(Welcome to Thousand Hopes)

Our channel is full of informative videos, we upload short clips of action, adventure and historical series on a daily basis. The content used in these videos falls under fair use, and all rights belong to their respective owners.

Subscribe and enjoy our content.

Thank you very much for visiting our channel


Thousand Hopes

شتر مرغ سینگوں کی تلاش میں نکلا مگر جب واپس آیا تو اس کے دونوں کان بھی غائب تھے 😁😁
Video will be uploaded today 6pm 👇👇

https://youtu.be/1nltX94WG4M?si=pDfNq...

31 minutes ago | [YT] | 25

Thousand Hopes

تاج الدین ابو سعید بوری (One Man Army) 💪⚔️🔥

3 days ago (edited) | [YT] | 2,268

Thousand Hopes

صلیبی فوج کے وہ جنگجو جن کی کہانی یروشلم کے ایک خیراتی ہسپتال سے شروع ہوتی ہے۔ جن کا کام مریضوں کا علاج تھا۔ لیکن بعد میں وہ ایک طاقتور فوجی تنظیم بنتی ہے اور صلیبی جنگوں کی اہم کہانی بن جاتی ہے۔ اس تنظیم کا نام کیا تھا اور آج یہ کس نام سے مشہور ہے۔ اگر آپ کو جواب آتا ہے تو کمنٹ میں بتاۓ۔ نہیں تو نیچھے لنک پر کلک کرکے ویڈیو ملاحظہ فرمائیں 👇👇👇
youtube.com/shorts/BbbLTrOf4i...

1 week ago (edited) | [YT] | 298

Thousand Hopes

Janam Qurban ❣️
youtube.com/shorts/vrkJ4IeK79...

2 weeks ago | [YT] | 4,257

Thousand Hopes

سلطان صلاح الدین ایوبی کی عجیب و غریب ترکیب ::::::👇👇👇
youtube.com/shorts/9hPlsCNEQF...

جبلہ کے راستے میں مرقبہ شہر پہلا پڑاؤ تھا جسے فرنگی مسلمانوں کے خوف سے خالی کر چکے تھے۔ سلطان نے یہاں ایک دن قیام کے بعد آگے کوچ کیا۔ اب راستہ سمندر کے ساتھ ساتھ بلند اور دشوار گزار پہاڑیوں کے درمیان سے گزر رہا تھا۔ یہاں ایک اونچے ٹیلے پر نائٹ ہاسپٹلرز (اسبتاریہ) کا ایک مضبوط قلعہ تھا جسے مرقب کہا جاتا تھا۔
جبلہ جانے والی سڑک اس ٹیلے کے بالکل پاس سے گزرتی تھی۔ سڑک کی ایک جانب یہ ٹیلہ تھا اور دوسری جانب سمندر کی سرکش لہریں ٹھاٹھیں مارتی تھیں۔ یہاں سڑک اتنی تنگ تھی کہ ایک وقت میں صرف ایک سوار گزرسکتا تھا۔
جب سلطان کی فوج یہاں پہنچی تو اسے بڑی خطرناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ دائیں طرف ٹیلے کی بلندی پر صلیبی مورچہ زن تھے اور بائیں طرف سرکش سمندر ۔ کترا کر گزرنے یا متبادل راستہ اختیار کرنے کی کوئی گنجائش نہیں تھی۔ ٹیلے کے سامنے سے گزرنے والے ہر سوار کا عیسائی نشانہ بازوں کی زد میں آنا یقینی تھا۔ مگر مصیبت صرف یہی نہیں تھی۔ مسلمانوں کی قوت ایمانی اور حکمت و تدبیر کا ایک اور امتحان بھی سامنے تھا۔ چند ماہ قبیل سسلی کے عیسائی حکمران نے ساحل شام پر آباد نصرانیوں کی مدد کے لیے ساٹھ جنگی کشتیوں کی بھاری کمک روانہ کردی تھی جو مارگریٹ نامی ایک کمانڈر کی قیادت میں تھیں۔
ان میں سے ہر کشتی ایک قلعے یا ایک شہر کی حفاظت کے لیے کافی تھی۔ یہ کل دس ہزار سپاہی تھے جو پہلے صور پہنچے تھے مگر پھر طرابلس کو زیادہ خطرے کی زد میں محسوس کر کے وہاں چلے گئے تھے۔ پھر جب سلطان کی اس طرف آمد کا سنا تو یہ بیڑا سمندر کے اس حصے کی جانب چلا آیا جہاں سے سلطان کی فوج کا گزر متوقع تھا۔ اب یہ بحری فوج قلعہ مرقب کے سامنے ساحل سمندر پر چوکس کھڑی تھی۔
سلطان کو آگے بڑھنے کے لیے اپنے ہر سپاہی کو نصرانیوں کے بری مورچے اور بحری فوج کے سامنے سے گزارنا تھا۔ چوں کہ سلطان کے پاس اس وقت بحری فوج نہیں تھی اس لیے اس بحری بیڑے سے لڑنا ممکن نہ تھا۔
دوسری طرف مرقب کا قلعہ اتنا ہیبت ناک اور مضبوط تھا کہ اس پر قبضہ کرنا مہینوں کا کام تھا۔ مگر سلطان کو تو جلد از جلد جبلہ پہنچتا تھا تا کہ قاضی منصور کی مدد سے اس پر قبضہ کیا جائے ۔
راستے میں رکنا اور الجھتا ان کے لیے نقصان دہ تھا۔ اس لیے موت کی اس گھائی سے گزرنے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا؟
مگر فوج کو بچا کر یہ کام کیسے کیا جاتا ؟ قوت سے زیادہ عقل و تدبیر اور حکمت و بصیرت کی جنگ کا موقع تھا۔ آخر کار سلطان اور ان کے رفقاء نے خاصی سوچ بچار کے بعد اس مشکل کا ایک نہایت حیرت انگیز حل نکال لیا اور اس کے مطابق نہایت تیزی سے اس تنگ راستے کو محفوظ بنانے کا کام شروع کرا دیا۔ زیادہ خطرہ بائیں جانب سے تھا جو سمندر کے ساتھ لگتی تھی۔ سلطان نے یہاں لکڑی کے بڑے بڑے تختوں سے ایک قد آدم دیوار چنادی ۔ یہ تختے طاریقات کہلاتے تھے اور ضرورت پڑنے پر انہیں نہایت تیزی کے ساتھ کھڑا کر کے حفاظتی دیوار بنائی جاسکتی تھی۔ طاریقات کے علاوہ "جندیات" بھی استعمال کی گئیں۔ یہ بڑی بڑی بھاری ڈھالیں تھیں جو پورے انسان کو چھپالیتی تھیں۔ ڈھالوں اور تختوں کی ایک محفوظ عارضی دیوار بنانے کے بعد اس کے پیچھے تیرانداز بٹھادیے گئے جو سسلی کی کشتیوں کو ساحل کے قریب آنے سے روکتے رہے۔ جب راستہ شروع سے آخر تک محفوظ ہو گیا تو سلطان کے سپاہی اس پائپ نما حفاظتی دیوار کے اندر اندر سے تیزی سے دوسری طرف داخل ہونے لگے۔ مال و متاع اور مویشی بھی بحفاظت پارکردیے گئے۔ دیوار کی اوٹ سے سلطان کے تیر انداز اس وقت تک فرنگی بحریہ پر تیروں کی بوچھاڑ کرتے رہے یہاں تک آخری سپائی صحیح سلامت نکل نہ گیا.
(مولانا اسماعیل ریحان)

2 weeks ago (edited) | [YT] | 1,739

Thousand Hopes

Ameer Yousaf se Sultan Salahuddin Ayyubi
ka Safar
youtube.com/shorts/K_2DId78Ln...

3 weeks ago (edited) | [YT] | 3,931

Thousand Hopes

بہت ممکن ہے کہ آپ اپنی جدوجہد کا نتیجہ دیکھنے نہ پائے لیکن زمانے آپ کو یاد رکھیں گے- ❤💥⚔️
جیسا کہ سلطان نورالدین زنگی نے القدس کے لیے منبر بنایا لیکن قدس کے فاتح ہونے سے پہلے وہ اپنے خالقِ حقیقی سے جاملا- مگر سلطان زنگی کے ایک نڈر مجاہد سلطان صلاح الدین ایوبی نے قدس فتح کیا اور یہی منبر قدس میں لگایا-
پھر دیکھے نورالدین زنگی کی یاد صدیوں تک قدس میں رہی.. ❤
👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇
youtube.com/shorts/OYrL9ZXX2f...

3 weeks ago (edited) | [YT] | 4,315