القرآن حیاتی

Allah Ka zikr kro Subah or Shaam
Beshak dilo Ka sukoon Allah k zikr mei h
🇵🇸Stand with Palestine 🇵🇸
May Allah protect our Palestinian people and bait ul muqadas
🤲🏼🤲🏼🤲🏼🤲🏼🤲🏼


القرآن حیاتی

اے پاکستانیوں اللہ کی قسم تم سب رسول اللہ سے غداری کرتے ہوں تم سب اللہ سے جھوٹ بولتے ہوں ہم کیسے عاشق رسول ہیں کے اسرائیلی مصنوعات سے بایکاٹ نہیں کرتے انکی مصنوعات ہم دوکانوں میں رکھتے ہیں اؤر خرید تھے ہیں کیا شکل دیکھاو گے روزے محشر بتاو نہ اگر تم سچے عاشق رسول ہوتے تمہارے ہوتے ہوئے اسرائیلی مصنوعات نہ فروخت ہوتی اے پاکستانیوں سنو تم اسرائیلی مصنوعات استعمال نہیں چھوڑ رہے نا تو سنو تم ایک آور اعلان سنو رب کعبہ کی قسم اگر تم نے غزہ کیلئے آواز بلند نہ کی بائیکاٹ شروع نہ کیا غزہ امداد نہیں بھیجی تو سنو سنو سنو سب کے سب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک آور عزاب ارہا ہیں بچے گا وہی جس نے غزہ والوں کا ساتھ دیا آور یہ ظالم جو یہودیوں کے غلام ہیں انکی عمریں لمبی ہے کیونکہ انکا ٹھکانا جہنم میں فرعون قارون کے ساتھ ہونے والا ہے مگر اے پاکستانیوں تمہاری باری دوبارہ آنے والی ہیں
جاگ جاو توبہ کرو آور بند کرو پہلے کی طرح اسرائیلی فیکٹریاں انکے مصنوعات آٹھو نکلو

3 months ago | [YT] | 3

القرآن حیاتی

😓😓

4 months ago | [YT] | 3

القرآن حیاتی

کیا اس وقت تمام غیر ضروری سرگرمیاں ، خصوصا سوشل میڈیا کے فارورڈڈ پیغامات کو ختم کرکے صرف غزہ کی بات کی جاسکتی ہے؟
ہر پلیٹ فارم ہر مجلس میں؟ وہاں بیس لاکھ مسلمان،
تمہارے بھائی ایسی بھوک کا شکار ہیں جو اس سے پہلے کہیں نہیں ہوئی،
چلتے چلتے گرجاتے ہیں،
جان نکل جاتی ہے۔

لوگ پانچ پانچ دن سے صرف پانی پی رہے ہیں۔

گھروں سے نکل نہیں سکتے تو کم از کم آواز تو اٹھا سکتے ہیں،

وائرل تو کرسکتے ہیں،
ٹرینڈ تو بنا سکتے ہیں۔۔

سچے دل سے کیجیے،

اللہ اس میں اثر ڈالے گا!

پیغام کاپی پیسٹ کیجیے، فارورڈ کیجیے۔

اور کرتے جائیے

لا غالب الا الله
#palestine #gaza #stopgenocideinpalestine #stopgenocideingaza #standwithpalestine

4 months ago (edited) | [YT] | 4

القرآن حیاتی

Very emotional real story of innocent Palestinian Amir who has been martyred by Israeli soldier😢😢😭😭
Go and watch 👇🏼

4 months ago | [YT] | 0

القرآن حیاتی

A real story of a Palestinian mother who lost all of her nine children by Israeli attack
Go and must watch 👇🏼

4 months ago | [YT] | 0

القرآن حیاتی

A heartbreaking story of Palestinian disabled man Majdi jadalla who lost all of his family in Gaza by Israeli attack.
Go and watch 👇🏼

4 months ago | [YT] | 0

القرآن حیاتی

بچے "عبیدہ القرا" کی خراب حالت : فلسطینی صحافی عمرو طبش کہتے ہیں : 🇵🇸😢

عبیدہ، جو تن تنہا اپنے کمزور جسم کے ساتھ موت کا مقابلہ کر رہا ہے،
ایک شظیے نے اس کی کھوپڑی کو چیر کر رکھ دیا،
جس کے باعث وہ مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے،
اس کی بینائی اور سماعت ختم ہو چکی ہے،
وہ بار بار دَوروں (جھٹکوں) کا شکار ہوتا ہے
اور شدید بخار نے بھی اس کا ساتھ نہیں چھوڑا۔

مگر کہانی یہیں ختم نہیں ہوتی...😢💔

آج عبیدہ شدید بھوک اور غذائی قلت سے بھی لڑ رہا ہے،
اور اب اسے چیچک (Chickenpox) نے بھی آ لیا ہے،
جس کے بعد اس کی حالت مزید بگڑ گئی ہے — ایک اندوہناک منظر۔

طبی عملہ بے بس ہے،
نہ سہولیات ہیں، نہ دوائیاں…
بس درد ہے، خاموشی ہے، اور سسکتی ہوئی بچپن کی سانسیں۔

عبیدہ کو فوری طبی انخلاء کی ضرورت ہے،
تاکہ موت اسے نگلنے سے پہلے، شاید اس کی بچپن کی کچھ سانسیں بچائی جا سکیں۔ 💔

4 months ago | [YT] | 0

القرآن حیاتی

.
*🤲🏻 اللھم انصرھم فی غـ𓂆ـــزة و فلســ𓂆ــطين 🇵🇸*

4 months ago | [YT] | 0

القرآن حیاتی

.
*🤲🏻 اللھم انصرھم فی غـ𓂆ـــزة و فلســ𓂆ــطين 🇵🇸*

4 months ago | [YT] | 0

القرآن حیاتی

غزہ: کربلا کا تسلسل اور امت کی کوفہ گری
✍🏻 *محمد اسامہ پسروری*

کہتے ہیں کربلا ایک ہی بار ہوئی تھی۔ تاریخ میں یزید بھی ایک ہی آیا تھا، اور کربلا بھی ایک ہی تھی۔ مگر کوئی تو بتائے کہ جب چودہ سو سال بعد آج بھی بھوکے بچوں کی لاشیں ماؤں کی گود میں دم توڑتی ہوں، جب قحط کے مارے بوڑھے پانی کی ایک بوند کو ترستے ہوں، جب جنازے دفن کرنے والا کوئی نہ ہو، تو یہ کون سا زمانہ ہے؟ کیا ہم اُس عہد کے کوفی نہیں بن چکے جن کی خاموشی حضرت حسین رضی اللّٰہ عنہ کی شہادت میں شریک تھی؟ کیا یہ غزہ آج کا کربلا نہیں؟ اگر نہیں، تو پھر اور کیا ہے؟

اقوامِ عالم میں سے کوئی نہیں جو اس ماتم کو روک سکے۔ غزہ میں اب تک 900 سے زائد افراد بھوک سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ستر ہزار سے زائد افراد زندگی اور موت کے درمیان لٹک رہے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کی رپورٹیں چیخ چیخ کر کہہ رہی ہیں کہ پانچ میں سے آخری قحط کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے غزہ کی آبادی۔ مگر یہ آوازیں ان کانوں تک نہیں پہنچ رہیں جو تیل، تجارتی معاہدے، اور بادشاہتوں کی بقا کے شور میں بہرے ہو چکے ہیں۔

ایک ویڈیو میں ایک فلسطینی نوجوان کو دیکھا، جو اپنی بوتل کا آخری گھونٹ ایک پیاسے پالتو کتے کو پلا رہا تھا۔ ویڈیو میں لکھا تھا کہ یہ کتا پچھلے دو دن سے اس نوجوان کے ساتھ ہے، ساتھ سوتا ہے، ساتھ ڈرتا ہے۔ وہ کتا جو کسی گھر کا پالتو ہوگا، جس کے لیے کبھی دن میں دو تین بار خوراک رکھی جاتی ہوگی، آج ملبے پر بیٹھا شاید کسی مالک کی راہ تک رہا ہے، جو شاید شہید ہو چکا، یا ملبے تلے دبا آخری سانسیں گن رہا ہے۔ سوال یہ ہے کہ جب کتے کا وارث کوئی نہیں رہا، تو غزہ کے لاکھوں انسانوں کا کون وارث ہے؟

کتوں کے لیے شاید اسرائیل، مصر یا اردن کی سرحدیں کھلی ہوں۔ مگر غزہ کے انسانوں کے لیے دنیا کے ہر دروازے پر تالا ہے۔ ہر سرحد پر بندوق ہے۔ ہر قوم کے دل پر زنگ ہے۔ یہ ظلم صرف اسرائیل کا نہیں، یہ خاموشی اُن تمام کی ہے جو آج بھی اقوامِ متحدہ کے اجلاسوں میں صرف قراردادیں منظور کرتے ہیں، عملی اقدام سے دامن بچاتے ہیں۔

مغربی صحافی چیخ چیخ کر بتا رہے ہیں کہ اسرائیل کھانے کی ترسیل کو روک کر جنگی جرم کر رہا ہے۔ سڑکوں پر نکلنے والے مغربی عوام بتا رہے ہیں کہ انسانیت ابھی مری نہیں۔ مگر او آئی سی کے ایوانوں میں خاموشی گونج رہی ہے۔ عرب دنیا ہو یا عجم، سب سیاسی کیلکولیشن میں غزہ کے معصوم چہروں کی بھوک گنوا بیٹھے ہیں۔

ہم اکثر سوال کرتے ہیں کہ کربلا کے وقت لوگ خاموش کیوں رہے؟ آج جواب آنکھوں کے سامنے ہے۔ جب مظلوم کی آواز دبائی جا رہی ہو، جب حق کی حمایت قیمت مانگے، جب ظالم بہت طاقتور ہو اور مظلوم ننگے پاؤں، تو وہی ہوتا ہے جو کربلا میں ہوا تھا... جو آج غزہ میں ہو رہا ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ تب تلواریں تھیں، آج ٹینک اور بم ہیں۔

یہ وقت ہے سوچنے کا۔ اگر ہم واقعی حضرت حسین رضی اللّٰہ عنہ سے محبت کرتے ہیں، اگر ہم واقعی دینِ محمدی ﷺ کے وارث ہیں، تو کم از کم دل میں غزہ کی چیخیں سننے کا حوصلہ پیدا کریں۔ اگر ہم کچھ نہیں کر سکتے تو کم از کم اس ظلم کو ظلم کہنے کی ہمت تو کریں۔ غزہ کے بچے، ماؤں، اور بوڑھے اُسی صبر، اُسی استقامت کے وارث ہیں۔ مگر افسوس! ہم بھی اُسی کوفہ کی خاموش بستیوں کے وارث نکلے۔

4 months ago | [YT] | 0