چمن میں 4 سال کی بچی سے 60 سال کے شخص کی مبینہ شادی کےکیس کا ملزم افغانستان فرار ہوگیا جب کہ بچی کے والد اور ملزم کے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق تحقیقات میں 4 سالہ بچی کے نکاح کے معاملے میں7 ستمبرکو قتل کی گئی اس کی 14 سالہ بہن کے قتل کا تعلق بھی سامنے آیا ہے۔ قتل کے الزام میں اس کا شوہر گرفتار کیا جاچکا ہے، جو 4 سالہ بچی سے مبینہ نکاح کرنے والے 60 سالہ دولہےکا ہی بیٹا ہے۔
4 سالہ بچی کےگرفتار ہونے والے والدکا کہنا ہےکہ اس کی 14 سالہ بیٹی شکریہ بی بی کو سسرال میں مبینہ تشددکا سامنا تھا، اس پر دباؤ ڈال کر ایک اور کمسن بیٹی کا رشتہ بھی طلب کیا جاتا رہا، جس کے بعد گزشتہ ماہ 4 سالہ بیٹی کا رشتہ 60 سالہ صلاح الدین سے 25 لاکھ روپے کے عوض طے ہوگیا تھا، تاہم رقم کی ادائیگی سے قبل صلاح الدین کی جانب سے 4 سالہ بچی کے بجائے 8 سالہ بیٹی کا رشتہ طلب کیا گیا اور رشتہ نہ دینے پر 7 ستمبرکو کچلاک میں شادی شدہ 14 سالہ بیٹی شکریہ بی بی کو تشددکرکے قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق دونوں واقعات میں مزیدکون کون ملوث ہیں اس کی تحقیقات کی جارہی ہے، جب کہ کمسن بچی کے تحفظ اور قانونی کارروائی کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔
عوام پر مہنگائی کا نیا وار! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 12 روہے 90 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا۔
پٹرول کی قیمت 358 روپے 77 پیسے فی لٹر جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 381 روپے 77 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ایک دن کے لیے 8 ستمبر تک ہو گا۔
خیال رہے وزارت پٹرولیم کی جانب سے قیمتوں میں ردوبدل روزانہ کی بنیاد پر کیا جارہا ہے۔
واضح رہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی اضافی دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔
سبی میں بارش کے ساتھ ہی تمام فیڈرز ٹرپ ، علاقے میں اندھیرے کا راج
ذرائع کے مطابق سبی شہر اور گرد و نواح میں شدید گرمی کے بعد بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ساتھ ہی شہر کے تمام فیڈرز ٹرپ کر گئے، جس کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آنے سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔
آج ہی بلوچستان کی آواز بنیں بلوچستان کنیکٹ کو پورے بلوچستان سےمیل اور فی میل رپورٹرز کی ضرورت ہے اگر آپ اپنے علاقے کی آواز بننا چاہتے ہیں تو آج ہی ہماری ٹیم کا حصہ بنیں Apply Now For more Information Whatsapp us 📞+923080834616
اللہ ہی حق ہے، اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور تقویٰ اختیار کرو، قیامت آنے والی ہے، اِس میں کوئی شک و شبہ نہیں، نیکیاں کر کے گناہ اور برائیاں چھوڑ کر قیامت کے دن کی تیاری کی جائے، خطبہ حج
Balochistan Connect
چمن میں 4 سال کی بچی سے 60 سال کے شخص کی مبینہ شادی کےکیس کا ملزم افغانستان فرار ہوگیا جب کہ بچی کے والد اور ملزم کے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق تحقیقات میں 4 سالہ بچی کے نکاح کے معاملے میں7 ستمبرکو قتل کی گئی اس کی 14 سالہ بہن کے قتل کا تعلق بھی سامنے آیا ہے۔ قتل کے الزام میں اس کا شوہر گرفتار کیا جاچکا ہے، جو 4 سالہ بچی سے مبینہ نکاح کرنے والے 60 سالہ دولہےکا ہی بیٹا ہے۔
4 سالہ بچی کےگرفتار ہونے والے والدکا کہنا ہےکہ اس کی 14 سالہ بیٹی شکریہ بی بی کو سسرال میں مبینہ تشددکا سامنا تھا، اس پر دباؤ ڈال کر ایک اور کمسن بیٹی کا رشتہ بھی طلب کیا جاتا رہا، جس کے بعد گزشتہ ماہ 4 سالہ بیٹی کا رشتہ 60 سالہ صلاح الدین سے 25 لاکھ روپے کے عوض طے ہوگیا تھا، تاہم رقم کی ادائیگی سے قبل صلاح الدین کی جانب سے 4 سالہ بچی کے بجائے 8 سالہ بیٹی کا رشتہ طلب کیا گیا اور رشتہ نہ دینے پر 7 ستمبرکو کچلاک میں شادی شدہ 14 سالہ بیٹی شکریہ بی بی کو تشددکرکے قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق دونوں واقعات میں مزیدکون کون ملوث ہیں اس کی تحقیقات کی جارہی ہے، جب کہ کمسن بچی کے تحفظ اور قانونی کارروائی کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔
2 weeks ago | [YT] | 27
View 12 replies
Balochistan Connect
عوام پر مہنگائی کا نیا وار! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 12 روہے 90 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا۔
پٹرول کی قیمت 358 روپے 77 پیسے فی لٹر جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 381 روپے 77 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ایک دن کے لیے 8 ستمبر تک ہو گا۔
خیال رہے وزارت پٹرولیم کی جانب سے قیمتوں میں ردوبدل روزانہ کی بنیاد پر کیا جارہا ہے۔
واضح رہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی اضافی دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔
1 month ago | [YT] | 44
View 5 replies
Balochistan Connect
https://youtu.be/OxCYI8T5ZL4
1 month ago | [YT] | 0
View 0 replies
Balochistan Connect
سبی میں بارش کے ساتھ ہی تمام فیڈرز ٹرپ ، علاقے میں اندھیرے کا راج
ذرائع کے مطابق سبی شہر اور گرد و نواح میں شدید گرمی کے بعد بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ساتھ ہی شہر کے تمام فیڈرز ٹرپ کر گئے، جس کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آنے سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔
1 month ago | [YT] | 278
View 4 replies
Balochistan Connect
آج ہی بلوچستان کی آواز بنیں
بلوچستان کنیکٹ کو پورے بلوچستان سےمیل اور فی میل رپورٹرز کی ضرورت ہے
اگر آپ اپنے علاقے کی آواز بننا چاہتے ہیں تو آج ہی ہماری ٹیم کا حصہ بنیں
Apply Now
For more Information Whatsapp us
📞+923080834616
2 months ago | [YT] | 52
View 3 replies
Balochistan Connect
https://youtu.be/1wsMn7tdA_k
2 months ago | [YT] | 2
View 0 replies
Balochistan Connect
https://youtu.be/3wxC1PQ_bpc
3 months ago | [YT] | 0
View 1 reply
Balochistan Connect
https://youtu.be/LU9PL9F6j_4
4 months ago | [YT] | 2
View 0 replies
Balochistan Connect
https://youtu.be/O4WTiruWAh8
4 months ago | [YT] | 1
View 0 replies
Balochistan Connect
اللہ ہی حق ہے، اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور تقویٰ اختیار کرو، قیامت آنے والی ہے، اِس میں کوئی شک و شبہ نہیں، نیکیاں کر کے گناہ اور برائیاں چھوڑ کر قیامت کے دن کی تیاری کی جائے، خطبہ حج
4 months ago | [YT] | 80
View 1 reply
Load more