News One Plus

لاہور: پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی (PMA) نے سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر لاہور اور راولپنڈی میں میٹرو بس سروس کے شیڈول میں عارضی تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق منگل، 4 اگست 2026 کو لاہور میٹرو بس سروس پورا دن معطل رہے گی۔ یہ فیصلہ حضرت امام حسینؓ کے چہلم اور حضرت علی ہجویریؒ (داتا گنج بخش) کے عرس کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کے باعث کیا گیا ہے۔

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شہری سفر کی منصوبہ بندی پہلے سے کر لیں اور اس دوران متبادل سفری ذرائع استعمال کریں۔ حکام کے مطابق مذہبی تقریبات کے اختتام اور سیکیورٹی صورتحال معمول پر آنے کے بعد میٹرو بس سروس دوبارہ بحال کر دی جائے گی۔

1 week ago | [YT] | 7

News One Plus

افغان طالبان کے خلاف مختلف مزاحمتی گروہوں کا ممکنہ اتحاد رجیم کیلئے بڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے
#Afghanistan #Taliban #Badakhshan #Resistance #NRFanResistance

1 week ago | [YT] | 3

News One Plus

اسلام آباد: ایکٹ الائنس پاکستان (ACT Alliance Pakistan) نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان سے منسلک ایک منظم سرحد پار سگریٹ اسمگلنگ نیٹ ورک پاکستان کو ہر سال اربوں روپے کے ٹیکس سے محروم کر رہا ہے، جبکہ یہ سرگرمیاں قومی سلامتی کے لیے بھی ممکنہ خطرات پیدا کر رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسمگلنگ کے ذریعے غیر قانونی طور پر ملک میں لائے جانے والے سگریٹس کی فروخت سے قومی خزانے کو بھاری مالی نقصان پہنچ رہا ہے، جس کے باعث حکومت کی ٹیکس وصولیوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

ایکٹ الائنس پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ منظم نیٹ ورک جدید طریقوں سے سرحد پار اسمگلنگ کو جاری رکھے ہوئے ہے، جس سے نہ صرف قانونی کاروبار متاثر ہو رہا ہے بلکہ ریاستی محصولات میں بھی نمایاں کمی آ رہی ہے۔

رپورٹ میں حکومت اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا گیا ہے کہ سرحدی نگرانی مزید مؤثر بنائی جائے، اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور غیر قانونی سگریٹ کی تجارت کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔

ادارے کے مطابق سگریٹ اسمگلنگ پر قابو پانے سے نہ صرف قومی خزانے کو اربوں روپے کی اضافی آمدن حاصل ہو سکتی ہے بلکہ قومی سلامتی سے متعلق خدشات میں بھی کمی لائی جا سکتی ہے۔

3 weeks ago | [YT] | 6

News One Plus

خیبر پختونخوا کے ضلع دیر میں بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے پولیس اہلکار نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے جدید اسلحہ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ ایک زخمی پولیس اہلکار وزیراعلیٰ سے دہشت گردوں کے برابر اسلحہ فراہمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو پر ترجمان خیبرپختونخوا حکومت شفیع جان نے کہا کہ پولیس کو جدید اسلحہ، ٹیکنالوجی اور وسائل کی فراہمی کا عمل جاری ہے، رواں مالی سال کے بجٹ میں پولیس کا بجٹ بڑھا کر 191 ارب روپے کر دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ لائن اضلاع میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی استعداد کار بڑھانے، جدید اسلحہ، بلٹ پروف گاڑیوں، اینٹی ڈرون سسٹمز، تھرمل کیمروں، ڈرون ٹیکنالوجی، سیف سٹی منصوبوں اور فارنزک سہولیات کے لیے اربوں روپے مختص کیے گئے ہیں۔

3 weeks ago | [YT] | 6

News One Plus

ایران سے کشیدگی کے آغاز کے بعد سے امریکا میں خام تیل کے ذخائر تیزی سے سکڑ کر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے۔

بینک آف امریکا کے چارٹ کے مطابق ملک میں تیل کے 43 دن کی سپلائی باقی ہے، یہ سطح جولائی 1983 کے بعد سب سے کم ہے، جو امریکی توانائی سکیورٹی کے لیے ایک اہم اشارہ تصور کی جا رہی ہے۔

3 weeks ago | [YT] | 4

News One Plus

اسلام آباد: حکومتِ خیبرپختونخوا نے ساتویں نیشنل فنانس کمیشن (NFC) ایوارڈ کی مسلسل توسیع کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ آئین کے مطابق مقررہ مدت کے بعد نیا این ایف سی ایوارڈ جاری کیا جانا چاہیے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ساتویں این ایف سی ایوارڈ کی بار بار توسیع آئینی تقاضوں کے منافی ہے اور اس سے صوبوں کے مالی حقوق اور وسائل کی منصفانہ تقسیم متاثر ہو رہی ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وفاق کو آئین کے مطابق فوری طور پر نیا نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ تشکیل دینے اور اس کا اعلان کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کی بروقت تشکیل نہ ہونے سے صوبوں کی مالی منصوبہ بندی، ترقیاتی منصوبوں اور وسائل کی تقسیم پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

وفاقی آئینی عدالت سے درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ معاملہ عوامی اور آئینی اہمیت کا حامل ہے، اس لیے عدالت جلد سماعت کرتے ہوئے آئین کے مطابق مناسب احکامات جاری کرے۔

3 weeks ago | [YT] | 1

News One Plus

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کے لائسنس ہولڈرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ تین ورکنگ دن کے اندر سائبر سیکیورٹی کے نفاذ سے متعلق تفصیلی روڈ میپ جمع کرائیں۔

پیمرا نے ہدایت کی ہے کہ تمام نشریاتی ادارے 4 اگست تک سائبر سیکیورٹی سے متعلق اہم حفاظتی اقدامات مکمل کریں تاکہ براڈکاسٹ نظام کو سائبر حملوں اور دیگر تکنیکی خطرات سے محفوظ بنایا جا سکے۔

اتھارٹی کے مطابق حالیہ عرصے میں سیٹلائٹ اپ لنک میں مداخلت اور پاکستان کے براڈکاسٹ سیکٹر کو نشانہ بنانے والے سائبر خطرات میں اضافے کے باعث یہ اقدامات ناگزیر ہو گئے ہیں۔

پیمرا نے ٹی وی چینلز پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے نیٹ ورکس، براڈکاسٹ انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل سسٹمز کی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے جامع حکمت عملی اختیار کریں اور مقررہ مدت کے اندر اس پر عملدرآمد کی رپورٹ بھی جمع کرائیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد قومی نشریاتی نظام کو سائبر حملوں، غیر مجاز رسائی اور سیٹلائٹ اپ لنک میں مداخلت جیسے خطرات سے محفوظ بنانا اور ملک کے الیکٹرانک میڈیا کے سیکیورٹی معیار کو مزید بہتر بنانا ہے۔

3 weeks ago | [YT] | 0

News One Plus

اسلام آباد: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کرپٹو کرنسی کے ذریعے ہونے والی منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت اور دیگر مالی جرائم کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی کرپٹو کرنسی انویسٹی گیشن یونٹ قائم کر دیا ہے۔

یہ یونٹ ایف آئی اے کے حال ہی میں فعال ہونے والے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (NC3) کے تحت کام کرے گا اور ڈیجیٹل اثاثوں کے غیر قانونی استعمال کی نگرانی اور تحقیقات انجام دے گا۔

ایف آئی اے کے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اطہر وحید کے مطابق، نئے یونٹ کی بنیادی ذمہ داری کرپٹو کرنسی کے مجرمانہ استعمال، منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت اور دیگر مالی جرائم کی تحقیقات کرنا ہوگی۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ورچوئل اثاثہ ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) ڈیجیٹل اثاثوں کی ریگولیشن اور نگرانی کی ذمہ دار ہوگی، جبکہ ایف آئی اے کا خصوصی یونٹ صرف ان جرائم کی تفتیش کرے گا جن میں کرپٹو کرنسی یا دیگر ڈیجیٹل اثاثوں کا غیر قانونی استعمال کیا گیا ہو۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد پاکستان میں ڈیجیٹل مالیاتی نظام کو زیادہ محفوظ بنانا، غیر قانونی مالی سرگرمیوں کی روک تھام کرنا اور کرپٹو کرنسی سے متعلق جرائم کے خلاف مؤثر کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔

3 weeks ago | [YT] | 0

News One Plus

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (SMPRA) کے چیئرمین اور بورڈ اراکین کی تقرری کے باوجود ادارہ تاحال عملی طور پر کام شروع نہیں کر سکا۔

ذرائع کے مطابق اتھارٹی کو ابھی تک نہ بجٹ فراہم کیا گیا ہے، نہ دفتر، نہ عملہ اور نہ ہی سیکریٹریٹ قائم کیا جا سکا ہے، جس کے باعث ادارہ اپنی قانونی ذمہ داریاں ادا کرنے سے قاصر ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ SMPRA نے اپنے انتظامی اور آپریشنل اخراجات کے لیے وزارتِ خزانہ سے فنڈز کی درخواست کر رکھی ہے۔ بجٹ کی منظوری کے بعد ہی ملازمین کی بھرتی، سیکریٹریٹ کے قیام اور روزمرہ امور کا آغاز ممکن ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اتھارٹی اپنے قواعد و ضوابط کو بھی حتمی شکل دے رہی ہے، جبکہ مالی اور انتظامی انتظامات مکمل ہونے کے بعد ادارہ باقاعدہ طور پر فعال ہوگا۔

دوسری جانب SMPRA کے ساتھ کام کرنے والے ٹربیونل کا قیام بھی تاحال عمل میں نہیں آ سکا۔ حکام کے مطابق اتھارٹی اور ٹربیونل دونوں اس وقت نفاذ کے مرحلے میں ہیں، جہاں انتظامی اور قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔ ان مراحل کی تکمیل کے بعد ہی ریگولیٹری اتھارٹی اپنے اختیارات استعمال کر سکے گی۔

3 weeks ago | [YT] | 0

News One Plus

امریکا نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے پیشِ نظر اپنے شہریوں کے لیے عالمی سطح پر احتیاطی وارننگ جاری کر دی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے پیر کو جاری بیان میں دنیا بھر میں موجود امریکی شہریوں کو مزید احتیاط برتنے کی ہدایت کی۔

بیان میں کہا گیا کہ ’مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث سیکیورٹی صورتحال پیچیدہ ہو چکی ہے اور کشیدگی میں کسی بھی وقت غیر متوقع اضافہ ہو سکتا ہے‘۔

محکمہ خارجہ نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ سے باہر موجود امریکی شہری اس خطے کے سفر یا اس کے راستے گزرنے پر نظرِ ثانی کریں۔

بیان میں خبردار کیا گیا کہ دنیا بھر میں امریکی سفارتی تنصیبات یا امریکا اور امریکی شہریوں سے منسلک مقامات پر حملوں کے امکانات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

3 weeks ago | [YT] | 0