ام ہانی فاروقی

(LEFT)




ام ہانی فاروقی

میرے بغیر اپنی کہانی جاری رکھیں
کیونکہ میرا باب یہیں ختم ہوتا ہے۔🌷

2 months ago | [YT] | 12

ام ہانی فاروقی

~ دلِ ناپاک میں سماتی ہی نہیں!
بڑی نفاست پسند ہے محبتِ معاویہؓ♡

2 months ago | [YT] | 12

ام ہانی فاروقی

انگریزی تعلیم تو عیب نہ تھی لیکن اس کے اندر سے جب انگریزی تہذیب برآمد ہوئی تو اس نے انسان کی اسلامیت پر شب خون مار کر اسے محمدی انسان کی بجائے انگریزی اور مغربی حیوان بنا دیا۔
من گھڑت ناولوں،جاسوسی کہانیوں،ششدر کر دینے والی تحریروں،بے بنیاد افسانوں نے ایسا رنگ دکھایا کہ ایک مسلمان کے سامنے اس کی اپنی تاریخ شرما کر ہار گئی۔ اس کا ماضی روٹھ کر منہ موڑ گیا، اس کے اسلاف کی کہانیاں بے اثر ہو گئیں، اب ضروری ہے کہ ضلالت و گمراہی کے ان وادیوں میں روشنی حاصل کرنے کے لیے ایک دفعہ پھر ہم صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور اہل بیت عظامؓ کی تعلیمات سے ریزہ چینی کریں۔
صحابہ کرام ؓ کے جنگی کا ناموں اور جرأت و بسالت پر مشتمل حیرت انگیز سچے واقعات سے نئی نسل کو ہم آغوش کریں۔
شیکسپئر کے ڈراموں کی بجائے انہیں سیدنا خالد بن ولیدؓ کی سچی روایات سے مزین کریں۔ہٹلر اور مسولینی کی بجائے انہیں سیدنا سعدؓ، سیدنا ابو عبیدہ بن جراحؓ، طارق بن زیادؒ، محمود غزنویؒ، صلاح الدین ایوبیؒ اور محمد بن قاسمؒ کی سچی کہانیوں سے روشناس کرائیں۔
مسلم خواتین کے لیے سیدہ خدیجۃ الکبریؓ، سیدہ عائشہؓ اور سیدہ فاطمہ الزہراؓ کے تابناک کردار سے بہتر کوئی کردار نہیں، نئی مسلم جوان نسل کے لیے سیدنا ابوبکرؓ، سیدنا عمرؓ ،سیدنا عثمانؓ، سیدنا علیؓ، اسلامی سپہ سالاروں اور خدا ترس حکمرانوں کے درخشندہ کردار سے بہتر کوئی ہدایت نامہ نہیں، صحابہ کرام رضوان اللّٰہ علیہم اجمعین کی زندگیوں سے بہتر اسلام کی کوئی تجرباتی تصویر نہیں۔ آج کا مسلمان جس ماضی سے کٹ کر مارا پھر رہا ہے، اسے دوبارہ اپنی اقدار پر سجدہ ریز ہونا ہو گا، ورنہ الحاد و مغربیت کا یہ کھلا ہوا منہ ایسے طریقے سے نگلنے کو بےتاب ہے کہ اس کا نام و نشان بھی باقی نہ رہے گا۔

آئیے! ۔۔۔۔ مسلم امہ کے آنگن میں روشن اس آفتاب سے روشنی پائیں۔
صحابہ کرام ؓ اور اہلِ بیت عظامؓ کے تابندہ کرداروں سے حیاتِ مستعار کے دن سنواریں ۔۔۔۔ دنیائے کفر سے منہ موڑ کر اسلامیت اور محمدیت کو سینے سے لگائیں ۔۔۔۔ کفر و شرک کے اندھیروں میں جماعتِ رسول اللہﷺ کے چراغ جلائیں ۔۔۔۔ محمدی اصولوں پر قائم صحابہ کرام ؓ کی زندگیوں کو حرز جان بنا کر نئی نسل کو اسلام پر باقی رکھیں۔۔۔ خدائی دستاویز (قرآن) اور محمدی مشعل (احادیث) کے جواہرات کو سمجھنے کے لیے پہلے عہد کے لوگوں کو رہنما تسلیم کریں۔
اپنی بولیاں بند کر کے انہیں کرنوں سے صحن چمن کو منور کریں ۔۔۔۔جو آفتابِ رسالتﷺ سے صحابہ کرام ؓ کی صورت میں روشن ہے۔
ہمیں ذاتی عقل، انفرادی سوچ، انا کے تمام جاہلانہ تصورات سے تہی دامن ہو کر جماعتِ رسولﷺ پر اعتماد کرنا چاہیے۔ خدائی اور محمدی تصریحات کو جو ان کی ثقاہت اور استناد کی گواہ ہیں دل و جان سے تسلیم کرنا چاہیے، پھر سارے دین کی تفہیم اور ساری شریعت کو جاننے کے لیے اسی جماعت کو آئیڈیل قرار دینا چاہیے، بلا شبہ انسانوں کی ہدایت کا اس سے بہتر کوئی راستہ نہیں جس کے مطابق ایک شخص خدا اور اس کے رسولﷺ کی تعلیمات ان کی قابل فخر جماعتِ صحابہ کرام ؓ اور اہل بیت عظامؓ کے ذریعے بآسانی سمجھ کر صراط مستقیم پر گامزن ہو سکتا ہے۔
(کتاب: اہلِ سنت کیا چاہتی ہے)

4 months ago | [YT] | 20

ام ہانی فاروقی

مولانا حق نواز جھنگوی شہیدؒ کا چیلنج!🔥

4 months ago | [YT] | 8

ام ہانی فاروقی

_______....

4 months ago | [YT] | 15

ام ہانی فاروقی

دسمبر چل پڑا گھر سے
سنا ہے پہنچنے کو ہے !
مگر اس بار کچھ یوں ہے
کہ میں ملنا نہیں چاہتا

ستمگر سے۔۔۔!
میرا مطلب، دسمبر سے!🍁

کبھی آزردہ کرتا تھا!
مجھے جاتا دسمبر بھی
مگر اب کے برس ہمدم
بہت ہی خوف آتا ہے

مجھے آتے دسمبر سے
ستمگر سے۔۔۔۔!❤‍🩹

دسمبر جو کبھی مجھ کو
بہت محبوب لگتا تھا
وہی سفاک لگتا ہے!
بہت بےباک لگتا ہے!

ہاں اس سنگدل مہینے سے
مجھے اب کے نہیں ملنا
قسم اسکی۔۔۔ نہیں ملنا!

مگر سنتا ہوں یہ بھی میں
کہ اس ظالم مہینے کو
کوئی بھی روک نہ پایا
نہ آنے سے، نہ جانے سے!

صدائیں یہ نہیں سنتا
وفائیں یہ نہیں کرتا!🥀

یہ کرتا ہے فقط اتنا
سزائیں سونپ جاتا ہے!⛓️💘

4 months ago | [YT] | 11

ام ہانی فاروقی

الحمدللہ 🤍

5 months ago | [YT] | 19

ام ہانی فاروقی

_______________🤍.

5 months ago | [YT] | 10

ام ہانی فاروقی

من گھڑت ناولوں، جاسوسی کہانیوں، ششدر کر دینے والی تحریروں، بے بنیاد افسانوں نے ایسا رنگ دکھایا کہ ایک مسلمان کے سامنے اس کی اپنی تاریخ شرما کر ہار گئی۔ اس کا ماضی روٹھ کر منہ موڑ گیا، اس کے اسلاف کی کہانیاں بے اثر ہو گئیں، ضروری ہے کہ ضلالت و گمراہی کے ان وادیوں میں روشنی حاصل کرنے کے لیے ایک دفعہ پھر ہم صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور اہل بیت عظامؓ کی تعلیمات سے ریزہ چینی کریں۔🍁❤‍🩹✨

5 months ago | [YT] | 17