Hafiz sohaib imtiaz

Assalam o allaikum." My name is Sohaib Imtiaz. The name of my channel is Hafiz Sahib Imtiaz. I will send Islamic videos on this channel about the life of Prophet Muhammad (peace and blessings of Allah be upon him) and the life and character and events of his Companions.
Religion can be published. Please subscribe and share this channel.
Jazak Allah Khair.🌹🌹🌹



Hafiz sohaib imtiaz

خود کو بدلو، زندگی بدل جائے گی.

Àlfaaz-E-SohaiB ✍🏻
.
.
.
.
.

#Shorts #DecisionMaking #SpiritualGuidance#Shorts #YTShorts #Overthinking #foryou

1 week ago | [YT] | 8

Hafiz sohaib imtiaz

Al Irshad اور Focus Media - فوکس میڈیا
دونوں ایک پلیٹ فارم ہی نہیں بلکہ ایک تحریک ہے جو اسلام مخالف دشمن کا قلع قمع کرنے کے لیے معارضِ وجود میں آۓ۔اور بہترین انداز میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

الحمدللہ پچھلے سال اس کورس میں شرکت کا موقع ملا، جو میرے لیے انتہائی خوش نصیبی کی بات ہے جس میں ہماری سرپرستی کرنے والے بہترین مینٹور حضرت مولانا محمد ارسلان سیال صاحب اور بھائی عمار خان یاسر صاحب تھے جس میں انھوں نے بہترین ماحول فراہم کیا، اگر یہی کورس آپ کسی ادارے سے کریں تو کئی ہزار روپے میں آپ کو ملے گا جو ان حضرات نے بالکل فری کروایا نہایت شفقت اور محبت سے۔ ❤️

مسلسل دو سال سے اس سال بھی ایسے افراد تیار کیے جارہے ہیں جو اس میدان میں آ کر جدید ٹیکنالوجی کا مثبت استعمال کر کے اسلام دشمن قوتوں کا علمی انداز میں سامنا کریں۔

اگر آپ بھی اس جدید ہتھیار کا مثبت استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس کو غنیمت جانیں اور الارشاد کے پیج کو وزٹ کریں اور مزید نئی اپڈیٹ کے لیے تیار رہیں ❤️

کورس کی تفصیل👇🏻
www.facebook.com/share/p/1Mu7ibf5oB/?mibextid=wwXI…

داخلہ فارم کا لنک 👇🏻
forms.gle/H9GuZcWQikv1cTeo7

صہیب امتیاز ✍🏻

#DigitalWarfare #workshop #alirshad

2 weeks ago | [YT] | 9

Hafiz sohaib imtiaz

پڑھیں اور آگے شیئر کریں شکریہ 🌹

2 weeks ago | [YT] | 6

Hafiz sohaib imtiaz

ہمارے خاندان کے سرپرست حضرت مولانا مفتی محمد حسن امرتسری قدس سرہ کے آخری صاحبزادے میرے حضرت میرے شیخ حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی صاحب نور اللہ مرقدہ اللہ کے حضور پیش ہو کے
انا للہ وانا الیہ راجعون

3 weeks ago | [YT] | 25

Hafiz sohaib imtiaz

بہت سے لوگ دیکھا دیکھی میں مسلسل ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکباد دے رہے ہیں، کوئی کسی سے معافی مانگ رہا ہے، کوئی اپنی زندگی کو بدلنے دعوے کر رہا ہے،کوئی خوش ہو رہا ہے تو کوئی افسردہ۔

یہ سب باتیں بالکل زندگی کو بدلنے کے لیے بہترین ہیں مگر ، صرف سال کی ابتداء کے لیے یا پھر پوری زندگی کے لیے...؟

جیسے ہی نئے سال شروع ہو گا۔ پھر وہی روٹین شروع ہو جائے گی جو پہلے چل رہی ہے وہی اندازِ زندگی،

تو میرے بھائی !

اپنی زندگی کو اعتدال پسند بنائیں نہ کہ ایک رسمی زندگی۔

جو آپ کے گولز ہیں ان پے محنت کریں مگر مستقل مزاجی سے۔

ہمارے لیے ہر ابھرتا سورج ایک نئی امید، ایک نیا عزم، لے کر آتا ہے کہ ہم اپنے آپ کو بدلیں۔

نہ کہ نئے سال سے شروع کریں۔ ہمیں ہر وقت اپنے قول، فعل، عمل کو بھر پور طریقے سے بہترین کرنے کی کوشش جاری رکھنی چاہیے۔

چاہے وہ سال کی ابتداء ہو یا نئے دن کی شروعات۔

ہمیں ہمیشہ اپنی سوچ کو مثبت رکھنا چاہیے، ہمیشہ لوگوں کے ساتھ خیر خواہی کرنی چاہیے۔

ایک لفظ کو ہوش کے ساتھ بولنا چاہیے۔ ایک دوسرے کے لیے آسانیاں پیدا کرنی چاہیں۔

حقوق اللہ اور حقوق العباد کا پورا پورا اہتمام کرنا چاہیے۔
جس دن سے ہم نے اپنی زندگی کو ایسے گزارنا شروع کردیا تو ہماری زندگی تبدیل ہوتی چلے جاۓگی ۔

Àlfaaz-E-SohaiB ✍🏻

3 weeks ago | [YT] | 9

Hafiz sohaib imtiaz

ابو عبیدہ کیسے شہید ہوئے؟

ہفتہ کی شام، 30 اگست 2025ء کو، سرزمین قدس میں غداری کی بدترین مثال سامنے آئی۔ ایک غدار نے طویل عرصے بعد اپنے اہلِ خانہ سے ملاقات کے دوران نقاب پوش مجاہد کی موجودگی کی اطلاع اسرائیلی خفیہ ادارے شاباک کو دے دی۔
شاباک نے اس اطلاع کو غنیمت اور ایک نایاب موقع سمجھا، کیونکہ اس سے پہلے اس مجاہد کو شہید کرنے کی 14 کوششیں ناکام ہو چکی تھیں۔ فوراً فوجی قیادت کا ہنگامی اجلاس ہوا اور فیصلہ کیا گیا کہ ایسے خاص طیارے استعمال کیے جائیں جو صرف مزاحمتی قیادت کو نشانہ بنانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔
اگرچہ انہیں معلوم تھا کہ حذیفہ کحلوت ایک مخصوص فلیٹ میں موجود ہے، پھر بھی پورے رہائشی عمارت کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا، تاکہ ہدف کے مارے جانے کی مکمل یقین دہانی ہو جائے اور ساتھ ہی پورے خاندان سے انتقام لیا جا سکے۔
اس حملے میں بین الاقوامی طور پر ممنوعہ آتش گیر اور حرارتی بم استعمال کیے گئے، جو پہلے ہوا میں آتش گیر ایندھن کا بادل چھوڑتے ہیں، پھر اچانک آگ بھڑک اٹھتی ہے، جس سے شدید حرارت اور مہلک دباؤ پیدا ہوتا ہے۔ یہ آگ انسانی جسموں کو جلا کر ختم کر دیتی ہے، آکسیجن کو کھینچ لیتی ہے، اور نہ انسان بچتا ہے نہ عمارت۔
یوں ہمارے ہیرو شہید ہو گئے، ان کی اہلیہ شہید ہوئیں اور ان کے معصوم بچے: لیان، منّة اللہ اور یمان بھی شہادت پا گئے۔
ان کا پاکیزہ جسم مکمل طور پر مٹ گیا، گویا دشمن ان کا نشان تک ختم کرنا چاہتا تھا۔
ان کے ساتھ ان کے خاندان “الکحلوت” کے 40 افراد بھی شہید ہوئے۔ کیونکہ پورا فلیٹ مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھا۔
وہ پیٹھ پھیر کر نہیں بلکہ سینہ تان کر شہید ہوئے۔ ان کی شہادت سے پہلے ایک وعدہ اور بشارت بھی تھی۔
یہ خواب انہوں نے اپنے داماد ڈاکٹر منذر العامودی کو سنایا تھا، جس میں انہیں رسول اللہ ﷺ کی زیارت کا شرف حاصل ہوا، آپ فرما رہے تھے:
“تم آج شہید ہو جاؤ گے۔”
چنانچہ اس دن انہوں نے غسل کیا، خود کو سنوارا، جیسے کسی دلہن سے ملنے جا رہے ہوں۔
انہوں نے اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے بعد شہادت پائی، اپنے دین اور وطن کا دفاع اپنے خون سے کیا۔ پوری امت نے ان پر گریہ کیا، مساجد، محرابیں اور میدانِ جنگ ان کے غم میں ڈوب گئے۔
ہم یہ نہیں سمجھتے کہ شہداء مر جاتے ہیں، وہ تو رخصت ہو کر ہم پر گواہ بن جاتے ہیں۔
اللہ ہمارے ہیرو حذیفہ کی شہادت قبول فرمائے۔
(ضیاء چترالی)

3 weeks ago | [YT] | 19