Welcome to Soch Ka Safar – A Journey Through Emotions and Words.

Here, every word has a soul, every verse tells a story, and every silence speaks louder than noise.

We create short videos that touch the heart and stay with you. Our content includes:

💔 Sad Poetry – For hearts that have felt pain and loss
❤️ Romantic Poetry – For those who believe in love, waiting, and dreams
☪️ Islamic Poetry – Spiritual words that bring peace and connect you with faith
📝 Deep Quotes – Thought-provoking, emotional, and soulful

Whether you're going through something or just love beautiful words, this channel is for you. Every video is short but meaningful — a perfect dose of emotion in just a few seconds.

Subscribe to Soch Ka Safar and become part of a journey where thoughts turn into poetry and feelings turn into art.


Soch ka Safar

میری بیٹی سورة الاحقاف حفظ کر رہی تھی اور پھر ایک دن میں حیران رہ گیا جب اس نے مجھ سے پوچھا "میرے بابا جان! آپ کی کیا عمر ہے۔۔؟؟؟"
میں نے مسکراتے ہوئے کہا:" بیٹی! یقینا آپ کے اس سوال کا کوئی پس منظر ہے"

اس نے کہا:میرے بابا! مجھے بتائیں کہ آپ کتنے سال کے ہیں۔۔؟؟؟
میں نے کہا:میری بیٹی میری عمر چوالیس سال ( 44 سال) ہے۔
اس نے کہا: "گویا آپ چار سال قبل چالیس سال کے ہو گئے تھے،تو کیا آپ نے چالیس سال کا ہونے کی دعا پڑھی تھی؟"
میں نے استفسار کیا: "کیا چالیس سال کی عمر کے لیے کوئی مخصوص دعا ہے؟"
اس نے ایک استاد کی طرح کہا: سورہ الاحقاف میں اللہ تعالی فرما تے ہیں:

وَ وَصَّیۡنَا الۡاِنۡسَانَ بِوَالِدَیۡہِ اِحۡسٰنًا ؕ حَمَلَتۡہُ اُمُّہٗ کُرۡہًا وَّ وَضَعَتۡہُ کُرۡہًا ؕ وَ حَمۡلُہٗ وَ فِصٰلُہٗ ثَلٰثُوۡنَ شَہۡرًا ؕ حَتّٰۤی اِذَا بَلَغَ اَشُدَّہٗ وَ بَلَغَ اَرۡبَعِیۡنَ سَنَۃً ۙ قَالَ رَبِّ اَوۡزِعۡنِیۡۤ اَنۡ اَشۡکُرَ نِعۡمَتَکَ الَّتِیۡۤ اَنۡعَمۡتَ عَلَیَّ وَ عَلٰی وَالِدَیَّ وَ اَنۡ اَعۡمَلَ صَالِحًا تَرۡضٰہُ وَ اَصۡلِحۡ لِیۡ فِیۡ ذُرِّیَّتِیۡ ۚ ؕ اِنِّیۡ تُبۡتُ اِلَیۡکَ وَ اِنِّیۡ مِنَ الۡمُسۡلِمِیۡنَ ﴿۱۵﴾اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ نَتَقَبَّلُ عَنۡہُمۡ اَحۡسَنَ مَا عَمِلُوۡا وَ نَتَجَاوَزُ عَنۡ سَیِّاٰتِہِمۡ فِیۡۤ اَصۡحٰبِ الۡجَنَّۃِ ؕ وَعۡدَ الصِّدۡقِ الَّذِیۡ کَانُوۡا یُوۡعَدُوۡنَ ﴿۱۶﴾

اور ہم نے انسان کو اپنے ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کرنے کا حکم دیا ہے اس کی ماں نے اسے تکلیف جھیل کر پیٹ میں رکھا اور تکلیف برداشت کرکے اسے جنا ۔ اس کے حمل کا اور اس کے دودھ چھڑانے کا زمانہ تیس مہینے کا ہے یہاں تک کہ جب وہ اپنی پختگی اور چالیس سال کی عمر کو پہنچا تو کہنے لگا اے میرے پروردگار مجھے توفیق دے کہ میں تیری اس نعمت کا شکر بجا لاؤ ں جو تو نے مجھ پر اور میرے ماں باپ پر انعام کی ہے اور یہ کہ میں ایسے نیک عمل کروں جن سے تو خوش ہو جائے اور تو میری اولاد کو بھی صالح بنا ۔ میں تیری طرف رجوع کرتا ہوں اور میں مسلمانوں میں سے ہوں ۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے نیک اعمال تو ہم قبول فرما لیتے ہیں اور جن کے بد اعمال سے درگزر کر لیتے ہیں ( یہ ) جنتی لوگوں میں ہیں ۔ اس سچے وعدے کے مطابق جو ان سے کیا جاتا ہے ۔ (الاحقاف:15،16)

میری استاذہ نے مجھے بتایا کہ ان کے والد نے بیس برس قبل یہ دعا پڑھی تھی اور اب ان کی عمر ساٹھ سال ہے۔میری استاذہ نے ہمیں یہ بھی بتایا کہ جو بھی اپنے والدین سے محبت کرتا ہے اسے انہیں اس خوبصورت دعا کے بارے میں بتانا چاہئیے۔بابا!میں آپ کو اس لیے بتا رہی ہوں کیوں کہ میں آپ سے محبت کرتی ہوں۔

میں اپنی بیٹی کے ان زبردست الفاظ اور قیمتی نصیحت پر از حد شکرگزار ہوا۔
میں نے اس کے سر کا بوسہ لیا اور اللہ کا شکر ادا کیا جس نے مجھے ایک ایسی بیٹی سے نوازا جو مجھے سکھا سکتی ہے۔
میری بیٹی بہت خوش تھی۔ وہ جلدی سے ایک کاغذ اور قلم لائی اور دعا تحریر کی۔
اس نے کہا: "اس کاغذ کو اپنے بٹوہ میں رکھ لیں ، اس طرح آپ ہر روز یہ دعا پڑھ سکتے ہیں جب بھی آپ اپنے بٹوہ سے رقم نکالیں گے"

سبحان اللہ ، کچھ دن بعد مجھ سے میری بیٹی نے دعا کے بارے میں پوچھا۔میں نے اسے بتایا :مجھے یہ دعا یاد ہو گئی ہے۔
کیا ہم نے اپنے چالیس سال سے بڑے والدین ، چاچا ، ماموں ، خالہ ، پھوپھو ، بھائیوں اور بہنوں کو اس دعا کے بارے میں بتایا ہے اگر ہاں "بارک اللہ فیک" اور اگر نہیں تو بتانے میں جلدی کریں۔اللہ تعالی ہم سب کو حسن خاتمہ سے نوازیں۔آمین

دعا کے الفاظ صرف یہ ہیں:
رَبِّ اَوۡزِعۡنِیۡۤ اَنۡ اَشۡکُرَ نِعۡمَتَکَ الَّتِیۡۤ اَنۡعَمۡتَ عَلَیَّ وَ عَلٰی وَالِدَیَّ وَ اَنۡ اَعۡمَلَ صَالِحًا تَرۡضٰہُ وَ اَصۡلِحۡ لِیۡ فِیۡ ذُرِّیَّتِیۡ ۚ ؕ اِنِّیۡ تُبۡتُ اِلَیۡکَ وَ اِنِّیۡ مِنَ الۡمُسۡلِمِیۡنَ

اے میرے پروردگار مجھے توفیق دے کہ میں تیری اس نعمت کا شکر بجا لاؤ ں جو تو نے مجھ پر اور میرے ماں باپ پر انعام کی ہے اور یہ کہ میں ایسے نیک عمل کروں جن سے تو خوش ہو جائے اور تو میری اولاد کو بھی صالح بنا ۔ میں تیری طرف رجوع کرتا ہوں اور میں مسلمانوں میں سے ہوں۔

منقول
_____________________

6 months ago | [YT] | 2

Soch ka Safar

کیا تم جانتے ہو "کچھ نہیں" کیا ہوتا ہے؟
جب تمہیں وہ شخص تکلیف دے جسے تم سب سے زیادہ چاہتے ہو،
اور وہ پوچھے: "کیا ہوا؟"
تو تم جواب دو: "کچھ نہیں"
جب تمہیں ہر چیز کی شدید ضرورت ہو،
اور کوئی پوچھے: "کیا تمہیں کسی چیز کی ضرورت ہے؟"
تو تم کہو: "کچھ نہیں"
جب تم کوئی دُھن یا نغمہ سنو
اور تمہاری تلخ یادیں تم پر ٹوٹ پڑیں،
اور کوئی پوچھے: "کیا ہوا؟"
تو تم کہو: "کچھ نہیں"
جب غم اور فکر کی پہاڑیاں تمہارے سینے پر آ بیٹھیں،
اور وہ پوچھیں: "بات کیا ہے؟"
تو تم کہو: "کچھ نہیں"
کچھ نہیں، کچھ نہیں، کچھ نہیں، کچھ نہیں، کچھ نہیں،
کتنا ہولناک ہے یہ "کچھ نہیں"
اور کتنا ظالم ہے یہ لفظ،
ہزاروں جذبات اور احساسات کو
اپنے سائے میں چھپا لیتا ہے،
غم، دکھ، مایوسی، اور ضرورت کو دبا لیتا ہے،
اور سب کچھ سمیٹ کر
ایک جھوٹی مسکراہٹ اور خاموش چہرے کے پیچھے چھپا دیتا ہے۔💯

6 months ago | [YT] | 1

Soch ka Safar

"کتنا کچھ کہہ جاتے ہیں نا ہم ۔۔۔اور ہمیں پتہ بھی نہیں چلتا کہ ہمارا کہا گیا ایک جملہ کسی کے دل ودماغ میں بار بار گونج کر اسے کتنی تکلیف دے رہا ہے۔۔۔۔اور جب کوئی شخص ہمارے الفاظ سے بار بار دکھی ہوتا ہے نا تو یاد رکھیں ہمیں بھی اتنی ہی دفعہ اللہ تعالیٰ کے حضور جوابدہ ہونا ہو گا۔۔۔۔کبھی ہم سوچ بھی نہیں پاتے کہ ہمارے کہے گئے چند کڑوے الفاظ ہماری زندگی میں کتنے نقصان کا سبب بن سکتے ہیں ۔۔۔وہ نقصان کسی کام میں رکاوٹ ، کسی نعمت کا چھن جانا یا کسی پریشانی کی صورت میں ظاہر ہو سکتا ہے۔۔دوسروں کے دل دکھانے کا بدلہ کئی دفعہ ہمیں سی دنیا امیںدینا ہوتا ہے۔۔۔اس لئی بہت ضروری ہے کہ اپنے الفاظ کوبہت نرمی و محبت اور ہمدردی کے ساتھ چنیں۔۔۔کیونکہ زبان کی کاٹی ہوئی چوٹ کا کوئی مرہم نہیں ہوتا ۔۔۔کب تک زندہ رہنا ہے ۔۔۔۔ہمارے پہلے والے بھی چلے گئے ہمارے بعد والوں نے بھی چلے جانا ہے اور ہم نے بھی چلے ہی جانا ہے ۔۔۔ اور معافی مانگنے میں دیر نا کریں ۔۔۔پتہ نہیں کونسی ملاقاتیں ادھوری رہ جائیں ۔۔۔معافی مانگنے کا موقع ہی نا ملے۔۔۔کبھی بھی یہ نا سوچیں کہ آپ بہت خاص ہیں کیونکہ خاص کے بعد خاک ہی بن جانا ہے 💔💯

6 months ago | [YT] | 3

Soch ka Safar

جہاں آپ کی چاہت ہوتی ہے
وہاں دستک دینے سے پہلے ہی آپ کے قدموں کی آہٹ سے ہی دروازہ کھل جاتا ہے،
🖤

6 months ago | [YT] | 2

Soch ka Safar

❤️❤️❤️❤️❤️❤️

6 months ago | [YT] | 3

Soch ka Safar

Kiya Ajj Apny Darood e Pak Prha..?
NAHI.....?
Prhaty jaye 1 bar

6 months ago | [YT] | 2