Logon Me Be deeni Aam Ho Rahi Hai . Agar Aap Chahte Hain Ke Log Jahalat Se Bach jayen .
Aur Allah Ki Taraf Mutawajjah Hon .
Agar Aap Chahte Hain Ke Logo Me islami Taaleemat Aam Ho Aur Hamare Bhaiyon Ko mustanad Aur motabar (Authentic) Deeni Batein Mile To Humare Channel Hafiz Mujeeb Esuri Official Ko Subscribe Like aur Share Karen Aur Bell 🔔 Icon Press Karen . Deen Ki Baat Phailana Neki Hai . Allah Tala Hum sub Ka Haami o Nasir Ho .Assalamu Alaikum wa rahmatullahi wa barakatuhu
mmujeeburrahman451@gmail.com
Hafiz Mujeeb Esuri Official
Apne bachchon ko Quran Padhana Chahte Hain To Contact Karen...👇
4 months ago | [YT] | 1
View 0 replies
Hafiz Mujeeb Esuri Official
ایسی بہترین دعاء روزی کے سلسلے میں ۔۔۔۔میں نے اج تک ایسی دعا نہیں پڑھی۔ ۔۔ اگر ہو سکے تو عربی میں دعا مانگیں ۔اورنہ ہوسکے تو اردو ترجمہ جو ہے اس میں اللہ تعالی سے دعا مانگیں ۔۔۔۔
"الحمَدُ ِلله ربِّ العالمين : اللّٰهم صَلِّ علىٰ َسيِّدِنا محُمَّدٍ وعلى آله وصَحبِه وسِلِّم ، ( يا اَللهُ يا واحِدُ يا أحَدُ يا واجِدُ يا جَوَّادُ، اِنفَحنَا مِنكَ بِنَفحَةِ خَيرٍ'ثلاثا' ) ثم يقولُ َوهُوَ رافعٌ يديه (يَا بَاسِطُ 'عشرا') ثم يَضُمُّها ويقول: ( اُبسُط علينا الخيَر والرِّزقَ ، وَوَفِّقنا لِإصَابةِ الصَّوَابِ والحقِّ ، وزيِّنَّا بِالإِخلاَصِ والصِّدقِ، وأَعِذنَا مِن شَرِّ الخَلقِ، واخِتم لَنَا ِبالحُسنٰى فِي لُطفٍ وعِاِفيَةٍ .. اَللهُمَ إنَ الضَحاءَ ضَحاَؤُكَ ، والبَهَاءَ بَهَـاؤكَ ، والجمالَ جَمـالُك ، والقّوَةَ قوَّتـُك ، والقُدرَةَ قُدرَتُـك ، والسُّلطانَ سُلطانـُك ، والعَظَمَةَ عظَمتُك ، والعِصمَةَ عِصمَتُك ، اَللّٰهمَّ إن كانَ رِزقِي وأَحبَابي والمُسلِمينَ أبداً فِي السَماء فأَنزِلهُ ، وإن كانَ في الأرضِ فَأَخرِجهُ ، وإن كَانَ بَعيداً فَقَرِّبهُ، وإن كان قليلاً فَكَثِّرهُ ، وإن كانَ مَعدُومًا فأَوجِدهُ ، وإن كانَ حرامًا فَطَهِّرهُ بِحقِّ ضَحائك وبَهائِك وجَمالِكَ وقُوَّتِك وقُدرتِك وسُلطانِكَ وعَظمتِكَ وعِصمَتِكَ ، اَللّٰهمَّ آتِنا فِي كُلِّ حِينٍ أَفضلَ ما آتيتَ أو تُؤتِي عِبادكَ الصَالحينَ في كُلِّ حِينٍ معَ العَافيةِ التَّامة."
1۔ترجمہ: تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے ،اے اللہ! ہمارے سردارحضرت محمد ﷺپر، آپ کے گھر والوں پرا ور آپ کے صحابہ پر رحمت اور سلامتی نازل فرما ،اے یکتا اور تنہا ، اے وہ غنی ذات جو کبھی مفلس و محتاج نہیں ہوتا، اے بے پناہ سخاوت والے! اپنی بھلائی کی بہترین مہک سے ہمیں مہکا دے ، (تین مرتبہ یہ فرماتے) پھر ہاتھ اٹھاکر یہ پڑھتے ، اے کشادگی کرنے والے! (دس مر تبہ) ہم پر بھلائی اور رزق کی کشادگی فرما دے، ہمیں درست بات اور حق کی راہ دکھادے، اور ہمیں اخلاص و سچائی کےساتھ مزین کر دے، ہمیں مخلوق کے شر سے بچا، اور ہمارا بہترین خاتمہ فرما، نرمی اور عافیت کی حالت میں ۔
اے اللہ ! سارا حسن و جمال تیرا ہے ، اصل قوت و طاقت تیری ہے ، ساری قدرت تیری ہے، ساری سلطنت اور بادشاہی تیری ہے،ساری بڑائی و بزرگی تیری ہے، اور ساری حفاظت تیری ہے، اے اللہ! اگر میرا، میرے پیار وں کااور دوسرے مسلمانوں کا رزق ہمیشہ سے آسمان میں ہے، تو اسے نیچے اُتار دے (تاکہ ہماری پہنچ میں آ جائے) اور اگر زمین کے اندر ہے تو اسے باہر نکال دے، اور اگر دور ہے تو (ہم سے) قریب کردے، اور اگر کم ہے تو اسے بڑھا دے؛اور اگر وہ (رزق) موجود نہیں ہے تو اسے وجود عطا فرمادے، اور اگر (ہمارا رزق) حرام (سے ملنا لکھا ہوا) ہے، تو اسےاپنے نور، اپنی رونق، اپنی طاقت وقدرت ، اور بادشاہت وعظمت کے طفیل (حلال کرکے) پاک کردے؛ اے اللہ! ہمیں ہر لمحہ مکمل عافیت کے ساتھ وہ سب سے اچھا رزق عطا فرما، جوتو نےاپنے نیک بندوں کو دیا ہے یا دے رہا ہے ۔
3۔جہاں تک اس دعاکے ثبوت اور حوالے کی بات ہے تو مذکورہ دعاایک ساتھ نہ مل سکی ،معانی کے اعتبار سے شرعاً الفاظ کے اندر کوئی خرابی نہیں ،اس لیے پڑھ سکتے ہیں۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144411100415
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
5 months ago | [YT] | 0
View 0 replies
Hafiz Mujeeb Esuri Official
درودِ تنجینا
سوال
’’درودِ تنجینا‘‘ جو لوگوں میں مشہور ہے اس کے صحیح الفاظ کیا ہیں؟ اعراب اور ترجمہ کے ساتھ نقل فرمادیں۔ اور اس کو پڑھنے کی فضیلت اور صحیح طریقہ کیا ہے؟ اور اسے کسی شیخ یا بزرگ کی اجازت کے بغیر پڑھنا درست ہے یا اجازت ضروری ہے؟ اور کیا یہ کسی مستند حدیث سے ثابت ہے یا پھر کسی بزرگ کے مجربات میں سے ہے؟ اگر کتابوں کے حوالے بھی مل جائیں تو مہربانی ہوگی!
جواب
درودِ تنجینا ان درودوں میں سے نہیں ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہیں، بلکہ یہ بزرگوں کے مجربات میں سے ہے، اور اسے علامہ سخاوی رحمہ اللہ نے علامہ فاکہانی رحمہ اللہ کی کتاب "الفجر المنیر" کے حوالے سے نقل کیا ہے، اور واقعہ یہ نقل کیا ہے کہ موسی الضریر رحمہ اللہ ایک مرتبہ سمندر میں سفر کررہے تھے کہ طوفان آیا جس کا نام اقلابیہ ہے، اور عام طور پر اس طوفان میں پھنسنے والے بچتے نہیں ہیں، موسی الضریر نے خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ، آپ علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا کہ کشتی والوں سے کہو کہ وہ یہ درود پڑھیں، شیخ جاگے اور لوگوں کو اس درود کے پڑھنے کا کہا تو تین سو بارہی پڑھا تھا کہ اللہ تعالی نے اس مصیبت کو دور کردیا اور اس طوفان سے نجات ملی ۔
مجد لغوی نے اپنی سند سے اس روایت کو نقل کرنے کے بعد حسن بن علی اسوائی کا قول نقل کیا ہے کہ جو آدمی اس درود کو کسی مصیبت یا مسئلہ میں ایک ہزار بار پڑھے گا، اللہ تعالیٰ اس کی ٘مصیبت کو دور کردیں گے اور اس کے کام کو پورا کردیں گے۔ یہ تفصیل علامہ سخاوی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب "القول البدیع في الصلاة علی الحبیب الشفیع" میں نقل کی ہے۔ درود کے الفاظ یہ نقل کیے ہیں:
"اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ صَلَاةً تُنْجِیْنَا بِهَا مِنْ جَمِيْعِ الأَهْوَالِ وَالآفَاتِ وَتَقضِيْ لَنَا بِهَا جَمِيْعَ الحَاجَاتِ وَتُطَهِّرُنَا بِهَا مِنْ جَمِيْعِ السَّيِّئَاتِ وَتَرْفَعُنَا بِهَا عِنْدَكَ أَعلَى الدَّرَجَاتِ وَتُبَلِّغُنَا بِهَا أَقْصَى الغَاياَتِ مِن جَمِيعِ الخَيرَاتِ فِي الحَيَاةِ وَبَعدَ المَمَاتِ". (القول البدیع في الصلاة علی الحبیب الشفیع: ۴۳۵، دارالیسر)
ترجمہ: اے پروردگار آپ درود نازل فرمائیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایسا درود جس کی برکت سے آپ ہمیں ہر مصیبت اور آفت سے نجات عطا فرمائیں، اور اس کے ذریعے آپ ہماری تمام حاجات پوری کریں، اور ہمیں تمام گناہوں سے پاک کریں، اور اپنے ہاں ہمیں اعلی درجات تک بلندی عطا کریں، اور تمام خیروں کی انتہا تک ہمیں پہنچائیں زندگی میں بھی اور موت کے بعد بھی۔
بہرحال یہ درود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی حدیث سے ثابت نہیں ہے، اسے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب نہیں کرسکتے ہیں، البتہ بزرگوں کے مجربات میں سے ہے، اور کوئی شرکیہ کلمہ یا خلافِ شرع جملہ بھی نہیں، اس لیے اس پڑھ سکتے ہیں، اور چوں کہ مجربات میں سے ہے، اس لیے ہر بزرگ کا اس کے بارے میں الگ الگ تجربہ بھی ہوسکتا ہے، اب کسی خاص بزرگ کا خاص وظیفہ ہو تو ان کی اجازت سے پڑھنا زیادہ فائدہ مند ہوگا اور اگر عمومی عمل ہے تو اجازت لیے بغیر بھی پڑھا جاسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144104200683
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
6 months ago | [YT] | 3
View 0 replies
Hafiz Mujeeb Esuri Official
عنوان:زندہ والدین کو قرآن مجید پڑھ کر یاپھر کسی اور خیر کے کام میں حصہ لے کر ایصال ثواب كرنا كیسا ہے؟
سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے دین ایسے شخص کے بارے میں جوکہ اپنے زندہ والدین کوقرآن مجید پڑھ کر یاپھر کسی اور خیر کے کام میں حصہ لے کر اُس کا ثواب اپنے زندہ والدین کوپہنچانا چاہتا ہے۔ حضرت مفتی صاحب سے درخواست ہے کہ مکمل جواب مع حوالہ جات خصوصاً قرآن وحدیث سے اس کا جواب عنایت فرمائیں، اُمید کہ حضرت اس درخواست کوقبول فرمائیں گے۔
جواب نمبر: 32682
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(د): 1167=167-7/1432 قرآن مجید پڑھ کر یا دیگر کسی کارِ خیر میں حصہ لے کر مردوں کی طرح زندوں کو بھی ایصالِ ثواب کرنا درست ہے، کتاب وسنت نیز فقہاء کی عبارات میں اس کا ثبوت ہے۔ قرآن شریف میں ہے: ”وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْبِکَ وَلِلْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ“ (سورہٴ محمد الآیة: ۱۹) وفي سورة الحشر: ”رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِاِخْوَانِنَا الَّذِیْنَ سَبَقُوْنَا بِالْاِیْمَانِ“ إلخ (الآیة:۱۰) وفي سورة نوح: ”رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِمَنْ دَخَلَ بَیْتِیَ مُؤْمِنًا وَلِلْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ“ (الآیة: ۲۸) وفي سورة الإسراء: ”وَقُلْ رَبِّ ارْحَمْہُمَا کَمَا رَبَّیَانِیْ صَغِیْرًا“ الآیة: ۲۴) متفق علیہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کی طرف سے بھی ایک مینڈھا قربان کیا کرتے تھے۔ إن النبي صلی اللہ علیہ وسلم ضحی بکبشین أملحین أحدہما عن نفسہ والآخر عن أمتہ ممن آمن بوحدانیة اللہ تعالیٰ وبرسالتہ (أخرجہ البخاري في الأضاحی برقم: ۵۵۶۵، ومسلم في الأضاحي برقم: ۱۹۶۶) حدیث بالا سے ظاہر ہے کہ اس قربانی میں اس وقت موجود، گذشتہ اور آئندہ آنے والی ساری امت داخل ہے۔ اسی طرح ”جنازہ“ میں ماثورہ دعا: اللہم اغفر لحینا ومیتنا إلخ (ہمارے زندوں گو بھی بخش دے) سے بھی زندوں کے لیے ایصالِ ثواب کی تائید ہوتی ہے۔ البحر الرائق میں ہے: ”فإن من صام أو صلی أو تصدق وجعل ثوابہ لغیرہ من الأموات والأحیاء جاز ویصل ثوابہا إلیہم عند أہل السنة والجماعة کذا فی البدائع وبہذا علم أنہ لا فرق بین أن یکون المجعول لہ میتا أو حیا“ (کتاب الحج، باب الحج عن الغیر ، مطبوعہ: زکریا دیوبند) مذکورہ بالا نصوص سے معلوم ہوا کہ زندوں کو بھی ایصالِ ثواب کرنا درست ہے، خواہ قرآن مجید پڑھ کر یا پھر دیگر کسی کارِ خیر میں شرکت کرکے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
6 months ago | [YT] | 3
View 0 replies
Hafiz Mujeeb Esuri Official
Dekho My New Video link 🔗
https://youtu.be/wXkgjdT1xSY
7 months ago | [YT] | 2
View 0 replies
Hafiz Mujeeb Esuri Official
📍 آج کل تقریباً ہر شہر میں دو دو، چار چار مدارس
"حفظ و درسِ نظامی کے تجربہ کار استاد" کی تلاش میں اشتہار دے رہے ہیں۔
⁉️ سوال یہ ہے کہ اتنی تلاش کے باوجود مناسب مدرس کیوں نہیں ملتا؟
جواب بہت سادہ ہے:
👨🏫 مدرسین تو موجود ہیں،
لیکن 🙄 منتظمین آج بھی اُسی پرانے دور پر جمے ہوئے ہیں —
جہاں:
⏳ استاد چوبیس گھنٹے مدرسے کے لیے وقف ہو
🏠 وہیں سنگل رہائش میں قناعت کرے
💸 تنخواہ ہو محض "تبرک"کے طور پر یاچندے پر محیط
ایسے ماحول میں 🤔 کوئی باصلاحیت، محنتی، مخلص مدرس کیسے ٹِک سکے گا؟
🚶♂️ جو آئےگا،وقتی طور پر گزارہ کرے گا۔
اور جلد ہی بہتر مواقع کی تلاش میں رخصت ہو جائے گا۔
پھر 📢 ایک اور اشتہار،
📝 ایک اور تقرری،
♻️ اور یہی چکر چلتا رہے گا
✅ حل کیا ہے؟
⏰ وقت کے تقاضوں کو سمجھیے
مدرس بھی ایک انسان ہے
🏡 اس کا بھی گھر ہے
💰 اخراجات ہیں
❤️ ضروریات ہیں
🧑⚖️ عزتِ نفس ہے
اگر آپ اُس سے بھرپور محنت چاہتے ہیں تو:
💵 بھرپور تنخواہیں دیجیے
🛏️ باعزت رہائش اور کھانے پینےکا بہترین بندوبست کیجیے
🕰️ آرام اور ذاتی وقت کا خیال رکھیے
🧑💻 دوسرا کام کرنے کی اجازت دیجیے
🎁 عیدین پر ان کو تحفہ اور بونس دیجیے
🏅 بچوں کے اچھے نتائج پر مدرسین کو انعامات دیجیے
7 months ago | [YT] | 1
View 0 replies
Hafiz Mujeeb Esuri Official
وہ جو گیت تم نے سنا نہیں ،
میری عمر بھر کا ریاض تھا ،
میری درد کی تھی وہ داستان ،
جسے تم ہنسی میں اڑا گئے، 😥
8 months ago | [YT] | 0
View 0 replies
Hafiz Mujeeb Esuri Official
8 months ago | [YT] | 2
View 0 replies
Hafiz Mujeeb Esuri Official
My New Video 📸
Link 🔗 https://youtu.be/WNfG8VKnQc8
8 months ago | [YT] | 3
View 0 replies
Hafiz Mujeeb Esuri Official
#waqfbill par protest zaroori hai. Magar qanoon Ke daire me rehte huye.
9 months ago | [YT] | 0
View 0 replies
Load more