Welcome to "Hills Of Heaven". Where History, Mystery, and Science Come Alive!

Dive into the fascinating world of ancient civilizations, forgotten nations, historical events, mysterious incidents, and unbelievable facts. From the marvels of lost cultures to mind-blowing scientific truths, this channel is your gateway to knowledge, wonder, and discovery.

If you love exploring the secrets of the past and the wonders of science, hit Subscribe and join us on this incredible journey through time and truth.


Hills Of Heaven

اسلام آباد ٹریل 5 — ہنسی، فطرت اور ایک چائنیز سرپرائز!

دوپہر کے 2:50 بجے ہم چار دوست اسلام آباد کے G-6 میں اپنے رشتے دار کے گھر سے نکلے۔ موسم سہانا، دل پُرجوش، اور بیگز میں بس پانی کی بوتلیں اور adventure کی خوشبو!

"کاکا سجاد Shameer Haider Rinchan کی زیرِ قیادت میں
4 بجے ہم نے Trail 5 کی پہاڑی راہ پر قدم رکھا۔ شروع میں سب بڑے ہیرو بنے ہوئے تھے — "یار یہ تو آسان ہے!" — مگر چند منٹ بعد سب کی سانسیں پہاڑ سے پہلے ہی چڑھ گئیں

بہت سے مرد و خواتین اور بچے و بزرگ کوئی چڑھ رہے تھے تو کوئی نیچے اتر رہے تھے۔ کسی کی کانپیں ٹانگتے آرہے تھے تو کسی کی ٹانگیں کانپتے ہوئے اپنی اپنی گروپوں میں مگن تھے۔

اسی دوران ہمیں چند چینی ہائیکرز ملے۔ بڑے خوش اخلاق! مزے کی بات یہ کہ میری اور ان کی آنکھوں کی شکل کافی ملتی جلتی تھی۔ میرے دوستوں نے فوراً قہقہہ لگایا —
“او بھائی، لگتا ہے تمہیں اپنے چائنیز کزنز مل گئے ہیں!”

میں نے ہنستے ہوئے کہا، “جی شاید، اب بس اردو سمجھا دو تو سب ٹھیک ہو جائے!”
چینی دوستوں نے ہم سے کسی جگہ کا راستہ پوچھا، مگر ہم بھی پہلی بار آئے تھے۔
میں نے جواب دیا:
“ہم بھی کھوئے ہوئے ہیں، آپ ہمیں ڈھونڈیں، ہم آپ کو ڈھونڈ لیتے ہیں!”
اردو-چائنیز-انگلش کمبو شروع ہو گیا۔

سب ہنسنے لگے — جنگل کے بیچ ایک ہلکی سی قہقہوں کی گونج نے شام کو یادگار بنا دیا۔

بہرحال جیسے جیسے ہم اوپر گئے، ہوا ٹھنڈی ہوتی گئی، شور کم ہوتا گیا، اور قدرت کے رنگ گہرے۔ پتوں میں سرسراہٹ، پرندوں کی چہکار، اور نیچے اسلام آباد کا دلکش منظر — واؤ کیا نظارہ تھا! بس دل چاہا کہ یہ لمحہ رک جائے۔

تقریباً 20 منٹ پہلے ہم ٹاپ پر پہنچے۔ وہاں کی ٹھنڈی ہوا نے جیسے ساری تھکن اُڑا دی۔ ہم نے موبائل نکالے، ویڈیوز بنائیں، تصویریں کھینچیں — کوئی کہہ رہا تھا “بھائی angle صحیح نہیں!”، تو دوسرا بولا “بھائی! نیچر خود خوبصورت ہے، angle تم ہو!”

پھر شام کی اذان کی صدا گونجی۔ ایک سکون سا پھیل گیا۔ ہم نے واپسی شروع کی — مگر اب اندھیرا پھیلنے لگا تھا۔ راستہ مدھم، ہوا تیز، اور ہر موڑ پر تھوڑا thrill۔
جنگلوں کے بیج کبھی اس طرف نکل جاتا کبھی اس طرف آخر بیک سے ٹارچ نکالنا پڑا۔

آخرکار ہم اندھیرے میں مگر دلوں میں روشنی لیے نیچے پہنچے،
تھکن تو تھی، مگر خوشی اس سے کہیں زیادہ۔
یہ صرف ایک ہائیک نہیں تھی — بلکہ ایک دن، ایک کہانی، اور ایک یادگار دوستی کا سفر تھا۔ 🌙🌿
Anwar Kazim Ghulam Hussain Malik Javed Malik M Saleem Daee

3 months ago | [YT] | 3

Hills Of Heaven

A Village of Chorbat India

2 years ago | [YT] | 1

Hills Of Heaven

Akher pol khol diya.

2 years ago | [YT] | 1

Hills Of Heaven

My Village,, (please Subscribe to the channel)

2 years ago | [YT] | 7

Hills Of Heaven

بہت سوچا لیکن ایک بات سمجھ نہیں آئی.😕
کشتی وہاں کیسے ڈوبی جہاں پانی کم تھا..😂

2 years ago | [YT] | 2