Dr Aneela Murtaza

This channel is about the information related to laboratory test & pharmacy medicine. In this channel we provide the basic knowledge of general medicine & general lab test to the laymen who are seeking to get knowledge about their lab report but can't get it.
This channel is all about health,topics related to health..discussions on several types of health issues..Also we give you dozens of home remedies...uses of vegetables and fruits in case of health problems.
#draneelamurtaza


Dr Aneela Murtaza

1: ہڈیوں کی تعداد: 206
2: پٹھوں کی تعداد: 639
3: گردے کی تعداد: 2
4: دودھ کے دانتوں کی تعداد: 20
5: پسلیوں کی تعداد: 24 (12 جوڑے)
6: دل کے چیمبرز کی تعداد: 4
7: سب سے بڑی شریان: شہ رگ
8: نارمل بلڈ پریشر: 120/80 ایم ایم ایچ جی

9: خون کا پی ایچ: 7.4
10: ریڑھ کی ہڈی میں ریڑھ کی ہڈی کی تعداد: 33
11: گردن میں ریڑھ کی ہڈی کی تعداد: 7
12: درمیانی کان میں ہڈیوں کی تعداد: 6
13: چہرے پر ہڈیوں کی تعداد: 14
14: کھوپڑی میں ہڈیوں کی تعداد: 22
15: سینے میں ہڈیوں کی تعداد: 25
16: بازو میں ہڈیوں کی تعداد: 6
17: انسانی بازو میں پٹھوں کی تعداد: 72
19: قدیم ترین رکن: چمڑا
20: سب سے بڑی خوراک: جگر
21: سب سے بڑا خلیہ: مادہ بیضہ
22: سب سے چھوٹا خلیہ: سپرم سیل
23: سب سے چھوٹی ہڈی: درمیانی کان کی رکاب
24: پہلا ٹرانسپلانٹ شدہ عضو: ایک گردہ
25: پتلی آنت کی اوسط لمبائی: 7 میٹر
26: بڑی آنت کی اوسط لمبائی: 1.5 میٹر
27: نوزائیدہ بچے کا اوسط وزن: 3 کلوگرام
28: ایک منٹ میں دل کی دھڑکن: 72 بار
29: جسمانی درجہ حرارت: 37 °C
30: خون کا اوسط حجم: 4 سے 5 لیٹر
31: خون کے سرخ خلیوں کی عمر: 120 دن
32: سفید خون کے خلیات کی عمر: 10 سے 15 دن
33: حمل کی مدت: 280 دن (40 ہفتے)
34: انسانی پاؤں کی ہڈیوں کی تعداد: 33
35: ہر کلائی میں ہڈیوں کی تعداد: 8
36: ہاتھ کی ہڈیوں کی تعداد: 27
37: سب سے بڑا اینڈوکرائن غدود: تھائرائڈ گلینڈ
38: سب سے بڑا لمفیٹک عضو: تللی
40: سب سے بڑی اور مضبوط ہڈی: فیمر
41: سب سے چھوٹا پٹھوں: سٹیپیڈیئس (درمیانی کان)
41: کروموسوم نمبر: 46 (23 جوڑے)
42: نوزائیدہ بچے کی ہڈیوں کی تعداد: 306
43: خون کی واسکاسیٹی: 4.5 سے 5.5 تک
44: یونیورسل ڈونر بلڈ گروپ: O نیگٹیو
45: یونیورسل ریسیور بلڈ گروپ: AB
46: سب سے بڑا leukocyte: monocyte
47: سب سے چھوٹی leukocyte: lymphocyte
48: خون کے سرخ خلیات کی تعداد میں اضافے کو پولی گلوبولی کہتے ہیں۔
49: جسم کا بلڈ بینک ہے: تللی
50: زندگی کے دریا کو خون کہا جاتا ہے۔
51: عام خون میں کولیسٹرول کی سطح: 100 ملی گرام/ڈی ایل
52: خون کا مائع حصہ ہے: پلازما
تُو پاک ہے، اے رب، تو کتنا عظیم ہے۔
(اللہ نے سب کچھ کامل بنایا)

6 months ago | [YT] | 0

Dr Aneela Murtaza

⭕ بڑی آنت کو صاف کرنے والا نسخہ
آنتوں میں جمی ساری گندگی کو باہر کر دے گا۔ بہت اثر دار نسخہ ہے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی آنتوں صاف ہوں تو اس کو ضرور استعمال کریں۔ آپ کے جسم کے بہت سارے روگ دور ہو جائیں گے۔
ہمارے غلط کھانے پینے کی وجہ سے یہ گندگی ہمارے آنتوں میں چمٹ جاتی ہے جس کی وجہ سے شدید بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کیا آپ کو پتہ ہے کہ ہماری بڑی آنت قولون میں کس وجہ سے جمتی ہے ایسا ہم کیا کھاتے ہیں جس کی وجہ سے بڑی آنت کچرے سے بھر جاتی ہے۔
جو چیز بھی میدہ سے بنی روز کھا رہے ہیں جو سڑی ہوئی ہے یا فائبر کی مقدار کم ہے یا بالکل نہیں ہے۔ وہ بڑی آنت میں جا کر چپک جائے گی اور آہستہ آہستہ آنت بھر جائے گی اور آنت کی دیوار موٹی ہو جاتی ہے اور اس کی صفائی بھی مشکل ہو جاتی ہے۔۔
اسی وجہ سے ہمارا پیٹ بڑھتا ہے پیٹ لٹک جاتا ہے۔
اس لئے میدہ سے بنی چیزوں سے احتیاط کریں۔
آنت میں کچرہ پڑنے پر خطرناک مسلہ میں پھنس سکتے ہیں
آنتوں میں بلغم کف بننے لگتا ہے اور وہ بلغم آنتوں کی طرف سے خون کے ذریعے پھیپھڑوں میں جاتا ہے اور جمنے لگتا ہے اور آپ کو سانس لینے میں دشواری دقت پیش آتی ہے اور یہ بڑی آنت میں کچرہ جمنے سے ہوتا ہے۔
اس کے ساتھ پیٹ میں قبض ہونا گیس کا ہونا، پیٹ میں بھاری پن پیٹ میں درد مروڑ منہ میں چھالے جیسے مسائل ہونے لگتے ہیں، معدہ خراب ہی تو ہے اور پھر تلی ہوئی اشیاء پکوڑے سموسے، شوارما اور دیگر میدہ و بیکری کی بسکٹ بیکری آئٹمز بنی اشیاء اور ڈبل روٹی اور زیادہ مسائل پیدا کر دیتے ہیں۔
ان کو کھانا ترک کر دیجیے۔ یہ چیزیں معدہ اور آنتوں کی دیواروں سے چمٹ جاتی ہیں اور آپ کے سامنے بہت بڑی مصیبت کھڑی ہو جاتی ہے اور پھر مشکل ہو جاتا ہے معدہ سے ان کو باہر نکالنا۔ پھر بہت دوایاں لینی پڑتی ہیں جلاب وغیرہ
اپنے معدے کا خیال رکھیں اور بیماریوں سے محفوظ رہیں۔
یہ نسخہ استعمال کر کے آپ بڑی آنت کی صفائی آسانی سے کر سکتے ہیں۔
آپ پنساری کی دکان سے لیں
سہاگہ 20 روپے کا لیں اور کوٹ کر آگ پر رکھے آہنی توے پر تھوڑا تھوڑا ڈال کر بریاں کریں پہلے پانی چھوڑے گا پھر پھول جائے گا تب تک بریاں کریں جب تک چڑ چڑ کی آواز آنا بند نہ ہو جائے۔
اس کو بریاں کرتے وقت گھبرائیں نہیں جتنا حرارت دیں گے یہ جلتا نہیں تب تک بھونیں جب تک چڑ چڑ کی آواز بند نہ ہو جائے۔
پھر اس کو پیس کر ڈھکن بند کانچ کی جار میں محفوظ رکھیں۔
ترکیب استعمال :-
صبح اور شام کھانا کھانے کے بعد چنے کی دال برابر سہاگہ بریاں گرم پانی دو گھونٹ میں ملائیں اور پی جائیں۔ بس اتنا سا آپ نے کرنا ہے اور پھر دیکھیں اس کا جادو، پیٹ میں جتنی گندگی جمی ہو صاف کر دیتا ہے، قبض دور ہو جاتی ہے بڑی آنت کو بہت جلدی صاف کرتا ہے۔
اس کا کسی قسم کا سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے۔
تین دن نہارمنہ صبح اور شام استعمال کریں آنتوں میں جمی گندگی بہت حد تک صاف ہو جاتی ہے۔
تین دن کے بعد اس کو کھانا کھانے کے بعد ہی استعمال کریں تاکہ جو کھانا آپ نے کیا ہے پیٹ میں سڑے گا نہیں اور آنتوں میں نہیں چپکے گا۔۔
یہ سہاگہ جتنا پرانا دمہ ہو اس کو جڑ سے ختم کرتا ہے۔
منہ میں جتنے چھالے ہوں دور کرتا ہے۔ نزلہ زکام چھاتی میں کھڑ کھڑ بلغم
پیٹ میں گیس بہت زیادہ بنتی ہو۔ پیٹ بھاری رہتا ہو اس کو یہ سہاگہ ختم کرتا ہے۔
ہر عمر کے لیے مفید ہے۔ بچوں کو نصف مقدار خوراک میں استعمال کریں۔۔
بچوں کے سینے پر بلغم ہو خارج کرتا ہے۔۔
دوران استعمال ٹھنڈے پانی کا استعمال نہ کریں۔
دہی کیلا چاول کم سے کم استعمال کریں یا نہ کریں۔

8 months ago | [YT] | 1

Dr Aneela Murtaza

اہل شوگر خشک پھل کی بجائے nuts کا استعمال کریں۔
کشمش dry fruit ہے
جبکہ بادام nut ہے

جب کسی پھل کو خشک کرلیں تو وہ dry fruit ہوتا ہے جبکہ وہ اکیلے اکیلے بیج جو کسی سخت nutshell میں محفوظ ہوتے ہیں وہ وہ nuts کہلاتے ہیں مثلا کاجو، پستہ، بادام، چلغوزے، مونگ پھلی، اخروٹ وغیرہ

11 months ago | [YT] | 1

Dr Aneela Murtaza

Your Complete Medical Checkup on this Smart Watch
*No Need Separate BP Apparatus
*No Need Separate Sugar Meter
*No Need Separate ECG Machine
*No Need Separate Digital Thermometer
With Laser Therapy Treatment

11 months ago | [YT] | 1

Dr Aneela Murtaza

انسان اور زمین کی حکومت (قسط 170)
٭خاندان غلاماں
غیاث الدین بلبن
دورحکومت: 1266ء تا 1286ء
خاندان غلاماں کا آٹھواں سلطان۔ بطور غلام ہندوستان لایا گیا۔ سلطان التمش کی نگاہ مردم شناس نے اس کوپہچان لیا۔ اس لیے اس نے اس کو خرید لیا۔ اس نے اپنے دور حکومت میں امرا اور سرداروں کا زور توڑ کر مرکزی حکومت کو مضبوط کیا۔ بغاوتوں کو سختی سے کچل کر ملک میں امن و امان قائم کیا اور سلطنت کو تاتاریوں کے حملے سے بچایا۔

بڑا مدبر، بہادر اور منصف مزاج بادشاہ تھا۔ علما و فضلا کا قدر دان تھا۔ اس کے عہد میں شراب کی خرید و فروخت اور راگ رنگ کی محفلوں کے انعقاد کی اجازت نہ تھی۔ انصاف کرتے وقت ہندو مسلم اور غریب اور امیر کی تمیز روا نہ رکھتا تھا۔ مجرموں کو سخت سزائیں دیتا۔ لیکن رعایا کے لیے بڑا فیاض اور روشن خیال تھا۔

ابتدائی زندگی
اس کی پیدائش 1200ء بتائی جاتی ہے۔ وہ فراختائی نسل کا ترک تھا اور البری قبیلے کے سردار کا بیٹا تھا۔ بچپن اور کم عمری میں ہی وہ منگولوں کے ہاتھوں گرفتار ہوا جنھوں نے اسے اور اس کے خاندان کے لڑکوں کو غزنی لے جا کر فروخت کر دیا۔ بقول مؤرخین اسے خواجہ جمال الدین بصری نے خریدا۔ خواجہ صاحب نیک فطرت انسان تھے۔ انھوں نے ان غلاموں کو اپنی اولاد کی طرح پالا۔ جب یہ جوان ہوئے تو وہ انھیں دہلی لائے جہاں1232ء میں سلطان شمس الدین التمش نے انھیں خریدلیا۔

اس کی عملی زندگی کا آغاز سقا ( ماشکی )کی حیثیت سے ہوا تاہم جلد ہی وہ سلطان کا مقرب خاص بن گیا
اس طرح ایک سقہ کی حیثیت سے خدمات کا آغاز کرنے والا ایک دلیر سپہ سالار بن کر اقتدار تک جا پہنچا۔تاریخ بتاتی ہے کہ وہ خود ہنستا تھا نہ دوسروں کو ہنسنے اور قہقہے لگانے کی اجازت دیتا تھا۔اس نے سنجیدگی اور متانت سے اپنی حکومت کا نقشہ پلٹ دیا۔اس کی خوشی عوام کے امن اور ان کی تعلیم و تربیت سے جڑی تھی۔ہر صورت میں انصاف اور فلاح مقدم رکھنے والاسلطان غیاث الدین بلبن اس معاملے میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتتا تھا۔وہ کہتاتھا کہ عوام کی فلاح اور انہیں انصاف نہ دینے والوں کو دنیاوی آسانیوں کا کوئی حق نہیں۔ سخت ترین محتسب تھا اور خود اپنا محاسبہ بھی کراتااور اس میں کسی قسم کی رعایت اور نرمی کو گناہ سمجھتا تھا۔بلبن کا عدالتوں کے احترام اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے کیا اصول تھا،یہ آپ اس واقعہ سے جان سکتے ہیں کہ ایک بار سلطان بلبن اپنے وزراکے ساتھ میدان میں تیر اندازی کی مشق کر رہاتھا کہ اچانک اس کا نشانہ خطا ہوگیااور وہ تیر ایک بیوہ کے بچے کو جا لگااور بچہ ہلاک ہوگیا۔ سلطان کو پتہ نہ چل سکا۔ وہ عورت قاضی کی عدالت میں پہنچ گئی اور روتے ہوئے سلطان کے خلاف شکایت لکھوائی کہ سلطان کے تیر سے میرابچہ ہلاک ہوگیا ہے ۔قاضی نے عورت کی بات پوری توجہ سے سنی اور پھر اسی وقت سلطان کے نام خط لکھا کہ آپ کے خلاف شکایت آئی ہے فوراً عدالت میں حاضر ہو جائیں اور اپنے خلاف آنے والی شکایت کا فوری جواب دیں ۔یہ حکم عدالت کے ایک پیادے کو دے کر ہدایت کی گئی یہ حکم نامہ فوراً سلطان کے پاس لے جاؤ۔پیادے کو یہ حکم دے کر قاضی سراج الدین نے ایک کوڑا نکالا اور اپنی گدی کے نیچے چھپا دیا۔
پیادہ جب سلطان کے محل میں پہنچا تو اس نے دیکھا کہ سلطان کو درباریوں نے گھیر رکھا ہے اور قاضی کا حکم نامہ سلطان تک پہنچانا مشکل ہے۔ یہ دیکھ کر پیادے نے اونچی آواز میں اذان دینا شروع کر دی۔بے وقت اذان سن کر سلطان نے حکم دیا کہ اذان دینے والے کو میرے سامنے پیش کرو۔پیادے کو سلطان کے سامنے پیش کیا گیا۔سلطان نے گرج کر پوچھا: بے وقت اذان کیوں دے رہے تھے ؟پیادے نے جواب دیاـ: قاضی صاحب نے آپ کو عدالت میں طلب کیا ہے، آپ فوراً میرے ساتھ عدالت چلیں ۔سلطان فوراً اٹھا، ایک چھوٹی سی تلوار اپنی آستین میں چھپالی۔ پھر پیادے کے ساتھ عدالت پہنچا۔ قاضی صاحب نے بیٹھے بیٹھے مقتول کی ماں اور سلطان کے بیان باری باری سنے پھر فیصلہ سنایا کہ غلطی سے ہو جانے والے قتل کی وجہ سے سلطان پر کفارہ اور اس کی برادری پر خون کی دیت لازم آئے گی، اگر مقتول کی ماں مال خوں بہا پر راضی ہو جائے تو اس مال کے بدلے سلطان کو چھوڑا جا سکتا ہے۔سلطان نے لڑکے کی ماں کو بہت سے مال پر راضی کر لیا پھر قاضی سے کہا: میں نے لڑکے کی ماں کو مال پر راضی کر لیا ہے ۔ قاضی نے عورت سے پوچھا : کیا آپ راضی ہو گئی ہیں؟عورت نے کہا: جی ہاں میں راضی ہو گئی ہوں ۔اب قاضی اپنی جگہ سے سلطان کی تعظیم کیلئے اٹھا اور سلطان کو اپنی جگہ پر بٹھایا۔ سلطان نے بغل سے تلوار نکال کر قاضی سراج الدین کو دکھاتے ہوئے کہا:اگر آپ میرے مقدمے میں ذرا بھی رعایت کرتے تو میں اس تلوار سے آپ کی گردن اڑا دیتا۔قاضی نے بھی اپنی گدی کے نیچے سے کوڑا نکال کر سلطان غیاث الدین بلبن کو دکھاتے ہوئے کہا: اگر آپ شریعت کا حکم ماننے سے ذرا بھی ہچکچاتے تو میں اس کوڑے سے آپ کی پٹائی کرتا۔
واللہ اَعلَمُ بالصَّواب
جاری ہے ۔۔۔۔۔

1 year ago | [YT] | 1

Dr Aneela Murtaza

طاقت ھی طاقت ایک بار ضرور پڑھیں

رسول اللہ ﷺ کے اہل خانہ میں سے جب کوئی بیمار ہوتا تھا تو حکم ہوتا کہ اس کیلئے تلبینہ تیار کیا جائے۔ پھر فرماتے تھے کہ تلبینہ بیمار کے دل سے غم کو اُتار دیتا ہے اور اس کی کمزوری کو یوں اتار دیتا ہے جیسے کہ تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو پانی سے دھو کراس سے غلاظت اُتار دیتا ہے۔'' (ابن ماجہ)
رسول اللہﷺ نے حضرت جبرئیلؑ سے فرمایا کہ: جبرئیلؑ میں تھک جاتا ہوں۔ حضرت جبرئیلؑ نے جواب میں عرض کیا: اے الله کے رسولﷺ آپ تلبینہ استعمال کریں
آج کی جدید سائینسی تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ جو میں دودھ کے مقابلے میں 10 گنا ذیادہ کیلشیئم ہوتا ہے اور پالک سے ذیادہ فولاد موجود ہوتا ہے، اس میں تمام ضروری وٹامنز بھی پائے جاتے ہیں
پریشانی اور تھکن کیلئے بھی تلبینہ کا ارشاد ملتا ہے۔
*نبی ﷺ فرماتے کہ یہ مریض کے دل کے جملہ عوارض کا علاج ہے اور دل سے غم کو اُتار دیتا ہے۔'' (بخاری' مسلم' ترمذی' نسائی' احمد)
جب کوئی نبی ﷺ* سے بھوک کی کمی کی شکایت کرتا تو آپ اسے تلبینہ کھانے کا حکم دیتے اورفرماتے کہ اس خدا کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے یہ تمہارے پیٹوں سے غلاظت کو اس طرح اتار دیتا ہے جس طرح کہ تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو پانی سے دھو کر صاف کرلیتا ہے
نبی پاک ﷺ کومریض کیلئے تلبینہ سے بہتر کوئی چیز پسند نہ تھی۔ اس میں جَو کے فوائد کے ساتھ ساتھ شہد کی افادیت بھی شامل ہوجاتی تھی۔ مگر وہ اسے نیم گرم کھانے' بار بار کھانے اور خالی پیٹ کھانے کو زیادہ پسند کرتے تھے۔ (بھرے پیٹ بھی یعنی ہر وقت ہر عمر کا فرد اس کو استعمال کرسکتا ہے۔ صحت مند بھی ' مریض بھی)
نوٹ: تلبینہ ناصرف مریضوں کیلئے بلکہ صحت مندوں کیلئے بہت بہترین چیز ہے۔ بچوں بڑوں بوڑھوں اور گھر بھر کے افراد کیلئے غذا' ٹانک بھی' دوا بھی شفاء بھی اور عطا بھی۔۔۔۔خاص طور پر دل کے مریض ٹینشن' ذہنی امراض' دماغی امراض' معدے' جگر ' پٹھے اعصاب عورتوں بچوں اور مردوں کے تمام امراض کیلئے انوکھا ٹانک ہے۔
" جو " -------- جسے انگریزی میں " بارلے " کہتے ہیں - اس کو دودھ کے اندر ڈال دیں ۔ پنتالیس منٹ تک دودھ میں گلنے دیں اور اسکی کھیر سی بنائیں ۔ اس کھیر کے اندر آپ چاھیں تو شھد ڈال دیں یا کھجور ڈال دیں ۔اسے تلبینہ ( Talbeena) کہیں گے ---
ترکیب:
دودھ کو ایک جوش دے کر جو شامل کر لیں۔
۔ ہلکی آنچ پر ۴۵ منٹ تک پکائیں اور چمچہ چلاتے رہیں۔
جو گل کر دودھ میں مل جائے تو کھجور مسل کر شامل کرلیں۔
میٹھا کم لگے تو تھوڑا شہد ملا لیں۔
کھیر کی طرح بن جائے گی۔
چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔
اوپر سے بادام ، پستے کاٹ کر چھڑک دیں۔
(کھجور کی جگہ شہد بھی ملا سکتے ہیں)
طبی فوائد:
طبی اعتبار سے اس کے متعدد فوائد بیان کئے جاتے ہیں-یہ غذا:
1۔غم ، (Depression)
2۔ مایوسی،
3۔ کمردرد،
4۔ خون میں ہیموگلوبن کی شدید کمی،
4۔ پڑهنے والے بچوں میں حافظہ کی کمزوری،
5۔ بهوک کی کمی،
6۔ وزن کی کمی،
7۔ کولیسٹرول کی زیادتی،
8۔ جسم ہاش بشاش
9۔ امراض دل،انتڑیوں،
10۔ معدہ کے ورم،
11۔ السرکینسر،
12۔ قوت مدافعت کی کمی،
13۔ جسمانی کمزوری،
14۔ ذہنی امراض،
15۔ دماغی امراض،
16۔ جگر،
17۔ پٹھے کے اعصاب،
18۔ نڈھالی
19.وسوسے (Obsessions)
20. تشویش (Anxiety)

کے علاوہ دیگر بے شمار امراض میں مفید ہےاور یہ بھی اپنی جگہ ایک حقیقت ہے کہ جو میں دودھ سے زیادہ کیلشیم اور پالک سے زیادہ فولاد پایا جاتا ہےاس وجہ سے تلبینہ کی اہمیت بڑھ جاتی ہے”۔

2 years ago | [YT] | 2