Assalamu alaikum
warahmatullahi wa barakatuh
Hamare yahan YouTube channel per Jo video upload ki jayegi
Vah sunnate rasul sallallahu alaihi wasallam se related hogi
Aur main Apne fan ke jarie se aap Tak din ki baten rasul Allah sallallahu alaihi wasallam ki sunnaton ke bare mein taqrir nazmen aur tilawat _e_ Quran aap logon ki khidmat mein pesh karna chahta hun
Lihaza aap aap sabhi hajrat se meri gujarish hai aap aap mere channel ko subscribe Karen aur hosla afzai karte rahen
Subscribe my YouTube channel
⬇️⬇️⬇️⬇️⬇️
👇
AB Raheem Official naat🔔
Ab Raheem Official Naat
.اخوت ہی اخوت ہے علی الاعلان کہتے ہیں
.ہمیں آقا سے الفت ہے علی الاعلان کہتے ہیں
.ہمیں ظالم حکومت یہ ڈرا سکتی نہیں ہر گز
.محمد سے محبت ہے علی الاعلان کہتے ہیں
Qari Abdul Raheem Sahab
8 months ago | [YT] | 24
View 0 replies
Ab Raheem Official Naat
جو خیال تھے نہ قیاس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے
جو محبتوں کی اساس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے
جنہیں مانتا ہی نہیں یہ دل وہی لوگ میرے ہیں ہم سفر
مجھے ہر طرح سے جو راس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے
مجھے لمحہ بھر کی رفاقتوں کے سراب اور ستائیں گے
مری عمر بھر کی جو پیاس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے
یہ خیال سارے ہیں عارضی یہ گلاب سارے ہیں کاغذی
گل آرزو کی جو باس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے
جنہیں کر سکا نہ قبول میں وہ شریک راہ سفر ہوئے
جو مری طلب مری آس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے
مری دھڑکنوں کے قریب تھے مری چاہ تھے مرا خواب تھے
وہ جو روز و شب مرے پاس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے
✍ قاری عبدالرحیم صاحب
8 months ago | [YT] | 3
View 0 replies
Ab Raheem Official Naat
🍁 سچی چاہتوں کا کوئی بھی تول نہیں ہوتا-
کچھ رشتے ایسے ہوتے ہیں جن کاکوئی مول نہیں ہوتا-
ملنے کو تو بہت سے دوست مل جاتے ہیں دنیا میں مگر-
ہر کوئی آپ کی طرح انمول نہیں ہوتا۔۔🥰
مائی آل فرینڈ 🥰💐😘
8 months ago | [YT] | 6
View 0 replies
Ab Raheem Official Naat
سوزِ دل چاہیے چشمِ نم چاہیے اور شوقِ طلب معتبر چاہیے
ہوں مسیر مدینے کی گلیاں اگر، آنکھ کافی نہیں ہے نظر چاہیے۔
ان کی محفل کے آداب کچھ اور ہیں لب کشائی کی جرأت مناسب نہیں
ان کی سرکار میں التجا کے لیے جنبش لب نہیں چشمِ تر چاہیے
اپنی رودادِ غم میں سناؤں کسے، میرے دکھ کو کوئی اور سمجھے گا کیا
جس کی خاک قدم بھی ہے خاک شفا، میرے زخموں کو وہ چارہ گر چاہیے
میں گدائے درِ شاہِ کونین ہوں، شیش محلوں کی مجھ کو تمنا نہیں
ہو میسر زمیں پر کہ زیرِ زمیں، مجھ کو طیبہ میں اک اپنا گھر چاہیے
رونقیں زندگی کی بہت دیکھ لیں اب میں آنکھوں کا اپنی کروں گا بھی کیا
اب نہ کچھ گفتنی ہے نہ کچھ دیدنی مجھ کو آقا کی بس اک نظر چاہیے
ان نئے راستوں کی غلط روشنی ہم کو راس آئی ہے اور نہ راس آئے گی
ہم کو کھوئی ہوئی روشنی چاہئے، ہم کو آئیں خیرالبشر چاہیے
گوشہ گوشہ مدینے کا پُر نور ہے، سارا ماحول جلوؤں سے معمور ہے
شرط یہ ہے کہ ظرفِ نظر چاہیے، دیکھنے کو کوئی دیدہ در چاہیے
مدحتِ سرورِ دو جہاں کے لیے صرف لفظ و بیاں کا سہارا نہ لو
فن شعری ہے اقبالؔ اپنی جگہ نعت کہنے کو خونِ جگر چاہیے
8 months ago | [YT] | 3
View 0 replies
Ab Raheem Official Naat
جن کے کردار سے آتی ہو صداقت کی مہک
ان کی تدریس سے پتھر بھی پگھل جاتے ہیں
جب اداکار اور فنکار بوڑھے ہوتے ہیں تو ان کی قدر کم ہو جاتی ہے،
مگر جب علما اور دین کے خادم بوڑھے ہوتے ہیں تو ان کی عزت اور وقار اور بڑھ جاتا ہے۔
کیونکہ فن وقتی، اور دین ابدی ہے۔
اداکار کا چراغ جوانی میں جلتا ہے،
مگر عالمِ دین کا نور عمر کے ساتھ اور چمکتا ہے۔
یہی فرق ہے دنیا کے ستاروں اور دین کے رہبروں میں۔
❣️❣️❣️
9 months ago | [YT] | 8
View 2 replies
Ab Raheem Official Naat
جب میں مر جاؤں گا تو مجھے کوئی فکر نہیں ہوگی… اور نہ ہی اپنے بے جان جسم کی کوئی پرواہ ہوگی… کیونکہ میرے مسلمان بھائی وہ سب کچھ کریں گے جو ضروری ہے، یعنی:
• وہ میرے کپڑے اتار دیں گے…
• مجھے غسل دیں گے…
• مجھے کفن میں لپیٹیں گے…
• مجھے میرے گھر سے نکالیں گے…
• اور مجھے میرے نئے مسکن (قبر) تک لے جائیں گے…
• بہت سے لوگ میری نمازِ جنازہ میں شریک ہوں گے…
• بلکہ کئی لوگ اپنی مصروفیات اور ملاقاتیں منسوخ کر دیں گے، صرف میری تدفین کے لیے…
یہ وہ لوگ ہوں گے جن میں سے شاید بہت کم نے کبھی میری نصیحتوں پر دھیان دیا ہو۔
پھر میری چیزیں ختم کر دی جائیں گی…
• میری چابیاں…
• میری کتابیں…
• میرا بیگ…
• میرے جوتے…
• میرے کپڑے…
اور اگر میرے اہلِ خانہ نیک ہوں گے، تو وہ ان چیزوں کو صدقہ کر دیں گے تاکہ وہ مجھے فائدہ دے سکیں۔
یقین رکھیں کہ دنیا مجھ پر نہیں روئے گی…
• دنیا کا نظام نہیں رکے گا…
• معیشت چلتی رہے گی…
• اور میری جگہ کسی اور کو نوکری مل جائے گی…
• میرا مال ورثاء کو منتقل ہو جائے گا…
جبکہ ان سب چیزوں کا حساب مجھ سے لیا جائے گا!
• تھوڑے کا بھی…
• زیادہ کا بھی…
• ذرہ ذرہ کا بھی…
اور موت کے وقت سب سے پہلے جو چیز مجھ سے چھین لی جائے گی، وہ میرا نام ہوگا!
جب میں مر جاؤں گا تو لوگ کہیں گے: “جنازہ کہاں ہے؟”
اور میرا نام نہیں پکاریں گے!
جب وہ میری نمازِ جنازہ پڑھیں گے تو کہیں گے: “جنازہ لاؤ!”
اور میرا نام نہیں پکاریں گے!
جب وہ مجھے دفن کریں گے تو کہیں گے: “میت کو قریب کرو!”
اور میرا نام نہیں پکاریں گے!
لہذا مجھے میرے نسب، میری قومیت، میرے عہدے اور میری شہرت پر کوئی غرور نہیں ہونا چاہیے!
یہ دنیا کتنی حقیر ہے…
اور وہ حقیقت کتنی عظیم ہے جس کی طرف ہم بڑھ رہے ہیں!
لہذا اے زندہ انسان! جان لو کہ تم پر تین طرح کا غم کیا جائے گا:
1. وہ لوگ جو تمہیں سرسری جانتے ہیں، کہیں گے: “بیچارہ!”
2. تمہارے دوست کچھ گھنٹوں یا دنوں تک غم کریں گے، پھر اپنی باتوں اور ہنسی مذاق میں مشغول ہو جائیں گے۔
3. گہرا غم تمہارے گھر والوں کو ہوگا، جو ایک ہفتہ، دو ہفتے، ایک ماہ، دو ماہ یا ایک سال تک رہے گا…
پھر وہ تمہیں یادوں کے گوشے میں ڈال دیں گے!
تمہاری کہانی دنیا والوں کے لیے ختم ہو جائے گی…
اور تمہاری اصل کہانی شروع ہو جائے گی…
تم سے چھن جائے گا:
• حسن…
• دولت…
• صحت…
• اولاد…
تم گھر، محلات، اور بیوی کو چھوڑ دو گے…
اور تمہارے ساتھ صرف تمہارے اعمال رہ جائیں گے!
اور یہی حقیقی زندگی کی شروعات ہوگی!
سوال یہ ہے:
آج سے اپنی قبر اور آخرت کے لیے کیا تیار کیا؟
یہ حقیقت سوچنے کی متقاضی ہے…
لہذا…
• فرض نمازوں کا خیال رکھو…
• نفل عبادات کرو…
• خفیہ صدقہ کرو…
• اچھے اعمال کرو…
• رات کی نماز ادا کرو…
تاکہ تم بچ سکو۔
اگر تم نے لوگوں کو اس تحریر کے ذریعے نصیحت کی جب تم زندہ ہو، تو قیامت کے دن تمہیں اس کا اجر ملے گا، ان شاء اللہ!
“اور نصیحت کرتے رہو، کیونکہ نصیحت مومنوں کو فائدہ دیتی ہے۔” (الذاریات: 55)
•̲┅┄┈•̲※ ͜✤𝕤𝕒͜✤•̲┅┄┈•̲※ 🌹❤️❣️
10 months ago | [YT] | 7
View 4 replies
Ab Raheem Official Naat
جب تم مر جاتے ہو، ہاءے ہائے
ایسا کہا گیا ہے کہ تمہاری روح تمہارے جسم کے پاس ہی رہتی ہے تکیے کے قریب اور بستر کے نیچے۔
یہ کب ہوتا ہے؟
جب تمہارا غسل دیا جا رہا ہوتا ہے، کفن پہنایا جا رہا ہوتا ہے۔
اور جب تمہیں قبر میں رکھا جاتا ہے،
تمہاری روح دوبارہ تمہارے جسم میں واپس آتی ہے۔
جب لوگ تمہاری قبر سے واپس چلے جاتے ہیں،
تم یوں جاگتے ہو جیسے نیند سے اٹھے ہو،
تم تین بار کوشش کرتے ہو بیٹھنے کی، لیکن بار بار تمہارا سر قبر کی دیوار سے ٹکرا جاتا ہے۔
تمھیں ایک دم احساس ہوتا ہے کہ یہ سب کچھ معمول کے مطابق نہیں
پھر تم سمجھ جاتے ہو کہ اب تم زندوں میں نہیں بلکہ مردوں میں سے ہو
اور آج رات تم اس دوسرے جہان میں ہو
پھر تھوڑی دیر بعد دو فرشتے آتے ہیں منکر اور نکیر
ان کا کام صرف قبر میں تین سوالات پوچھنا ہوتا ہے
تمہارا رب کون ہے؟
تمہارا دین کیا ہے؟
تمہارے نبی کون ہیں؟ (صلى الله عليه وسلم)
یا تو تم صحیح جواب دو گے اور کامیاب ہو جاؤ گے،
یا تم گڑبڑا جاؤ گے اور ناکام ہو جاؤ گے
پھر تمہیں ایک جگہ لے جایا جاتا ہے جسے برزخ کہا جاتا ہے
یہ ایک ایسا مرحلہ ہے جہاں دو دروازے ہوتے ہیں
ایک دروازہ جنت کی طرف
دوسرا دروازہ جہنم کی طرف
وہیں تم قیامت کے دن تک انتظار کرو گے،
پھر حساب و کتاب کے بعد فیصلہ ہوگا کہ تم جنتی ہو یا جہنمی
اور کبھی کبھار، تمہارے رشتے دار، دوست احباب تمہیں قبر پر
آ کر یاد کریں گے
کہا گیا ہے کہ ایک فرشتہ آئے گا اور تمہیں اطلاع دے گا
تمہارے بیٹے نے تمہیں سلام بھیجا ہے... تمہاری ماں... تمہاری بیوی یا بیٹی آئی ہے
تب تمہاری روح قبر کی مٹی کے اوپر آ کر
ان کی باتیں سنے گی، ان کے قدموں کی آہٹ محسوس کرے گی
📌 یاد رکھو
میں نے یہ سب پہلے اپنے لیے لکھا، پھر تمہارے لیے تاکہ ہم اپنے گناہوں سے توبہ کریں،
زندگی کی حقیقت کو پہچانیں۔
🤲 یا اللہ! ہمارے گناہوں کو معاف فرما
🤲 ہمارے خاتمے کو بہتر فرما
آمین
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
میری طرف سے ایک آیت بھی ہو، لوگوں تک پہنچاؤ
پس اگر تم تک یہ بات پہنچی ہے، تو کسی اور تک بھی پہنچا دینا
از قلم قاری عبدالرحیم صاحب مہراجگنجی
10 months ago | [YT] | 3
View 2 replies
Ab Raheem Official Naat
لمحوں میں زندگی کا چراغ بجھ جائے ، یہی موت کی حقیقت ہے۔ موت بس آتی ہے اور لے جاتی ہے !😭
نہ کوئی وصیت...نہ کوئی الوداع...بس ایک لمحہ،اور زندگی کی کہانی ختم ! 🥹😭
از قلم قاری عبدالرحیم صاحب
10 months ago | [YT] | 6
View 0 replies
Ab Raheem Official Naat
*میری طرف سے آپ کو اور آپکے اہل خانہ کو دل کی گہرائیوں سے "عید الاضحی مبارک ہو۔❣️*
🕋🕌تقبل اللہ منا ومنکم صالح الاعمال
🌹❤🩹
11 months ago | [YT] | 8
View 0 replies
Ab Raheem Official Naat
شہر نور "منٰی" حجاج کرام کی خیمہ بستی سج گئی ہے۔✨✨✨
" یَدۡعُوۡکُمۡ لِیَغۡفِرَ لَکُمۡ مِّنۡ ذُنُوۡبِکُمۡ "
وہ تمہیں بلاتا ہے تاکہ تمہارے گناہوں کو معاف کر دے...!!🌹♥️🌹
11 months ago | [YT] | 3
View 0 replies
Load more