Welcome to my channel! I'm Qamar Zaman a Certified SEO Expert, SEO Researcher, SEO and AI SEO Marketer and Content Creator In Pakistan, the founder of Rank Invention SEO Marketing Agency. Starting this channel January 25, 2025, I'll bring you exciting and insightful content about SEO and AI SEO Marketing, Content Writing, and much more from the tech industry. Whether you're a beginner or an expert, this channel is your go-to hub for mastering digital strategies and staying ahead in the ever-evolving tech world. Subscribe now and join me on this journey to unlock the secrets of online success!
Qamar Zaman - SEO
ڈیٹا بیس (Database) کیا ہے؟
ڈیٹا بیس ایسی جگہ کو کہتے ہیں جہاں معلومات کو منظم طریقے سے محفوظ کیا جاتا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر انہیں آسانی سے تلاش اور استعمال کیا جا سکے۔
جس طرح انسان کا دماغ اس کی یادداشت (Memory) کا ذخیرہ ہوتا ہے، جہاں وہ اپنے تجربات، دیکھی ہوئی چیزیں اور سیکھی ہوئی باتیں محفوظ کرتا ہے، اسی طرح گوگل کا بھی ایک بہت بڑا ڈیٹا بیس ہے، جہاں دنیا بھر کی کروڑوں اور اربوں ویب سائٹس اور ان کے صفحات کی معلومات محفوظ ہوتی ہیں۔
ڈیٹا بیس ایسی جگہ ہے جہاں معلومات محفوظ کی جاتی ہیں۔
ویب پیج (Web Page) کیا ہے؟
ویب سائٹ کا ہر الگ صفحہ ویب پیج کہلاتا ہے۔
ویب سائٹ (Website) کیا ہے؟
جس طرح بہت سارے صفحات مل کر ایک کتاب بنتے ہیں، اسی طرح بہت سارے ویب پیجز مل کر ایک ویب سائٹ بناتے ہیں۔
بہت سارے ویب پیجز کا مجموعہ ویب سائٹ کہلاتا ہے۔
انڈیکسنگ (Indexing) کیا ہے؟
جب گوگل آپ کی ویب سائٹ کے صفحات کو اپنے ڈیٹا بیس میں محفوظ کر لیتا ہے، تو اس عمل کو انڈیکسنگ کہتے ہیں۔
آپ کی ویب سائٹ کے صفحات کا گوگل کی یادداشت میں محفوظ ہو جانا، انڈیکسنگ کہلاتا ہے۔
ڈی انڈیکسنگ (De-indexing) کیا ہے؟
جب گوگل آپ کی ویب سائٹ کے صفحات کو اپنے ڈیٹا بیس سے ہٹا دیتا ہے، تو اس عمل کو ڈی انڈیکسنگ کہتے ہیں۔
آپ کی ویب سائٹ کے صفحات کا گوگل کی یادداشت سے نکل جانا، ڈی انڈیکسنگ کہلاتا ہے۔
2 hours ago | [YT] | 0
View 0 replies
Qamar Zaman - SEO
بزنس صرف ایک چیز ہے: مسئلے کا حل
چار آئی ٹی کمپنیوں میں ناکامی، بے شمار غلطیاں اور سالوں کے تجربے کے بعد میں ایک نتیجے پر پہنچا ہوں جو شاید مجھے پہلے سمجھ آ جاتا تو بہت وقت، پیسہ اور توانائی بچ جاتی۔
میں نے ایک چیز سیکھی ہے:
ہر انڈسٹری میں کسٹمر صرف اس کے پاس آتا ہے جو اس کا مسئلہ حل کرتا ہے۔
بزنس آئی ٹی کا ہو، SEO کا ہو، ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا ہو، فیس بک ایڈز کا ہو، موبائل شاپ کا ہو یا کسی فزیکل کاروبار کا، اصول ایک ہی ہے۔
بزنس صرف مسئلے کا حل ہے۔
نوکیا کیوں پیچھے رہ گیا؟
کیونکہ دنیا اسمارٹ فونز کی طرف جا رہی تھی، لیکن نوکیا لوگوں کی بدلتی ہوئی ضرورت کو بروقت نہ سمجھ سکا۔
Yahoo کیوں اپنی برتری کھو بیٹھا؟
کبھی Yahoo انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی تھی، لیکن Google نے لوگوں کو زیادہ تیز، سادہ اور بہتر سرچ کا حل دیا۔ نتیجہ سب کے سامنے ہے۔
BlackBerry کیوں ختم ہو گیا؟
ایک وقت تھا جب BlackBerry دنیا کے سب سے مقبول اسمارٹ فونز میں شمار ہوتا تھا۔ بزنس مین اور پروفیشنلز کی پہلی پسند BlackBerry تھا۔
لیکن پھر Apple نے iPhone کے ذریعے لوگوں کو ایک بہتر تجربہ، ٹچ اسکرین، آسان ایپس اور زیادہ سہولت فراہم کی۔
لوگوں کو کی بورڈ والا فون نہیں چاہیے تھا، انہیں ایک بہتر حل چاہیے تھا۔
نتیجہ یہ نکلا کہ Apple اور Android نے مارکیٹ پر قبضہ کر لیا اور BlackBerry تقریباً ختم ہو گیا۔
Amazon کیوں کامیاب ہوا؟
کیونکہ اس نے صرف پروڈکٹس نہیں بیچیں، بلکہ لوگوں کے لیے خریداری کو آسان بنایا، وقت بچایا اور بہتر تجربہ فراہم کیا۔
Google کیوں کامیاب ہوا؟
Google نے دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ حل کیا: صحیح معلومات تک تیز اور آسان رسائی۔
اس نے ایک بہتر سرچ انجن بنایا، بہتر نتائج دیے اور صارف کے تجربے کو آسان بنا دیا۔ یہی وجہ ہے کہ آہستہ آہستہ لوگ دوسرے سرچ انجن چھوڑ کر Google استعمال کرنے لگے۔
Google کی کامیابی کی وجہ صرف ٹیکنالوجی نہیں تھی، بلکہ یہ تھی کہ اس نے اربوں لوگوں کے ایک حقیقی مسئلے کا بہترین حل فراہم کیا۔۔
میں نے چار ناکام آئی ٹی کمپنیوں سے ایک چیز سیکھی ہے:
لوگ آپ کی پروڈکٹ نہیں خریدتے، وہ اپنے مسئلے کا حل خریدتے ہیں۔
اگر آپ SEO کرتے ہیں، تو لوگوں کو صرف رینکنگ نہیں چاہیے، انہیں کاروبار چاہیے۔
اگر آپ فیس بک ایڈز چلاتے ہیں، تو لوگوں کو کلکس نہیں، سیلز چاہیے۔
اگر آپ ویب سائٹس بناتے ہیں، تو لوگوں کو ڈیزائن نہیں، نتائج چاہیے۔
آخر میں کامیابی اسی کے حصے میں آتی ہے جو لوگوں کے اصل مسائل کا بہترین حل دیتا ہے۔
اگر آپ اپنے کاروبار کے لیے SEO، ڈیجیٹل مارکیٹنگ یا زیادہ کسٹمرز حاصل کرنے کی حکمت عملی چاہتے ہیں، تو رابطہ کریں۔
Business is all about solving problems.
کسٹمر برانڈ سے وفادار نہیں ہوتا، وہ اپنے مسئلے کے بہترین حل سے وفادار ہوتا ہے۔۔
1 day ago (edited) | [YT] | 2
View 0 replies
Qamar Zaman - SEO
😀Spent alot of months building high-quality backlinks to move from Position #10 to Position #1😀
Google moved me from Position #10 to Position #100 instead.
😀SEO Expert 👇😀:
#seomemes #seofun #seofunny #aiseofunnymemes #seomemes
2 days ago | [YT] | 6
View 0 replies
Qamar Zaman - SEO
میں آسٹریلیا کے ایک پروجیکٹ پر کام کر رہا تھا جہاں مختلف اسٹیٹس، شہروں اور چھوٹے علاقوں کے لیے لوکیشن پیجز بنا رہا تھا۔ ساتھ ہی آن پیج SEO، بلاگ پوسٹنگ اور دوسری SEO اسٹریٹیجیز پر بھی کام جاری تھا۔
شروع میں سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا اور میرے پیجز انڈیکس ہونا شروع ہو گئے تھے۔ لیکن اچانک کچھ پیجز انڈیکس ہونا بند ہو گئے۔ جب میں نے مسئلہ چیک کیا تو پتا چلا کہ میں نے ایک ساتھ بہت زیادہ Indexing Requests بھیج دی تھیں۔
اس کے بعد میں نے اپنی اسٹریٹیجی بدلی۔ اب میں ایک ریکویسٹ بھیجتا تھا اور تقریباً 3 گھنٹے بعد اگلی ریکویسٹ بھیجتا تھا۔ اس تبدیلی کے بعد میرے پیجز دوبارہ انڈیکس ہونا شروع ہو گئے۔
میری اسٹریٹیجی یہ تھی:
✅ مضبوط On-Page SEO
✅ بہترین اور معیاری Content
✅ باقاعدگی سے Blogs پبلش کرنا
✅ اچھی Internal Linking
✅ Bulk کی بجائے وقفے وقفے سے Indexing Requests بھیجنا
یاد رکھیں، یہ طریقہ تبھی فائدہ دیتا ہے جب آپ کا On-Page SEO، Content اور Overall Website Structure پہلے سے مضبوط ہو۔ اگر سب کچھ ٹھیک ہونے کے باوجود پیجز انڈیکس نہیں ہو رہے تو ایک ساتھ بہت زیادہ Requests بھیجنے کے بجائے تھوڑا وقفہ رکھ کر بھیجیں۔
اگر آپ اپنے کاروبار کے لیے ماہانہ SEO سروسز چاہتے ہیں یا اپنی ویب سائٹ کو اپنے شہر یا ملک میں رینک کروانا چاہتے ہیں تو مجھے DM کریں یا کمنٹ میں میسج کریں۔ ہم ایک مضبوط SEO اسٹریٹیجی کے ذریعے آپ کے کاروبار کو ایک برانڈ بنانے میں مدد کریں گے۔
3 days ago | [YT] | 1
View 0 replies
Qamar Zaman - SEO
Your biggest SEO advantage in 2026? Becoming the expert for a specific audience.
As AI search, Google AI Overviews, and conversational search reshape customer journeys, businesses that build niche authority will win more visibility and trust.
Learn why focused SEO strategies outperform generic approaches in the new “Search Everywhere” era. Want to read click below link:
www.linkedin.com/pulse/why-search-everywhere-era-m…
#AISEO #SEOExpert #UKBusiness #DigitalGrowth #SearchEverywhere #QamarZaman #RankInvention
5 days ago | [YT] | 3
View 0 replies
Qamar Zaman - SEO
https://youtu.be/jIyGId93mbA?si=JBIfN...
5 days ago | [YT] | 5
View 0 replies
Qamar Zaman - SEO
1 week ago | [YT] | 4
View 0 replies
Qamar Zaman - SEO
1 week ago | [YT] | 5
View 0 replies
Qamar Zaman - SEO
Topical Authority کیا ہے اور یہ SEO میں اتنی اہم کیوں ہے؟
بہت سے لوگ اپنی ویب سائٹ پر 10 یا 20 صفحات بنا لیتے ہیں اور پھر انتظار کرتے ہیں کہ Google انہیں پہلے صفحے پر لے آئے گا۔
لیکن حقیقت یہ ہے کہ آج کے وقت میں صرف چند صفحات بنا لینا کافی نہیں۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ Google آپ کی ویب سائٹ کو کسی خاص شعبے میں ماہر سمجھے، تو آپ کو اس شعبے سے متعلق زیادہ سے زیادہ موضوعات پر معلومات دینی ہوں گی۔
اسی کو Topical Authority کہا جاتا ہے۔
سادہ الفاظ میں Topical Authority کا مطلب ہے کہ آپ نے اپنی Niche سے متعلق کتنے موضوعات کو اپنی ویب سائٹ پر مکمل طور پر کور کیا ہے۔
مثال کے طور پر اگر آپ SEO Services فراہم کرتے ہیں تو صرف "SEO Services" کا ایک صفحہ بنانا کافی نہیں ہوگا۔
آپ کو Keyword Research، On-Page SEO، Off-Page SEO، Technical SEO، Local SEO، Link Building، SEO Audit اور دوسرے متعلقہ موضوعات پر بھی الگ الگ صفحات اور مضامین بنانے ہوں گے۔
جب Google دیکھتا ہے کہ ایک ویب سائٹ کسی ایک شعبے کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کر رہی ہے تو اس کا اعتماد اس ویب سائٹ پر بڑھ جاتا ہے۔
یہی اعتماد بعد میں بہتر Ranking اور زیادہ Organic Traffic کی شکل میں نظر آتا ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ Topical Authority بنانے کے لیے کتنے صفحات درکار ہوتے ہیں؟
اس کا کوئی ایک جواب نہیں۔
اس کے لیے اپنے Competitors کو دیکھیں۔
یہ جاننے کی کوشش کریں:
• ان کے کتنے صفحات ہیں؟
• وہ کتنے موضوعات کور کر رہے ہیں؟
• انہیں کتنی Organic Traffic مل رہی ہے؟
• وہ کتنے عرصے سے کام کر رہے ہیں؟
ان معلومات کی مدد سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آپ کو اپنی ویب سائٹ پر تقریباً کتنا مواد شائع کرنا ہوگا۔
ایک اور اہم بات:
Topical Authority صرف زیادہ صفحات بنانے سے نہیں بنتی۔
اگر 500 کمزور صفحات ہوں اور دوسری طرف 100 بہترین صفحات ہوں تو Google زیادہ اہمیت بہتر معلومات والی ویب سائٹ کو دے گا۔
اس لیے صرف تعداد پر نہیں، معیار پر بھی توجہ دیں۔
آج SEO میں کامیاب وہ ویب سائٹس ہو رہی ہیں جو اپنے شعبے کے ہر اہم سوال کا جواب دے رہی ہیں۔
یاد رکھیں:
Keyword پر نہیں،
پورے Topic پر کام کریں۔
کیونکہ جب آپ پورا Topic کور کرتے ہیں تو Google آپ کو ایک قابلِ اعتماد ماہر کے طور پر دیکھنا شروع کر دیتا ہے۔
اگر آپ بھی اپنے کاروبار کے لیے Topical Authority Strategy کے ذریعے زیادہ Organic Traffic حاصل کرنا چاہتے ہیں اور ہر ماہ مسلسل نئے گاہک حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو نیچے دیے گئے WhatsApp نمبر پر رابطہ کریں۔
wa.link/l9aue4
1 week ago | [YT] | 6
View 0 replies
Qamar Zaman - SEO
2 weeks ago | [YT] | 5
View 0 replies
Load more