فیضانِ مجدد دوراں، غوث زماں، حضور شیخ الاسلام والمسلمین
Assalamu Alaikum wa Rahmatullahi wa Barakatuh 🤍
✨✨💫💫✨✨💫💫✨✨✨✨💫💫✨✨
Mohtaram Nazreen-e-Kiram,
Main hoon aapka khadim aur host Muhammad Serajuddin Shaikh

📌 About Siraji Channel
Siraji Channel ka maqsad Qur’an o Sunnat ki roshni me
Islamic taleem, deeni islah, sahih aqeede aur
Buzurgan-e-Deen aur Auliya-e-Kiram ki paak seerat ko
Musalman aur Gair-Musalman bhaiyon tak pahunchana hai.

📖 Is Channel par aapko milenge:
• Deeni Bayanat
• Islahi aur Ilmi Guftagu
• Naat o Manqabat
• Auliya-e-Kiram ke Urs Special Programmes
• Ambiya e Kiram Alaihimussalam wa Auliya-e-Kiram ki Hayat o Khidmaat par roohani bayanat

🤝 Aapse guzarish:
✔ Video ko Like karein
✔ Comment karke apni qeemti raay dein
✔ Zyada se zyada Share karein
✔Siraji Channel ko Subscribe zaroor karein
🤲 Aapka ek share bhi Sadqa-e-Jariya ban sakta hai.
📢 Note:
Siraji Channel par rozana Deeni, Islahi, Ilmi aur Roohani Bayanat upload hote rehte hain.
Jazakallahu Khaira..


Siraji Channel

https://youtu.be/bjLlFRW0KvY?si=ZU16R...
Pahli baar aisa bayan...

6 days ago | [YT] | 388

Siraji Channel

Bataye, Muhaddise Aazam Hind, Huzoor Sarkar e Kalan aur Huzoor SHAIKHUL ISLAM,
Sarkar Aala Hazrat Ashrafi Miyan ke Rishte me Kya lagte hai?

1 week ago | [YT] | 618

Siraji Channel

https://youtu.be/8nQ-NqZOkN4?si=tXrkn...
انا للہ وانا الیہ رجعون Janaza Kab Sune

1 week ago | [YT] | 433

Siraji Channel

https://youtu.be/FcWcFAdELJ0
Aameen summa Aameen

1 week ago | [YT] | 442

Siraji Channel

عالم اسلام کو ولادت امام حسن مجتبی مبارک ہو
تذکار امام حسن مجتبی رضی اللہ عنہ

* بموقع 15 رمضان المبارک ولادت باسعادت پاک*
*صحابی رسول باغ طیبہ کے شگفتہ پھول راکب دوش مصطفی ﺳﯿﺪﺍﻻﺳﺨﯿﺎﺀ، ﺍﻣﺎﻡ ﺍﻻﻭﻟﯿﺎﺀ، ﺻﺎﺣﺐِ ﺟﻮﺩﻭ ﺳﺨﺎ، ﻧﻮﺭِ ﻧﻈﺮ ﺳﯿﺪۃ ﺍﻟﻨﺴﺎﺀ، پیکر صدق و صفا ﺟﮕﺮﮔﻮﺷﮧٔ ﻋﻠﯽ ﺍﻟﻤﺮﺗﻀﯽ، ﺍﻣﺎﻡ ﺍﻟﻤﺴﻠﻤﯿﻦ, امیرالمومنین, سید شباب اہل الجنتہ, حضرت *سیدنا امام حسن مجتبیٰ* ابن مولیٰ علی مشکل کشا رضی اللہ عنھما*

آپ امیر المؤمنین حضرت مولٸ کاٸنات علی ابن ابی طالب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے فرزند .اکبر ہیں
*آپکا نام* حسن
حضرت سیدنا جبراٸیل امین علیہ السلام آپ کے نام نامی اسم گرامی کو بہشت سے سے ایک نہایت عمدہ کپڑے پر لکھ کر حضور انور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی خدمت عالیہ میں ھدیةً لاۓ
(شواھد النبوة صفحہ 300 مطبوعہ اسلامک پبلکشر دھلی)

*کنیت* ابو محمد
*لقب*’’سبط پیمبر‘‘و’’ریحا نۃ الرسول‘‘ تقی و سید ہے
(تاریخ الخلفا ٕ صفحہ 149مطبوعہ ادبی دنیا دھلی)

*ولادت باسعات*
15رمضان المبارک 3ھ میں آپ کی ولادت مدینہ طیبہ میں ہوٸی

(الاکمال فی اسما ٕ الرجال (البدايۃوالنہایہ، 5/519)

*سلسلۂ نسب*
امام حسن مجتبیٰ بن علی المرتضیٰ بن ابی طالب بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدِ مناف اِلٰٓی اٰخِرِہٖ۔

*والد:* مولاۓ کاٸنات حضرت سیدنا علی ابن ابی طالب رضی اللہ تعالٰی عنہ۔
*والدہ:* سیّدۃ النسآء،العلمین ملکٸہ فردوس بریں سیدہ فاطمة الزھرا سَلَامُ اللہِ عَلَیْہَا۔
*نانا:* سیّدالانبیا تاجدار کاٸنات مُحَمَّد عربی روحی فدا صلی اللہ علیہ و الہ وسلم
*نانی* ملکٸہ تجار ام المٶمین حضرت سیدتنا خدیجة الکبری رض اللہ عنھا
*ماموں* ابناۓ مصطفی حضرت سیدنا امام قاسم امام عبد اللہ سیدنا ابراھیم رضی اللہ عنھم
*خالہ* بنات مصطفی سیدہ زینب سیدہ رقیہ سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنھن

*تحنیک و گھُٹی*

تاجدار کاٸنات صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم نے آپ رضیَ اللہُ تعالٰی عنہُ کے کان میں اذان کہی
(معجم کبیر، 1/313، حدیث:926)
اور اپنے اپنے لعابِ دہن سے تحنیک و گھٹی دی

(البدايۃ والنہایہ، 5/519)

*عقیقہ*
نبیِّ کریم صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم نے امام حسن کے عقىقے میں دو دنبے ذبح فرمائے۔

(نسائی کتاب العقیقہ،ص 688، حدیث: 4225 و السنن الکبری ج 3 ص 76 حدیث 4545)

آپ کے فضاٸل و مناقب میں بہت زیادہ احادیث کریمہ وارد ہوٸی ہیں آپ نے تین مرتبہ اپنا آدھا مال راہ خدا میں خیرات کردیا اور دو مرتبہ پورا مال اللہ کی راہ میں خرچ کردیا
(تاریخ الخلفا)

*تاجدار کاٸنات صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی امام حسن سے محبت*
حضورِ اکرم صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم کوآپ سے بے پناہ محبت تھی۔ پیارے آقا صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم آپ کو کبھی اپنی آغوشِ شفقت میں لیتے تو کبھی مبارک کندھے پر سوار کئے ہوئے گھر سے باہر تشریف لاتے،آپ کی معمولی سی تکلیف پر بےقرار ہوجاتے، آپ کو دیکھنےاور پیار کرنے کے لئے سیّدتنا فاطمہ رضیَ اللہُ تعالٰی عنہَا کے گھر تشریف لے جاتے۔ آپ بھی اپنے پیارے نانا جان صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم سے بے حد مانوس تھے، نماز کی حالت میں پشت مبارک پر سوار ہو جاتے تو کبھی داڑھی مبارک سے کھیلتے لیکن سرکارِ دو عالم صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم نے انہیں کبھی نہیں جھڑکا۔ ایک مرتبہ آپ رضیَ اللہُ تعالٰی عنہُ کو حضور پرنور صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم کےشانۂ مبارک پرسوار دیکھ کر کسی نے کہا: صاحبزادے! آپ کی سواری کیسی اچھی ہےتو نبیِّ کریم صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: سواربھی تو کیسا اچھا ہے۔

(ترمذی،5/432،حدیث:3809 و مسند احمد بن حنبل 2/440)

*شبیہِ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم*

حضرت سیّدناانس رضیَ اللہُ تعالٰی عنہُ فرماتے ہیں: ( امام) حسن رضیَ اللہُ تعالٰی عنہُ سے بڑھ کرکوئی بھی حضور اکرم صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم سے مُشابہت رکھنے والا نہ تھا۔
آپ سینے سے سر تک تاجدار کاٸنات صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے مشابہ تھے

(بخاری، 2/547، حدیث :3752 و مسند احمد بن حنبل 1/99حدیث 774)

*جوانان جنت سردار*

آپ جوانان اہل جنت کے سردار ہیں
(ترمذی حدیث 3768 و السنن الکبری حدیث 8169)

*صلح امام حسن مجتبی*

آپ نے حضرت امیر معاویہ رضیَ اللہُ تعالٰی عنہُ سےصلح فرما کر اپنے نانا جان،رحمتِ عالمیان صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم کے اس فرمان کو عملاً پورا فرمایا: میرایہ بیٹا سردار ہے، اللہ ﷻ اس کی بدولت مسلمانوں کی دوبڑی جماعتوں میں صلح فرمائے گا۔

(بخاری،2/214،حدیث:2704)

*اوصاف*
آپ نہایت رحم دل،سخی، عبادت گزار اور عفوودرگزر کے پیکر تھے۔ آپ فجر کى نماز کے بعد طلوع آفتاب تک ٹیک لگاکر بیٹھ جاتے اور مسجد میں موجود لوگوں سے دینی مسائل پر گفتگو فرماتے۔ جب آفتاب بلند ہوجاتا تو چاشت کے نوافل ادا فرماتے پھر اُمَّہاتُ المؤمنین رضیَ اللہُ تعالٰی عنہُنَّ کے گھر تشریف لے جاتےتھے

(تاریخ ابن عساکر، 13/241)

*محبانِ امام حسن علی جدہ و علیہ السلام کیلئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسم کی دعا*

نبی اکرم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم حضرت امام حسن علی جدہ و علیہ السلام کو پکڑتے اور اپنے سینے کے ساتھ لگا لیتے، اور فرماتے: اے اللہ! بے شک یہ میرا بیٹا ہے، تو اِس سے محبت فرما، اور اُس سے بھی محبت فرما جو اِس سے محبت کرے۔

( المعجم الکبير، 3: 32، الرقم)

*حج و زیارت*
آپ نے مدینۂ منورہ زادہَا اللَّہُ شرفًا وَّتعظیمًا سے مکۂ مکرمہ زادہَا اللَّہُ شرفاً وَّ تعظیماً پیدل چل کر 25 حج ادا فرمائے

(سیراعلام النبلاء، 4/387)

*سخاوت*
آپ کثرت سے صدقہ و خیرات فرماتے حتّی کہ دو مرتبہ اپنا سارا مال اور تین مرتبہ آدھا مال را ہِ خدا میں صدقہ فرمایا۔

(ابن عساکر، 13/243)

*سیّدنا صدّیقِ اکبر کی امام حسن (رضی اللہ تعالٰی عنہما) سے محبّت*
حضرت عقبہ بن حارث رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں: میں نے حضرت ابوبکرصدّیق رضی اللہ تعالٰی عنہ کو دیکھا کہ آپ نے امام حسن کو اٹھایا ہوا ہے۔ "وھویقول بابی،شبیہ بالنبی لیس شبیہ بعلی وعلی یضحک"۔
ترجمہ: آپ فرما رہے تھے۔میرے ماں باپ قربان۔ (اے حسن!) تم رسولِ خدا کے مشابہ ہو، اور علی کے مشابہ نہیں، اور یہ (سن کر )حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ ہنس پڑے۔
(صحیح البخاری،فی مناقب ِ حسن وحسین:187)

عَنْ أَبِي بَكْرٍ رَّضِيَ اللہُ عَنْهُ قَالَ:اُرْقُبُوْا مُحَمَّدًا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَهْلِ بَيْتِهٖ۔
ترجمہ: حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا کہ سرورِ عالمﷺکی خوشنودی آپ کی اہلِ بیت کی محبّت میں ہے۔
(مرجع سابق )

*سیّدنا فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ کی امام حسن سے محبّت*
حضرت فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ حضرات حسنین کریمین کا بے حد احترام کرتے تھے۔ اُن کا وظیفہ تمام صحابۂ کرام کے فرزندوں سے زیادہ مقرر کیا تھا۔ بدری صحابہ کے فرزندوں کا وظیفہ دوہزار تھا، مگر حسنین کریمین کا وظیفہ پانچ ہزار تھا۔
*(مناقبِ اہلِ بیت:406)*

*کرامات*

*راستہ روشن ہو گیا*

حضرت سیدنا ابوھریرہ رضی سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ اندھیری رات میں حضرت امام حسن حضور انور صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے پاس حاضر تھے تاجدار کاٸنات آپ سے بے پناہ محبت فرماتے تھے امام حسن نے عرض کی کہ میں اپنی والدہ ماجدہ کے پاس جانا چاہتا ہوں میں نے عرض کیا یارسول اللہ علیک السلام کیا میں ان کے ساتھ جاٶں آچانک آسمان سے ایک نور ظاہر ہوا جس کی روشنی میں چلتے ہوۓ امام حسن مجتبی اپنی والدہ ماجدہ کے پاس پہونچ گۓ
(دلاٸل النبوة للاصفہانی باب ذکر اضا ٕ ة العصا حدیث 487)

تاریک رات میں آسمان سے روشنی ظاہر ہونا اور اسی روشنی میں چلنا حضور اکرم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے فیضان سے امام حسن مجتبی کی کرامت ہے

*خشک درخت پر تازہ کھجوریں*

آپ کی بہت سی کرامتوں میں سے یہ ایک کرامت بہت زیادہ مشہور ہے کہ ایک سفر میں آپ کا گزر کھجوروں کے ایک ایسے باغ میں ہوا جس کے تمام درخت خشک ہوگئے تھے ۔ حضرت زبیربن العوام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے ایک فرزند بھی اس سفر میں آپ کے ہمرکاب تھے آپ نے اسی باغ میں پڑاؤ کیا اورخدام نے آ پ کا بستر ایک سوکھے درخت کی جڑ میں بچھا دیا اورحضرت زبیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکے فرزند نے عرض کیا کہ اے ابن رسول اللہ! کاش! اس سوکھے درخت پر تازہ کھجوریں ہوتیں تو ہم لوگ سیر ہوکرکھالیتے۔ یہ سن کر حضرت امام حسن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے چپکے سے کوئی دعا پڑھی اور بالکل ہی اچانک منٹوں میں وہ سوکھا درخت بالکل سرسبزوشاداب ہوگیا اور اس میں تازہ پکی ہوئی کھجوریں لگ گئیں ۔ یہ منظر دیکھ کر ایک شتربان کہنے لگا کہ خدا کی قسم !یہ تو جادو کا کرشمہ ہے ۔ یہ سن کر حضرت زبیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے فرزند نے اس کو بہت زور سے ڈانٹا اورفرمایا کہ توبہ کر ، یہ جادو نہیں ہے بلکہ یہ شہزادئہ رسول کی دعائے مقبول کی کرامت ہے ۔ پھر لوگوں نے کھجوروں کو درخت سے توڑا اورسب ہمراہیوں نے خوب شکم سیر ہوکر کھایا
(روضۃ الشھداء (مترجم)، باب ششم ج اول ص 404
شواھد النبوۃ، رکن سادس۔۔۔الخ، ذکر امیر المؤمنین حسن رضی اللّٰہ عنہ، ص302)

*فرزند پیداہونے کی بشارت*

آپ پیدل حج کے لیے جارہے تھے درمیان راہ میں ایک منزل پر قیام فرمایا وہاں آپ کا ایک عقیدت مند حاضر خدمت ہوااورعرض کیا کہ حضور میں آپ کا غلام ہوں ۔ میری بیوی دردزہ میں مبتلاہے آپ دعافرمائیں کہ تندرست لڑکا پیدا ہو۔ آپ نے فرمایاکہ تم اپنے گھر جاؤ تمہیں جیسے فرزند کی تمنا ہے ویسا ہی فرزند تم کو اللہ تَعَالٰی نے عطا فرمادیاہے او رتمہارا یہ لڑکا ہمارا عقیدت مند اور جاں نثار ہوگا ۔ وہ شخص جب اپنے مکان پر پہنچا تو یہ دیکھ کر خوشی سے باغ باغ ہوگیا کہ واقعی حضرت امام حسن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے جیسے فرزند کی بشارت دی تھی ویسا ہی لڑکا اس کے ہاں پیدا ہوا

شواھد النبوۃ، رکن سادس۔۔۔الخ، ذکر امیر المؤمنین حسن رضی اللّٰہ عنہ، ص302)

خشک درخت پر تازہ کھجوروں کا دفعتاً لگ جانا اور عقیدت مند کے گھر میں لڑکی پیدا ہوئی ہے یا لڑکا؟اورپھر اس بات کو جان لینا کہ یہ لڑکا بڑا ہوکر ہمارا عقیدت مند وجاں نثار ہوگا ۔ غور فرمائیے کہ یہ کتنی عظیم اورکس قدر شاندارکرامتیں ہیں ۔ سبحان اللہ !کیوں نہ ہوکہ آپ ابن رسول اورنورِدیدئہ حیدروبتول ہیں اورخداوند کی بارگاہ میں بے انتہامقبول ہیں

(کرامات صحابہکرام صفحہ 149 مطبوعہ مُحَمَّدی بک ڈپو دھلی)

*تاریخ شہادت:* آپ کی شہادت زہر کیوجہ سے 28 ﺻﻔﺮﺍﻟﻤﻈﻔﺮ 49 ﮪ کو ہوئی۔ ﻗﺒﺮِﺍﻧﻮﺭ ﺟﻨﺖ ﺍﻟﺒﻘﯿﻊ ﻣﯿﮟ مرجع خلاٸق ﮨﮯ

*قبر انور کی بے ادبی کرنے والے کا انجام*

حضرت اعمش رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ نے بیان کیا کہ ایک بدبخت شخص نے سیدنا امام حسن مجتبی کے مزار انور پر بدبختی سے بول و براز کردیا وہ اسی وقت پاگل و مجنون ہو گیا اور مرتے دم تک کتوں کی طرح بھونکتا رہا بعد موت بھی اسکی قبر سے بھیانک آواز آتی گویا کہ کوٸی کتا بھونک رہا ہے
(تاریخ دمشق الابن عساکر ج 13 صفحہ 305 جامع کرامات اولیا ج اول صفحہ 131)

1 week ago | [YT] | 266

Siraji Channel

https://youtu.be/FcWcFAdELJ0?si=X0P4N...
💫💫💫
*MUJADDID koun hota hai?*
Aur
*15vi Sadi ke MUJADDID koun hai❓*
💫💫💫
Sune aur Zyada se Zyada SHARE kijiye

1 week ago | [YT] | 476