Assalam-o-alaikum readers
writer gohar-e-nayab here
Its my 1st novel and i hope ye ap ko pasand ay ga

www.tiktok.com/@gohar.e.nayab7?_r=1&_t=ZS-928M…


AG Novels

مہر گھر میں داخل ہوئی تو ٹی وی لاؤنج میں نانی اماں کو دیکھتے ان کی طرف لپکی ۔۔۔۔
ہیلو مائی پرنسسیز۔۔۔۔۔
وہ نانو کو پیچھے سے ہگ کرتی بولی۔۔۔۔
نیگت بیگم نے پلٹ کر اسے دیکھا۔۔۔۔۔
تمہیں شہزادیوں سے کونسی دشمنی ہے جو تم مجھے پرنسسیز کہہ کر ان کی توہین کرتی ہو۔۔۔۔۔
مہر نے قہقہہ لگایا۔۔۔۔
اپ کو یوں ہی وہم ہوتا ہے کہ اپ پوری بوڑھی ہو رہی ہیں۔
میری نظر سے دیکھیں تو اپ کو معلوم ہو کہ اپ کس قدر حسین ہیں۔۔۔۔۔

اس نے ہاتھ میں موجود لیپ ٹاپ بیگ اور گاڑی کے چابی سامنے ٹیبل پر رکھی اور ان کے ساتھ بیٹھ گئی۔
یہ تو پھر تمہاری نظر کا کمال ہوا نا حقیقت تو نہیں۔۔۔۔
نیگت بیگم اس کا ماتھا چومتی بولئیں۔

نانو اپ اتنی مایوسی والی باتیں کیوں کر رہی ہیں۔۔۔
اپ نے تو ساری زندگی مجھے سبق دیا کہ سیرت دیکھنی چاہیے صورت نہیں۔۔۔۔
دل صاف ہو تو انسان خودبخود خوبصورت لگتا ہے۔۔۔۔۔
مہر ان کا ہاتھ تھامتی بولی۔۔۔۔۔۔
دل ۔۔۔۔۔ دل ہی تو ساتھ نہیں دے رہا۔۔۔۔
پتہ نہیں کب بند ہو جائے۔۔۔۔۔
وہ مایوسی سے بولئیں۔
آپ کے دل کا علاج ہے میرے پاس ۔۔۔۔۔۔۔۔


#Upcoming episode
#Sultan
#writergoharenayab
#novelkiduniya
#romanticnovels
#funnynovels

Plz subscribe to my channel ‪@AGNovels‬

3 days ago | [YT] | 4

AG Novels

اسلام وعلیکم
میری یو ٹیوب فیملی کو شبِ برات مبارک
اللّہ پاک آپ سب کی دعاؤں کو قبول فرمائے آمین 🤲
اپنی دعاؤں میں اپنی رائٹر کو بھی یاد رکھئیے گا۔
شکریہ

1 week ago | [YT] | 5

AG Novels

اسلام وعلیکم
کیسے ہیں سب ؟؟؟ امید ہے آپ سب ٹھیک ہوں گے انشاء اللہ ۔۔۔
میں نے آپ سب سے وعدہ کیا تھا کہ ناول آبرو کی پہلی قسط کل رات آئے گی لیکن معذرت کے ساتھ ہماری کل رات سے بجلی بند تھی
ابھی بجلی آئی ہے تو میں ابھی اپلوڈ کرنے لگی ہوں ۔
ریڈ کر کے اپنی رائے کا اظہار ضرور کیجیے گا۔
شکریہ
#writergoharenayab
#‪@AGNovels‬
#novelkiduniya📚🌎❤️

2 weeks ago | [YT] | 3

AG Novels

Novel "Abro" written by gohar-e-nayab/ today night, the 1st episode will be uploaded on this channel 💞 Inshallah 💞
#writergoharenayab
#novelkiduniya📚🌎❤️
#romenticnovel😍
#fantasticstory🤩
#love❣️

2 weeks ago | [YT] | 5

AG Novels

A hacker in Novel SULTAN written by gohar-e-nayab💪

1 month ago | [YT] | 3

AG Novels

Amazing romantic 😍 and funny novel SULTAN written by gohar-e-nayab

1 month ago | [YT] | 2

AG Novels

نیا سال مبارک ❣️❤️❣️
نئی خوشیاں مبارک 💞
نئے لوگ مبارک 🤝
نئے رشتے مبارک 🫶
نئے چہرے مبارک ☺️

1 month ago | [YT] | 3

AG Novels

1 month ago | [YT] | 4

AG Novels

وہ دروازے پر کھڑی سر جھکائے بولی ۔
جبران کون ہے ؟
میں ہوں ملک جبران ۔۔۔مقابل چارپائی سے اٹھ کر کھڑا ہوا تھا ۔
مرجان کا سر اٹھا اور پھر ہاتھ ۔
اگلے لمحے اُسنے بیلچہ ملک جبران کے سر میں دے مارا۔
ملک اپنے قد آور وجود سمیت نیچے گرا ۔
باقی سارے آدمی آگے بڑھے ہی تھے۔
کہ شہرام کے آدمی کسی جن کی طرح نمودار ہوئے اور ان سب پر بندوقیں تان لیں ۔
مرجان نے آؤ دیکھا نہ تاؤ ۔
ایک کے ایک ضرب لگاتی گئی ۔
جب تک اُسے تسلی نہیں ہو گئی کہ مقابل کی سانسیں مکمل طور پر رک چکی ہیں ۔
پھر وہ جھکی اور ملک جبران کی لاش کو ایک پاؤں سے پکڑ کر گھسیٹتی ہوئی فیکٹری سے باہر لائ ۔
سانسیں پھولی ہوئی مگر اندر غصے اور انتقام کی ایسی آگ جل رہی تھی کہ اللہ کی پناہ۔
عورتیں گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئیں ۔
مرد باہر نکل آئے ۔
جنہوں نے پہلے ذوالفقار کی لاش دیکھ کر ملک کو کوسا تھا۔
اور اس کے مر جائے کی دعائیں کی تھیں ۔
وہ سب حیران تھے۔
اتنی جلدی اپنی دعائیں قبول ہونے پر۔
مگر ساتھ وہاں وہاں وحشت اور سناٹا پھیلتا گیا۔
جہاں سے مرجان مقابل کی لاش گھسیٹتی لے کر گئی۔
جب وہ اپنے گھر کے بیرونی دروازے سے اندر داخل ہوئی ۔
تو وہاں روتی اور بین کرتی عورتوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔
جہاں کچھ دیر پہلے کہرام برپا تھا۔
اب نئی قیامت کے آنے کا منظر پیش کر رہا تھا ۔
اُس نے لاش باپ کے قدموں کی طرف لا کر زمین پر رکھ دی ۔
عورتیں میتوں سے دور کھڑی ہو گئیں۔
البتہ گھر اور گلی لوگوں سے بھری پڑی تھی ۔
مگر پاس بیٹھ کر رونے والا کوئی نہ تھا ۔
وہ اکیلی بیٹھی باپ کے چہرے کو دیکھتی رہی ۔
وقت ہاتھ سے ریت کی مانند پھسلتا رہا ۔
ملک جبران کی لاش کو اُسکے آدمی کب لے کر گئے ۔
دروازے کے پار پولیس کب آئی ۔
کب اُسکے والدین کو غسل کے لئے لے جایا گیا ۔
کب غسل کے بعد آخری بار آخری سفر پر لے جانے سے پہلے دونوں چارپائی اُسکے سامنے رکھی گئی ۔
وہ ہر چیز سے بےخبر صحن کے وسط میں ساکت بیٹھی رہی۔
دلاور اُسکے پاس آ کر بیٹھا۔
مرجان ۔۔۔
مرجان ۔۔۔۔۔
مرجان ۔۔۔۔
#Upcoming episode #novel sultan #writer gohar-e-nayab #amazing sence #fantastic novel #novel ki duniya



Don't forget to share like and comment on this post 👍👍👍💞💞

And plz subscribe to my channel ‪@AGNovels‬

1 month ago | [YT] | 2