Delphinium Psyche is a place where knowledge meets inspiration. Here you'll find high-quality educational content, Psychology lectures, study resources, psychological facts, motivational videos, life lessons, reality-based insights, and meaningful reminders that help you grow academically, mentally, and spiritually.
Our mission is to make learning simple, inspire positive change, and encourage a deeper understanding of the human mind and life. Whether you're a student preparing for exams or someone seeking daily motivation and self-improvement, this channel is for you.
✨ What You'll Find Here:
📚 Psychology Lectures & Study Material
🧠 Psychological Facts & Human Behavior
🎓 Educational Content
💡 Motivation & Self-Improvement
❤️ Life Lessons & Reality-Based Videos
☪️ Islamic Reminders & Inspirational Messages
🎯 Personal Growth & Mindset Development
Delphinium-psyche
💬 Has anyone ever said something to you that you still remember today?
Maybe it was a comment that deeply hurt your heart… 💔
Or maybe it was a few words that gave you the motivation to never give up. ❤️
Share that one unforgettable comment below.
Let's read each other's stories and remind ourselves how powerful words can be. ✨
1 day ago | [YT] | 3
View 1 reply
Delphinium-psyche
زندگی میں کچھ لوگ صرف ایک موڑ پر آتے ہیں مگر وہ ہمارا پورا راستہ بدل دیتے ہیں۔ وہ ہمیں ہر مشکل کا حل پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیتے، بلکہ ہمیں یہ سکھا جاتے ہیں کہ حل تلاش کیسے کیا جاتا ہے۔ جیسے کوئی کھانا بنا کر نہیں دیتا بلکہ سکھا دیتا ہے کہ کھانا کیسے بنانا ہے کہ محنت کیسے کرنی ہے کہ گرتے وقت خود کو کیسے اٹھانا ہے۔ وہ ہمیں مچھلی نہیں دیتے، مچھلی پکڑنا سکھا جاتے ہیں۔ شاید وہ زیادہ دیر نہ ٹھہریں لیکن وہ جو ہنر اور سوچ دے کر جاتے ہیں وہ ہماری کامیابی کی بنیاد بن جاتی ہے۔ ایسے لوگ خزانے کی طرح ہوتے ہیں، جو ایک بار ملیں تو زندگی کا معیار ہی بدل دیتے ہیں۔
اور بعض اوقات لوگ ہماری زندگی میں اسی لیے آتے ہیں تاکہ ہمیں یاد دلا سکیں کہ روشنی ہمیشہ باہر نہیں ہوتی، کبھی کبھی ہمیں اپنا چراغ خود جلانا پڑتا ہے۔
جیسے کہ ڈیلفینیم یلدیرم 🖤
Are you agree ...?
𝓓𝓮𝓵𝓹𝓱𝓲𝓷𝓲𝓾𝓶 𝔂ı𝓵𝓭ı𝓻ı𝓶
1 week ago | [YT] | 2
View 0 replies
Delphinium-psyche
*وقت: سب سے کم استعمال ہونے والا لیڈرشپ ٹول*
ہم سب "تیزی" کو پروڈکٹیویٹی سمجھتے ہیں۔
فوری جواب دیں۔ فوری فیصلہ کریں۔ فوری مسئلہ حل کریں۔
لیکن سب سے کامیاب لوگوں میں ایک عادت مشترک ہے: وہ "رکنا" جانتے ہیں۔
*سائیکولوجی کیا کہتی ہے؟*
*1. Emotional Regulation*
جب ہم دباؤ میں ہوتے ہیں تو دماغ کا logical حصہ بند ہو جاتا ہے۔ 60 سے 90 سیکنڈ کا شعوری وقفہ لینے سے ہم react کرنے کے بجائے respond کرتے ہیں۔ یہی فرق ایک لیڈر اور ایک عام شخص میں کرتا ہے۔
*2. Incubation Effect*
کریٹیویٹی اور مسئلہ حل کرنے کے لیے دماغ کو "پس منظر میں پروسیسنگ" کا وقت چاہیے ہوتا ہے۔ فوراً جواب دینے سے ہمیں صرف obvious حل ملتے ہیں۔ وقت دینے سے بہتر اور innovative حل نکلتے ہیں۔
*3. Decision Quality*
Daniel Kahneman کی System 1 اور System 2 کی تھیوری کے مطابق۔ جلدی کے فیصلے جذبات پر ہوتے ہیں۔ وقفے کے بعد لیے گئے فیصلے ڈیٹا اور منطق پر ہوتے ہیں۔
*رشتوں اور ٹیم میں اس کا اطلاق*
- *Conflict میں*: فوری صفائی دینے کے بجائے کہیں "مجھے اس پر سوچ کر بات کرنی ہے"۔ اس سے بات خراب ہونے کے بجائے بہتر ہوتی ہے
- *Team Management میں*: ہر سوال کا جواب فوراً دینے کے بجائے ٹیم کو سوچنے کا space دیں۔ ownership بڑھتی ہے
- *Personal Growth میں*: ہر فیڈبیک پر دفاعی ہونے کے بجائے 24 گھنٹے دیں۔ پھر جواب دیں
*نتیجہ
وقت مانگنا کمزوری کی علامت نہیں۔ یہ خود آگاہی کی علامت ہے۔
یہ کہنا کہ "میں ابھی بہترین ورژن نہیں دے پا رہا، مجھے تھوڑا وقت دیں" دراصل سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔
جلدی میں ہم صرف آگ بجھاتے ہیں۔
وقت کے ساتھ ہم سسٹم بناتے ہیں۔
آپ کی رائے میں پروفیشنل زندگی میں "وقفہ" لینا کتنا مشکل ہے؟ اور کب یہ سب سے زیادہ مددگار ثابت ہوا؟
1 week ago | [YT] | 2
View 0 replies
Delphinium-psyche
یومِ عاشورہ – شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت
آج یومِ عاشورہ ہے، وہ دن جب میدانِ کربلا میں حق اور باطل کے درمیان عظیم معرکہ برپا ہوا۔ حضرت امام حسینؑ اور ان کے وفادار ساتھیوں نے حق، عدل اور دینِ اسلام کی سربلندی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
فجر سے لے کر عصر تک ایک ایک کر کے امام حسینؑ کے عزیز، ساتھی اور جوان شہید ہوتے گئے۔ چھ ماہ کے معصوم حضرت علی اصغرؑ سے لے کر حضرت علی اکبرؑ تک، ہر قربانی صبر، وفا اور اللہ کی رضا کی ایک لازوال مثال بن گئی۔ اس کے باوجود امام حسینؑ اپنے مقصد سے ایک لمحہ بھی پیچھے نہ ہٹے۔
کربلا ہمیں صرف شہادت کا نہیں، بلکہ صبر، استقامت، قربانی اور حق پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتی ہے۔ یہ واقعہ ہمیں سکھاتا ہے کہ حالات کتنے ہی سخت کیوں نہ ہوں، اللہ کی رضا کو ہر چیز پر مقدم رکھنا چاہیے۔
کربلا میں خواتین کا کردار بھی بے مثال تھا۔ حضرت زینبؑ اور دیگر اہلِ بیت کی خواتین نے عظیم صبر، حوصلے اور استقامت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے دکھ اور مصیبت کے باوجود حق کا پیغام دنیا تک پہنچایا اور ہمیں سکھایا کہ آزمائشوں میں صبر ہی مومن کی طاقت ہے۔
اسی لیے ہم محبت اور عقیدت سے کہتے ہیں:
السلام علیک یا ابا عبداللہ الحسینؑ۔
ہم امام حسینؑ کو سلام پیش کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے ہر قربانی اللہ کی رضا کے لیے دی، حتیٰ کہ اپنے لختِ جگر کی قربانی بھی پیش کر دی، اور عملی طور پر یہ ثابت کر دیا کہ اللہ کی رضا سب سے بڑھ کر ہے۔
آج کے دن ہمیں چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ عبادت کریں، دعا کریں، اپنے اعمال کا جائزہ لیں اور کربلا کے حقیقی پیغام کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ امام حسینؑ نے ہمیں یہ سکھایا کہ حق پر ڈٹے رہنا، نماز کی حفاظت کرنا، صبر اختیار کرنا اور اللہ پر کامل بھروسہ رکھنا ہی کامیابی کا راستہ ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں شہدائے کربلا کی قربانیوں سے سبق حاصل کرنے، صبر و استقامت اختیار کرنے اور حق کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین۔
𝓓𝓮𝓵𝓹𝓱𝓲𝓷𝓲𝓾𝓶 𝔂ı𝓵𝓭ı𝓻ı𝓶
3 weeks ago | [YT] | 4
View 0 replies
Delphinium-psyche
اللہ جسے بلند کرنا چاہتا ہے اسے پہلے توڑ دیتا ہے کیونکہ اونچا محل بنانے کے لیے اس کی گہری بنیاد کھودنی پڑتی ہے*
یہ بات دل کو بہت سکون دیتی ہے۔ جب تکلیف آئے تو یاد رکھیں، اللہ آپ کو گرانے نہیں، بنانے کے لیے توڑ رہا ہے
𝓓𝓮𝓵𝓹𝓱𝓲𝓷𝓲𝓾𝓶𝔂ı𝓵𝓭𝓻ı𝓶🌺
1 month ago | [YT] | 7
View 4 replies
Delphinium-psyche
ایک دن تم کسی کی زندگی میں بس ایک یاد بن جاؤ گے۔ وہ یاد کریں گے کہ جب وہ مشکل میں تھے تو تم نے ان سے کیسا سلوک کیا تھا۔ وہ یاد کریں گے کہ انہیں تمہارے پاس سکون ملا تھا یا نہیں۔💙
اسی لیے میں سمجھتی ہوں چھوٹی چھوٹی باتیں ہی اصل میں بڑی ہوتی ہیں۔ *صبر۔ ایمانداری۔ نرمی۔*
تمہیں کبھی نہیں پتہ ہوتا کہ کون سا لمحہ کسی کے ساتھ تمہارے جانے کے بعد بھی رہ جائے گا۔
اس لیے کوشش کرے دوسروں کی زندگی میں اپنی خوبصورت یادیں چھوڑیں تاکہ جب وہ آپ کو یاد کرے خوبصورت یادیں اسکے ذہن میں ایک حسین منظر کی طرح سامنے آئے
𝓓𝓮𝓵𝓹𝓱𝓲𝓷𝓲𝓾𝓶𝔂ı𝓵𝓭𝓻ı𝓶🖤
1 month ago | [YT] | 6
View 4 replies
Delphinium-psyche
Not every disagreement needs to become a war.
When thoughts don't align or boundaries are crossed, silence is often better than arguments.
It's better to walk away with respect than to stay and lose it.
And if you ever speak of others, it will be with a prayer, not a complaint. if our paths ever cross again, it will be with pure intentions and peace.
STAY blessed and happy
Whenever you lose your hope just remember you are your first and last motivation.🖤
Devil
𝓓𝓮𝓵𝓹𝓱𝓲𝓷𝓲𝓾𝓶 𝔂ı𝓵𝓭ı𝓻ı𝓶
1 month ago | [YT] | 3
View 0 replies
Delphinium-psyche
عیدالاضحیٰ مبارک 🌙✨
قربانی صرف رسم نہیں، بلکہ اپنے خوف، ذہنی دباؤ اور دل کے بوجھ کو اللہ کے سپرد کرنے کا نام بھی ہے۔قربانی اپنے نفس کو قربان کرنے کا نام ہے
اس عید اپنے دل کو سکون، ذہن کو راحت اور رشتوں کو محبت دیں 🤍
𝓓𝓮𝓵𝓹𝓱𝓲𝓷𝓲𝓾𝓶 𝔂ı𝓵𝓭ı𝓻ı𝓶
1 month ago | [YT] | 4
View 0 replies
Delphinium-psyche
کبھی کبھی خاموشی ہزار لفظوں سے زیادہ بولتی ہے
جب الفاظ تھک جائیں تو خاموشی ہی سب سے گہرا جواب بن جاتی ہےہر بات کا جواب دینا ضروری نہیں ہوتا کچھ باتیں وقت کے حوالے کر دو، وہ خود سمجھا دیں گے۔
خاموشی میں انسان خود سے ملتا ہے، اپنے شور کو سنتا ہے، اور سکون پا لیتا ہے۔
یاد رکھو جو دل سے مضبوط ہوتا ہے، وہ شور نہیں مچاتا وہ سمجھ کر خاموش ہو جاتا ہے۔
𝓓𝓮𝓵𝓹𝓱𝓲𝓷𝓲𝓾𝓶 𝔂ı𝓵𝓭ı𝓻ı𝓶
1 month ago | [YT] | 5
View 0 replies
Delphinium-psyche
ہر چھوٹے بڑے عمل پر لوگوں کو وضاحتیں پیش کرنا انسان کو ذہنی طور پر تھکا دیتا ہے۔ یہ عادت اکثر اس وقت پیدا ہوتی ہے جب ہم خود سے زیادہ دوسروں کی رائے کو اہمیت دینے لگتے ہیں یا اس خوف میں مبتلا ہوتے ہیں کہ کوئی ہمارے بارے میں غلط نہ سوچے۔آپ کا وقت اور ذہنی توانائیاں محدود ہیں۔ آپ صرف ان لوگوں کے سامنے جوابدہ ہیں جو آپ کی زندگی میں واقعی اہمیت رکھتے ہیں یا جن کا اس معاملے سے سیدھا تعلق ہے۔ ہر راہ چلتے انسان کے سامنے خود کو سچا ثابت کرنے کی کوشش وقت کا ضیاع ہےایک مضبوط شخصیت کی نشانی یہ ہے کہ آپ اس بات سے مطمئن ہوں کہ آپ کون ہیں۔ جو لوگ آپ کو سمجھنا ہی نہیں چاہتے، انہیں آپ سو صفائیاں بھی دے دیں تو وہ اپنی مرضی کا مطلب ہی نکالیں گےاپنی توانائی کو تعمیری کاموں اور مخلص رشتوں کے لیے بچا کر رکھیں، اور ہر جگہ "صفائی" کرنے کا کام جھاڑو پر ہی چھوڑ دیں
۔𝓓𝓮𝓵𝓹𝓱𝓲𝓷𝓲𝓾𝓶𝔂ı𝓵𝓭𝓻ı𝓶
1 month ago | [YT] | 8
View 1 reply
Load more