The Light Of Quran

Welcome to The Light of Quran, your trusted source for inspirational Islamic content. Our mission is to bring you closer to the teachings of the Holy Quran and Prophet Muhammad (PBUH). On this channel, we share Quranic recitations, Islamic lectures, motivational speeches, and in-depth Quranic explanations to inspire, enlighten, and guide you in your spiritual journey. Whether you're seeking Islamic knowledge, Quranic wisdom, or simply looking for peace through the words of Allah, this channel is your spiritual companion.
What You Will Find Here:
Quranic recitations with translations
Tafsir (explanation) of Quranic verses
Islamic lectures on spirituality and faith
Motivational quotes and teachings from the Quran
Guided prayers and supplications (Dua)
Subscribe now and join our community of learners, seeking the light and wisdom of the Quran. Let the Quran guide your heart and life.
Stay connected with us for weekly uploads on Quranic teachings, Islamic knowledge, and motivation.


The Light Of Quran

‏إنَّها أيَّامٌ تمضي،
ولنا الآخرة!

یہ دن گزر جائیں گے،
اور ہمارے لیے آخرت ہے!"

انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:
"میں نبی ﷺ کے پاس داخل ہوا،
آپ ایک کھردرے چٹائی پر تشریف فرما تھے،
اور آپ کے سر کے نیچے کھجور کے ریشوں سے بھرا ہوا تکیہ تھا۔
پھر آپ کے چند صحابہ (رضی اللہ عنہم) اندر آئے،
جن میں عمر بن خطاب (رضی اللہ عنہ) بھی تھے۔
نبی ﷺ نے اپنی پوزیشن بدلی تو
عمر (رضی اللہ عنہ) نے چٹائی کے نشانات آپ ﷺ کے پہلو پر دیکھے اور رونے لگے!

نبی ﷺ نے پوچھا: 'تم کیوں رو رہے ہو؟'
عمر (رضی اللہ عنہ) نے کہا:
کسریٰ اور قیصر (دنیا کے بادشاہ) عیش و آرام میں ہیں،
اور آپ ﷺ اس کھردری چٹائی پر؟!'
نبی ﷺ نے فرمایا:
کیا تمہیں یہ پسند نہیں کہ اُن کے لیے دنیا ہو اور ہمارے لیے آخرت؟
عمر (رضی اللہ عنہ) نے کہا:
جی ہاں!'
تو آپ ﷺ نے فرمایا:
اللہ کی قسم! یہی معاملہ ہے!'

یہ دنیا عمل کی جگہ ہے، نتیجہ کی نہیں؛ آ
زمائش کی جگہ ہے، انجام کی نہیں!

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:
آلِ رسول ﷺ کے گھروں میں مہینوں تک چولہا نہیں جلتا تھا،
نہ روٹی پکنے کے لیے، نہ کوئی اور کھانا!
لوگوں نے پوچھا:
پھر وہ کس چیز پر گزارا کرتے تھے؟"
تو انہوں نے کہا:
دو سیاہ چیزیں:
کھجور اور پانی۔
البتہ انصار کے کچھ نیک ہمسائے تھے جن کے پاس بکریاں تھیں،
وہ انہیں کچھ دودھ بھیج دیتے تھے۔

اگر دنیا آپ پر تنگ ہو تو یاد کریں:

آپ کےآقا ﷺ،
بلکہ تمام انسانوں کے سردار، کھردری چٹائی پر بیٹھتے تھے
جس کے نشانات آپ کے جسم پر پڑ جاتے تھے!
مہینوں تک آپ کے گھر میں چولہا نہیں جلتا تھا۔
ان کا کھانا صرف کھجور،
پانی اور ہمسایوں کا بھیجا ہوا دودھ تھا!

اگر دنیا آپ پر تنگ ہو تو یاد کریں:

یوسف علیہ السلام کو
ایک عورت کی خواہش نے سالوں تک جیل میں ڈال دیا تھا،
اور اس سے پہلے
ان کے بھائیوں کے حسد نے انہیں کنویں کی تہہ میں پھینک دیا تھا۔
یہ دنیا تکلیف اور آزمائش کی جگہ ہے!

اگر دنیا آپ پر تنگ ہو تو یاد کریں:

یحییٰ بن زکریا علیہ السلام (جو عظمت والے خاندان سے تھے)
کا سر ایک بدکار عورت کے لیے تحفے میں پیش کیا گیا تھا،
کیونکہ انہوں نے اس کے بھائی سے شادی کو حرام قرار دے دیا تھا۔
اپنے اصولوں پر قائم رہیں، آپکا سر انبیاء کے سر سے زیادہ عزیز نہیں!

اگر دنیا آپ پر تنگ ہو تو یاد کریں:

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ،
جو امت کے سب سے بڑے حدیث کے حافظ تھے،
بھوک کے مارے گھر سے نکلتے تھے
اور جان بوجھ کر صحابہ سے سوال پوچھتے تھے
تاکہ شاید کوئی انہیں کھانے پر بلائے۔

اگر دنیا آپ پر تنگ ہو تو یاد کریں:

حذیفہ بن الیمان رضی اللہ عنہ،
جو رسول اللہ ﷺ کے رازدار تھے،
اہل صفہ میں سے تھے۔
آپ پوچھیں گے: اہل صفہ کیا ہے؟
تو سنیں! یہ مسجد کے پیچھے ایک جگہ تھی جہاں وہ صحابہ رہتے تھے
جن کے پاس کھانا خریدنے کو کچھ نہیں ہوتا تھا!

اب بتائیں:
کیا آپکی یہ پسند نہیں کہ اُن کے لیے دنیا ہو اور ہمارے لیے آخرت؟!

7 months ago (edited) | [YT] | 0

The Light Of Quran

تکبیرات کثرت سے پڑھیں✨

*🌙اللّٰهُ أَكْبَرُ اللّٰهُ أَکْبَر اللّٰهُ أَكْبَرُ*
ْ *لَا اِلٰهَ إِلَّا اللّٰه وَ اللّٰهُ أَکْبَرُ اللّٰهُ أَکْبَرْ وَ لِلّٰهِ الْحَمْد.*

*اللّٰهُ أَكْبَرُ كَبِیْرًا وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ كَثِیْرًا وَ سُبْحَانَ اللّٰهِ بُكْرَةً وَّ اَصِيْلًا.*

*🌙اللّٰهُ أَكْبَرُ اللّٰهُ أَکْبَر اللّٰهُ أَكْبَرُ*
ْ *لَا اِلٰهَ إِلَّا اللّٰه وَ اللّٰهُ أَکْبَرُ اللّٰهُ أَکْبَرْ وَ لِلّٰهِ الْحَمْد.*

*اللّٰهُ أَكْبَرُ كَبِیْرًا وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ كَثِیْرًا وَ سُبْحَانَ اللّٰهِ بُكْرَةً وَّ اَصِيْلًا.*

*🌙اللّٰهُ أَكْبَرُ اللّٰهُ أَکْبَر اللّٰهُ أَكْبَرُ*
ْ *لَا اِلٰهَ إِلَّا اللّٰه وَ اللّٰهُ أَکْبَرُ اللّٰهُ أَکْبَرْ وَ لِلّٰهِ الْحَمْد.*

*اللّٰهُ أَكْبَرُ كَبِیْرًا وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ كَثِیْرًا وَ سُبْحَانَ اللّٰهِ بُكْرَةً وَّ اَصِيْلًا.*

8 months ago | [YT] | 5

The Light Of Quran

*خاموش نہ رہیں،*
*تکبیر پڑھیے، تہلیل کہیے۔۔۔!!*

*"اَللّٰهُ أَكْبَرُ ، اَللّٰهُ أَكْبَرُ، اَللّٰهُ أَكْبَرُ، لَآ اِلٰهَ إِلَّا اللّٰہُ، وَاللّٰهُ أَكْبَرُ، اَللّٰهُ أَكْبَرُ، وَلِلّٰهِ الْحَمْدُ🤍*

*اَللّٰہُ اَکْبَرُ کَبِیْراً وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ کَثِیْراً وَّ سُبْحَانَ اللّٰہِ بُکْرَۃً وَّاَصِیْلاً🤍*

8 months ago | [YT] | 2

The Light Of Quran

🧮✨ MathsMystry
– ریاضی کا جادو، آپ کی سمجھ میں! ✨🧮

کیا ریاضی آپ کے لیے ایک مشکل مضمون ہے؟ یا آپ ریاضی سے محبت کرتے ہیں اور کچھ نیا سیکھنا چاہتے ہیں؟
تو پھر آپ کا صحیح پتہ ہے 👉 MathsMystry.com

یہاں ریاضی کو ہم نے بنایا ہے:
🔹 آسان، دلچسپ اور روزمرہ زندگی سے جُڑا ہوا!
🔹 قدم بہ قدم حل، خاص طور پر طلبہ کے لیے
🔹 تاجروں کے لیے ریاضی کے عملی تصورات
🔹 دماغ کو جگانے والے مضامین اور ویڈیوز

📘 طلبہ، اساتذہ اور ہر وہ شخص جو ریاضی کو بہتر طریقے سے سمجھنا چاہتا ہے — MathsMystry آپ کے لیے ہے!
📈 ابھی وزٹ کریں: https://mathsmystry.com

❤️ پوسٹ کو لائک کریں، شیئر کریں اور کسی ایسے شخص کو ٹیگ کریں جسے ریاضی سے دوستی کرنی ہے!

#MathsMystry #ریاضی_آسان #آن_لائن_تعلیم #طلبہ #اساتذہ #STEM #LearningMadeEasy #MathsInUrdu #EduContent

8 months ago | [YT] | 0

The Light Of Quran

darood sharif

8 months ago | [YT] | 3

The Light Of Quran

Sura Al Rahman series in beautiful voice

1 year ago | [YT] | 0

The Light Of Quran

Quran recitation series with beautiful Quran
Like subscribe and share for peaceful ,most emotional Quran recitation shorts

1 year ago | [YT] | 1

The Light Of Quran

یوم عرفہ۔۔۔!

🔸اگر کوئی کہے کہ وللہ!
آج تو میں مغرب تک قرآن کے 5 پارے پڑھتا رہونگا۔
ہم اسے کہیں گے نہیں!
ہم مانتے ہیں کہ قرآن افضل ذکر ہے لیکن آج کا دن دعا کا دن ہے۔

🔸اور اگر کوئی کہے کہ میں تو آج نماز ہی پڑھتا رہونگا۔
ہم کہیں گے نہیں!
بلکہ آج کا دن(عرفات کا دن) تو دعا کا دن ہے۔

🔸اور اگر کوئی کہے کہ آج میں مغرب تک حجاج کرام میں پانی تقسیم کرونگا اور صدقات دونگا ۔
ہم کہیں گے نہیں!

🔹بلکہ آج کا دن دعا کے لئے ہے۔
🔹آج کا دن آپ کے اپنے نفس کے لیے ہے۔
🔹لہذا اسکو اپنے ہاتھوں سے ضائع نہ کر دینا۔
آج کا دن تو تمہارا اور تمہارے رب کے درمیان دعا کے لئے مخصوص ہے۔
🔹اللہ تعالی کے حضور آج اپنے اندر جو بھی راز پوشیدہ ہیں انکو باہر نکایں۔
🔹آج کے دن اللہ کے حضور اپنے غم و شکوہ اور مشکلات کا اظہار کیجئیے۔

🔹آج اپنے رب سے مانگئے!
🔹اس نیت سے آج دعا کیجئیے کہ آپ کو پختہ یقین ہو کہ وہ آپ کی دعا سن رہا ہے،
🔹آپ اپنے رب سے مانگ رہے جو غنی ہے۔
وہ ایسی ذات ہے جو اگر آپ کو عطا کرنے کا اردہ کرے تو کسی کی بھی مجال نہیں کہ اسکی عطا کو آپ سے روک سکے۔
🔹اور اگر وہ آپ کی بخشش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تو کوئی اسے نہیں ٹال سکتا۔

🔸(ذرا سوچئے!) ہم عظمت والے رب (اللہ)سے سوال کرتے ہیں۔
🔸جو بہت باوقار ہے اور آسمانوں پر بلند عرش پر مستوی ہے۔
🔸اور ہر شے اسکے آگے جھکتی اور عاجزی و انکساری ظاہر کرتی ہے۔ (سبحان اللہ)

1 year ago | [YT] | 2