Description
Urdu Intikhab is dedicated to the works of the legendary poet and philosopher, Allama Iqbal. serves as a platform for Urdu poetry lovers to explore the deep insights and philosophical ideas of Allama Iqbal.
The channel provides a comprehensive collection of videos related to Allama Iqbal's poetry, including recitations of his poems.
In addition, Urdu Intikhab has a solid social media presence, with a dedicated community of followers who actively engage with the channel's content through comments, likes, and shares.
Overall, Urdu Intikhab is an excellent resource for anyone interested in exploring the beauty and depth of Urdu poetry, and for those seeking to learn more about the works of the Allama Iqbal.
Audio :
Audio is recited by Zia Mohyeddin and Shujaat Hashmi۔
🔷 Recitation courtesy: Iqbal Academy Pakistan
Do give your feedback.
Thank You!
Urdu Intikhab
Urdu Intikhab
٩ نومبر یوم ولادت شاعر مشرق حکیم الامت حضرت علامہ محمد اقبالؒ ❤️
گر آپ کو معلوم نہیں میری حقیقت
پیدا نہیں کچھ اس سے قصورِ ہمہ دانی
مَیں خود بھی نہیں اپنی حقیقت کا شناسا
گہرا ہے مرے بحرِ خیالات کا پانی
مجھ کو بھی تمنّا ہے کہ ’اقبال‘ کو دیکھوں
کی اس کی جُدائی میں بہت اشک فشانی
اقبالؔ بھی ’اقبال‘ سے آگاہ نہیں ہے
کچھ اس میں تمسخر نہیں، و اللہ نہیں ہے
علامہ محمد اقبالؒ❤️
2 years ago | [YT] | 63
View 0 replies
Urdu Intikhab
شام و فلسطین
رِندانِ فرانسیس کا میخانہ سلامت
پُر ہے مئے گُلرنگ سے ہر شیشہ حلَب کا
ہے خاکِ فلسطیں پہ یہودی کا اگر حق
ہسپانیہ پر حق نہیں کیوں اہلِ عَرب کا
مقصد ہے مُلوکیّتِ انگلِیس کا کچھ اور
قصّہ نہیں نارنج کا یا شہد و رُطَب کا
علامہ محمد اقبالؒ
Sham-o-Falasteen
Syria And Palestine
Rindan-e-Faransis Ka Maikhana Salamat
Pur Hai Mai-e-Gulrang Se Har Sheesha Halab Ka
Heaven’s blessing on those brazen Frenchmen shine
Aleppo’s rare glass brims with their red wine
Hai Khak-e-Falasteen Pe Yahoodi Ka Agar Haq
Haspania Pe Haq Nahin Kyun Ahl-e-Arab Ka
If the Jew claims the soil of Palestine
Why not the Arab Spain
Maqsad Hai Mulookiat-e-Englees Ka Kuch Aur
Qissa Nahin Naranj Ka Ya Shehad-o-Rutab Ka
Some new design must have inflamed our English potentates
This is no story of oranges, honey or dates
2 years ago | [YT] | 1
View 0 replies
Urdu Intikhab
علامہ محمد اقبالؒ کی بہت ہی خوبصورت نظم ساقی نامہ۔
2 years ago | [YT] | 4
View 0 replies
Urdu Intikhab
علامہ محمد اقبالؒ نے یہ نظم (والدہ مرحومہ کی یاد میں) اپنی والدہ ماجدہ مرحوم کی یاد میں لکھی ہے۔ اس میں انہوں نے الفت فرزندی کی تصویر کھینچ دی ہے ۔ لیکن جزبات سے قطع نظر ان نظم کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں انہوں نے موت و حیات کے فلسفے کو نہایت عمدگی کے ساتھ بیان کیا ہے اور عام فہم مثالوں سے اس خشک موضوع کو بہت دلکش بنا دیا ہے۔
اور اس کے ساتھ ساتھ اس حقیقت کو بھی واضح کیا ہے کہ کائنات میں ہر شے تقدیر الہٰی کی پابند ہے، جب انسان کو اس حقیقت کا علم ہوجاتا ہے کہ میں خدا کی مشیت کے سامنے مجبور ہوں تو وہ سر تسلیم خم کر دیتا ہے۔
یہ دنیا مصائب کا گھر ہے اور موت سے کسی کو مفر نہیں ہے، اور موت انسانی زندگی کو فنا نہیں کر سکتی ۔ قدرت خود انسانی زندگی کی محافظ ہے۔ روحِ انسانی فنا سے پاک ہے ۔
اور ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ موت تجدیدِ مزاق زندگی کا دوسرا نام ہے یعنی موت وہ دروازہ ہے جس سے گزر کر ہم زندگی کی دوسری اور بلند تر منزل میں داخل ہوتے ہیں۔
اردو انتخاب
2 years ago | [YT] | 4
View 0 replies
Urdu Intikhab
تصویر و مصور ایک تمثیلی نظم ہے۔ جس میں علامہ اقبالؒ نے تصویر اور مصور کے دو کردار علامتی اور استعاراتی انداز میں پیش کئےہیں ۔ تصویر سے مراد آدمی ہے اور مصور سے مراد خدا ہے ۔
تصوير
کہا تصوير نے تصوير گر سے
نمائش ہے مري تيرے ہنر سے
وليکن کس قدر نا منصفي ہے
کہ تو پوشيدہ ہو ميري نظر سے!
مصور
گراں ہے چشم بينا ديدہ ور پر
جہاں بيني سے کيا گزري شرر پر!
نظر ، درد و غم و سوز و تب و تاب
تو اے ناداں، قناعت کر خبر پر
تصوير
خبر، عقل و خرد کي ناتواني
نظر، دل کي حيات جاوداني
نہيں ہے اس زمانے کي تگ و تاز
سزاوار حديث 'لن تراني'
مصور
تو ہے ميرے کمالات ہنر سے
نہ ہو نوميد اپنے نقش گر سے
مرے ديدار کي ہے اک يہي شرط
کہ تو پنہاں نہ ہو اپني نظر سے
علامہ محمد اقبالؒ❤
2 years ago (edited) | [YT] | 91
View 2 replies
Urdu Intikhab
٢١ اپریل ١٩٣٨ وصال اقبالؒ
پس از من شعر من خوانند و دریابند و میگویند
جہانی را دگرگون کرد یک مرد خود آگاہی
میری وفات کے بعد جب لوگ میرے اشعار کو پڑھیں گے اور ان کے مفاہیم کو سمجھیں گے، تو کہا کریں گے کہ
ایک خود شناس شخص نے جہان کو تہ و بالا کر کے رکھ دیا ہے-
(زبور عجم)
2 years ago | [YT] | 33
View 1 reply
Urdu Intikhab
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
ضیاء محی الدین صاحب وفات پاچکے ہیں۔ 🥺
2 years ago | [YT] | 27
View 3 replies
Urdu Intikhab
اسلام و علیکم
اس ویڈیو میں آپ "علامہ اقبالؒ" کی کتاب "بالِ جبریل" کے بہترین اشعار "ضیاء محی الدین" صاحب کی آواز میں سن سکتے ہیں ۔
3 years ago | [YT] | 10
View 0 replies
Urdu Intikhab
فقیر سید وحیدالدین کے ایک عزیز کو کتے پالنے کا بے حد شوق تھا۔ ایک روز وہ لوگ کتوں کے ہمراہ علامہ سے ملنے چلے آئے یہ لوگ اتر اتر کر اندر جا بیٹھے اور کتے موٹر ہی میں رہے۔ اتنے میں علامہ کی ننھی بچی منیرہ بھاگتی ہوئی آئی اور باپ سے کہنے لگی، ’’ابا ابا موٹر میں کتے آئے ہیں۔‘‘ علامہ نے احباب کی طرف دیکھا اور کہا،
’’نہیں بیٹا !یہ تو آدمی ہیں۔‘‘
3 years ago | [YT] | 29
View 0 replies
Urdu Intikhab
مجھ کو ڈر ہے کہ ہے طفلانہ طبیعت تیری
اور عیّار ہیں یورپ کے شکر پارہ فروش!
-علّامہ اقبالؒ
طفلانہ طبیعت: بچّوں کی سی طبیعت
عیّار: چالاک
شکر پارہ فروش: شکر پارے کی مٹھائی بیچنے والے
دراصل" شکر پارہ فروش" کنایۃً" دھوکے باز "کے لیے استعمال ہوتا ہے، یہ لوگ دراصل مٹھائی دکھا کر بڑی آسانی سے بچّوں کو اپنی طرف مائل کرلیتے ہیں۔ مغرب کے متعلق بھی بعینہ یہی بات کہی گئی ہے کہ اقبالؒ کو خدشہ تھا کہ یہ لوگ اپنی دولت کی فراوانی دکھا کر بڑی آسانی سے بچّوں کی سی طبیعت والے مسلمانوں کو مرعوب کرلیں گے کہ وہ چالاک ہیں اور مسلمان بچّوں کی سی طبیعت رکھتے ہیں۔
3 years ago | [YT] | 22
View 0 replies
Load more