✨اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم ✨
🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼
شروع اللہ کا نام لے کر جو بڑا مہربان رحم والا ہے تمام تعریف اللہ ہی کے لیے بے۔ بشک جو کچھ زمینوں میں ہے اسی کا ہے جو کچھ اسمانوں میں ہے اسی کا ہے وہ جسے چاہے عزت دے جسے چاہے ذلیل کرے۔
ہمارا کام اپ تک قران اور حدیث کی باتیں پہنچانا ہے اور اپ کا کام اس پر عمل کرنا اور اگے لوگوں تک پہنچانا ہے۔
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص میری حدیث سنے اور اس کو اگے لوگوں تک پہنچایا اللہ تعالی اس کے چہرے کو روشن رکھے- آمین
جزاک اللہ خیرا کثیرا
🍂🍂
Rabia Danish Akhtar
*نئے سال پر کرنے کے کام*
نیا سال ایک مسلمان کے لیے جشن کا نہیں بلکہ غور و فکر، محاسبۂ نفس اور اصلاح کا موقع ہے۔ اس موقع پر درج ذیل کام کرنے چاہئیں:
1۔ محاسبۂ نفس
گزرا ہوا سال سامنے رکھ کر اپنے اعمال کا جائزہ لیا جائے کہ کہاں کوتاہی ہوئی اور کہاں بہتری کی ضرورت ہے۔
2۔ سچی توبہ
اللہ تعالیٰ کے حضور دل سے توبہ کی جائے، گناہوں پر ندامت ہو اور آئندہ نہ کرنے کا پختہ ارادہ کیا جائے۔
3۔ فرائض کی پابندی
خاص طور پر نماز، روزہ، زکوٰۃ اور دیگر فرائض میں کوتاہی کو دور کرنے کا عزم کیا جائے۔
4۔ قرآن سے تعلق مضبوط کرنا
روزانہ قرآن کی تلاوت، ترجمہ اور سمجھنے کا معمول بنایا جائے۔
5۔ دعا اور استغفار
اپنے لیے، والدین، اساتذہ اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے کثرت سے دعا کی جائے۔
6۔ اخلاق کی اصلاح
غصہ، حسد، جھوٹ اور غیبت جیسے گناہوں کو چھوڑنے کا ارادہ کیا جائے اور حسنِ اخلاق اپنانے کی کوشش کی جائے۔
7۔ وقت کی قدر
نئے سال میں وقت کو ضائع کرنے کے بجائے مفید اور نیک کاموں میں لگانے کا منصوبہ بنایا جائے۔
8۔ نیک صحبت اختیار کرنا
اچھے اور دیندار لوگوں کی صحبت اپنائی جائے اور برے ماحول سے بچا جائے۔
9۔ علمِ دین سیکھنا
دینی کتابوں کا مطالعہ، دروس میں شرکت اور سوال کر کے دین سمجھنے کی کوشش کی جائے۔
10۔ نیکی کی دعوت
اپنے گھر اور معاشرے میں نیکی پھیلانے اور برائی سے روکنے کی کوشش کی جائے۔
نیا سال ہمارے لیے نیا عہد ہونا چاہیے کہ ہم اپنی زندگی کو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکام کے مطابق گزاریں گے۔
1 month ago | [YT] | 4
View 0 replies
Rabia Danish Akhtar
کیا ہی خوبصورت مناظر ہیں ، ای اے اللہ ہمیں بھی اگلے سال حج کی سعادت نصیب کر 🥹🤲 آمین یا رب العالمین
8 months ago | [YT] | 3
View 0 replies
Rabia Danish Akhtar
Allah tallah se dua hai ki har ek ko ❤️ ye payari nemat ata kare aameen ya rabbul alameen, 🤲
8 months ago | [YT] | 5
View 0 replies
Rabia Danish Akhtar
*اللہ اس ملک کو امن و سلامتی کے ساتھ رکھنا*
*خدا کرے میری ارض پاک پر اترے*
*وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو*
`رب اجـــعـل هــذا البـلد آمـنا 🤲🏻🇮🇳
1 year ago | [YT] | 3
View 0 replies
Rabia Danish Akhtar
_بِسْمِ اللہِ الرّٰحْمٰنِ الرّٙحِیْمِ_
_السَّـلَامُ عَلَيــْكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَاتُة_
🌙🤍🌹 *عيدكم مباركم*🤍🌹🌙
*عيد مبارك عليكم جميعا وتقبل الله منا ومنكم صالح الأعمال*
اللہ ہمارے اور آپ کے تمام نیک اعمال قبول فرما ئیں۔ آمین
*الله أكبر الله أكبر الله أكبر لا إله إلا الله الله أكبر الله أكبر و لله الحمد*
*الله أكبر كبيراً و الحمد لله كثيراً و سبحان الله بكرة و أصيلاً*
1 year ago | [YT] | 3
View 0 replies
Rabia Danish Akhtar
لوگ ہزار منتوں کے بعد بھی نہیں مانتے،
اور میرا رب ایک سجدے میں مان جاتا ہے...! *أستغفر اللہ وأتوب إلیہ* 🥀🥀
1 year ago | [YT] | 5
View 0 replies
Rabia Danish Akhtar
*کبھی اللہ کی موجودگی کو محسوس کیا ہے ؟؟*
*ہاں ! سجدے کی گہرائی میں ، رات کی تنہائی میں ، صبح کے اُجالے میں ، قرآن کی آیات میں ، ہر بدلتی حالت میں ، نیکی کی طرف جانے میں ، گناہ سے قدم ہٹانے میں ، صبر کے ہر مرحلے میں ، شکر کے ہر لمحے میں ، ہر نئی اُمید میں ، میں نے رب کی موجودگی کو محسوس کیا ہے ، میں نے اللہ کو اپنے ساتھ پایا ہے🥹❤️🌸*
1 year ago | [YT] | 4
View 0 replies
Rabia Danish Akhtar
1 year ago | [YT] | 3
View 0 replies
Rabia Danish Akhtar
تقبــل اللّہ منا ومنکم صالح الاعمال,💐💐
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 🌹
عید الفطر کی خوشیاں بہت مبارک ہوں آپ سب کو 🌺🌺🌺
. اللّہ تعالیٰ خیر فرمائے اور ہمیشہ عافیت والا معاملہ فرمائے آمین.🤲🤲
1 year ago | [YT] | 7
View 0 replies
Rabia Danish Akhtar
↩️ ایک دوسرے مقام پر مالک الملک ارشاد فرماتے ہیں:
◕ *اِنَّاۤ اَنۡزَلۡنٰہُ فِیۡ لَیۡلَـۃِ الۡقَـــدۡرِ*
*یقیناً ہم نے اسے شب قدر میں نازل فرمایا۔*
(سورۃ القدر: 1)
🌠 اس رات کی عبادت *ہزار مہینوں* کی عبادت سے بھی بہتر ہے اور اس رات تمام فرشتے حتیٰ کہ سردارِ ملائکہ جبرائیل علیہ السلام خود بھی زمین پر تشریف لاتے ہیں۔ کلامِ حمید میں خالقِ ارض و سماں اسکی نشاندہی فرماتے ہیں:
◕ *لَیۡلَۃُ الۡقَدۡرِ ۬ ۙ خَیۡرٌ مِّنۡ اَلۡفِ شَہۡرٍ ؕ﴿ؔ۳﴾ تَنَزَّلُ الۡمَلٰٓئِکَۃُ وَ الرُّوۡحُ فِیۡہَا بِاِذۡنِ رَبِّہِمۡ ۚ مِنۡ کُلِّ اَمۡرٍ ۙ﴿ۛ۴﴾*
*شبِ قدر ایک ہزار مہینوں سے بہتر ہے ۔ اس (میں ہر کام) کے سر انجام دینے کو اپنے رب کے حکم سے فرشتے اور روح (جبرائیل) اُترتے ہیں۔*
(سورۃ القدر: 3،4)
1 year ago | [YT] | 5
View 0 replies
Load more