Assalam o Alaikum wa Rahmatullahi wa Barakatuh
Is channel par aapko milega asli Islami taleem, Qur’an o Hadees ki roshni mein bayanaat, zindagi ke masail ka hal aur roohani sukoon dene wali videos.
Hamari koshish hai ke har video aapke iman ko mazboot kare, aapke dil ko roshan kare aur aapko Allah Ta’ala ke qareeb laye.
Yahaan aap seekhenge deen ki asal rooh, Rasool Allah ﷺ ki sunnat, aur wo naseehat jo aapki zindagi ko behtareen bana degi.
Subscribe karein aur bell icon press karein taake aap tak har nayi Islami video barwaqt pohanch sake.
JazakAllahu Khair."
/banyanat/waqiat/wazaief/
ہر قسم بیانات واقعات وضائف/ پشتو اردو انگلش زبان میں
youtube.com/@tariqjameelpremier?si=Z1PNa-JjY226nNc…
Tariq Jameel official
اس وقت جس چیز پہ ذیادہ پریشان ہونے کی حاجت ہے وہ ہے اپکا اور اپنی نسلوں کا دین ایمان اخرت
سلام ہے ان والدین کو جو اپنی توجہات کا مرکز اپنے اولاد کو رکھے ہیں ان کے دین کی اخرت کی فکر میں میدان عمل میں ہیں۔ قرب قیامت ہے یہ مزے ایسے ہی نہیں رہنے سلامت رہا جس نے اپنے دین کی حفاظت کی
قریب ہے وہ وقت کہ جس میں ہماری نسلیں قرآن پڑھنے سے یہاں تک کہ کلمہ پڑھنے سے محروم ہوجائیں گی۔اسلیے دین کے معاملات میں سنجیدگی اختیار کریں۔ بقا صرف دین میں ہی ہے ورنہ ابھی آپ کا بہت نام ہوسکتا ہے لیکن
ہوئے نامور بے نشاں کیسے کیسے
🤍 دین لازمی سیکھیں⃟
1 month ago | [YT] | 1
View 0 replies
Tariq Jameel official
*سوال 1: نبی ﷺ نے پہلا خطبہ کس مقام پر دیا؟*
*✅ جواب :- نبی کریم ﷺ نے پہلا خطبہ بطحاء مکہ میں دیا۔ یہ وہ ابتدائی زمانہ تھا جب اسلام کی دعوت کا آغاز ہو رہا تھا۔ اس خطبے میں نبی ﷺ نے اللہ کی حمد و ثنا بیان کی، توحید، اخلاص، نیکی اور عدل کی تلقین فرمائی۔ آپ ﷺ نے لوگوں کو برائیوں سے بچنے، رشتہ داروں کے حقوق ادا کرنے اور آخرت کی تیاری کی نصیحت کی۔ یہ خطبہ نبی ﷺ کی دعوتِ حق کا پہلا باقاعدہ پیغام تھا جو مکہ مکرمہ کی سرزمین پر گونجا۔ (حوالہ: سیرت ابن ہشام، جلد 1)*
*سوال 2: غزوۂ بدر میں مسلمانوں کی تعداد کتنی تھی؟*
*✅ جواب :- غزوۂ بدر میں مسلمانوں کی تعداد 313 تھی۔ یہ اسلام کا پہلا بڑا معرکہ تھا جو 17 رمضان 2 ہجری کو پیش آیا۔ مسلمانوں کے پاس بہت کم وسائل تھے، مگر اللہ کی مدد سے انہیں زبردست فتح نصیب ہوئی۔ اس جنگ میں ایمان، صبر، اور اللہ پر توکل کی شاندار مثال قائم ہوئی۔ قرآن میں اس واقعے کا ذکر ان الفاظ میں ہے: “اور یقیناً اللہ نے بدر میں تمہاری مدد کی جب تم کمزور تھے” (سورۃ آل عمران: 123)*
•••••••••••••••••••••••••••••••••••
*اگر آپ کو یہ معلومات پسند آئیں تو ❤️ رئیکٹ کریں تاکہ مزید لوگ بھی سیرتِ نبوی ﷺ سے علم حاصل کر سکیں۔*
2 months ago | [YT] | 6
View 1 reply
Tariq Jameel official
*ایک بیانیہ یہ بھی ہے*
کبھی بجلی کے پول پر لٹکی وہ لاش دیکھی ہے جو ہائی وولٹیج سے مسلسل جل کر کوئلہ ہو رہی ہوتی ہے ؟
کبھی اس مرد سے ملی ہو جس پاکستان کے ٹھنڈے شہر میں پیدا ہوا مگر عرب کے تپتے صحرا میں مزدوری کرتے جوانی ختم کر بیٹھتا ہے اور پاکستان واپس آنے کے کچھ عرصہ بعد بیماریوں کے ہاتھوں مر جاتا ہے
کبھی وہ مرد دیکھا ہے جو ہر روز چند پیسوں کے لیے ٹکے ٹکے کے لوگوں کی باتیں سنتا ہے ، ایسا طنز اور ایسے جملے سنتا ہے کہ عورت ایک بار سننے پر طلاق کا مطالبہ کر دیتی ہے
کبھی کسی پھل فروش کی ریڑھی بلدیہ کے ہاتھوں الٹتی دیکھی ہے ؟
کبھی سڑک پر بیٹھے ان مزدوروں کو دیکھا ہے جو ایک گاڑی رہنے پر پاگلوں کی طرح اس کے گرد کھڑے ہو جاتے ہیں کہ شاید مزدوری ملے تو چار پیسے گھر بھیج دیں ؟
تم نے منڈیوں سے مارکیٹوں تک گدھے سے زیادہ بوجھ اپنے کندھے اور کمر پر اٹھا کر لیجاتے مزدوروں کو دیکھا ہے ؟
تم نے جون جولائی کی سخت گرمی اور اگست کے حبس آلود موسم کے دوران ہوٹلوں ، تنوروں اور چائے خانوں میں مسلسل سارا دن چولہے کے سامنے کھڑے مرد دیکھے ہیں ؟
کبھی ٹھنڈے دفتر میں باس کی ڈانٹ سننے والے معزز شخص کی پیشانی پر چمکتا پسینہ دیکھا ہے ؟
کبھی اس بزنس مین سے ملی ہو جس کے لاکھوں روپے ڈوب جائیں اور وہ ڈوبتے دل کے ساتھ پھر انہیں پورا کرنے کا سوچ رہا ہو ؟
کیا تم جانتی ہو ہارٹ اٹیک اور بلڈ پریشر سے مرنے والوں میں مردوں کی تعداد ہی کیوں زیادہ ہے ؟
یہ جوانی میں ہارٹ اٹیک سے مرد ہی کیوں مرنے لگے ہیں ؟
تمہیں پتا ہے بازاری کھانے کھا کھا کر ہیپاٹائیٹس اور معدے کے امراض کے علاؤہ ڈیالسز پر جانے والوں میں زیادہ مرد وہ ہیں جو دوپہر کا کھانا اس لیے کسی سستے ٹھیلے سے کھاتے ہیں کہ شام کو چار پیسے بچا کر کچھ گھر کے جا سکیں
کیا عورتیں جانتی ہیں کہ یہ سب کیوں ہے؟
کیونکہ
یہ وہ مرد ہیں جو سارے گھر کا بوجھ عمر بھر اٹھاتے ہیں
تمہیں معلوم ہے ایک مرد کس طرح اپنی ساری عمر کی اذیت اپنے اندر دفن کر دیتا ہے کہ تم اور تمہارا جنم دیا بچہ پرسکون زندگی گزار سکے ؟
کیا تم کبھی جان پاؤ گی کہ تمہاری نو ماہ کی مشقت کو بڑھاپے تک پالنے کے لیے مرد ساری عمر مشقت کرتا ہے ؟
کبھی شادیوں کی تقریبات میں گئی ہو ؟ کسی ایک مرد کا لباس اس کی بیوی اور بچوں کے لباس ، جیولری کی اپ وغیرہ سے مہنگا دیکھا ہے ؟
یہ وہی مرد ہے جو کماتا ہے لیکن اپنا لباس اپنی بیوی سے سستا رکھتا ہے۔ کبھی پرانی تصاویر نکال کر دیکھنا ۔شادیوں پر اکثر مردوں کے پینٹ کوٹ پچھلے کئی سال سے ایک ہی رنگ کے نظر آئیں گے ۔ کتنی خواتین کا لباس بھی ایسا ہوتا ہے ؟
کبھی کیلکولیٹر کے کر حساب کرنا ، ایک مرد تنہا ہو تو اس کے اخراجات کتنے ہیں ؟
تین وقت کا کھانا ، سیزن کے چار سوٹ ، رات سونے کے لیے ایک کمرہ ، بستر اور زیادہ سے زیادہ سگریٹ یا چائے کے کچھ کپ ۔۔۔
مرد عمر بھر اس ایک تعلق کو نبھانے کے لیے خود کو اذیت میں ڈالے رکھتا ہے
عورت نو ماہ سہتی ہے لیکن مرد ساری عمر جلتا ہے۔ عورت ایک بار درد سہتی ہے لیکن مرد ہر روز اپنا جسم کاٹ کاٹ کر جیتا ہے۔ عورت اپنے جسم سے خون دیتی ہو تو اس کا مرد اپنی روح تک نچوڑ دیتا ہے۔ عورت ایک بچہ جنتی ہے تو مرد پوری نسل اٹھاتا ہے۔ عورت نو مہینے میں ماں بنتی ہے مگر
مرد لمحے میں باپ بن کر عمر بھر باپ ہی رہتا ہے
کسی مرد کے بچے سے کہیں بچہ جن کر دکھائے ، نو مہینے اپنے پیٹ میں رکھے پھر اسے پیدا کرنے کی اذیت سے گزر کر اپنے خون سے اسے دودھ پلائے۔
اور
اسی معاشرے کی عورت یہ ڈائیلاگ واہ واہ کے ساتھ بطور طنز کاپی پیسٹ کرنے لگتی ہے ۔ یہ بھول کر اس کے باپ کی جوانی کہا گل گئی تھی ، اس کا بھائی کن حالات میں ہے اور اس کا مسکراتا شوہر اندر سے کس اذیت کا شکار رہتا ہے
3 months ago | [YT] | 4
View 0 replies
Tariq Jameel official
Hades Sharif
3 months ago | [YT] | 3
View 0 replies
Tariq Jameel official
[20/09, 4:44 pm] null: `"قرآن"`
*وہ واحد دوست ہے جو آپ کو کبھی مایوس نہیں کرے گا آپ اسے اپنے ساتھ اپنی قبر میں بھی پائیں گے....اور آپ اسے جنت میں بھی اپنا رہنما پائیں گے*✨
`"قرآن"`
*فائدہ دیتا ہے، شفاعت کرتا ہے،ہدایت کی راہ دیکھاتا ہے،بلند کرتا ہے اور اللّٰہ پاک سے تعلق کو مضبوط کرتا ہے۔*
> اے اللہ قرآن کو ہمارے دلوں کی بہار بنا دے .
*اللهم إجعل القرأن ربيع قلوبنا*
*Aameen*🤲👍🏻❤️💯
#Quran
𝗥𝗲𝗮𝗰𝘁 𝗺𝘂𝘀𝘁 𝗮𝗹𝗹.𝗺𝘂𝘀𝗹𝗶𝗺𝘀🫴❤️
[21/09, 7:29 am] null: `ہماری زندگی میں کوئی بھی ایسا لمحہ نہیں جس لمحے کے لیے اللہ نے اپنی مدد تیار نہ رکھی ہو۔`🥺🤌🏻
*یہاں تک کے اگر ہماری ایک انگلی🙂 دروازے میں آجاتی ہے تو اللہ نے اُس کے لیے بھی راحت رکھی ہے🥹 کہ کچھ سیکنڈز کے بعد ہمیں آرام آنا ہی آنا ہے ۔ اور ہمیں بھول جائے گا کہ ہماری انگلی پہ چوٹ آئی تھی۔یہ تو بہت چھوٹی سی مثال ہے اللہ کے رحم کی✨ تو آپ سوچیں کہ جس رب کو آپ کی اتنی چھوٹی سی😭🦋 چوٹ کی بھی اتنی پرواہ ہے اُس رب کو کیا آپ کی بڑی بڑی پریشانیوں کی پرواہ نہ ہو گی ؟*🤎🥺
*Beshak*👍🏻❤️💯
#Quran
𝗥𝗲𝗮𝗰𝘁 𝗺𝘂𝘀𝘁 𝗮𝗹𝗹.𝗺𝘂𝘀𝗹𝗶𝗺𝘀🫴❤️
3 months ago | [YT] | 2
View 0 replies
Tariq Jameel official
*نیک شخص کا واقعہ*
جب وہ قریب المرگ تھا، تو وہ تین الفاظ بار بار دہراتا تھا: "کاش یہ نیا ہوتا"، پھر وہ کچھ دیر کے لیے بے ہوش ہو جاتا، اور جب دوبارہ ہوش میں آتا تو کہتا: "کاش یہ دور ہوتا"، اور پھر کچھ دیر بعد کہتا: "کاش یہ مکمل ہوتا"۔ اس کے بعد اس کی روح پرواز کر گئی۔
ایک صالح شخص نے اس نیک شخص کو خواب میں دیکھا اور اس سے پوچھا کہ وہ مرنے کے وقت یہ الفاظ کیوں دہرا رہا تھا۔ نیک شخص نے اسے پورا واقعہ بتایا۔
اس نے کہا کہ ایک دن وہ راستے میں جا رہا تھا اور اس کے پاس ایک پرانا کپڑا اور ایک نیا کپڑا تھا۔ راستے میں اسے ایک غریب شخص ملا جو سردی کی شدت سے کانپ رہا تھا۔ اس نیک شخص نے اسے اپنا پرانا کپڑا دے دیا۔ جب اس نیک شخص کی وفات کا وقت آیا، تو اسے جنت میں ایک عالی شان محل دکھایا گیا۔ فرشتے اس سے کہنے لگے: "یہ محل تمہارے اس عمل کے بدلے میں ہے کہ تم نے ایک رات ایک غریب کو کپڑا دیا تھا"۔ نیک شخص نے کہا: "یہ تو پرانا کپڑا تھا، کاش میں نے اسے نیا کپڑا دیا ہوتا"، یہی وجہ تھی کہ وہ کہہ رہا تھا: "کاش یہ نیا ہوتا"۔
پھر ایک دن وہ مسجد جا رہا تھا اور اس نے ایک اپاہج شخص کو دیکھا جو مسجد جانا چاہتا تھا۔ نیک شخص نے اسے اٹھا کر مسجد تک پہنچایا۔ جب اس کی وفات کا وقت آیا تو اسے جنت میں ایک اور محل دکھایا گیا۔ فرشتوں نے کہا: "یہ محل تمہارے اس عمل کے بدلے میں ہے کہ تم نے ایک اپاہج کو مسجد تک پہنچایا تھا"۔ نیک شخص نے کہا: "مسجد تو قریب تھی، کاش مسجد دور ہوتی تو میں اسے زیادہ مدد کر پاتا"، اسی لیے وہ کہہ رہا تھا: "کاش یہ دور ہوتا"۔
ایک دن وہ راستے میں کچھ کھانے کے ساتھ جا رہا تھا اور اس کے پاس ایک روٹی اور کچھ آدھی روٹی تھی۔ اس نے ایک بھوکے مسکین کو دیکھا اور اسے آدھی روٹی دے دی۔ جب وہ مرنے کے قریب پہنچا تو اسے ایک اور محل جنت میں دکھایا گیا۔ فرشتے کہنے لگے: "یہ محل تمہارے اس عمل کے بدلے میں ہے کہ تم نے آدھی روٹی ایک مسکین کو دی تھی"۔ نیک شخص نے کہا: "کاش میں نے اسے پوری روٹی دے دی ہوتی"، اسی لیے وہ کہہ رہا تھا: "کاش یہ مکمل ہوتا"۔
یہ واقعہ ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ بظاہر چھوٹے اور معمولی نظر آنے والے اعمال اللہ کے ہاں بہت بڑی اہمیت رکھتے ہیں۔ اس لیے ہمیں کبھی بھی کسی نیک عمل کو حقیر نہیں سمجھنا چاہیے، ہو سکتا ہے کہ وہی عمل ہمارے لیے جنت میں ایک محل بن جائے۔۔
3 months ago | [YT] | 2
View 0 replies
Tariq Jameel official
*رسول ﷺ کفر کے مٹانے والے*
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
میں محمد ہوں، میں احمد ہوں، میں ماحی (کفر مٹانے
والا)ہوں، جس کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ کفر مٹائے گا۔
*صحیح البخاری : 4896*
3 months ago | [YT] | 4
View 1 reply