Muttahida Qaumi Movement (Pakistan)
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)
Party Leader of MQM Pakistan the 4th largest political party of Pakistan.
Election symbol Kite
Political Activity of Pakistan ..
MNA Doctor Muhammad Farooq Sattar
Thanks For Watching
I m Senior Deputy Convener Dr Farooq Sattar
Political Worker Karachi Sindh ..
Ex: Convener MQM (Pakistan)
Ex: Parliamentary Leader
Ex: Provincial Minster Of Sindh Government
Ex: Federal Minister For Overseas Pakistanis
Ex : Young Mayor of Karachi
Ex : Senior Leader MQM & Head Of ORC
My Social Media Accounts :
Twitter , Instagram , Facebook , YouTube : DFSMQM
Political : Muttahida Qaumi Movement (Pakistan)
Student : All Pakistan Muttahidda Students Organization ( APMSO )
Charity : Khidmat-e-Khalq Foundation ( KKF )
Office : MQM Head Office, Karachi 184/Z-A Block 3 Bahadurabad
Home : PIB Colony Karachi
#Karachi #DFSMQM #DrFarooqSattar #FarooqSattar #MQMPakistan
Dr Farooq Sattar
The meeting of the Standing Committee on Privatization was held under the Chairmanship of Dr. Muhammad Farooq Sattar, MNA at Parliament House Islamabad today.
#NACommittee #MQMPakistan #Islamabad #NationalAssembley #FarooqSattar
13 hours ago | [YT] | 16
View 0 replies
Dr Farooq Sattar
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار بھائی نے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج سینئر مرکزی رہنماء کیف الوریٰ بھائی کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔۔۔!!!
#MQMPakistan #FarooqSattar #Karachi #DrFarooqSattar
1 day ago | [YT] | 34
View 1 reply
Dr Farooq Sattar
برنس روڈ فریسکو چوک پر جشنِ آزادی کی شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار شریک ہوئے۔
اس موقع پر اراکینِ مرکزی کمیٹی، اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی اور حق پرست عوام کی بڑی تعداد موجود تھی تقریب کے شرکاء نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ پاکستان کا 79 واں یومِ جشنِ آزادی منایا۔۔۔!!! 🇵🇰
پاکستان زندہ باد
#MQMPakistan #JashnEAzadi #14August #PakistanZindabad #HappyIndependenceDay
4 days ago | [YT] | 34
View 1 reply
Dr Farooq Sattar
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے 79 ویں یومِ جشنِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد پر حاضری دی اور وطن عزیز کی سلامتی و خوشحالی کے لئے دعاء کی۔
اس موقع پر انکے ہمراہ اپوزیشن لیڈر سندھ علی خورشیدی اراکینِ مرکزی کمیٹی اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔۔۔!!!
#MQMPakistan #PakistanZindabad #JashneAzadi #HappyIndependenceDay #FarooqSattar
4 days ago | [YT] | 23
View 0 replies
Dr Farooq Sattar
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے 79 ویں یومِ جشنِ آزادی کے موقع پر پیغام۔۔۔!!!
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء و رُکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے ایک پیغام میں 79 ویں یومِ جشنِ آزادی کے موقع پر دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 اگست کا دن جہاں ہمارے اسلاف اور شہدائے تحریکِ پاکستان کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے، وہیں یہ ملک کو درپیش معاشی و انتظامی چیلنجز سے نکالنے کے لیے "تجدیدِ عہد" کا تقاضا بھی کرتا ہے۔ پاکستان کی آبادی جس تیز رفتاری سے بڑھی ہے، اس کا تقاضا ہے کہ ملک میں نئے انتظامی یونٹس (صوبے) قائم کیے جائیں۔ نئے انتظامی یونٹس کے بغیر عوامی مسائل کا حل اور بہتر نظم و نسق ناممکن ہے۔ انتظامی یونٹس کی تشکیل کوئی سیاسی تنازع نہیں بلک ایک انتظامی و معاشی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے معاملے پر پورے ملک میں شفاف ریفرنڈم کرایا جائے تاکہ عوام کی خواہشات کے مطابق فیصلے کیے جا سکیں۔ آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 140-A کی روح کے مطابق سیاسی، انتظامی اور مالیاتی اختیارات گراس روٹ لیول (مقامی حکومتوں) تک منتقل کیے جائیں۔ پاکستان کا معاشی و سیاسی استحکام اس کے جدید انتظامی فریم ورک اور نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی سے جڑا ہے۔ آئیں، اس 79 ویں یومِ جشنِ آزادی پر عزم کریں کہ ہم پاکستان کو ایک بااختیار، خودمختار اور ترقی یافتہ ریاست بنائیں گے۔
پاکستان ذندہ باد 🇵🇰
ازطرف
ڈاکٹر فاروق ستار
سینئر مرکزی رہنماء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان
#MQMPakistan #PakistanZindabad #HappyIndependenceDay #14August #Pakistan
5 days ago | [YT] | 33
View 0 replies
Dr Farooq Sattar
کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن (KAMEDA) کی جانب سے یومِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی اور کیک کٹنگ کی تقریب۔۔۔!!!!
کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن (KAMEDA) کے صدر منہاج گُلفام اور ان کی ٹیم کی جانب سے صدر موبائل مارکیٹ میں یومِ آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی اور کیک کٹنگ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنماء، رکنِ قومی اسمبلی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر انکے ہمراہ متحدہ بزنس فورم کے نائب صدر عاصم اعزاز، اویس فاروقی، زبیر احمد اور یاسر علی بھی موجود تھے۔۔۔!!!
#MQMPakistan #KAMEDA #Karachi #14August #IndependenceDay #FarooqSattar #DrFarooqSattar
1 week ago | [YT] | 40
View 2 replies
Dr Farooq Sattar
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار سے بہادرآباد مرکز پر کراچی کی تاجر برادری کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں صنعتی و تجارتی مراکز بالخصوص صدر کی مارکیٹوں میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کے زائد بلوں اور شہر میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے اختتام پر 80 ویں جشنِ آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔۔۔!!!
اس موقع پر اراکینِ متحدہ بزنس فورم، سینیٹر خالدہ طیب، رکن قومی اسمبلی نگہت شکیل رکن صوبائی اسمبلی مسرت جبین بھی موجود تھیں۔۔۔!!!
#MQMPakistan #14August #KElectric #FarooqSattar #Karachi #Pakistan
1 week ago | [YT] | 19
View 2 replies
Dr Farooq Sattar
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے پاکستان، سعودی عرب اور برادر ملک ترکیہ کے مابین 'مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے' پر پاکستانی قوم کو مبارکباد۔۔۔!!!
ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور برادر ملک ترکیہ کے مابین 'مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے' پر دستخط مسلم امہ اور خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے۔ اس عظیم ترین اسٹریٹجک اور دفاعی کامیابی پر حکومتِ پاکستان، عسکری قیادت اور پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جن کی دور اندیش سفارت کاری اور انتھک کوششوں کے نتیجے میں پاکستان اس تاریخی اتحاد کا حصہ بنا۔ یہ معاہدہ ہماری سفارتی تاریخ کا ایک درخشاں باب ہے۔ پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، اسٹریٹجک حکمتِ عملی اور مضبوط دفاعی پوزیشن کی بدولت ہی آج عالمی سطح پر پاکستان کا لوہا مانا جا رہا ہے۔ ترکیہ کی جدید ترین عسکری ٹیکنالوجی، سعودی عرب کے اسٹریٹجک اثر و رسوخ اور پاکستان کے مضبوط دفاعی نظام کا یہ ملاپ خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ یہ معاہدہ کسی کے خلاف جارحیت نہیں، بلکہ امن، خود مختاری اور مشترکہ دفاع کی ضمانت ہے۔ میں اس تاریخی پیش رفت کا بھرپور خیرمقدم کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ یہ اتحاد تینوں برادر ممالک اور امتِ مسلمہ کے لیے ترقی اور سلامتی کا پیش خیمہ ثابت ہو۔
#Pakistan
#Saudiarabia
#Turkiya
1 week ago | [YT] | 12
View 1 reply
Dr Farooq Sattar
ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کی زیرِ صدارت مختلف شعبہ جات کے مرکزی ذمہ داران کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں جشنِ آزادی کے پروگرامز، تنظیمی امور اور نئے انتظامی یونٹس کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔۔۔!!!
ایم کیو ایم پاکستان پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
ایم کیو ایم پاکستان کے اندر کوئی اختلاف یا تقسیم نہیں، ڈاکٹر فاروق ستار
حق پرست عوام آنے والے دنوں میں ایم کیو ایم پاکستان کو مزید مضبوط، مستحکم اور متحد دیکھیں گے، ڈاکٹر فاروق ستار
اس اجلاس میں مرکزی رہنماؤں شبیر قائم خانی، ارشاد ظفیر، محمد ذاکر سمیت اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی نگہت شکیل، فیصل رفیق، جمال احمد اور مسرت جبین بھی شریک تھے۔۔۔!!!
#MQMPakistan #FarooqSattar #Karachi #Pakistan
1 week ago | [YT] | 42
View 0 replies
Dr Farooq Sattar
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کی نجی ہسپتال آمد
ڈاکٹر فاروق ستار نے فیڈرل بی ایریا ٹاؤن کے ٹاؤن ممبر عامر بھائی کی عیادت کی ان سے خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔۔۔!!!
اس موقع پر انکے ہمراہ اراکینِ صوبائی اسمبلی جمال احمد بھائی، فیصل رفیق بھائی اور مختلف ٹاؤنز کے ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے۔۔۔!!!
#MQMPakistan #FarooqSattar #Karachi #Pakistan
2 weeks ago | [YT] | 30
View 2 replies
Load more