Assalam-o-Alaikum!
I’m Humaira, and on this channel I create original and informative content for you.
My aim is to share useful daily life tips, traditional remedies, motivation, and knowledge-based videos.
✅ All the content is created entirely by me (my own voice and editing).
✅ In every video, I try my best to bring you something new and positive.
✅ This channel is a safe and family-friendly space, suitable for viewers of all age groups.
👉 Please support the channel, subscribe, and don’t forget to press the bell icon!
Thank you 💕
Video Diaries
🌸
*• سُبْحَانَ اللّٰه*
*• اَلْحَمْدُ لِلّٰه*
*• اَللّٰهُ اَكْبَر*
*• لَآ إِلٰهَ إِلَّا اللّٰه*
*• لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلّٰا بِاللّٰه*
*• سُبْحَانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِهِ*
*• سُبْحَانَ اللّٰهِ الْعَظِيْم*
*• اَسْتَغْفِرُاللّٰهَ*
#viral#islamic#foryoupage
2 days ago | [YT] | 4
View 0 replies
Video Diaries
*السلام علیکم رحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*اے اللہ!*
ہمیں نہیں معلوم کہ ہمارے گناہ "صغیرہ" ہیں یا "کبیرہ" ہیں، لیکن تیرا کرم اور بخشش ہر چیز سے بڑی ہے۔ الہی! ہمارے گناہوں کے اس ذخیرے کو اپنی رحمت سے معاف کر دے، بےشک تُو بڑا رحیم اور معاف کرنے والا ہے۔
*آمیــــــــــــن، یا ربّ العالمین!* 🤲 ❤️
2 days ago | [YT] | 2
View 0 replies
Video Diaries
اور پھر آزمائش کے اختتام پر
رب رحمت کا آغاز کرتا ہے🪷🍃
جب تھک جاؤ تو اللہ کے سامنے جھک جایا کرو، کیونکہ لوگ تھوڑی سی غلطی پر چھوڑ جاتے ہیں اور اللہ تھوڑی سی عبادت پر تھام لیتا ہے۔ ❤️ 💯
"اپنی دعائیں قبول ہوتے دیکھنا دنیا کا خوبصورت ترین احساس ہے"❤️
"کوشش اتنی کرو کہ اللّہ دینے پر راضی ہو جائے"💫
: آپ کو اندازہ ہی نہیں کہ اللہ نے اپ کو کتنی بار ان خطرات سے محفوظ رکھا🌹
جو آپ کی نظروں سے اوجھل تھے💫
ہر چیز میں خیر اور شر دونوں ہوتے ہیں ، اپنا مسئلہ صرف اللّٰہ کے سامنے رکھنا چاہیے ، اللّٰہ کے راستے میں تھکنا پڑتا ہے تبھی اجرت مِلتی ہے! ۔ " ❤️🌸
"ہدایت انہیں دی جاتی ہے جو ہدایت چاہتے ہیں"🍒🎀🦢
2 days ago | [YT] | 2
View 0 replies
Video Diaries
*کوئی تو ھے جو نظام ہستی چلا رہا ھے وہی خدا ھے*۔ ۔ ۔
*جو دن کو رات اور رات کو دن بنارہا ھے وہی خدا ھے*۔ ۔ ۔
*تلاش اسکو نہ کر بتوں میں وہ ھے بدلتی ہوئی رتوں میں*۔ ۔ ۔
*دکھائی بھی جو نہ دے نظر کو نظر بھی لیکن جو آ رہا ھے وہی خدا ھے*۔ ۔ ۔
3 days ago | [YT] | 7
View 1 reply
Video Diaries
اپنے بچوں کو کھانے کے بنیادی آداب سکھائیں صرف منہ سے کہہ کر نہیں بتائیں بلکہ خود کر کے دکھائیں۔۔۔۔
1۔ جتنا کھانا ہے اتنا لیجئے یا کم لیجئے ضروت پڑنے پر مزید لیا جا سکتا یے
2۔ منہ میں ہمیشہ تھوڑا اور کم ڈالیں
3۔ چباتے ہوئے یا کھاتے ہوئے منہ بند کر کے کھائیں اور اوازیں نہ نکالیں
4۔ اپنی پلیٹ سے کھائیں یا پلیٹ کی اپنی سائیڈ سے کھائیں
5۔ آہستہ آہستہ چبا چبا کر کھائیں مگر اتنا آہستہ بھی نہ کھائیں کے سب کے ختم کرنے کے باوجود آپ دسترخوان پر بیٹھے رہیں اور اتنا تیز بھی نہ کھائیں کے چبانے کے بجائے نگلنا شروع کر دیں
6۔ کھانے کے بعد ہاتھ دھو لیجئے یا پھر ٹشو سے صاف کیجئے۔۔۔ دسترخوان ، چادر یا روٹی رکھنے والے رومال سے نہیں ۔۔۔
7۔ کھانا کھاتے ہوئے نہ اپنے نہ ہی اردگرد بیٹھے لوگوں کے کپڑوں کو سالن والے یا کسی چیز والے ہاتھ لگائیں
8۔کھانا اپنی پلیٹ میں ڈالتے ہوئے اور کھاتے ہوئے نیچے نہ گرائیں
9۔بسم اللہ پڑھ کر شروع کیجئے اور الحمدللہ کہہ کر اختتام
10۔ کھانے سے پہلے ہاتھ دھوئیں
11. کھانا اس طرح سے قطعاً نہ کھائیں کے اپنے دونوں ہاتھ خراب کر لیں
12. کھانا کھاتے وقت جس گلاس سے پانی پیئیں اس کو گندا مت کریں
13. ایسی کوئی حرکت نہ کریں جس سے کسی کو کراہت محسوس ہو
1 week ago | [YT] | 3
View 0 replies
Video Diaries
*اپنے بچوں کو کم عمری میں*
*تعزیت, تیمارداری, احساس* ,
*برداشت, انکساری, تواضع, روادری*
*احترام اور تحمل سکھائیں.* ...!!
*کھانا تو حیوان بھی اپنی اولاد کو کھلا لیتے ہیں*
1 week ago | [YT] | 8
View 1 reply
Video Diaries
*اگر آپ چاہتے ہے کہ زندگی میں کسی بات پر پچھتانا نہ پڑے، تو ہر کام صرف اللہ کی خاطر کریں!* _
*☆➖بِسمِ اللّٰهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم*
*☆➖سُبْحَانَ رَبِّي وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ رَبِّي وَبِحَمْدِهِ*
*☆➖اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى اٰلِ اِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ*
*☆➖اَللّٰهُمَّ بَارِك عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَابَارَکتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى اٰلِ اِبرَاهِيمَ اِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد*
*🕋🤲لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ الْكَرِيمُ الْحَلِيمُ سُبْحَانَهُ وَتَبَارَكَ اللَّهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ*
*اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں، جو نہایت کرم والا اور نہایت بردبار ہے، وہ ہر عیب اور نقص سے پاک ہے، اور اللہ بہت برکت والا ہے عرش عظیم کا رب ہے اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے*
*🤲 یا اللہ! یا حَمِیدُ، یا مَجِیدُ، یا کَبِیرُ، یا عَظِیمُ*
ھم تیرے سامنے جھکی ہوئی پیشانیاں ، لرزتے ہوئے دل اور گناہوں پر شرمسار آنسؤوں سے بھری آنکھیں لیے حاضر ہیں
بیشمار تیری نعمتوں کا اعتراف کرتے ہوئے ، دل سے شکرگزاری کے ساتھ !!
🤲یا اللہ! تو وہ ہے جس کی حمد و ثنا تیرے سوا کوئی بیان نہیں کر سکتا
تو وہ ہے جس کی شان کو زبانیں مکمل بیان نہیں کر سکتیں
تو وہ ہے جس کی عظمت کا عقلیں احاطہ نہیں سکتیں
تو وہ ہے جس کی نعمتوں کا شمار ھمارے اختیار میں نہیں
🤲 اے اللہ! تو نے ھمارے گناہوں کے باوجود ھم پر پردے ڈالے
ھمارے چہروں پر ذلت نہ رکھی ،
ھمارے گھروں میں بھلائی جاری رکھی،
ھمارے دلوں میں امید کی روشنی بجھنے نہ دی
🤲یا رب! تیری بخشش کا دریا بیش بہا ہے،
تیری عطا کی بارش مسلسل ہے،
تیری رحمت کا فیضان کبھی نہیں رکتا
🤲اے اللہ! ھم تیرے شایانِ شان حمد بیان کر ہی نہیں سکتے
ایسی حمد جو تیرے عرش کو بھر دے،
تیری مخلوق کی گنتی سے بڑھ جائے،
اور یہ کہ تمام سمندر اگر سیاہی بن جائیں اور روئے زمین کے تمام درخت قلم بن جائیں تب بھی تیری بڑائی ، تیری عظمت وشان ، تیری تعریف سپرد قلم نہیں کی جاسکتی
🤲یا اللہ! ھم تیرا ذکر کرتے ہیں
اور
تجھ سے مانگتے ہیں ایسے ؛
جیسے ایک محتاج اپنے درِ ثروت والے کو پکارتا ہے،
جیسے ایک گمشدہ اپنی راہ دکھانے والے کو پکارتا ہے،
اور جیسے ایک کمزور طاقت و کبریائی والے سے التجاء کرتا ہے ۔۔۔۔
اور وہ تُو ہی ہے ہمارا رَب
*🤲 یارب العالمین*
ھمارے دلوں کو اپنی رضا سے زندہ کر دے،
ھمارے سینوں میں اپنی معرفت کے نور کو بھر دے،
ھمارے قدموں کو اپنے راستے پر جما دے ،
ھمارے گھروں میں اپنی رحمتیں اتار دے
اور ھماری زبانوں کو اپنی حمد اور اپنے ذکر کا عادی بنا دے
*🤲یا اللہ! یا وَدُودُ، یا جَبَّارُ، یا کَرِیمُ*
تیرے سوا کوئی تعریف کے لائق نہیں،
تیرے سوا کوئی ھمارے دلوں کو خوش نہیں کر سکتا،
تیرے سوا کوئی ھمارے غموں کو دور نہیں کر سکتا،
تیرے سوا کوئی ھماری امیدیں بَر نہیں لا سکتا کوئی بھی اس قابل ہرگز ہرگز نہیں ہوسکتا
*اے ہمارے پیارے رب*
🤲اے اللہ! ھم پر اپنی ایسی رحمت نازل کر دے
جو ھمارے ٹوٹے ہوئے دلوں کو سمیٹ لے اور سکینت سے بھر دے
ھمارے رزق میں برکت ڈال دے
ھمارے اعمال میں اخلاص پیدا کر دے اور ھماری زبانوں کو ہمیشہ تیری تعریف میں تَر رکھ
🤲یا اللہ! تو ھماری حمد قبول فرما اور ھمیں اُن بندے بندیوں میں شامل کر دے جن کی ساری زندگی تیرے شکر اور تیری تعریف میں گزرتی ہے اور
ھمیں ان خوش نصیبوں میں شامل فرما
جنکی آنکھیں تیرے دیدار سے ٹھنڈی ہوں گی
*🤲 یا غفور الرحیم*
ھماری لغزشیں ، کوتاہیاں ، گُناہ بخش دے
اور آخرت میں ھمیں رسوائی سے بچالے
جنت الفردوس میں جگہ دے
اور اپنے صالحین کی رفاقت نصیب فرما اور اپنے
محبوب ﷺ کا ہمیشہ کا ساتھ نصیب فرما
*تُو اپنے خصوصی فضل و کرم اور احسانات سے*
*اللھم انا نسئلک الجنة الفردوس و نعوذبک من النار*
( تین بار )
*🤲رَبَّنَا تَقَبَّل مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ العَلِيم وَتُب عَلَينَا إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِيم اَللّٰهُمَّ تَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ وَاَلحِقنَا بِالصَّالِحِين*
*🤲رَبِّ اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَلِلْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ الأَحْياءِ مِنْهُمْ وَالأَمْوَاتِ اَللّٰهُمَّ تَقَبَّلْ مِنَّا صَالِحَ الأَعْمَالِ وَاجْعَلهَا خَالِصةً لِوَجْهِكَ الكَرِيمِ*
*آمیـــــــــن یَا رَبَّ العَالَمِین*
*☆➖اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى اٰلِ اِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ*
*☆➖اَللّٰهُمَّ بَارِك عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَابَارَکتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى اٰلِ اِبرَاهِيمَ اِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد*
➖☆_
*السلام عليكم ورحمة اللّٰه وبركاته*➖☆
*🖊️_☆➖نصیحت*
جو دل اللہ کی حمدو ثنا سے سرشار ہو
اس میں ناشکری نہیں ٹھہرتی !
اور جس دل میں ناشکری نہ رہے
وہ دل اللہ کا قُرب محسوس کرنے لگتا ہے
*سبحَان الله، والحمدُلله، ولا إله إلا الله، والله أكبر ولا حول ولا قوة إلا بالله العلی العظیم*
1 week ago | [YT] | 3
View 0 replies
Video Diaries
اسلام میں خاندان سے باہر شادی کرنے کی کوئی ممانعت نہیں ہے۔ اصل اہمیت لڑکے یا لڑکی کے *دین داری، اخلاق، اور اچھی سیرت* کی ہے، نہ کہ اس کے قبیلے یا ذات کی۔ "ناک کاٹنے" یا بدنامی کا خوف دراصل ہماری *روایتی سوچ* اور *معاشرتی روایات*(یا لوگ کیا کہیں گے)کا نتیجہ ہوتا ہے، جو کہ زیادہ تر صورتوں میں اسلامی تعلیمات کے بجائے صدیوں سے چلی آ رہی خاندانی رسموں پر مبنی ہے۔
دینِ اسلام اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ کسی بچے کی زندگی صرف خاندانی عزت کی خاطر برباد کر دی جائے۔
1 week ago | [YT] | 2
View 0 replies
Video Diaries
*تربیت کوئی لیکچر یا تقریر نہیں ہوتی جو بچوں کے سامنے کر دی اور انہوں نے پلے باندھ لی۔۔۔*
*تربیت وہ ہے جو بچے ساری عمر ماں باپ کو کرتے دیکھتے ہیں۔ لہٰذا اگر تربیت ہی کرنی ہے تو بچوں کی نہیں، میاں بیوی کو خود اپنی کرنی چاہیے۔*
*بچوں کی خود ہی ہو جائے گی۔ ورنہ جو تربیت ان کی موبائل فون کررہا ہے وہ آپ کے زندگی بھر کے لیکچرز مل کر بھی نہیں کر سکتے۔۔۔*❤🩹
1 week ago | [YT] | 4
View 0 replies
Video Diaries
اپنے بچوں کو دوسروں کی مدد کرنا سکھائیں، انہیں بتائیں کہ دوسروں کی مدد کریں چاہے تمہیں معلوم ہو کہ وہ تمہاری مدد کے بدلے کچھ نہیں کر سکیں گے۔
مدد اس لیے نہ کریں کہ بدلے میں کچھ ملے گا، بلکہ اس لیے کہ تمہارا ضمیر اور تمہاری تربیت تمہیں اس کی تلقین کرتی ہے۔
سچی نیکی وہ ہے جو خاموشی سے، بے غرضی سے کی جائے—ایسی نیکی جو کسی صلے یا تعریف کی محتاج نہ ہو۔
یہی اصل انسانیت کی پہچان ہے ..!!!
1 week ago | [YT] | 2
View 0 replies
Load more