Welcome to Mohammad Zaid JH (@dr.zaidjamiahamdard)!
This channel is a platform for motivation, deep analysis, and intellectual discussions. Here, we explore:
✅ Motivational speeches to inspire and empower
✅ Critical analysis of important social and intellectual topics
✅ Academic knowledge to enhance learning and perspective
✅ Interviews with legends who have shaped thought and history
✅ Reactions to scholars' videos, offering insights and critique
✅ Speeches on diverse topics, from personal growth to global issues
Join us in this journey of knowledge, motivation, and meaningful conversations. Subscribe now and be part of the change!
Dr. ZAID HAMDARD
4 months ago | [YT] | 1
View 0 replies
Dr. ZAID HAMDARD
Alhamdulillah!
I'm pleased to share that my latest Urdu article titled
"Maholiati Tahaffuz: Aalmi Youm-e-Maholiyat par Infiradi o Ijtimai Zimmedariyan"
has been published in Zameeni Sach on 30 May 2025.
📌 Key Highlights: ▪️ Environmental pollution and Delhi’s ecological crisis
▪️ The importance of plantation (shajarkari)
▪️ Islamic perspectives on environmental ethics
▪️ Youth responsibility in sustainable living
This article is a humble contribution towards raising environmental awareness and promoting an ethically-driven, eco-conscious lifestyle rooted in faith, education, and civic duty.
✍️ Muhammad Zaid Qasmi
Student | School of Unani Medical Education & Research
Jamia Hamdard, New Delhi
8 months ago | [YT] | 3
View 0 replies
Dr. ZAID HAMDARD
Alhamdulillah!
Published my new article "Nayi Naslon Ki Zehni Tabahi" in Mumbai Urdu News.
Shukr guzari ke sath, aap sab ki duaaon ka talabgaar hoon.
✍️ Muhammad Zaid Qasmi
Student | Jamia Hamdard
#MumbaiUrduNews #Published #NewArticle #NayiNaslain #MentalHealth
#JamiaHamdard #UrduWriters #StudentVoice #ZehniTabahi #IlmAurAagahi
#UnaniStudent #YouthAwareness #SocialIssues #UrduLiterature
8 months ago (edited) | [YT] | 4
View 0 replies
Dr. ZAID HAMDARD
Alhamdulillah!
Mera mazmoon "Pani: Ek Ilahi Atiya, Sciencey Haqiqat aur Samaji Amanat"
Roznama Zameeni Sach (Lucknow) mein shaya hua.
Duaon ka talabgaar.
✍️ Muhammad Zaid Qasmi
#PaniZindagiHai #Alhamdulillah #ZameeniSach #JamiaHamdard #UnaniTibb
#WaterCrisis #IslamicPerspective #EnvironmentAwareness #PaniBachao #StudentWriter
پانی: ایک الٰہی عطیہ، سائنسی حقیقت اور سماجی امانت
از: محمد زید قاسمی، سٹوڈنٹ، اسکول آف یونانی میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ، جامعہ ہمدرد، نئی دہلی
زندگی کی بقا و ارتقا کا دار و مدار جن عناصر پر ہے، ان میں پانی کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک عظیم اور لاثانی نعمت پانی ہے، جو نہ صرف انسان بلکہ تمام جانداروں کی بقا و حیات کے لیے ناگزیر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قرآنِ کریم میں ارشادِ ربانی ہے:
"اور ہم نے پانی سے ہر چیز کو زندہ کیا، تو کیا یہ لوگ پھر بھی ایمان نہیں لاتے؟"
(سورۃ الأنبیاء: ۳۰)
اسی اہمیت کے پیشِ نظر قرآنِ کریم میں پانی کا تذکرہ 63 مقامات پر کیا گیا ہے۔ ایک اور مقام پر فرمایا گیا:
"اور ہم نے ہوائیں بھیجیں جو بادل اٹھاتی ہیں، پھر ہم نے آسمان سے پانی برسایا اور وہ تمہیں پلایا، حالانکہ تم اس کے خزانے نہیں رکھتے۔"
(سورۃ الحجر: ۲۲)
یہ اللہ کی قدرت ہی ہے کہ پانی کو پینے کے قابل بنایا۔ اگر یہ نمکین یا کڑوا ہوتا، تو اس کا استعمال ناممکن ہو جاتا۔
پانی اور انسانی صحت
اب سوال یہ ہے کہ روزانہ ہمیں کتنا پانی پینا چاہیے؟ ایک طرف جہاں کم پانی پینا صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے، وہیں بہت زیادہ پانی کا استعمال بھی مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔
ہمارے جسم کے کُل وزن کا تقریباً 60 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ ہمارے خلیوں، اعضا، خون اور دیگر جسمانی نظاموں میں پایا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق مردوں کو روزانہ تقریباً 3 لیٹر اور خواتین کو 2 لیٹر پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم ہر فرد کی جسمانی کیفیت، موسم، اور جسمانی سرگرمیوں کے لحاظ سے یہ مقدار مختلف ہو سکتی ہے۔
کبھی کبھی کچھ افراد ضرورت سے زیادہ پانی پی لیتے ہیں، جو کہ ہائپونیٹریمیا (پانی کا نشہ) جیسی خطرناک کیفیت کا باعث بن سکتا ہے، جس میں خون میں سوڈیم کی سطح حد سے کم ہو جاتی ہے۔
پیاس جسم کا قدرتی اشارہ ہے کہ اسے پانی درکار ہے۔ پانی صرف ایک سیال نہیں، بلکہ ایک مکمل غذا بھی ہے۔ ہمیں نہ صرف اسے اللہ کی نعمت سمجھنا چاہیے بلکہ اس کی حفاظت کو بھی اپنی ذمے داری سمجھنا چاہیے۔
---
اسلامی تعلیمات کی روشنی میں پانی کا استعمال
ایک موقع پر حضرت سعد بن ابی وقاصؓ وضو کر رہے تھے کہ رسول اللہ ﷺ وہاں سے گزرے۔ آپ ﷺ نے دیکھا کہ حضرت سعدؓ پانی کا زیادہ استعمال کر رہے ہیں تو فرمایا:
"اے سعد! اسراف نہ کرو۔"
حضرت سعدؓ نے عرض کیا:
"یا رسول اللہ! کیا وضو میں بھی اسراف ہوتا ہے؟"
آپ ﷺ نے فرمایا:
"ہاں، اگرچہ تم بہتی ہوئی نہر کے کنارے ہی کیوں نہ ہو۔"
(مسند احمد: 609)
یہ حدیث ہمیں سکھاتی ہے کہ اسلام میں ہر عمل میں اعتدال مطلوب ہے، حتیٰ کہ عبادت جیسے پاکیزہ عمل میں بھی وسائل کا ضیاع ناپسندیدہ ہے۔
موجودہ صورتِ حال اور ہماری ذمے داری
آج دہلی جیسے بڑے شہر میں پانی کی قلت ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے۔ کئی علاقوں میں تین تین دن بعد پانی آتا ہے، اور وہ بھی محدود مقدار میں۔ عوامی نمائندے پانی کی فراہمی کی وقتی اطلاع دیتے ہیں، لیکن یہ عارضی تدابیر مستقل حل نہیں ہو سکتیں۔
ایک زرعی ملک ہونے کے ناطے ہمیں پانی کی قدر کرنی چاہیے، کیونکہ پانی کی کمی نہ صرف شہری زندگی بلکہ معیشت، زراعت اور صحت عامہ پر بھی تباہ کن اثرات ڈال سکتی ہے۔
پانی کی آلودگی بھی ایک خطرناک مسئلہ ہے۔ ناقص نکاسی، گندے پانی کا دریاؤں میں اخراج، اور عوامی لاپروائی نے صاف پانی کو ناپید کر دیا ہے۔ آلودہ پانی مختلف بیماریوں کا سبب بنتا ہے، جن سے بچاؤ صرف صفائی، بیداری، اور شعوری عمل سے ممکن ہے۔
اسلام ہمیں سکھاتا ہے کہ پانی کو ضائع نہ کیا جائے، اسے پاک رکھا جائے، اور اس کے استعمال میں میانہ روی اختیار کی جائے۔ یہ صرف دینی فریضہ ہی نہیں بلکہ سائنسی اور سماجی ذمے داری بھی ہے۔
سائنسی زاویۂ نظر
پانی زمین کا سب سے قیمتی قدرتی وسیلہ ہے۔ اس کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ ایک عالمی محلل (Universal Solvent) ہے، جو بے شمار اجزاء کو اپنے اندر حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پانی کی تینوں حالتیں—ٹھوس، مائع، اور گیس—فطرت میں موجود ہیں، جو قدرتی چکر (Water Cycle) کے ذریعے زندگی کی روانی برقرار رکھتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پانی درختوں کی ہریالی، زمین کی زرخیزی، انسانی توانائی، اور موسمی نظام کا بنیادی ستون ہے۔
اگر ہم چاہتے ہیں کہ آنے والی نسلیں ایک محفوظ، صحت مند اور بیدار معاشرے میں زندگی گزاریں، تو ہمیں پانی کی اہمیت کو سمجھ کر اس کا تحفظ کرنا ہوگا۔
آئیے!
پانی کو ایک
الٰہی عطیہ،
سائنسی نعمت،
اور سماجی امانت سمجھ کر اس کی حفاظت کو اپنی فرداً فرداً ذمے داری بنائیں
8 months ago | [YT] | 2
View 0 replies
Dr. ZAID HAMDARD
Published my new article "Nayi Naslon Ki Zehni Tabahi" in Roznama Inkishaaf Urdu on April 27, 2025.
Your feedback would mean a lot.
9 months ago | [YT] | 1
View 0 replies
Dr. ZAID HAMDARD
نئی نسلوں کی ذہنی تباہی: ایک شیطانی حکمتِ عملی
از: محمد زید قاسمی
اسکول آف یونانی میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، جامعہ ہمدرد، نئی دہلی
دنیا کی تاریخ ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ کسی بھی قوم کی ترقی یا زوال کا انحصار اس کی نوجوان نسل پر ہوتا ہے۔ اگر نوجوان بیدار، بااخلاق اور صاحبِ فکر ہوں تو وہ قوم بلندیاں چھو لیتی ہے، اور اگر یہی نسل گمراہی، کاہلی اور بے مقصدی کا شکار ہو جائے تو قومیں مٹ جایا کرتی ہیں۔
آج کے دور میں نئی نسل کے ذہنوں پر جو خاموش مگر خطرناک حملے ہو رہے ہیں، وہ محض اتفاق نہیں بلکہ ایک منظم اور شیطانی حکمتِ عملی کا نتیجہ ہیں۔ یہ وہ حکمتِ عملی ہے جو نوجوانوں کو ان کی اصل پہچان، فطری توانائی اور روحانی قوت سے کاٹ کر ایک گمراہ، بے مقصد اور مادی زندگی کی طرف دھکیل رہی ہے۔
فوری خوشی کی لت
شیطان نوجوانوں کو صبر، جدوجہد اور محنت جیسے اوصاف سے دور کرتا ہے اور انہیں سوشل میڈیا، فحش مواد، فاسٹ فوڈ، اور حد سے زیادہ تفریح کی لت میں ڈال دیتا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ نوجوان زندگی کے اصل مقصد کو بھول کر لمحاتی لذتوں میں الجھ جائیں، اور ان کے اندر سنجیدہ سوچ، قوتِ ارادہ اور خود اعتمادی کا فقدان پیدا ہو جائے۔
تنقیدی سوچ کا خاتمہ
تعلیم کا مقصد جہاں سوال اُٹھانا، سچ تلاش کرنا، اور تجزیہ کرنا ہونا چاہیے، وہاں آج کے تعلیمی نظام میں صرف رٹا بازی، یک طرفہ بیانیہ، اور ذہنی جمود کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ نتیجتاً نوجوان صرف وہی بات مانتے ہیں جو انہیں بتائی جاتی ہے، بغیر سوچے سمجھے۔
اخلاقی اقدار کی پامالی
جب نیکی کو دقیانوسیت اور گناہ کو فیشن کے طور پر پیش کیا جائے، تو اخلاقیات کا خاتمہ یقینی ہے۔ آج کے میڈیا اور سوشل نیٹ ورکس پر وہ کردار مقبول ہوتے ہیں جو بے شرمی، خود غرضی اور جھوٹ کو کامیابی کی کنجی بنا کر دکھاتے ہیں۔ ایسے میں شرم و حیا جیسے الفاظ اجنبی بن جاتے ہیں۔
خاندانی نظام پر حملہ
خاندان ایک مضبوط معاشرتی اکائی ہے، جو نوجوانوں کو تحفظ، رہنمائی اور محبت فراہم کرتی ہے۔ شیطانی چالوں میں والدین اور اولاد کے درمیان اعتماد کو توڑنا شامل ہے۔ آج کل نوجوانوں کو یہ سکھایا جا رہا ہے کہ ماں باپ کی بات ماننا پسماندگی ہے، اور ان کی آزادی کا مطلب ہر رشتہ اور ضابطہ توڑ دینا ہے۔
غلط رول ماڈلز کی پرستش
نوجوانوں کو وہ چہرے رول ماڈل کے طور پر دکھائے جا رہے ہیں جو صرف ظاہری کامیابی، دولت، اور شہرت کی علامت ہیں۔ علم، دیانت، قربانی اور سچائی جیسے اوصاف رکھنے والے لوگ پسِ منظر میں چلے گئے ہیں۔
دین اور روایت کا مذاق
مذہب کو براہِ راست نہیں بلکہ طنز، لطیفوں اور فلمی کرداروں کے ذریعے دقیانوس اور فضول بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ نوجوانوں کے دل میں دین کے لیے وقار کی جگہ شک، بیزاری اور فاصلہ پیدا کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں ان کے اندر روحانی خلا بڑھتا جا رہا ہے۔
شناخت کا بحران
ایک اور گہرا حملہ نوجوانوں کی شناخت پر کیا جا رہا ہے۔ ان کے ذہنوں میں یہ سوال بٹھا دیا گیا ہے کہ وہ کون ہیں؟ ان کی قدریں کیا ہیں؟ ان کی جنس، ان کا نظریہ، ان کا مقصد سب کچھ مشکوک بنا دیا گیا ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ نوجوان اپنے وجود سے بے یقینی کا شکار ہو گئے ہیں۔
بے حسی اور تشدد کا فروغ
میڈیا، موسیقی اور ویڈیو گیمز کے ذریعے ان کے دل اتنے سخت کر دیے گئے ہیں کہ ظلم، ناانصافی اور انسانوں کی تکلیف پر کوئی رد عمل باقی نہیں رہا۔ انصاف، ہمدردی، اور انسانیت جیسے الفاظ اب محض کتابی باتیں بن گئے ہیں۔
---
نتیجہ
یہ سب حملے ظاہری نہیں، بلکہ ذہنی، اخلاقی اور روحانی ہیں—اور یہی سب سے زیادہ خطرناک ہوتے ہیں۔ اگر ہم نے ان چالوں کو پہچان کر ان کے خلاف بروقت جدوجہد نہ کی، تو آنے والے وقت میں ایک ایسی نسل پروان چڑھے گی جو نہ اپنے آپ کو سمجھے گی، نہ دین کو، نہ خاندان کو، اور نہ ہی انسانیت کو۔
اب وقت آ گیا ہے کہ ہم تعلیم کو دوبارہ مقصد سے جوڑیں، اخلاقیات کو زندگی کا حصہ بنائیں، ایمان کو مضبوط کریں، اور خاندانی رشتوں کی اہمیت نوجوانوں کو سمجھائیں۔ یہی وہ روشنی ہے جو اس تاریکی کو ختم کر سکتی ہے۔
9 months ago | [YT] | 1
View 0 replies
Dr. ZAID HAMDARD
उर्दू – मोहब्बत की ज़बान, भारत की शान"
हम सुप्रीम कोर्ट के उस ऐतिहासिक फ़ैसले का दिल से स्वागत करते हैं जिसमें कहा गया कि "उर्दू भारत की गंगा-जमुनी तहज़ीब का सबसे बेहतरीन नमूना है।"
उर्दू कोई विदेशी ज़बान नहीं, बल्कि इसी मिट्टी की पैदाइश है—यह हमारे अदब, संस्कृति और साझी विरासत की आवाज़ है।
उर्दू और हिंदी—दोनों बहनें हैं, दोनों का रिश्ता खून से नहीं, दिल से है।
چند اشعار جو اردو کی خوبصورتی اور اس کے ہندوستانی ہونے کا ثبوت ہیں:
آج بھی پریمؔ کے اور کرشنؔ کے افسانے ہیں،
آج بھی وقت کی جمہوری زباں ہے اردو۔
شستہ زباں، شگفتہ بیاں، ہونٹھ گلفشاں،
ساری ہیں تجھ میں خوبیاں اردو زبان کی۔
سگی بہنوں کا جو رشتہ ہے اردو اور ہندی میں،
کہیں دنیا کی دو زندہ زبانوں میں نہیں ملتا۔
بات کرنے کا حسیں طور طریقہ سیکھا،
ہم نے اردو کے بہانے سے سلیقہ سیکھا۔
وہ اردو کا مسافر ہے یہی پہچان ہے اس کی،
جدھر سے بھی گزرتا ہے سلیقہ چھوڑ جاتا ہے۔
और अंत में:
हिंदी में और उर्दू में फ़र्क़ है तो इतना,
वो ख़्वाब देखते हैं, हम देखते हैं "सपना"।
उर्दू हमारी तहज़ीब का गुलदस्ता है, जिसमें मोहब्बत की खुशबू, अदब की मिठास और इंसानियत की ज़बान है।
आइए, इस विरासत को सलाम करें और आने वाली नस्लों तक इसे फ़ख्र से पहुँचाएँ।
#SupremeCourt #UrduZaban #GangaJamuniTehzeeb #HindiUrduUnity #IndianCulture #Adab #SanskritiKaSafar #ZabaanKiTaqdeer
9 months ago | [YT] | 1
View 0 replies
Dr. ZAID HAMDARD
1 year ago | [YT] | 0
View 0 replies
Dr. ZAID HAMDARD
आयुष छात्रों बीयूएमएस, बीएचएमएस, बीएएमएस (BUMS,BHMS,BAMS) ने नेक्स्ट एग्जाम( next exam) के खिलाफ जंतर-मंतर पर आवाज उठाई
1 year ago | [YT] | 0
View 0 replies
Dr. ZAID HAMDARD
💧💧پانی – لازمۂ حیات اور عظیم عطیہ ربانی💧💧
پانی ، یہ اللہ عزوجل کا عظیم عطیہ ہے ، اس کی عمومی ضرو رت کے پیش نظر اللہ عزوجل نے اس کا فیضان بھی بندوں پر بے پایاں فرمایاہے ، یہ نہ صرف انسان کی ضرورت ہے ؛ بلکہ کی ہر شئے کی بقا اور حیات کا راز بھی اسی بیش قیمت نعمت پر موقوف ہے ، پانی کی قدر واہمیت کو بتلانے کے لیے اللہ عزوجل کے اس ارشاد کی جانب رہنمائی اور اس کے پیغام کی جانب اشارہ ہی کافی ہے ۔ارشاد باری عزوجل ہے :’’ اور ہم نے پانی سے ہرچیز کو زندہ کیا تو کیا یہ لوگ پھر بھی ایمان نہیں لاتے‘‘(سورۃ الأنبیاء: ۳۰)پانی کی اسی اہمیت وافادیت اور زندگی اور حیات کے بقا میں اس کے کردار کی وجہ سے اللہ عزوجل نے اس کا تذکرہ قرآن کریم میں ۶۳ مرتبہ فرمایا ہے
اور اللہ نے ہر چلنے پھرنے والے (جاندار) کی پیدائش (کی کیمیائی ابتداء) پانی سے فرمائی، پھر ان میں سے بعض وہ ہوئے جو اپنے پیٹ کے بل چلتے ہیں اور ان میں سے بعض وہ ہوئے جو دو پاؤں پر چلتے ہیں، اور ان میں سے بعض وہ ہوئے جو چار (پیروں) پر چلتے ہیں، اللہ جو چاہتا ہے پیدا فرماتا رہتا ہے، بیشک اللہ ہر چیز پر بڑا قادر ہے
(پارہ 18النُّوْرنمبر 24 : آیت نمبر 45)
تو خلاصہ یہ ہے کہ پانی ہماری زندگی کا ایک لازمی حصہ ہے اور اس کی اہمیت کسی بھی دوسری چیز سے کم نہیں ہے۔ یہ نہ صرف ہماری پیاس بجھاتا ہے بلکہ ہمارے جسم کو صاف کرتا ہے، زہریلے مادوں کو نکالتا ہے اور ہماری صحت کو بحال کرتا ہے۔ روزانہ کافی مقدار میں پانی پینا ہماری جلد کو خوبصورت بناتا ہے، جسم کو توانائی دیتا ہے اور ہمیں مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ آئیے، آج سے ہی اپنے پانی کے استعمال پر توجہ دیں اور صحت مند زندگی کی طرف قدم بڑھائیں! 💧🌿
@HealthCareTips
1 year ago (edited) | [YT] | 3
View 0 replies
Load more