Siyasat Bazi سیاست بازی

سیاست،سماج اور سیاستدان


Siyasat Bazi سیاست بازی

اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار نے اپنی ہی تاریخ بنا لی
صحافی احمد وڑائچ نے سوشل میڈیا ویب ایکس پر ایک وڈیو پوسٹ کی جس میں اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار ایک تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا:

"تحریک آزادی کیلئے سر سید احمد خان نے فنڈز اکٹھے کرنا شروع کیے، تھڑے پر بیٹھے دو لڑکوں سے کہا پاکستان بنانا ہے، فنڈز چاہئیں، لڑکوں نے کہا آدھا گھنٹہ قمیض اتار کر ناچیں، 500 روپیہ دیں گے، سر سید نے قمیض اتاری اور ناچنا شروع کر دیا"۔
صحافی احمد وڑائچ نے اس حوالے سے مزید یہ لکھا کہ "اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار نے اپنی ہی تاریخ بنا لی"۔
پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایکس صارفین نے اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے اس قسم کی بے بنیاد تاریخ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا۔
ایک صارف نے لکھا:
لڑکے کمشنر کے آباؤ اجداد تھے اور یہ کہانی نسل در نسل سفر کرتے ہوئے کمشنر تک پہنچی ہے ۔ اگلی تقریر میں سر سید کی قمیض اور underwear بطور ثبوت دکھائے گا۔
ایک صارف نے اس پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا:
اندازہ کرو یہ لوگ مقابلے کا امتحان پاس کرکے آتے ہیں، ان رٹے باز دماغوں کو ککھ سمجھ بوجھ نہیں۔
ایک اور صارف کا کہنا ہے:
آپ سوچئے کیسے کیسے جاہل "بابو" بن کر فرعونیت دکھاتے ہیں عوام پر۔
اسی طرح ایک صارف نے لکھا:
اندازہ کریں کہ ملک کا سب سے ٹاپ امتحان سی ایس ایس کیسے عظیم دانشور پیدا کررہا ہے۔
ایک صارف کا کہنا ہے:
یہ واقع تحریک پاکستان سے متعلق نہیں ہے علی گڑھ کالج بنانے کے وقت اس قسم کا واقعہ بیان کیا جاتا ہے مگر لگتا ہے کہ یہ رٹہ باز آخری رٹہ لگانے کے بعد دماغ بند کرکے افسری جھاڑتے ہیں۔
۔
#HistoryOfPakistan #SocialMedia ##publicopinions

1 week ago (edited) | [YT] | 47

Siyasat Bazi سیاست بازی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ، سہیل خان آفریدی کا فوجی آپریشنز پر بیان

1 week ago | [YT] | 616

Siyasat Bazi سیاست بازی

عمران خان کا اپنی بہن علیمہ خانم کے ذریعے پیغام پہنچانے کے حوالے سے اہم بیان۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ عمران خان کے ساتھ اپنی حالیہ میٹنگ کے دوران الزام لگا چکے ہیں کہ عمران خان کی بہن علیمہ خانم ایجنسیوں کے ساتھ مل کر پارٹی کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

1 month ago | [YT] | 875

Siyasat Bazi سیاست بازی

توشہ خانہ 2 کا جھوٹا کیس، عدالت میں تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ حالانکہ چند ہفتے قبل اس کیس کے مرکزی سرکاری گواہ کو عدالت میں جھوٹا ثابت کر دیا گیا تھا، اسکے بعد کیس بوگس ثابت ہو چکا، اس کے بعد میرے سابق ملٹری سیکرٹری بریگیڈئیر احمد اور ڈپٹی ملٹری سیکرٹری کرنل ریحان نے بھی تصدیق کی کہ قوائد کے عین مطابق تحفے کی دستاویزات مکمل تھیں۔ تمام وکلاء کی رائے بھی یہی تھی کہ یہ کیس جج کی طرف سے اسی وقت خارج کر دیا جانا چاہیے تھا، اس سب کے باوجود بدنیتی پر مشتمل یہ کیس ابھی تک چلایا جا رہا ہے۔

اسی طرح میرے خلاف دوسرا جھوٹا مقدمہ سائفر کیس، جو کہ پاکستان کی تاریخ کا مہنگا ترین کیس ہے، اور جس پر قومی خزانے سے عوام کے کروڑوں خرچ کیے گئے، ہائی کورٹ میں اتنا کمزور ثابت ہوا کہ بنیادی طور پر یہ ٹرائل کورٹ میں ہی قائم نہیں رہنا چاہیے تھا۔

تیسرا بڑا مقدمہ القادر یونیورسٹی کے خلاف بنایا گیا۔ القادر ایک فلاحی تعلیمی ادارہ ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو بیک وقت سائنسی و مذہبی تعلیم فراہم کرنا ہے۔ یہ ادارہ سپریم کورٹ میں فنڈز آنے سے ایک سال قبل قائم کیا گیا تھا- ایک فلاحی ادارے پر بھونڈے سوالات اٹھا کر بے بنیاد کیس قائم کیا گیا جو کہ ٹرائل کورٹ میں ہی ختم ہو چکا تھا۔ اس کیس کے حوالے سے ہم جنوری سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تاریخ لینے کی کوشش کر رہے تھے۔ اب چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس ڈوگر نے 10 ماہ بعد 16 اکتوبر کو اس کی سماعت مقرر کی ہے۔

توشہ خانہ 2 میں جج ارجمند کی جلد بازی کا مقصد بھی یہی ہے کہ پہلے توشہ خانہ 2 میں سزا دے دی جائے تاکہ اس کے بعد القادر کیس میں ضمانت ہو بھی جائے تو بھی میری رہائی ممکن نہ ہوسکے۔ قابلِ غور بات یہ ہے کہ گزشتہ بارہ سالوں میں توشہ خانہ سے متعلق تین کیسز اسی جج کے پاس رہے ہیں۔ قانوناً توشہ خانہ سے گاڑیاں گھر نہیں لی جائی ج سکتیں، مگر نواز شریف نے خلافِ قانون توشہ خانہ سے بلٹ پروف مرسڈیز نکلوائی، آصف زرداری نے توشہ خانہ سے ناجائز طور پر 3 گاڑیاں نکلوائیں اور مریم نواز نے توشہ خانہ سے گاڑی نکلوانے کے بعد اسے ٹیکس ریٹرن میں دکھایا اور نہ کہیں ڈیکلیئر کیا۔ یہ سب ریکارڈ کا حصہ ہے اور ان تینوں کیسز کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں مگر ان تینوں کے کیسز لگائے ہی نہیں جارہے جبکہ شفاف طریقے سے حاصل کئے گئے تحائف کے خلاف سیلیکٹو ٹرائل ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔

القادر ٹرسٹ کے کیس میں چونکہ زلفی بخاری نے میرے خلاف جھوٹی گواہی دینے سے مسلسل انکار کیا، اس لئے انتقام کی سیاست کے تحت پاکستان میں موجود ان کی جائیداد کو نیلام کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔ یہی لاقانونیت عاصم لاء ہے۔ اس وقت ملک میں عاصم لاء فیصلوں کی بنیاد ہے کہ اسکے حق میں یا خلاف گئے تو آپ کے ساتھ کیا سلوک روا رکھا جائے گا۔

جب آپ عاصم لاء کے ساتھ ہوتے ہیں تو آپ پر کرامات ہوتی ہیں، آپ کا گندم کا اتنا بڑا اسکینڈل بھی ہو تو کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا، آپ توشہ خانہ سے گاڑیاں بھی لے نکلتے ہیں، تو بھی آپ پر کوئی کیس نہیں بنتا۔ شوگر مافیا ہو یا لینڈ مافیا، عاصم لاء کی چھتری تلے ہیں تو آپ کسی قانون کی پکڑ میں نہیں آتے لیکن اگر آپ عاصم لاء کے خلاف جاتے ہیں تو آپ پر بےبنیاد من گھڑت کیس بنائے جاتے ہیں، جیلوں میں ڈالا جاتا ہے، آپ اور آپ کے خاندان پر ہر وہ ظلم کیا جاتا ہے جو اس ملک کی تاریخ میں کسی کے ساتھ نہیں ہوا۔

میں اپنے پاکستانیوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان میں بنیادی اخلاقی اور عدالتی اقدار کی دھجیاں بکھر گئی ہیں۔ اگر آپ آج اپنے حقوق اور قانون کی بالادستی کے لیے نہیں اٹھیں گے تو آنے والا وقت تباہ کن ہوگا۔ ناانصافی اور فسطائیت کے باعث معیشت بھی بری طرح متاثر ہوگی۔ پچھلے تین سالوں میں تیس لاکھ سے زائد پاکستانی بیرونِ ملک جا چکے ہیں۔ موجودہ نااہل اور جعلی حکومت کی پالیسیوں نے معیشت کو آگے ہی شدید نقصان پہنچایا ہے، ٹیکسٹائل ملیں اپنی برآمدات بند کر رہی ہیں اور غریب عوام تیزی سے غربت کی لکیر کے نیچے جا رہی ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ “کفر کا نظام چل سکتا ہے مگر ظلم کا نہیں”۔ ہمیں اس ظلم کے خلاف اپنے اور اپنے ملک کے بہتر مستقبل کے لیے خود کھڑا ہونا پڑے گا۔ اس لیے پوری قوم کا پیغام دیتا ہوں کہ "تیاری پکڑیں"۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا جیل سے پیغام (یکم اکتوبر، ۲۰۲۵)

1 month ago | [YT] | 326

Siyasat Bazi سیاست بازی

پاکستان اور سعودیہ کے مابین ہونے والے حالیہ دفاعی معاہدے پر بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کا بیان

1 month ago | [YT] | 403

Siyasat Bazi سیاست بازی

عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد عمران خان کی بہن علیمہ خانم کی گفتگو

1 month ago | [YT] | 830

Siyasat Bazi سیاست بازی

سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں اہل خانہ سے گفتگو (۱۵ ستمبر، ۲۰۲۵)

1 month ago | [YT] | 538

Siyasat Bazi سیاست بازی

سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں اہل خانہ سے گفتگو (۱۵ ستمبر، ۲۰۲۵)

1 month ago | [YT] | 286

Siyasat Bazi سیاست بازی

سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں اہل خانہ سے گفتگو (۱۵ ستمبر، ۲۰۲۵)

1 month ago | [YT] | 200

Siyasat Bazi سیاست بازی

سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں اہل خانہ سے گفتگو (۱۵ ستمبر، ۲۰۲۵)

1 month ago | [YT] | 122