A platform for real stories, public issues, and factual reporting from Pakistan.
We bring case timelines, ground realities, and social awareness content — focused on facts, clarity, and responsible reporting.


FACTS BY ARFA

چھ ماہ پہلے کی ایک وڈیو، وقت نے ثابت کردیا کہ میری تحقیق بالکل درست تھی۔

https://youtu.be/0Z6xElgbVI0?si=6gaDM...

1 week ago | [YT] | 0

FACTS BY ARFA

جب AI کو نقلی گھر کا تالہ توڑنے بھیجا گیا اور وہ پڑوسی کے اصلی گھر میں گھس گئی!

​​مئی 2026 میں سائبر سیکیورٹی فرم Irregular نے گوگل کے Gemini کے ساتھ ایک تجربہ کیا۔ اسے ایک فرضی کمپنی (Mock Corp) کی پین ٹیسٹنگ کا ہدف دیا گیا۔ لیکن چونکہ انٹرنیٹ کی رسائی کھلی تھی، Gemini نے اس نام سے ملتی جلتی 3 اصلی کمپنیوں کو تلاش کیا اور ان کے سسٹمز اور لاگ ان پیجز تک پہنچ گئی!

​گوگل کے مطابق جب Gemini کو احساس ہوا کہ یہ واقعی اصل سسٹمز ہیں تو اس نے کارروائی روک دی لیکن سوال یہ ہے کہ اگر اگلی بار ایسا نہ ہوا تو کیا ہوگا؟

​
​معاملہ صرف یہاں ختم نہیں ہوتا، حال ہی میں ایک غیر جانب دار تحقیقی ادارے METR کے ایک تجربے میں OpenAI کے تقریباً 1,200 AI agents کو الگ الگ کام دیے گئے۔

​اصول صرف ایک تھا کہ کوئی ایجنٹ دوسرے سے رابطہ نہیں کرے گا۔ لیکن ان ایجنٹس کو جیسے ہی سیکیورٹی نیٹ ورک میں ایک چھوٹا سا سوراخ ملا، ایجنٹس نے خودکار طریقے سے آپس میں رابطہ قائم کیا اور 70,000 سے زائد پیغامات اور فائلوں کا تبادلہ کر ڈالا!

​کیا یہ انسانوں کے خلاف کوئی بغاوت تھی؟ ہرگز نہیں!
​یہ صرف اس لیے ہوا کیونکہ AI کا الگورتھم صرف ایک چیز جانتا ہے، وہ ہے "ہدف کا حصول"۔

جب سیدھا راستہ مشکل ہوا، تو اس نے شارٹ کٹ اور سسٹمز کے لوپ ہولز تلاش کر لیے۔

​
​فرض کریں آپ اپنے ڈرائیور کو گاڑی کی چابی دیں اور کہیں: "مجھے ہر حال میں 20 منٹ میں ایئرپورٹ پہنچاؤ۔"
​آپ کے ذہن میں ہوگا کہ وہ ٹریفک قوانین کے مطابق گاڑی چلائے گا،

لیکن اگر ڈرائیور صرف آپ کے ان الفاظ "ہر حال میں" پر عمل کرے تو وہ ریڈ سگنل توڑے گا، غلط سائیڈ پر گاڑی چلائے گا اور شاید فٹ پاتھ پر بھی گاڑی چڑھا دے گا!

​اے آئی کے ساتھ اصل خطرہ یہ نہیں کہ وہ اچانک ہمارے قابو سے باہر ہو جائے گی، بلکہ خطرہ یہ ہے کہ ہم اسے جب کوئی مقصد یا کام دیں گے اور اگر حدود اور نگرانی مضبوط نہیں ہوگی، تو مقصد پورا کرنے کے لیے وہ ایسے راستے نکالے گی جن کا ہم نے تصور بھی نہیں کیا ہو گا۔
​

مثال کے طور پر کسی ​بچے کو یہ کہنا کہ "الماری مت کھولنا" ایک ہدایت ہے، لیکن الماری پر تالہ لگا دینا حقیقی حفاظت ہے۔

​مصنوعی ذہانت کے اس دور میں اب صرف یہ ہدایات دینا کافی نہیں کہ "انٹرنیٹ یا پرائیویٹ سسٹمز پر مت جانا"، بلکہ ان کے تمام غلط راستوں اور سوراخوں کو تکنیکی طور پر بند کرنا پڑے گا۔

​سوال یہ نہیں رہا کہ AI کتنی ذہین ہو چکی ہے، بلکہ اصل سوال یہ ہے کہ کیا ہم نے تمام غلط دروازوں پر تالے لگا دیے ہیں؟

1 week ago | [YT] | 1

FACTS BY ARFA

ایک شخص جس نے ایک لڑکی کے ساتھ زیادتی کی اسے 20 سال کی سزا ملی لیکن افسوس کہ عام معافی آگئی اور وہ 20 ماہ بھی جیل میں گزارے بغیر باہر آگیا۔

لڑکی نے ایک دن پستول حاصل کی اور سڑک کے بیچوں بیچ اپنے ساتھ زیادتی کرنے والے کو مار دیا، لڑکی کو گرفتار کرکے جج کے سامنے پیش کیا گیا۔

جج نے پوچھا: تم نے اسے کیوں قتل کیا؟

لڑکی نے جواب دیا: اس نے میرے ساتھ زیادتی کی تھی۔

جج نے کہا: کیا ریاست نے اسے سزا نہیں دی تھی؟

لڑکی نے کہا: دی تھی جناب 20 سال کی مگر وہ 20 ماہ بھی جیل میں رہے بغیر باہر آگیا۔

جج نے کہا: لیکن ریاست نے اسے معاف کر دیا؟

عورت غصے سے: جناب جج! اس بے شرم نے ریاست کے ساتھ نہیں میرے ساتھ زیادتی کی تھی، مجھ سے پوچھے بغیر اسے معاف کرنے کا اختیار کس کو ہے؟

1 week ago | [YT] | 0

FACTS BY ARFA

ایسے تعلیمی اداروں میں پڑھنے سے بہتر ہے کہ ہم جاہل ہی رہیں۔

اگر تعلیمی اداروں میں بھی یہ گھٹیا پن آ چکا ہے تو سوشل میڈیا پر اس کے خلاف سخت آواز اٹھانی چاہیے کیونکہ نہ ہی یہ ہمارا کلچر ہے اور نہ ہی ہمارا مذہب اس کی اجازت دیتا ہے۔۔۔۔۔

3 weeks ago | [YT] | 8

FACTS BY ARFA

بریلی میں ایک لڑکے کے فون پر نامعلوم نمبر سے کال آئی،
دوسری طرف سے ایک لڑکی بولی: "اوہ! غلطی سے نمبر لگ گیا تھا "

لیکن لڑکی نے فون کاٹا نہیں، بلکہ لڑکے سے گپ شپ کرنے لگی۔
پھر باتوں باتوں میں ذاتی گفتگو ہونے لگی۔
لڑکے کا دل بھی بڑا نازک تھا، آئس کریم کی طرح فوراً پگھل گیا۔
پہلے دوستی ہوئی،
پھر دوستی نے محبت کا روپ اختیار کر لیا۔

ایک دن لڑکی نے کہا:
" بابو! ویڈیو کال کرو نا "
لڑکا بھی جیسے پہلے سے تیار بیٹھا تھا،
فوراً ویڈیو کال ملا دی۔

لڑکی نے اسے ہماچل پردیش کے "پہاڑ اور وادیاں" دکھائیں
اور لڑکے نے بھی جواب میں دہلی کا "قطب مینار" دکھا دیا.

لیکن جناب
محترمہ نے پوری ویڈیو ریکارڈ کر لی تھی،
پھر اچانک دھمکی آئی:
" دو لاکھ روپے دو، ورنہ ویڈیو وائرل کر دوں گی "
لڑکے کی تو سِٹّی ہی گم ہو گئی۔
عزت بچانے کے چکر میں قرض لے کر دو لاکھ روپے دے دیے
لیکن لڑکی کا پیٹ نہیں بھرا،
اس نے دوبارہ دو لاکھ روپے مانگ لیے۔

اب لڑکے کا دماغ گھوم گیا
اس نے کہا:
" عزت کی ایسی تیسی! اب جو ہوگا دیکھا جائے گا "
اور سیدھا پولیس تھانے پہنچ گیا۔

سائبر پولیس نے معاملے کی تفتیش کی
اور کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو امرتسر سے گرفتار کر لیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ ملزمہ کا نام امریتا کور ہے۔

اخلاقی سبق: کسی بھی نامعلوم نمبر سے آنے والی میٹھی میٹھی باتوں میں ہرگز نہ آئیں۔
اور اگر آ بھی جائیں تو کم از کم اپنا پورا تام جھام ویڈیو کال پر نہ دکھائیں۔
احتیاط کریں
ورنہ محبت کے نام پر شروع ہونے والی کال قرض اور تھانے تک پہنچ سکتی ہے۔۔۔۔۔

4 weeks ago | [YT] | 7

FACTS BY ARFA

نیپال میں ایک فون کال نے 1643 بچوں کی جان بچا لی!

کبھی کبھی چند سیکنڈ کی بروقت اطلاع ہزاروں زندگیاں بچا دیتی ہے۔۔۔ اور نیپال میں ایسا ہی ایک ناقابلِ یقین واقعہ پیش آیا، جہاں فلیش فلڈ نے ایک لاکھ لوگوں کو متاثر کیا ہے، سینکڑوں کی اموات ہوئی ہے تو ہزاروں ابھی لاپتہ ہیں۔

فلیش فلڈ ستر کلومیٹر کی رفتار سے تیس میٹر اونچی لہروں کے ساتھ پہاڑوں سے میدانی علاقوں کی طرف تیزی سے بڑھ رہا تھا۔ پانی کی خوفناک لہریں راستے میں آنے والی ہر چیز کو تباہ کرتی جا رہی تھیں۔

اسی راستے میں ایک تین منزلہ سکول بھی تھا، جہاں 1643 بچے پڑھتے تھے۔

پہاڑوں پر موجود ایک شخص نے خطرے کو بھانپ لیا۔ وہ کون تھا؟ اس کا نام کیا تھا؟ شاید آج بھی کسی کو معلوم نہیں۔

اس نے فوراً سکول کے ہیڈ ماسٹر کو فون کیا:
"بچوں کو فوراً سکول سے نکالیں، پانی تیزی سے آپ کی طرف آ رہا ہے، آپ کے پاس صرف چند منٹ ہیں!"

ہیڈ ماسٹر نے ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کیا۔

اس نے خطرے کی گھنٹی بجائی، اساتذہ اور بچوں کو فوری طور پر سکول سے نکالا، اور سب کو قریبی بلند پہاڑ پر منتقل کیا اور ان بس ڈرائیوروں کو بھی فون کر کے خبردار کیا جو بچوں کو لے کر سکول کی طرف آ رہے تھے۔

پھر وہ لمحہ آیا جس نے سب کے رونگٹے کھڑے کر دیے۔۔۔

چند ہی منٹوں بعد خوفناک سیلابی ریلہ سکول سے ٹکرایا اور تین منزلہ عمارت دیکھتے ہی دیکھتے پانی کے ساتھ بہہ گئی۔

وہ پل بھی بہہ گیا جس پر کچھ دیر پہلے بچوں سے بھری ایک بس گزرنے والی تھی۔

قریبی پہاڑی پر کھڑے بچے اور اساتذہ اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے سکول کو پانی میں مٹتے دیکھ رہے تھے۔۔۔ مگر وہ سب زندہ تھے!

❤️ ایک گمنام شخص کی ایک فون کال نے 1643 معصوم جانیں بچا لیں۔

نہ اسے کوئی ایوارڈ چاہیے،
نہ شہرت،
نہ تعریفیں۔۔۔

مگر آج وہ واقعی ایک گمنام ہیرو ہے۔

سوچیں! اگر وہ شخص یہ سوچ کر خاموش رہ جاتا کہ "مجھے کیا"، تو شاید آج کہانی کچھ اور ہوتی۔

انسانیت ابھی زندہ ہے۔۔۔

اس گمنام ہیرو کے لیے ایک ❤️ ضرور بنتا ہے۔

1 month ago | [YT] | 5

FACTS BY ARFA

کیا یہ معصوم بچی اگر کسی سیاست دان کی بیٹی ہوتی تب بھی ہم خاموش رہتے؟

تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، کوئی معاشی مجبوری اسے اس حق سے محروم نہیں کرنی چاہیے۔

چین کی مثال ہمارے سامنے ہے، جہاں بغیر کسی کھوکھلے دعوے یا جذباتی نعروں کے، صرف تعلیم اور سخت نظام کی بدولت 80 کروڑ سے زائد لوگوں کو غربت کی دلدل سے نکالا گیا۔ انہوں نے بچے کے ہاتھ میں قلم دیا اور اپنے نظام کو کام پر لگایا۔

دوسری طرف ہماری تلخ حقیقت یہ ہے کہ پھل کی ریڑھی پر بیٹھی یہ معصوم بچی اگر کسی وزیر، سیاست دان یا ہمارے اپنے گھر کا حصہ ہوتی، تو کیا ہم تب بھی اسے صرف ایک "معاشی مسئلہ" قرار دے کر خاموشی سے آگے بڑھ جاتے؟

غربت کا علاج صرف ہمدردی کے دو بول یا خیرات نہیں، بلکہ ایک مضبوط اور باانصاف تعلیمی نظام ہے۔ بچوں کے ہاتھوں میں ریڑھی کے ہینڈل نہیں، کتابیں ہونی چاہئیں۔ نظام کو بدلے بغیر قوموں کی تقدیر نہیں بدلتی!

1 month ago | [YT] | 2

FACTS BY ARFA

ملتان ایئرپورٹ اور تفریحی مقامات پر گھریلو خواتین کی بغیر اجازت ویڈیوز بنا کر ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے والا شخص سامنے آگیا۔

ایسے بے ضمیر اور اخلاقیات سے عاری عناصر نہ صرف شہریوں کی پرائیویسی پامال کر رہے ہیں بلکہ ہمارے معاشرے کی بنیادی خاندانی اقدار پر بھی حملہ آور ہیں۔

ایف آئی اے (FIA) سائبر کرائم سیل فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لے کر اس شخص کو گرفتار کرے اور اس کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو مستقل طور پر بلاک/بین کیا جائے۔

عوام سے اپیل ہے کہ ایسی ویڈیوز کو آگے پھیلانے کی بجائے فوراً رپورٹ کریں۔

1 month ago | [YT] | 6