Pak vs India edits



Pak vs India edits

اس شخص نے کروڑوں روپے خرچ کر کے ساری بادشاہی مسجد مرمت کرائی اور میناروں پر سنگ مر مر کے سفید گنبد بنواۓ مسجد کا مین دروازہ اور شاندار سیڑھیاں بنوا کر مسجد کو دیدہ زیب بنا دیا۔

چوبرجی لاہور کے تین مینار تھے اور کھنڈر پڑی تھی اس شخص نے چوتھا مینار اور ساری عمارت کو مرمت کرا کر اس کی عظمت بحال کی۔

لاہور کا شالامار باغ ویران پڑا تھا
عمارت برباد تھی اور راہ داریاں ٹوٹی پھوٹی تھیں اور فوارے کام نہیں کرتے تھے بلکہ سارا باغ ہی ویران پڑا تھا اسی شخص نے شالا مار باغ کو از سر نو مرمت کروایا اس وقت سے لوگ اسے بطور سیر گاہ استعمال کر رہے ہیں۔

اسی شخص نےقرار داد پاکستان کی جگہ عالیشان مینار پاکستان تعمیر کروایا تھا۔

یہ وہ شخص تھا جس نے پاکستان کا دارلحکومت کراچی سے لا کر پہاڑوں کے بیچ اسلام آباد جیسی محفوظ جگہ پر بنوایا اورخوبصورت سرکاری عمارتیں تعمیر کرائیں۔

یہ وہ شخص تھا جس نے پاکستان کو خوراک میں خود کفیل بنانے کے لیے سارے پاکستان میں اشتمال اراضیات کرایا اور لوگوں کی بکھری زمینیں یکجا کرا دیں۔

یہ وہ شخص تھا جس نےفیصل آباد میں زرعی تجربات کے لیے 100 ایکڑ رقبے پر زرعی یونیورسٹی قائم کی۔

یہ وہ شخص تھا جس نے آب پاشی اور بجلی پیدا کرنے کے لیے پہلے وارسک ڈیم بنوایا،
پھر منگلا اور تربیلا ڈیم بنواۓ
یہ وہ شخص تھا جس نے مستقبل میں پنجاب یونیورسٹی کی ضرورتوں کو محسوس کر کے اسے نیو کیمپس کے لیے نہر کے دونوں طرف 27 مربع زمین الاٹ کر کے وہاں پر عمارات بنوا دیں۔

یہ وہ شخص تھا جس نے دریاۓ راوی، چناب، جہلم اور اٹک پر نیۓ پل تعمیر کراۓ أور سکھر میں دریاۓ سندھ پر ریلوے پل کے ساتھ اتنے چوڑے دریا پر بغیر ستونوں کے شاندار معلق پل بنوایا۔

یہ وہ شخص تھا جس نے کراچی سے حیدر آباد تک 100 میل لمبی شارٹ کٹ سپر ہائی وے تعمیر کرائی۔

یہ وہ شخص تھا جس نے ٹیکسلا ہیوی مکینیکل کمپلیکس اور پہاڑوں کے اندر ٹینک فیکٹری لگوائ جو خالد ٹینک تیار کرتی ہے۔

یہ وہ شخص تھا جس نے رسالپور میں ریلوے انجن بنانے کی فیکٹری لگوائی۔

یہ وہ شخص تھا جس نے اسلام آباد میں ریلوے کی بوگیاں تیار کرنے کی فیکٹری لگوائی۔

یہ وہ شخص تھا جس کی پالیسییوں سے لاہور، کراچی، فیصل آباد اور ملتان میں ٹیکسٹایل انڈسٹری لگی۔

یہ وہ شخص تھا جس نے فیصل آباد میں کئ ایکڑ رقبے پر ٹیکسٹایل یونیورسٹی بنوا دی۔

یہ وہ شخص تھا جس نے مستقبل میں تیل کی منہگائی اور نایابی کو بھانپ کر لاہور سے خانیوال تک تجرباتی طور پر الیکٹرک ٹرین چلائی تھی جس کی ہمارے لوگ تاریں تو کیا پول بھی بیچ کر کھا گۓ ہیں۔

1952 میں گوادر حکومت مسقط کا حصہ تھا کرنسی انڈیا کی اور پوسٹ اینڈ ٹیلیگراف پاکستان کا تھا اسی شخص نے گوادر کا علاقہ مسقط سے خرید کر پاکستان میں شامل کیا تھا۔

پاکستان کی گوادر بندر گاہ اب پاک چین کے علاوہ وسط ایشیائی ممالک کیلئے راہداری کا باعث بنی ہے

یہ وہ شخص تھا جس نے مشرقی پاکستان میں بھی چاۓ تیار کرنے کے کارخانے اور بانس سے کاغذ تیار کرنے کی بہت بڑی کرنا فلی پیپر مل لگوائی تھی اس کے علاوہ پٹسن سے کپڑا اور بوریاں تیار کرنے کی بڑی بڑی جوٹ ملیں لگوایں اور لاکھوں مچھیروں کی کشتیوں میں انجن فٹ کروا دیۓ تاکہ انہیں سمندر میں دور تک جا کر مچھلیاں پکڑنے میں آسانی ہو۔

یہ وہ شخص تھا جس کے استقبال کے لئے امریکی صدر جان ایف کینیڈی اپنی اہلیہ کے ہمراہ خود ایر پورٹ پر موجود تھا

یہ وہ شخص تھا جس نے صرف دس سال میں یہ سب کچھ کر دکھایا
لیکن ہمارے لالچی لوگوں نے ان جھوٹے سیاستدانوں کے جھوٹے الزامات پر اسے استعفیٰ دینے پر مجبور کیا تھا
اس کے علاوہ اس سے کچھ غلطیاں بھی ہوئی ہونگی کیونکہ وہ بہرحال ایک انسان تھا ،لیکن
جس شخص نے پاکستان کیلئے یہ سارا کچھ کیا آج یہ احسان فراموش سیاستدان اس کا نام لینے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

اس شخص کا نام تھا گریٹ جنرل محمد ایوب خان۔
اللہ درجات بلند فرمائے۔
#BestPhotographyChallenge
#moodchallengemoodchallenge
#BestPhotographyChallenge
#moodchallengemoodchallenge
#bestchallenge
#beauty
#photographychallenge
#beautifuldestinations
#1MillionChallenge
#100kgchallenge
#photographychallengechallenge
#BestPhotographyChallenge
#islamabadbeautyofpakistan #Islamabad
#islamicrepublicofpakistan #pakistan #beautifuldestinations
#beauty #blogger #bloggersofinstagram #margallahills #mountains #li #dawndotcom #morning #northernareasofpakistan #rain #winter #islamabad

3 months ago | [YT] | 2

Pak vs India edits

11 ستمبر 1948 یوم وفات: بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح
#quaid #pakistan #history #1948

3 months ago | [YT] | 5

Pak vs India edits

إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

میجر عدنان (SSG کمانڈو) بنوں میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے
#pakarmy#sh orts#ispr #PakVsInd2025 #pakistan #viralvideo #pakarmy #shorts#ispr#pakarmyzindabad#ghazi #shortfeed

4 months ago | [YT] | 4

Pak vs India edits

🇵🇰 یقین، قربانی، آزادی — یہ ہے پاکستان کی پہچان!

اے اللہ!
ہمارے پیارے وطن کو ہمیشہ سلامت رکھ، تا قیامت۔
پاکستانیوں کے دل ایک کر دے، چاہے وہ کسی بھی قوم یا ذات سے ہوں۔
جو اس کے خلاف سازش کرتے ہیں، انہیں ہدایت دے،
اور اگر ہدایت ان کے نصیب میں نہیں… تو انہیں اپنے پاس بلا لے۔

ہمارے وطن کو اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے محفوظ رکھ،
اور اسے ترقی، امن اور اتحاد کا گہوارہ بنا۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰✨
#14august #pakarmy

4 months ago | [YT] | 1

Pak vs India edits

🇵🇰 *کیا ہم آزاد ہیں* ⁉️

یومِ آزادی کے موقع پر ہر شخص یہ کہتا نظر آتا ہے *جشنِ آزادی مبارک*
اور کہنا بھی درست ہے، یہ ملک ہمارے آبا و اجداد نے بہت قربانیاں دے کر حاصل کیا ہے، آج جو ہم اس کھلی فضاء میں سانس لے رہے ہیں، اپنی مرضی سے آزادانہ کام کر رہے ہیں، یہ سب ہمارے اباء کی قربانیوں کا ثمر ہے
🔍 لیکن کیا ہم نے غور کیا ہے
کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟

ایک اسلامی ملک جسکی بنیاد "کلمہِ توحید" *لا إله إلا ﷲ* پر رکھی گئی تھی وہاں آج اغیاروں کا طور طریقہ رائج ہے

🔺 سر سے پاؤں ہم ہر چیز میں غیر مسلموں اور اغیار کی نقالی کر رہے ہیں

🛒 ہم کوئی چیز خریدیں تو زیادہ تر باہر ملکی براڈکٹس لیتے ہیں اور وجہ یہ کہتے ہے پاکستانی پراڈکٹس معیاری نہیں،
اگر ہم ہر چیز کو دیکھ بھال کر یا گوگل سرچ کریں تو پاکستان میں اب بھی بہت سی ایسی مصنوعات ہیں جو معیاری ہیں، اس سے پاکستان کی معیشت کو فائدہ ہو گا 👍🏻

🎊 کوئی شادی بیاہ ہو یا دیگر تقریبات، ہم ہر چیز میں اغیار کے طریقے اپناتے ہیں

❓کیا ہم اپنے بچوں کو آزادی کے دن وہ باتیں بتاتے ہیں کہ کس طرح بے شمار قربانیوں کے بعد ہمیں یہ ملک کیسے ملا،
پھر ہمارے بچے اپنے وطن سے کیسے محبت کریں گے کیسےوہ وطن کے لیے کچھ کریں گے

جبکہ ہم خود ہر چیز میں غیر مسلم ممالک کی طرف متوجہ ہوتے ہیں،

*سوچیے کیا ہم واقعی آزاد ہیں* #14 #august #14august2025 #post

4 months ago | [YT] | 3

Pak vs India edits

یوم تکبیر 28 مئی
پاکستان کو ایٹمی طاقت سے نوازنے والے عظیم ہیرو ، محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب کو قوم کا سلام
اللہ پاک ان کی قبر پہ کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے
آج کے دن انکے لئے ضرور دعا فرمائیں اللہ پاک آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا پڑوس نصیب فرمائے
آمین
ثمہ آمین یارب العالمین

7 months ago | [YT] | 4