Hello my wonderful friends and family! Welcome to my channel, a place dedicated to all those who have a passion for wholesome and nourishing food. Here, you'll find numerous recipes, from tea blends and scrumptious rice dishes to baked snacks and refreshing beverages.

My videos showcase recipes that are not only straightforward but also crafted with love in the comfort of my home. My aim is to bring you ideas that are both accessible and budget-friendly. As being a homemaker, I take great pride in sharing my unique culinary approach.

This channel is especially designed for those who, like, strive to master the art of cooking and baking. Together, we'll embark on a journey to create perfect flavors.


Sam's kitchen

Like
Share
And subscribe
My nephew chanel

1 week ago | [YT] | 1

Sam's kitchen

سردیوں میں سکن کئیر کے لئے اگر صرف ایک چیز بتاؤں تو وہ ہے Nature's botox: کیسٹر آئل!

ہاتھ، پاؤں، ناخن، ہونٹ، انڈر آئیز۔۔۔ یعنی ہر ہر چیز کے لئے الگ الگ کریمیں اور سیرمز کے بجائے آل ان ون کیسٹر آئل استعمال کر کے دیکھیں۔

یہ جلد کو deeply hydrate کرتا ہے تو فائن لائنز اور خشک ہونٹ، خشک ایڑیوں سے نجات ملتی ہے، یعنی جلد کی نمی برقرار رکھتا ہے اور اسے ینگ بھی رکھتا ہے۔ کولیجن اور ایلاسٹن کی پیداوار بڑھانے میں مدد کرتا ہے، جس سے دانوں کے نشان اور دھبے ہلکے ہو سکتے ہیں۔ anti inflammatory اور anti bacterial کوالیٹیز بھی رکھتا ہے۔

یہ آئل بالکل جیلی کی طرح گاڑھا ہوتا ہے۔ رات کے وضو کے بعد بالکل ذرا سا ایڑیوں پر لگا کر سوکس پہن لیں اور جب تک پہنے رہ سکیں، پہنے رہیں۔ اسی طرح ہاتھوں پر بھی تھوڑا سا لگا کر تھپک تھپک کر اسے جذب کر لیں۔ کیوٹیکلز پر بھی مساج کر دیں۔ اسی طرح رِنگ فنگر پر ایک قطرہ لگا کر آنکھوں کے نیچے بہت نرمی سے تھپک کر لگا لیں۔

اگر آپ کو کیسٹر آئل زیادہ گاڑھا لگے تو زیتون یا بادام کے تیل کے ساتھ تھوڑا سا مکس کیا جا سکتا ہے۔ فی الحال میں آپ کو سکھاتی ہوں اینٹی ایجنگ سیرم بنانے کا طریقہ۔

اس کے لئے پہلی چیز تو کیسٹر آئل چاہیے۔ اس کے علاوہ ہوہوبا آئل, روز ہِپ آئل، frankincense essential oil۔

ہوہوبا انسان کے قدرتی sebum کے قریب ترین ہے۔ بہت ہلکا ہوتا ہے اور ہائیڈریٹنگ۔ اس لئے جلد کو نرم رکھتا ہے، اور سردیوں میں جلد جو خشک ہوتی ہے، اسے نمی دیتا ہے۔

روز ہپ آئل بھی اینٹی ایجنگ کوالیٹیز رکھتا ہے تو جھریاں، فائن لائنز اور ایجنگ سائنز کم کرتا ہے۔ اس میں وٹامن سی ہوتا ہے تو جلد کا گلو اور برائٹنیس بڑھاتا ہے۔ ہوہوبا کی طرح ہلکا ہوتا ہے تو چکنائی چھوڑے بغیر جلد میں جذب ہو جاتا ہے۔

فرینکن سینس آئل کی سب سے بڑی خاصیت تو اس کا اینٹی ایجنگ ہونا ہے۔ باریک لکیریں، جھریاں اور لوز سکن کو بہتر کرنے میں مدد دیتا ہے۔ کولیجن پروڈکشن بہتر کرتا ہے۔ داغ دھبے اور پگمنٹیشن میں بہت فائدہ مند۔ ایج سپاٹس، ڈارک سپاٹس کو ہلکا کرنے میں بھی کارآمد ہے۔

سیرم بنانے کا طریقہ:

تین بڑے چمچ ہوہوبا آئل،
ایک بڑا چمچ کیسٹر آئل،
ایک چھوٹا چمچ روز ہپ آئل،
آٹھ دس قطرے فرینکن سینس آئل
تمام آئلز مکس کر لیں اور ایک کانچ کی ڈراپر والی بوتل میں انڈیل لیں۔ آپ کا اینٹی ایجنگ سیرم تیار ہے۔

سیرم میں شامل اجزا کی وجہ سے جلد کو deeply hydrate کرنے کے علاوہ داغ، جھریاں دور کر کے رنگت بہتر بناتا ہے۔ جلد کے نیچرل آئل کا توازن برقرار رہتا ہے اور جلد نرم ہوتی ہے۔ رات کو منہ دھونے کے بعد چند قطرے سیرم کے ہتھیلی پر لیں اور چہرے پر مساج کر لیں۔ آنکھوں کے نیچے بہت نرمی سے انگلی سے تھپک لیں۔ گردن کو نہ بھولیں۔

اضافی نوٹ:
۱۔ سیرم ڈارک کلر کی کانچ کی بوتل میں ڈالیں، یا پھر اندھیرے میں رکھیں جیسے دراز یا کیبنٹ میں۔ ایسنشل آئلز جس بھی چیز میں ملائیں، اسے ہمیشہ ڈارک شیشی میں ہی رکھیں کیونکہ یہ روشنی سے جلد خراب ہو جاتے ہیں۔

۲۔ کوئی بھی سیرم استعمال کریں تو ڈراپر کو سکن سے ٹچ نہ ہونے دیں۔ سکن کے سارے جرمز اس ڈراپر کے ذریعے باقی سیرم میں مل جاتے ہیں۔ یہ احتیاط اس سیرم کے ساتھ بھی کرنی ہے۔

نیر

3 weeks ago | [YT] | 2

Sam's kitchen

ایک بادشاہ نے اپنے بیٹے کی تین بار شادی کی کوشش کی وہ ہر رشتہ سے پہلی گفتگو کے بعد انکار کر دیتا تھا۔ آخر کار، والد نے بیٹے کو تنگ آ کر محل سے نکال دیا۔

بیٹا شہر سے باہر کام کی تلاش میں نکل گیا اور ایک مالدار شخص کے ہاں بکریاں چرانے کا کام ملا۔ وہ شخص نوجوان سے بہت متاثر ہوا۔ اس مالدار شخص کی ایک ہی بیٹی تھی اور اس نے سوچا کہ اسے نوجوان سے شادی کروا دے تاکہ وہ ان کے ساتھ رہے۔

اس نے اپنی بیٹی کو یہ بات بتائی، تو بیٹی نے کہا کہ وہ اس نوجوان سے شادی نہیں کرے گی جب تک کہ وہ اس کے ساتھ سفر نہ کرے اور اس کی حقیقت کو جان نہ لے۔

مالک نے نوجوان سے کہا کہ کل تم بکریاں چرنے نہ لے جاؤ، ہم کچھ دنوں کے لیے سفر کریں گے تاکہ کچھ کام نمٹایا جا سکے۔

سفر کے دوران، وہ دونوں ایک گلہ بکریوں کے پاس سے گزرے۔ نوجوان نے کہا، "کتنی زیادہ ہیں اور کتنی کم ہیں۔" مالک حیران ہوا لیکن کچھ نہ بولا۔

پھر وہ ایک اور گلہ بکریوں کے پاس سے گزرے، نوجوان نے کہا، "کتنی کم ہیں اور کتنی زیادہ ہیں۔" مالک نے دل میں سوچا کہ یہ نوجوان بیوقوف ہے، اس لیے میری بیٹی نے مجھے اس کے ساتھ سفر کرنے کو کہا تھا۔

پھر وہ ایک قبرستان کے پاس سے گزرے، نوجوان نے کہا، "تم میں زندہ بھی ہیں اور مردہ بھی۔"

پھر وہ ایک خوبصورت باغ کے پاس سے گزرے، نوجوان نے کہا، "مجھے نہیں معلوم کہ یہ باغ ہرا بھرا ہے یا سوکھا ہوا ہے۔" مالک بہت حیران ہوا لیکن کچھ نہ بولا۔

پھر وہ ایک گاؤں میں پہنچے اور پانی طلب کیا، لوگوں نے انہیں دودھ دیا۔ نوجوان نے خود پیا اور پھر مالک کو دیا۔

پھر وہ ایک اور گاؤں میں پہنچے اور پانی طلب کیا، لوگوں نے انہیں پانی دیا۔ نوجوان نے پہلے مالک کو دیا اور پھر خود پیا۔

مالک نے دل میں سوچا کہ نوجوان نے مجھے دودھ دینے میں بے احترامی کی اور پانی دینے میں عزت دی۔

واپس سفر سے آ کر مالک نے اپنی بیٹی کو سارا ماجرا سنایا۔ بیٹی نے کہا کہ وہ نوجوان بہت اچھا انسان ہے۔

مالک نے حیران ہو کر پوچھا کہ کیسے؟

بیٹی نے جواب دیا:
پہلا گلہ بکریوں کا، اس میں مینڈھے زیادہ تھے اور بکریاں کم۔
دوسرا گلہ بکریوں کا، اس میں بکریاں زیادہ تھیں اور مینڈھے کم۔
قبرستان، جس نے اولاد چھوڑی وہ زندہ ہے اور جس نے نہیں چھوڑی وہ مردہ۔
باغ، اگر مالک نے اپنے پیسوں سے بنایا ہے تو ہرا بھرا ہے اور اگر قرضے سے بنایا ہے تو سوکھا ہوا ہے۔
دودھ جب برتن میں ڈالا جاتا ہے تو دودھ نیچے بیٹھ جاتا ہے اور پانی اوپر آ جاتا ہے، اس نے پہلے پانی پیا اور آپ کو دودھ دیا۔
کنویں کا پانی، صاف پانی اوپر آتا ہے، اس نے آپ کو پہلے دیا۔

مالک نے بیٹی کی باتیں سن کر نوجوان سے اپنی بیٹی کی شادی کروا دی۔

شادی کے بعد جب نوجوان اپنی بیوی کے پاس آیا تو اس نے اس کے سر پر ہاتھ رکھ کر پوچھا، "یہ سر کس کا ہے؟"
بیوی نے جواب دیا، "یہ میرا سر تھا اور اب تمہارا ہے۔"
نوجوان نے کہا، "سفر کے لیے تیار ہو جاؤ، میں بکریاں چرانے والا نہیں ہوں، میں بادشاہ کا بیٹا ہوں اور میں تمہاری تلاش میں نکلا تھا۔

3 weeks ago | [YT] | 2

Sam's kitchen

🔹 چاولوں کا پانی چاول کی پچھ 🔸
اگر آپ بھی چاول دھونے کے بعد اس کا پانی پھینک دیتی ہیں تو رکیں۔۔۔ چاول کے پانی میں چھپے خوبصورتی بڑھانے کے کئی راز جس کے بعد آپ بھی چاولوں کا پانی کبھی نہیں پھینکیں گی۔

چاولوں کے پانی کے فوائد
ماہرین کہتے ہیں کہ چاولوں کا پانی ایک قدرتی ٹانک ہے۔
چاولوں کا پانی اگر چہرے اور بالوں پر لگایا جائے تو اس سے جلد نرم و ملائم جبکہ بال سِلکی اور سیدھے ہو جاتے ہیں کیونکہ چاولوں کے پانی میں وافر مقدار میں وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں جو کہ بالوں اور جلد کے لئے مفید ہیں چاول اور ان کا پانی بےشمار بیوٹی پراڈکٹس میں بھی استعمال کیا جانے لگا ہے

کیل مہاسوں اور جھائیوں کا خاتمہ
گرمی کے موسم میں جلد پر اضافی تیل آتا ہے اور دھول مٹی اور پسینے سے چہرے پر کیل مہاسے ہونے لگتے ہیں، ایسے میں اگر جلد کا خیال نہ رکھا جائے تو دانے نکلنے لگتے ہیں اور پھر ان کے گہرے نشانات سالوں کے لئے چہرے پر داغ دھبے چھوڑ جاتے ہیں۔

چاولوں کا پانی کیل مہاسوں کے لئے بہترین دوا کے طور پر کام کرتا ہے، اور جلد کے کھلے مسام بھی بند کرتا ہے، اس کے لئے چاول دھو کر پانی چھان کر الگ کر لیں پھر اس پانی کو فریج میں رکھ دیں اور ٹھنڈا ہونے پر چہرے پر تھوڑی تھوڑی دیر میں چھڑکیں۔

ایسا کرنے سے کیل مہاسے دور ہوں گے دانوں کے نشانات ختم ہوں گے اور اسکن ہائیڈریٹ رہے گی، چاولوں کے پانی سے رنگت بھی نکھرتی ہے اور جھائیاں بھی ختم ہوتی ہیں۔

چاولوں کے پانی میں ٹشو یا سوتی کپڑا بھگو کر بھی چہرے پر رکھا جاسکتا ہے، روزانہ 15 سے 20 منٹ تک یہ عمل دہرائیں چہرے سے کیل مہاسے داغ دھبے اور جھائیاں ختم ہو جائیں گی اور آپ کی جلد بن جائے کی ترو تازہ اور نکھری ہوئی۔

👄 بچے کی والدہ کا دودھ کیسے بڑھ سکتا ہے ؟؟؟
ماہرین کہتے ہیں کہ چاولوں کا پانی ایک قدرتی ٹانک ہے۔
بچہ صحت مند و توانا
گھریلو علاج کم دودھ والی ماں کا نوٹ کریں ۔ سفید چاول ابالتے وقت جو پانی گراتے ہیں اسکو پچھ کہتے ہیں ۔ اس کو ضایع مت کریں بلکہ اس میں شکر ملائیں اور دودھ کی کمی کا شکار ماں کو پلائیں ۔ دوسرے دن بچے سے دودھ سنبھالا نہی جائے گا، مگر آپ ایک ہفتہ یہ پلائیں ۔۔ پھر ہر 15 دن بعد ایک دفعہ ماں پی لیا کرے ۔۔۔
نئے چاول استعمال کریں ۔ پرانے چاولوں والی پچھ کا ذائقہ مزیدار نہی ہوتا۔

👈روز بستر گیلا کرنے کی عادت اب ختم ہو جائے گی:

اگر بچہ رات کو بستر پر پیشاب کرتا ہو تو رات کو چاول کی پچھ اُتا ر کر صبح بچے کو ایک کپ پچھ میں ایک کھانے کا چمچ شکر ڈال کر دیں تو آئندہ سے بستر پر اس کا پیشاب نہیں نکلے گا۔ایک ہفتے تک چاول کی پچھ دینے سے بچے کی یہ عادت جاتی رہے گی۔
یہ نسخہ چار سال سے کم عمر بچوں کیلئے ہرگز نہیں ہے۔

♦️جھریاں ختم کرنے کا حیرت انگیز
جھریوں کے فوری خاتمے کے لیے 2500میں ملنے والا سرم درج ذیل طریقے سے گھر میں خود تیار کریں ۔
اس نسخے کو بنانے کے لیے درج ذیل اجزاء درکار ہیں۔

اُبلے ہوئے چاولوں کا پانی ۔۔۔۔۔۔۔2کھانے کے چمچ
خشخاش کا دودھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ
بیکنگ پاؤڈر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چٹکی بھر
تازہ دودھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ
چہرے پر اپلائی کریں ۔
انشاء اللہ 5سے 10منٹوں میں ناقابل یقین نتائج دیکھ کر دنگ رہ جائیں گے ۔
رات کے وقت اپلائی کریں تو زیادہ بہتر ہے ۔
کہیں باہر جانا ہے تو چہرے پر لگا کر میک اپ کر سکتے ہیں ۔
اس سے آپ کی جلد ٹائٹ ہوگی اور جھریوں سے مکمل نجات مل جائے گی ۔

🎎خواتین کے ساتھ مرد حضرات بھی چہرے کی جھریاں، چھائیاں اورکیل مہاسے سے بچنے کیلئے
جادوئی نسخے

👈چاولوں کو 20منٹ تک ابلانے کے بعد اس کا پانی ایک بوتل میں رکھ لیں اور اسے استعمال کریں ،جادوئی نسخہ جو آپ کو ہمارے علاوہ کوئی نہیں بتائے گا, انشاءاللہ
نہایت کارآمد مفید

💏خواتین کے ساتھ مرد حضرات بھی چہرے کی جھریاں، چھائیاں اورکیل مہاسے سے بچنے کیلئے کریموں پر ہر ماہ ہزاروں روپے لگا دیتے ہیں مگر نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات۔
اگر آپ چہرے کی جھریاں، چھائیاں اور کیل مہاسوں کے ساتھ چہرے کو جوان اور خوبصورت بنانا چاہتے ہیں تو چاولوں کا پانی کا استعمال کریں، اس سے نہ صرف آپ ان مصنوعی کریموں سے بچ سکتے ہیں, بلکہ ہزاروں روپے کے ضیاع سے بھی بچ جائیں گے۔
ترکیب تیاری
جلد کے مردہ خلیوں کو ختم کر کے نئی جلد پیدا کرنے کیلئے چاولوں کو 20منٹ تک ہلکی آنچ پر ابلانے کے بعد اس کا پانی ایک بوتل میں رکھ لیں۔ اب اس پانی کو آپ کیل مہاسوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں اور

👧حیرت انگیز طور پر یہ سر کے بالوں کیلئے بھی نہایت مفید ہے۔ کنڈیشنر کی ہے۔
کنڈیشنر کی جگہ چاولوں کا یہ پانی بالوں پر لگائیں اور کچھ دیر انتظار کے بعد نیم گرم پانی سے بال دھول لیں آپ اپنے بالوں میں فرق صاف محسوس کریں گے اس کی وجہ سے بال نرم و ملائم اور چمکدار ہوں گے۔

💂ایگزیما کے شکار افراد بھی چاولوں کا یہ پانی استعمال کر سکتے ہیں۔
خارش ، چبھن اور جلن کی شکایت پر چالوں کا یہ پانی دن میں دو سے تین بار لگائیں

چاولوں کا پانی چہرے اور بالوں کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے ایک آزمودہ نسخہ ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ چاولوں کا پانی چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے اہم ترین اور سستا ترین جُز ہے۔

صرف چاولوں کا پانی ہی نہیں بلکہ چاولوں کو ابال کر یا پیس کر انہیں کئی طرح کے فیس ماسک میں استعمال کیا جاتا ہے اور چاول کو پیس کر اس میں شہد ملا کر وائیٹنگ اسکرب بھی تیار کیا جاتا ہے۔

اب اگر بات کی جائے اس پر خرچ ہونے والی رقم کی وہ مہنگے مہنگے پارلرز کی ٹریٹمنٹ سے تو بے حد کم ہے، کیونکہ چاول ایک ایسی غذا ہے جو ہر گھر میں ہی موجود ہوتی ہے، اگر آپ چاولوں کو دھونےکے بعد اس کا پانی پھینک دیتی ہیں تو اس کے فوائد آج ضرور جان لیں اس کے فوائد اتنے حیرت انگیز ہیں کہ آپ چاولوں کا پانی پھینکنا بھول ہی جائیں گی۔
✿نوٹ
پوسٹ پسند آئے تو ضرور اس کو لائک کریں۔

3 weeks ago | [YT] | 2

Sam's kitchen

Easy and quick healthy homemade snack for family easy to make good for taste

4 weeks ago | [YT] | 3

Sam's kitchen

Commercial Russian salad Recipe

1 month ago | [YT] | 0

Sam's kitchen

Today my birthday remembered in your prays

3 months ago | [YT] | 23

Sam's kitchen

Try this easy and delicious recipe

3 months ago | [YT] | 1

Sam's kitchen

Authantic pulao Recipe

3 months ago | [YT] | 2

Sam's kitchen

Homemade quick and easy peach Smoothie Recipe

4 months ago | [YT] | 3