Beauty aesthetic outfits

Asslam o Alikum 🙂
Welcome back my youtube channel.

🍁"حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ"🍁

Plz do Like, Shear and Comments..
plz Subscribe my youtube channal.
Thanks for watching...


Beauty aesthetic outfits

#میٹھی_باقـــــــــــر_خانی بنانے کی ریسپی ۔۔۔

اجـــــــــــزاء:۔۔۔۔

میدہ 800گرام
یونی پف / مارجرین 400گرام

نو ـــــــــــ :- ( اگر یونی پف/مارجرین میسر نہ ہو تو آپ لوگ اسکی جگہ (بغیر نمک کے مکھن) بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔ وہ اس لیے کہ میں یہ تجربہ کر چکی ہوں ۔ )

نمک 1اورآدھا چائے کا چمچ
چینی 1چائے کا چمچ
کھانے کا تیل 2کھانے کے چمچ
پانی حسبِ ضرورت
میدہ حسبِ ضرورت (چھڑکنے کے لیے)
پسی ہوئی چینی چھڑکنے کے لئے
انڈہ حسبِ ضرورت (برش کرنے کےلئے)

ترکیبـــــــــــ ......

ایک باؤل میں میدہ، نمک، چینی، کھانے کا تیل اور پانی ڈال کر نرم ڈو گوندھ لیں اور کپڑے سے ڈھانپ کر ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔

اب چار سو گرام یونی پف لیں اور کٹنگ بورڈ کی مدد سے اس پر کلنگ رکھیں اور پھر اس پر یونی پف رکھ دیں۔
پھر ہاتھوں سے نرم کر لیں اور بیل لیں۔

اب اسے کلنگ سے ڈھانپ کر رول کر لیں اور سائیڈ پر رکھ دیں۔
پھر میدہ چھڑک کر ڈو کو بیل لیں او رچکور شکل میں بنا لیں۔
اب یونی پف کو ڈو پر رکھ کر کتاب کی شکل میں فولڈ کر لیں اور بیلنے کی مدد سے بیل لیں۔

پھر اسے آرام سے چکور شکل دیں اور کپڑے سے ڈھانپ کر فریج میں آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔

اب اسی طریقے کو تقریباََ تین مرتبہ دہرائیں اور ہر دفعہ ڈو کو بیل کر کتاب کی شکل میں فولڈ کر کے ایک گھنٹے کے لئے سائیڈ پر رکھنا ہے۔
اب ہماری پف پیسٹری تیار ہے۔۔۔۔

باقر خانی کی ترکیب......

پف پیسٹری کو چکور شکل میں بیل کر اس کی لمبی لمبی پٹیاں کاٹ لیں۔
اب ہر پٹی کو بیل کر اسے گھوما کر گول شکل دے دیں۔
اپنی پسند کے مطابق بھی شکل دے سکتے ہیں ۔
پھر اس پر برش سے انڈہ لگا کر چینی چھڑکیں اور °180 کے درجہ حرارت پر پچیس سے تیس منٹ بیک کرلیں۔

اگر اوون نہیں ہے آپ لوگ پتیلے یا ککر میں بھی نارملی بیک کر سکتے ہیں ۔ 10 سے 15 تک پہلے پریہیٹ کر لیں۔ پھر ہلکی سے درمیانی آنچ پر 38 سے 42 منٹ تک بیک کر لیں ۔۔۔
لیجئے مزیدار میٹھی باقر خانی تیار ہے

1 month ago | [YT] | 3

Beauty aesthetic outfits

😋 #افغــــــــــانی_کابلـــــی_پـــــلاؤ
 — خوشبو دار، ذائقے دار، اور دل کو بھانے والا پلاؤ 🍚🥕🍖

🧺 اجــــــــــزاء Ingredients

🍚 چاول — 2 کپ (باسمتی بہترین رہتا ہے)
🥩 گوشت (بیف یا مٹن) — ½ کلو
🧅 پیاز — 2 درمیانے (باریک کٹے ہوئے)
🧄 ادرک لہسن کا پیسٹ — 1 کھانے کا چمچ
🥕 گاجر — 2 درمیانی (لمبے سلائس)
🍇 کشمش — ¼ کپ
🌰 بادام یا چلغوزے — حسبِ ذائقہ
🧂 نمک — حسبِ ذائقہ
🌶️ کالی مرچ پاؤڈر — ½ چائے کا چمچ
🧈 گھی یا تیل — 4 کھانے کے چمچ
🥄 زیرہ — 1 چائے کا چمچ
🫚 دار چینی — 1 ٹکڑا
🫶 لونگ — 2 سے 3 عدد
🥄 الائچی — 2 عدد

👩‍🍳  تـــــرکیبـــــــــــــــ Recipe

1. 🍳 گوشت اُبالیں:
گوشت کو نمک، لہسن ادرک پیسٹ، زیرہ اور پانی کے ساتھ نرم ہونے تک اُبال لیں۔ پانی بچا لیں (یہی یخنی استعمال ہوگی) 🫕

2. 🧅 پیاز تلیں:
ایک پتیلی میں گھی یا تیل گرم کریں، پیاز کو سنہری براؤن کرلیں۔

3. 🍖 گوشت شامل کریں:
اُبلا ہوا گوشت ڈال کر اچھی طرح بھونیں تاکہ مصالحہ لگ جائے۔

4. 🍚 چاول شامل کریں:
اب بھیگی ہوئی چاول شامل کریں اور اتنی یخنی ڈالیں کہ چاول ڈوب جائیں۔
ڈھکن دے کر درمیانی آنچ پر پکائیں جب تک پانی خشک نہ ہو جائے۔

5. 🥕 ٹاپنگ تیار کریں:
الگ پین میں تھوڑا تیل ڈالیں، گاجر کے سلائس ہلکے تلیں۔ پھر کشمش ڈالیں (بس ہلکا سا)۔

6. 🌰 گارنش کریں:
چاولوں پر تلّی ہوئی گاجر، کشمش، بادام اور چلغوزے ڈالیں۔
دم پر 10 منٹ رکھیں تاکہ خوشبو مکس ہو جائے 😍

--------

🍽️ پیشکش (Serving):

کابلی پلاؤ کو سلاد 🥗، دہی 🥣 اور افغانی چٹنی 🌶️ کے ساتھ پیش کریں۔
خوشبو آئے گی، سب کے منہ میں پانی آ جائے گا 🤤✨

1 month ago (edited) | [YT] | 4

Beauty aesthetic outfits

New baby hair growth

5 months ago | [YT] | 3