Waheed Munna Vlogs

Making Daily Routine Vlogs.
"My name is Waheed Munna. Making blog every day and share my daily routine with all of you my friends. To know how I spend my whole day, please subscribe to my channel and press the bell button. If you visit my channel, it will encourage me. Thank you all."


Waheed Munna Vlogs

اس دھند کو دیکھ کر بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سردی کس شدت پر ہے۔ فضا میں اس قدر نمی ہے کہ چہرے پر ہلکی ہلکی بوندوں کا احساس ہوتا ہے، گویا کوئی شاور سے پانی کی پھوار ڈال رہا ہو۔ بہرحال یہ بھی اللہ کی شان ہے کہ یہی دھند بھرا موسم کسی کے لیے شدید پریشانی کا باعث بنتا ہے، تو کسی کے لیے لطف اور انجوائےمنٹ کا ذریعہ۔
#وحیدمنا #waheedmunnavlogs #zarobivillage #زروبی #waheedmunna #Zarobi

1 day ago | [YT] | 0

Waheed Munna Vlogs

حالیہ دنوں اسلام آباد جانے کا موقع ملا، جہاں شہر کی چند مشہور اور دیدہ زیب مقامات کی سیر کی۔ 🌿🏞️
واقعی اسلام آباد ایک انتہائی خوبصورت، پُرسکون اور دلکش شہر ہے۔ یہ میرا یہاں دوسرا دورہ تھا، اور مجھے یقین ہے کہ اس خوبصورت شہر میں ابھی بہت سی ایسی جگہیں موجود ہیں جنہیں دیکھنا باقی ہے۔ آئندہ مستقبل میں دوبارہ یہاں آنے اور مزید مقامات کی سیر کا ارادہ ہے ۔۔ان شاء اللہ ۔۔۔ ✨🤍

1 week ago | [YT] | 0

Waheed Munna Vlogs

آج ایک تقریبِ ختمُ القرآن و دستار بندی کے موقع پر معزز مہمانِ خصوصی، محترم مولانا مفتی نجم الرحمن صاحب (شیخُ الحدیث، جامعہ عثمانیہ پشاور) سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔
ان جیسی عظیم علمی و روحانی شخصیات ہمارے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہی ہیں۔ ان سے میری دلی محبت اور عقیدت ہمیشہ قائم رہے گی۔ اللہ ربُّ العزت انہیں صحت، عافیت اور دراز عمر عطا فرمائے اور ہم سب کو ان کے فیوض و برکات سے مستفید ہونے کی توفیق دے۔ آمین۔
#وحیدمنا #waheedmunnavlogs #zarobivillage #زروبی #waheedmunna #Zarobi

1 week ago | [YT] | 2

Waheed Munna Vlogs

اس وقت میرے ہاتھ میں جو مختلف رنگوں والی چادریں ہیں، جنہیں عام طور پر شال بھی کہا جاتا ہے، یہ نہ صرف ہمارے کلچر کا لازمی حصہ ہیں بلکہ ہماری ثقافتی شناخت کی ایک اہم علامت بھی ہیں۔ روایتی حجروں میں بنا چادر والا ہر شخص اپنے آپ کو ادھورا محسوس کرتا ہے، اور یہ ایک بالکل فطری احساس ہے۔ اگر آپ اس ثقافت سے وابستہ ہیں تو میری بات سے اتفاق کیے بغیر رہنا ممکن نہیں۔
#وحیدمنا #waheedmunnavlogs #zarobivillage #زروبی #waheedmunna #Zarobi

2 weeks ago | [YT] | 1

Waheed Munna Vlogs

اس وقت آپ مجھے اس مقام پر دیکھ سکتے ہیں جہاں گڑ کی تیاری عمل میں آتی ہے۔ یہاں آ کر مجھے بخوبی اندازہ ہوا کہ گڑ مہنگا ہونے کی وجوہات کیا ہیں۔ سب سے پہلے، یہ اشیاء نایاب ہے، اور دوسرا، اس کی تیاری میں بے پناہ محنت اور مشقت درکار ہوتی ہے۔ خالص اور معیاری گڑ بنانے کے لیے وقت، محنت اور صبر کی ضرورت ہوتی ہے۔
یہ تجربہ انسان کی زندگی کے لیے بھی ایک سبق آموز مثال ہے اسی طرح انسان کو بھی اپنے کردار کو نکھارنے، صبر اور ہمدردی پیدا کرنے اور دل کو بڑا بنانے کے لیے مستقل محنت اور لگن درکار ہوتی ہے۔
#waheedmunna #زروبی #zarobivillage #waheedmunnavlogs #وحیدمنا

2 weeks ago | [YT] | 1

Waheed Munna Vlogs

آج مجھے جناب مولانا عبدالصمد حقانی صاحب سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ ان کے ساتھ ہونے والی خوشگوار اور بامقصد گفتگو نے دل کو بے حد مسرّت عطا کی۔ مولانا عبدالصمد حقانی صاحب جمعیت علماء اسلام تحصیل صوابی کے امیر اور چیئرمین صوابی سٹی کے عہدے پر فائز ہیں۔ اگرچہ میں خود کو ایک خطاکار انسان سمجھتا ہوں، مگر علماۓ کرام سے میری محبت اور عقیدت بے پناہ ہے، اور یہ احترام ان شاء اللہ آخری سانس تک قائم رہے گا۔ علماۓ کرام ہی ہمارے لیے رہنمائی اور روشن راستے کا ذریعہ ہیں۔ اللہ رب العزت ہمارے علماۓ کرام کا سایہ ہم پر ہمیشہ سلامت رکھے۔ آمین۔
#وحیدمنا #waheedmunnavlogs #zarobivillage #زروبی #waheedmunna #Zarobi

3 weeks ago | [YT] | 0

Waheed Munna Vlogs

پروفیسر سر نورالامین صاحب کے ہمراہ گزارے گئے یہ یادگار لمحات ہمیشہ قابلِ فخر رہیں گے۔ ان کی بصیرت افروز تقریر سننے کا موقع ملا، جس میں پشتون قوم، اس کی تہذیب اور ثقافت کے حوالے سے قیمتی معلومات حاصل ہوئیں۔ ایسے معزز اور صاحبِ علم مشران ہماری رہنمائی کا ذریعہ ہیں، جن کے علم و تجربے سے ہمیں سیکھنے اور آگے بڑھنے کا حوصلہ ملتا ہے۔ مجھے فخر ہے کہ ہمیں ایسی شخصیات کی سرپرستی اور رہنمائی میسر ہے۔
#وحیدمنا #waheedmunnavlogs #zarobivillage #زروبی #waheedmunna #Zarobi

3 weeks ago | [YT] | 1

Waheed Munna Vlogs

میرے ہاتھ میں ایک طالب علم کا میڈیکل پروجیکٹ موجود ہے جس میں انسانی جسم کے اندرونی نظام کو نہایت واضح انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اس نازک، پیچیدہ اور کامل ساخت کو دیکھ کر انسان بے اختیار سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ اس نظام کو تخلیق کرنے والی ذات کتنی بے مثال اور قادر مطلق ہے۔۔
#وحیدمنا #waheedmunnavlogs #zarobivillage #زروبی #waheedmunna #Zarobi

1 month ago | [YT] | 2

Waheed Munna Vlogs

پشتو ثقافت میں رباب کو موسیقی کا ایک اہم اور منفرد حصہ سمجھا جاتا ہے۔ جہاں رباب کا ذکر ہوتا ہے، وہاں پشتون تہذیب و ثقافت کی جھلک لازمی ذہن میں آتی ہے۔ البتہ جو رباب میرے ہاتھ میں ہے، وہ صرف ایک تصویر تک محدود ہے — کیونکہ رباب بجانے میں میں بلکل اناڑی ہوں۔۔
#وحیدمنا #waheedmunnavlogs #zarobivillage #زروبی #waheedmunna #Zarobi

2 months ago | [YT] | 0

Waheed Munna Vlogs

مجھے گھوڑ سواری صرف تصویر تک پسند ہے، حقیقت میں اس سے میرا دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔
#وحیدمنا #waheedmunnavlogs #waheedmunna #zarobivillage #زروبی

2 months ago | [YT] | 1