smart woman work

cooking and stitching ideas


Smart and intelligence work for women

( دال مکھنی )

آسان اور مزیدار ریسیپی۔

مصالحہ بنانے کے اجزاء۔۔۔۔۔
دیسی گھی 3کھانے کے چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر 2 کھانے کے چمچ
ٹماٹر پیوری 2 کپ
نمک حسب ذائقہ

دال مکھنی بنانے کے اجزاء۔۔۔۔۔۔

پانی 4-5 کپ
چھلکے والی دال ماش (بھگوئی ہوئی) 2 کپ
سرخ لوبیا (بھگویا ہوا) 1 کپ
تیار مصالحہ
مکھن 6 کھانے کے چمچ
سوکھی میتھی 1 چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
کریم 1/2 کپ

ترکیب ۔۔۔۔۔

1 . مصالحہ بنانے کے لئے پہلے سے گرم برتن میں دیسی گھی اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر چند سیکنڈ تک پکائیں۔

2 . اب اس میں لال مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ پھر اس میں ٹماٹر پیوری اور نمک ڈال کر تیل الگ ہونے تک پکائیں۔

3 . دال مکھنی بنانے کے لئے ایک برتن میں پانی گرم کرکے اس میں دال ماش اور سرخ لوبیا ڈال کر تیس سے پنتیس منٹ درمیانی آنچ پر پکائیں اور جھاگ اتار دیں۔

4 . اب اسے پکاتے وقت اچھی طرح میش کر لیں۔پھر اس میں تیار مصالحہ ڈال کر ہلکی آنچ پر تیس منٹ تک پکائیں۔

5 . پھر اس میں مکھن ڈال کر مکھن پگھلنے تک پکائیں۔ اب اس میں سوکھی میتھی اورگرم مصالحہ پاؤڈر ڈال کر ایک منٹ تک پکائیں۔

6 . اب اس میں کریم ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔.
.
.
.
.

1 year ago | [YT] | 1

Smart and intelligence work for women

السلام علیکم ڈیئر ممبرز
شام بخیر
چکن موموز

چکن کا قیمہ لے کہ اسمیں کٹا پیاز ہری مرچ سویا ساس نمک اور ذرا سی کٹی لال مرچ شامل کر کہ میرینیٹ ہونے کو رکھ دیں

ڈو بنانے کے لیے
میدہ میں ذرا سا نمک ذرا سا تیل ڈال کہ مسلیں پھر قدرے سخت سی ڈو بنا لیں۔ نہ بہت نرم نہ بہت سخت۔
پندرہ منٹ ڈو کو ارام کرنے دیں پھر دوبارہ گوندھ کہ پیڑے کر لیں۔ ایک پیڑے کو باریک بیلیں جتنا بھی باریک ہو پائے
پھر کسی کٹر یا گلاس کے ڈھکن سے گول گول سلائس کر لیں اب ایک ٹکڑا اٹھائیں اس میں چکن کی فلنگ کر کہ اسکو فولڈ کر دیں۔ سب اسی طرح بنا لیں

اسکو سٹیم کرتے ہیں۔
گھر میں سٹیمر نہ ہو تو کوئی بھی دیگچی لے کہ اس میں دو گلاس پانی ڈالیں اس پہ کوئی سٹینڈ رکھیں اس پہ کوئی جالی دار پلیٹ رکھیں ( اس پہ پہلے برش سے اچھی طرح آئل لگا لیں) اب موموز کو اس پلیٹ پہ رکھ کہ ڈھکن دے دیں دس سے پندرہ منٹ سٹیم ہونے دیں۔ سٹیم ہونے کی نشانی یہ ہے کہ یہ ہلکے سے چمکیلے ہو جائیں گے 🤣🤣🤣

ڈپ ساس
اس ڈش کی سب سے مزیدار چیز یہ ہے
میرے خیال میں
ایک ٹی سپون ائل میں ایک لہسن کا جوا کدوکش کر کہ ساتے کریں پھر دو چمچ سرکہ دو چمچ سویا ساس دو چمچ چلی ساس دو چمچ ٹماٹو کیچپ ایک چائے کا چمچ براؤن شوگر ایک چائے کا چمچ سفید تل ڈال کہ پکائیں کہ ہلکی سی گاڑھی ہو جائے۔

موموز کو ڈبو ڈبو کہ کھائیں۔مزہ آ جائے گا ان شاءاللہ

1 year ago | [YT] | 3

Smart and intelligence work for women

اچار گوشت (چکن) بنانے کا مستند طریقہ:

**اجزاء:**
- چکن: 1 کلو (بون لیس یا بون اِن)
- دہی: 1 کپ
- پیاز: 2 عدد (باریک کٹی ہوئی)
- ٹماٹر: 2 عدد (باریک کٹے ہوئے)
- ہری مرچ: 4-5 عدد (باریک کٹی ہوئی)
- لہسن ادرک کا پیسٹ: 2 کھانے کے چمچ
- ہلدی پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ
- لال مرچ پاؤڈر: 1 کھانے کا چمچ
- زیرہ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ
- دھنیا پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ
- نمک: حسب ذائقہ
- تیل: 1/2 کپ
- کلونجی: 1 چائے کا چمچ
- میتھی دانہ: 1/2 چائے کا چمچ
- سونف: 1 چائے کا چمچ
- رائی: 1 چائے کا چمچ
- لیموں کا رس: 2 کھانے کے چمچ
- ہرا دھنیا: باریک کٹا ہوا (سجانے کے لئے)

**ترکیب:**
1. ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اور اس میں کلونجی، میتھی دانہ، سونف اور رائی ڈال کر چٹخنے دیں۔
2. اس میں پیاز ڈال کر سنہری براؤن ہونے تک بھونیں۔
3. پھر لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر مزید بھونیں۔
4. اس کے بعد ٹماٹر، ہلدی، لال مرچ پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور مصالحہ بھونیں۔
5. جب تیل مصالحہ سے الگ ہونے لگے تو اس میں چکن کے ٹکڑے ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور چکن کو پکنے دیں۔
6. جب چکن گلنے لگے تو اس میں دہی ڈال کر مکس کریں اور درمیانی آنچ پر پکنے دیں۔
7. چکن جب اچھی طرح پک جائے اور تیل الگ ہونے لگے تو اس میں ہری مرچ اور لیموں کا رس ڈال کر مکس کریں۔
8. آخر میں ہرا دھنیا ڈال کر چولہا بند کر دیں۔

مزیدار پاکستانی اچار گوشت (چکن) تیار ہے۔ گرم گرم روٹی یا نان کے ساتھ سرو کریں۔

1 year ago | [YT] | 5

Smart and intelligence work for women

# کراچی بریانی

**اجزاء:**
- چکن (بغیر ہڈی) – 1 کلو
- باسمتی چاول – 1/2 کلو
- پیاز – 4 عدد (باریک کٹی ہوئی)
- ٹماٹر – 3 عدد (باریک کٹے ہوئے)
- دہی – 1 کپ
- ادرک لہسن کا پیسٹ – 2 چمچ
- ہری مرچ – 6-8 عدد (باریک کٹی ہوئی)
- ہرا دھنیا – 1 کپ (باریک کٹا ہوا)
- پودینہ – 1/2 کپ (باریک کٹا ہوا)
- لیموں کا رس – 4 چمچ
- زردے کا رنگ – 1/2 چمچ (پانی میں گھولا ہوا)
- نمک – حسب ذائقہ
- لال مرچ پاؤڈر – 2 چمچ
- دھنیا پاؤڈر – 2 چمچ
- زیرہ پاؤڈر – 1 چمچ
- گرم مصالحہ پاؤڈر – 1 چمچ
- تیل – 1 کپ
- دیسی گھی – 1/2 کپ
- ثابت گرم مصالحہ (دار چینی، لونگ، بڑی الائچی، چھوٹی الائچی) – 1 چمچ
- پانی – چاول اُبالنے کے لئے

**ترکیب:**

1. **چکن کی تیاری:**
- چکن کے ٹکڑوں کو دھو کر صاف کرلیں۔
- ایک بڑے برتن میں تیل گرم کریں اور اس میں پیاز ڈال کر سنہری کریں۔
- اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر 2-3 منٹ بھونیں۔
- پھر چکن ڈال کر اچھی طرح بھونیں یہاں تک کہ چکن کا رنگ تبدیل ہوجائے۔

2. **مصالحہ تیار کریں:**
- چکن میں ٹماٹر، دہی، نمک، لال مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، اور گرم مصالحہ پاؤڈر ڈال کر مکس کریں۔
- ہری مرچ، ہرا دھنیا، اور پودینہ ڈال کر مکس کریں۔
- اس مصالحے کو دھیمی آنچ پر 15-20 منٹ تک پکائیں تاکہ چکن گل جائے اور مصالحہ گاڑھا ہو جائے۔

3. **چاول کی تیاری:**
- ایک بڑے برتن میں پانی گرم کریں اور اس میں نمک اور ثابت گرم مصالحہ ڈال کر اُبال لیں۔
- جب پانی اُبلنے لگے تو اس میں چاول ڈال دیں اور چاول کو 70-80 فیصد تک پکائیں۔
- چاول کو چھان کر پانی نکال دیں۔

4. **بریانی کی تہہ لگانا:**
- ایک بڑے برتن میں چکن کا مصالحہ نیچے تہہ لگا دیں۔
- اس کے اوپر اُبلے ہوئے چاولوں کی تہہ لگائیں۔
- دیسی گھی، زردے کا رنگ، اور لیموں کا رس اوپر ڈالیں۔

5. **دم دینا:**
- برتن کو ڈھک کر دھیمی آنچ پر 15-20 منٹ تک دم پر رکھیں۔
- چیک کریں کہ بریانی کی خوشبو آنے لگے اور چاول اور چکن اچھی طرح مکس ہو جائیں۔

6. **پیش کریں:**
- کراچی بریانی تیار ہے۔
- گرم گرم بریانی کو رائتہ، سلاد اور چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

مزیدار کراچی بریانی کا لطف اٹھائیں!

1 year ago | [YT] | 2

Smart and intelligence work for women

عورت کوئی بےخبر نہیں ہوتی ہے ۔۔۔

اس کو معلوم ہے کہ،
اس کا سینہ کھلا ہوا ہے

اس کو معلوم ہے کہ،
اس کی چاک اتنی اونچی ہے کہ اٹھنے بیٹھنے میں اس کی کمر کی سائیڈ نظر آجاتی ہے

اس کو معلوم ہے کہ،
اس کا دوپٹہ اس کے سینے کو ڈھانپ نہیں رہا

اس کو معلوم ہے کہ،
اس کے کپڑے دھوپ میں ٹرانسپیرنٹ ہوگئے ہیں

اس کو معلوم ہے کہ،
پسینے کی وجہ سے اس کے کپڑے اس کے جسم سے چپک رہے ہیں

اس کو معلوم ہے کہ،
اس کا تنگ کُرتا اس کے جسم کے سارے خد و خال نمایاں کر رہا ہے

اس کو معلوم ہے کہ،
اس کے سلیولیس بازوؤں نے اس کے بازو کو ننگا کر دیا ہے

اس کو معلوم ہے کہ،
اس کے پیچھے کی طرف کا گلا اتنا بڑا ہے کہ آدھی کمر ننگی ہوئی وی ہے

اس کو معلوم ہے کہ،
اس کے کندھوں سے اس کے برا کا اسٹریپ ہر وقت نظر آتا ہے

اس کو معلوم ہے کہ،
اس کے کُرتے کا دامن اتنا چھوٹا ہے کہ بیٹھتے ہوئے اُس کی رانوں کو ڈھانپ بھی نہیں سکتا

اس کو معلوم ہے کہ،
اس کے چہرے کا میک اپ سب کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے

اس کو معلوم ہے کہ،
اس کا پرفیوم ہر راہ چلتے شخص کو پلٹنے کے لیے مجبور کر رہا ہے۔

خواتین کو معلوم ہے ... ان کو سب کچھ معلوم ہوتا ہے

تو پھر کیوں یہ سب وہ کر رہی ہیں؟

ایک سنجیدہ سوال.. جواب تمیز کے دائرے میں دیں..

1 year ago | [YT] | 3

Smart and intelligence work for women

"عمر کے عدد کا کوئی معنی نہیں ہوتا. ہم حالات کے مطابق بڑے یا چھوٹے ہوتے ہیں.. جن سے محبت کرتے ہیں ان کے ساتھ بچے بن جاتے ہیں... جن کے ساتھ مانوس ہوتے ہیں ان کے ساتھ جوان محسوس کرتے ہیں اور جب دنیا سے تنگ آ جائیں تو بوڑھے بن جاتے ہیں.
کسی کی عمر سے اس کا اندازہ مت لگائیں
ہم حالات، سفر، جدا ہونے اور دوری کے ساتھ بڑے ہوتے ہیں.
کچھ چیزیں ہماری عقل کو بڑھا دیتی ہیں اور کچھ ہمارے دِلوں کو بوڑھا کر دیتی ہیں..."

1 year ago | [YT] | 6