MUHAMMAD MUJAHID

من صمت نجا

9 months ago | [YT] | 4

MUHAMMAD MUJAHID

9 months ago | [YT] | 2

MUHAMMAD MUJAHID

لا الہ الااللہ محمد رسول اللہ
صبح بخیر

10 months ago | [YT] | 7

MUHAMMAD MUJAHID

10 months ago | [YT] | 11

MUHAMMAD MUJAHID

"جس نے حمد (اللہ کی تعریف) کو لازم پکڑا، اس پر خیرات (بھلائیاں) مسلسل آئیں۔
اور جس نے استغفار کو لازم پکڑا، اس کے لیے تنگیاں کھول دی گئیں۔
اور جس نے نبی کریم ﷺ پر درود کو لازم پکڑا،
اسے اس کی مراد مل گئی، اس کی فکریں کافی ہو گئیں اور اس کے گناہ معاف کر دیے گئے۔"

یہ پیغام ہمیں حمد، استغفار اور درود شریف کی برکتوں کی طرف متوجہ کرتا ہے۔

10 months ago | [YT] | 4

MUHAMMAD MUJAHID

"ذلیل" صاحب چائے لاؤں
مشہور سندھی ادیب امر جلیل صاحب نے اسلام آباد میں ایک بنگالی باورچی رکھا۔ اب ظاہر ہے، بندہ کھانا زبردست بناتا تھا لیکن زبان کا ذائقہ کچھ الگ ہی تھا۔
جب بھی مہمان آتے، وہ نہایت عزت سے پوچھتا:
"ذلیل صاحب! چائے لاؤں؟"
مہمانوں کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی، اور جلیل صاحب کے ماتھے پر پسینہ۔
جلیل صاحب نے نرمی سے کئی بار سمجھایا،
"بیٹا! میں جلیل ہوں… ذلیل نہیں!"
لیکن بندہ پورے اعتماد سے ہر بار وہی:
"ذلیل صاحب، کچھ اور تو نہیں چاہیے؟"
جلیل صاحب تنگ آ گئے۔ آخر کسی اور بنگالی دوست نے مشورہ دیا،
"مسئلہ یہ ہے کہ ہم بنگالی لوگ ج کو ز اور ز کو ج بولتے ہیں۔
آپ اپنا نام ذلیل لکھ کر دے دیں، وہ خود بخود جلیل کہنا سیکھ جائے گا۔"
امید کی کرن چمکی۔ فوراً کاغذ پر لکھا: ذلیل
اب تو کمال ہو گیا! جب بھی باورچی بلاتا، بولتا:
"جلیل صاحب! چائے لاؤں؟"
لیکن لہجہ کچھ ایسا طنزیہ سا ہوتا جیسے دل میں ہنسی دبا رہا ہو۔
اب جلیل صاحب کی مشکل دوگنی ہوچکی تھی کیونکہ:
"پہلے وہ مجھے 'ذلیل' کہتا تھا لیکن سمجھتا جلیل تھا۔
اب وہ مجھے 'جلیل' کہتا ہے لیکن سمجھتا ذلیل ہے!

10 months ago | [YT] | 9

MUHAMMAD MUJAHID

دین سے دور نہ مذہب سے الگ بیٹھا ہوں
تیری دہلیز پہ ہوں،سب سے الگ بیٹھا ہوں
ڈھنگ کی بات کہے کوئی تو بولوں میں بھی
مطلبی ہوں،کسی مطلب سے الگ بیٹھا ہوں
بزم احباب میں حاصل نہ ہوا چین مجھے
مطمن ہے دل بہت،جب سے الگ بیٹھا ہوں
یہی مسلک ہے میرا اور یہی میرا مقام
آج تک خواہش منصب سے الگ بیٹھا ہوں
عمر کرتا ہوں بسر گوشہ تنہائی میں
جب سے وہ روٹھ گئے،تب سے الگ بیٹھا ہوں
میرا انداز نصیر اہل جہاں سے ہے جدا
سب میں شامل ہوں مگر سب سے الگ بیٹھا ہوں
پیر نصیر الدین نصیر رحمہ اللہ

10 months ago | [YT] | 7

MUHAMMAD MUJAHID

بے عمل دل ہو تو جذبات سے کیا ہوتا ہے
دھرتی بنجر ہو تو برسات سے کیا ہوتا ہے
ہے عمل لازمی تکمیل تمنا کے لئے
ورنہ رنگین خیالات سے کیا ہوتا ہے

10 months ago | [YT] | 5

MUHAMMAD MUJAHID

حضرت ڈاکٹر عبد الحئی عارفی رحمتہ اللہ علیہ پیشہ کے اعتبار سے ہومیوپیتھک معالج تھے اور مطب (کلینک) کرتے تھے۔
جید علماء ان سے بیعت ہوئے، جیسے حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب اور مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی صاحب، حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی صاحب وغیرہ، ڈاکٹر صاحب سے بیعت ہوئے۔

مشہور کتاب اسوۂ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ڈاکٹر صاحب ہی کی لکھی ہوئی ہے۔

ایک دفعہ حاضرین مجلس سے فرمانے لگے؛
آپ کہاں لمبے لمبے مراقبے اور وظائف کرو گے۔ میں تمہیں اللہ کے قرب کا مختصر راستہ بتائے دیتا ہوں۔ کچھ دن کر لو پھر دیکھو کیا ہوتا ہے، قرب کی منزلیں کیسے طے ہوتی ہیں:

1 ____ اللہ پاک سے چُپکے چُپکے باتیں کرنے کی عادت ڈالو۔ وہ اس طرح کہ جب بھی کوئی جائز کام کرنے لگو دل میں یہ کہا کرو؛

اللہ جی۔۔

(ا) اس کام میں میری مدد فرمائیں۔۔
(ب) میرے لئے آسان فرما دیں۔۔
(ج) عافیت کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔۔
(د) اپنی بارگاہ میں قبول فرما لیں۔۔
یہ چار مختصر جملے ہیں، مگر دن میں سینکڑوں دفعہ اللہ کی طرف رجوع ہو جائیگا اور یہ ہی مومن کا مطلوب ہے کہ اسکا تعلق ہر وقت اللہ سے قائم رہے۔

2 ____ انسان کو روز مرہ زندگی میں چار حالتوں سے واسطہ پڑتا ہے۔۔
(ا)۔ طبیعت کے مطابق۔
(ب)۔ طبیعت کے خلاف۔
(ج)۔ ماضی کی غلطیاں اور نقصان کی یاد۔
(د)۔ مستقبل کے خطرات اور اندیشے۔

جو معاملہ طبیعت کے مطابق ہو جائے اس پر اللهم لَكَ الحَمدُ ولَكَ الشُّكر کہنے کی عادت ڈالو۔
جو معاملہ طبیعت کے خلاف ہو جائے تو انا لله وانا اليه راجعون کہو۔
ماضی کی لغزش یاد آجائے تو فورا استغفراللہ کہو۔
مستقبل کے خطرات سامنے ہوں تو کہو
اللهم اِنّى أعوذ بكَ مِن جَمِيعِ الفِتَنِ ما ظَهَرَ مِنها وما بَطَن۔

شکر سے موجودہ نعمت محفوظ ہو گئی۔
نقصان پر صبر سے اجر محفوظ ہو گیا اور اللہ کی معیت نصیب ہو گی۔۔
استغفار سے ماضی صاف ہو گیا۔۔
اور اللهم انى أعوذ بك سے مستقبل کی حفاظت ہوگئی۔۔

3 ____ شریعت کے فرائض و واجبات کا علم حاصل کر کے وہ ادا کرتے رہو اور گناہِ کبیرہ سے بچتے رہو۔

4 ____ تھوڑی دیر کوئی بھی مسنون ذکر کر کے اللہ پاک سے یہ درخواست کر لیا کرو؛
اللہ جی۔۔۔ میں آپ کا بننا چاھتا ہوں، مجھے اپنا بنا لیں، اپنی محبت اور معرفت عطا فرما دیں۔

چند دن یہ نسخہ استعمال کرو پھر دیکھو کیا سے کیا ہوتا ہے اور قرب کی منزلیں کیسے تیزی سے طے ہوتی ہیں۔۔!!

بشکریہ

10 months ago | [YT] | 8

MUHAMMAD MUJAHID

پانی وہیں سے پیو جہاں سے گھوڑا پیتا ہے کیونکہ نسلی گھوڑا ناپاک پانی کو منہ نہیں لگاتا۔ ‏سکون سے سونا ہو تو چارپائی وہیں بچھاؤ جہاں بلی سوتی ہے ،کیونکہ بلی ہمیشہ پر سکون جگہ کا ہی انتخاب کرتی ہے ۔
پھل وہ کھاؤ جسے کیڑا کھائے بغیر چھو کر گزرا ہو ۔ کیونکہ کیڑا صرف پکے پھل کو ہی تلاش کرتا ہے۔ ‏گھر اس جگہ بنائو جہاں اژدھا دھوپ سیکنے کنڈلی مارتا ہو ۔ کیونکہ اژدھا استراحت کے لئے صرف ایسی جگہ کا انتخاب کرتا ہے جو مضبوط اور پختہ ہونے کے ساتھ سردیوں میں گرم اور گرمیوں میں ٹھنڈی ہو۔
پانی کے لیے کھدائی وہاں کریں جہاں پرندے گرمی سے بچنے کے لئے پناہ لیتے ہوں ۔‏کیونکہ جہاں پرندے پناہ لیتے ہیں وہاں پانی ہوتا ہے۔
کامیابی چاہتے ہو تو سونے اور اٹھنے میں پرندوں کی روٹین اپنالو ۔ کیونکہ رزق کی تلاش کا سب سے مناسب وقت کا انتخاب پرندے ہی کرتے ہیں جو کامیابی کا سب سے موثر طریقہ ہے

10 months ago | [YT] | 10