹ یا بیچ کے بندے کو ایک روپیہ بھی نہ دیں۔

اگر یہ پوسٹ آپ کو مفید لگی تو پلیز اپنے دوستوں، رشتے داروں اور پڑوسیوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں۔ آپ کا ایک شیئر کسی بیوہ ماں، کسی بیمار باپ، یا کسی معذور بھائی تک وہ مدد پہنچا سکتا ہے جس کے لیے وہ مہینوں سے ترس رہے ہیں۔ یہ معلومات پھیلانا صدقہ جاریہ سے کم نہیں۔

کیا آپ نے یا آپ کے کسی جاننے والے نے اس ایپ سے مدد لی ہے؟
تجربہ کیسا رہا، نیچے کمنٹس میں ضرور لکھیں۔ یہ بھی بتائیں کہ آپ کے علاقے میں سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے جس میں اس ایپ سے فائدہ ہو سکتا ہے۔

کمنٹس میں
Punjab Information Technology Board، Government of Punjab، اور Maryam Nawaz Sharif
کے آفیشل پیجز کو ٹیگ ضرور کریں، تاکہ ایپ میں موجود تکنیکی مسائل پر بھی ان کی توجہ جا سکے۔ ساتھ ہی ان دوستوں کو بھی ٹیگ کریں جن کے گھر میں اس مدد کی واقعی ضرورت ہے۔

#MaryamKoBatayn #Pakistan #DigitalPakistan #PunjabGovernment #MaryamNawaz #PITB #PublicWelfare #Helpline1000

5 days ago | [YT] | 5

Usman n Ali

📢 *_پنجاب بیوہ سہارا کارڈ اپڈیٹ_⚠️*
*_وزیر اعلیٰ پنجاب بیوہ سہارا کارڈ/ رحمت کارڈ کا اجراء کر دیا گیا ہے، اب اہل خواتین آن لائن اپلائی کر سکتی ہیں۔_*

*_🔗 رجسٹریشن کیلئے وزٹ کریں :_*
_Https://rahmatcard.punjab.gov.pk/register_

ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور نادرہ والا بیوگی کارڈ اور بیوہ خاتون کے نام پر سم ہونا لازمی
جن بیوہ خواتین کی پینشن لگی ہوئی ہے وہ بیوہ سہارا کارڈ کے لئے اپلائی نہیں کر سکتیں
اس پوسٹ کو صدقہ جاریہ کی نیت سے زیادہ سے زیادہ شیئر Share کریں تاکہ سب مستحق خواتین اپلائی کرسکیں - شکریہ
#viralreelsシ #sarkarischoolmayarischool #PakistanZindabad #PunjabGovernment #viralpost #rehmatcard #punjabbewasaharacard #deathcertificate

5 days ago | [YT] | 2

Usman n Ali

1 week ago | [YT] | 1

Usman n Ali

انا للہ وانا الیہ راجعون
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے پیارے دوست، نہایت بااخلاق اور محنتی استاد محمد نیاز عباسی صاحب (PST)، جو کہ GPS نورپور سے وابستہ تھے، بقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں۔
مرحوم نے 2017 کی انڈکشن ٹریننگ (چک 153 مراد) میں ہمارے ساتھ شرکت کی اور ہمیشہ اپنی خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی وجہ سے یاد رکھے جائیں گے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین۔

1 week ago | [YT] | 13

Usman n Ali

میٹرک اور انٹر پاس طلباء کے لۓ پاک فوج میں شمولیت کا سنہری موقع۔۔۔

1 week ago | [YT] | 1

Usman n Ali

2 weeks ago | [YT] | 6

Usman n Ali

2 weeks ago | [YT] | 2

Usman n Ali

2 weeks ago | [YT] | 6

Usman n Ali

2 weeks ago | [YT] | 10