Sadaey Faqeer Channel is for the Best & Latest Bayanat and Short Clips of Hazrat Mulana Peer Zulfiqar Ahmad Naqshbandi DB, Mulana Peer Habibullah Naqshbandi DB, Shaiyk Ul islam Mufti Taqi Usmani SB DB and Other Ulama Kraam Lateast bayan.

SUBSCRIBE OUR CHANAL FOR MORE NEW ISLAMIC VIDEOS
Keep Supporting..👍


SADAEY FAQEER

جب دل صاف ہو:
زندگی کا سبق یہ ہے کہ ہر چیز فانی ہے، نہ غم ہمیشہ رہتا ہے نہ خوشی، انسان کی اصل پہچان اس کا اخلاق اور رویہ ہے، وقت گزر جاتا ہے مگر کیے گئے اعمال ہمیشہ یاد رہتے ہیں-
دوسروں کے لیے آسانیاں پیداکرو، یہی اصل نیکی ہے، سکون تب ہی ملتا ہے جب دل صاف ہو اور نیت خالص ہو۔
حضرت جی رحمہ اللہ علیہ بھی اکثر اسی چیز کا درس دیتے تھے۔

1 day ago | [YT] | 3,416

SADAEY FAQEER

‏ہر راہ پہنچتی ہے ، تیری چاہ کے در تک
ہر حرفِ تمنّا ، تیرے قدموں کی صدا ہے..

1 week ago | [YT] | 4,498

SADAEY FAQEER

حضرت پیر طریقت حبیب اللہ احمد نقشبند ئ اور پیر طریقت سیف الله احمد نقشبندی یااللہ حضرت جی رحمۃ اللہ علیہ کا خانقاہ اور خانوادےکو قیامت تک آباد رکھیں آمین ثم آمین یا ارحم الراحمین

1 week ago | [YT] | 4,341

SADAEY FAQEER

مرشدِ کامل کی خاموش تربیت
دسمبر کی تین تاریخ تھی، سن 2021 تھا۔ نمازِ جمعہ سے قبل حضرت جی نوراللہ مرقدہ نے موت کی تیاری کے موضوع پر بیان فرمایا۔ بیان اپنے اختتام کو پہنچا تو حضرت جیؒ کی آواز لرزنے لگی، اور وہ جملہ ادا فرمایا جس نے سننے والوں کے دلوں کو ہلا کر رکھ دیا"اگر اس عاجز کی طرف سے کسی کا دل دُکھا ہو تو میری گزارش ہے، مجھے اللہ کے لیے معاف کر دیں۔"یہ کہتے ہوئے وہ خود بھی رو پڑے، اور پورا مجمع اشکبار ہو گیا۔

اسی رات اطلاع ملی کہ حضرت جی نوراللہ مرقدہ کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے اور گردوں کی شدید تکلیف کے باعث انہیں جھنگ سے لاہور منتقل کیا جا رہا ہے۔یہ خبر لاکھوں چاہنے والوں کی طرح میرے لئے بھی بے چینی کا باعث بنی، اللہ کا خاص کرم ہوا کہ اگلے دن عیادت کی اجازت مل گئی۔ میں لاہور پہنچا، اتوار کا دن تھا۔ عصر کے بعد حضرت جیؒ کی زیارت کے لیے حاضر ہوا۔

یہ میری زندگی کا پہلا موقع تھا کہ میں نے اپنے مرشد مکرم کو اس قدر شدید تکلیف میں دیکھا۔ آنکھیں بند تھیں، ہونٹ سوجے ہوئے تھے۔ وقفے وقفے سے تکلیف بڑھتی، پھر کچھ دیر کے لیے افاقہ ہو جاتا۔اچانک انہوں نے آنکھیں کھولیں۔ حسبِ معمول سلام کیا۔ میں نے ادب سے عرض کیاحضرت جی! طبیعت کیسی ہے؟”جواب نے مجھے حیرت میں ڈال دیافرمایا"الحمدللہ ربّ العالمین"دل بے اختیار گواہی دینے لگا:یا اللہ! تکلیف عروج پر ہے، مگر زبان پر اللہ رب العزت کی حمد وثنا جاری ہے۔مجھے سورۃ الزمر کی آیت مبارکہ یاد آگئی "إِنَّمَا يُوَفَّى الصَّابِرُونَ أَجْرَهُم بِغَيْرِ حِسَابٍ"بے شک صبر کرنے والوں کو ان کا اجر بے حساب دیا جائے گا۔

اس کے بعد گردوں کی بیماری کا باقاعدہ علاج شروع ہوا، جو تقریباً چار سال تک جاری رہا۔ ان چار برسوں میں جب بھی حضرت جیؒ کی خدمت میں حاضری ہوتی، ایک سوال ضرور کرتا"حضرت! طبیعت کیسی ہے؟اور ہر بار ایک ہی جواب ملتا"الحمدللہ، اللہ کا بڑا کرم ہے، میں بالکل ٹھیک ہوں۔”میں نے حضرت جیؒ کی زبان سے ہمیشہ شکر کے کلمات ہی سنے۔ انہوں نے ہمیں اپنے عمل سے سکھایا کہ اللہ کے فیصلوں پر راضی رہنا ہی اصل کامیابی ہے۔صبر اور شکر کا دامن تھامنے میں ہی اللہ کی رضا اور حضور ﷺ کی خوشنودی پوشیدہ ہے۔

اگر ہم واقعی حضرت جی نوراللہ مرقدہ سے تعلق اور وابستگی کا دعویٰ رکھتے ہیں تو ہمیں بھی اپنی زندگی میں صبر اور شکر کو عادت بنانا ہوگا۔ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا"جب اللہ کسی قوم سے محبت کرتا ہے تو اسے آزماتا ہے، جو صبر کرے اس کے لیے اللہ کی رضا ہے۔"اور بخاری شریف کی روایت ہے
“کسی کو صبر سے بہتر اور زیادہ وسیع نعمت نہیں دی گئی۔”

لہٰذا زندگی میں جب مسائل، صعوبتیں اور مشکلات آئیں تو انہیں رب کی ناراضگی نہ سمجھیں، بلکہ اس کی محبت کا پیغام جانیں۔ گھبرانے کے بجائے صبر کریں، شکوے کے بجائے شکر ادا کریں۔یہی ہمارے پیارے مرشد حضرت جی نوراللہ مرقدہ کی زندگی کا پیغام ہے۔حضرت جی نوراللہ مرقدہ سے سچی عقیدت و محبت کا سب سے خوبصورت اور مؤثر اظہار یہی ہے کہ ہم ان کے نقشِ قدم پر چلیں، ان کی تعلیمات کو حرزِ جاں بنائیں، اور
اپنے قول و عمل سے ان کے مشن کو زندہ رکھیں۔

وہ خود صبر و شکر کی تصویر تھے جیتے جی
 ہمیں بھی زیست میں وہی روش اپنانی ہے

اے اللہ ربّ العزّت! جنہوں نے ہمیں صبر و شکر کی تعلیم دی، اُن کو ہماری جانب سے کامل، بہترین اور بے حساب اجر عطا فرما۔
#sadaeyfaqeer

1 week ago | [YT] | 3,828

SADAEY FAQEER

اللّه پاک صاحبزادہ حبیب اللہ احمد صاحب کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں ۔ آمین ثم آمین یارب العالمین 🤲

2 weeks ago | [YT] | 6,127

SADAEY FAQEER

ہوا ہے تجھ سے بچھڑنے کے بعد یہ معلوم
کہ تو نہیں تھا تیرے ساتھ ایک دنیا تھی

3 weeks ago | [YT] | 3,300

SADAEY FAQEER

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون 😭
نقشبند سلسلہ کے چراغ محبوب العلماء ہمارے حضرت جی پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ اللہ بھی اللہ کو پیارے ہو گئے 😭 غم پہ غم

3 weeks ago | [YT] | 3,374

SADAEY FAQEER

قرآن مجید کی کل کتنی سورتیں ہیں؟

4 weeks ago | [YT] | 274

SADAEY FAQEER

مولانا جلال الدین رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
ایک کانٹا اللہ سے فریاد کر رہا تھا کہ ’’اے ستّارالعیوب! تو نے مجھے کانٹا بنایا، میرا عیب کون چھپائے گا؟‘‘
اللہ تعالیٰ نے اس کی دعا قبول فرمائی اور اس کے اوپر پھول کی پنکھڑی اُگا دی تاکہ وہ پھول کے دامن میں چھپ جائے۔

دیکھو! گلاب کے کانٹے بھی باغ میں رہتے ہیں، مگر باغبان انہیں نہیں کاٹتا، کیونکہ وہ پھول کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں۔
اسی طرح جو گنہگار اللہ والوں کے دامن سے جُڑے رہتے ہیں، وہ محروم نہیں کیے جاتے، بلکہ ان کی صحبت سے ایک دن وہ بھی خوشبودار پھول بن جاتے ہیں۔

کسی اللہ والے سے تعلق رکھیں، ان کی قبولیت کے تحت آپ کو بھی قبولیت نصیب ہو جائے گی۔

1 month ago | [YT] | 1,320

SADAEY FAQEER

1️⃣
دل جب بھی ٹوٹ جاتا ہے، سہارا خدا بنے
آنکھیں ہو جائیں پرنم تو کنارہ خدا بنے

2️⃣
جو دل پہ بوجھ ہو جائے، وہ رب ہی ہلکا کرے
زمین والے تو تھک جائیں، آسمان والا کرے

3️⃣
اللہ کی محبت ہے روشنی ہر دل کی
یہی وہ کرن ہے جو بنے امیدِ منزل کی

4️⃣
جو رب کو پا گیا، سب کچھ اسے ملا
دنیا کی دوڑ میں وہ شخص کبھی نہ ہارا بھلا

5️⃣
اللہ کا نام لے لو، سکون مل ہی جائے
دل کا یہ زخم بھی آخر کسی دن بھر جائے

6️⃣
وہ رب ہے رحیم ایسا، گناہ بھی دھو دیتا ہے
بندہ پلٹے اگر سچے، سب کچھ بخش دیتا ہے

7️⃣
محبتِ الٰہی کا مزہ ہی کچھ اور ہے
اس کی یاد میں بہتا ہر آنسو قیمتی موتی ہے

8️⃣
رات کے سناٹوں میں جب رب کو پکارو گے
دل کی ویرانیاں بھی روشنی سے سنوارو گے

9️⃣
دنیا بدل بھی جائے، مگر رب نہیں بدلتا
وہی سہارا بنتا ہے جب کوئی ساتھ نہ چلتا

🔟
اللہ کی محبت سے بڑا کوئی خزانہ نہیں
یہ وہ دولت ہے جس کا کوئی زمانہ نہیں

1 month ago | [YT] | 962