Tashkent Urdu - تاشقند اردو

وسط ایشیا کے دل ازبکستان اور اسکے جدید و قدیم شہروں تاشقند ، سمرقند و بخارا کے بارے میں دلچسپ معلومات ، خبریں تجزئیے


Tashkent Urdu - تاشقند اردو

24 مئی 2025 سے ازبکستان ایئر ویز کی جانب سے تاشقند اور اسلام آباد کے درمیان براہِ راست پروازوں کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے، جسے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوستی، تعاون اور ترقی کی نئی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ پرواز ازبکستان کے پاکستان میں سفارتخانے کی کوششوں اور ازبکستان ایئر ویز کی بھرپور معاونت سے ممکن ہوئی ہے۔
مزید تفصیلات : tashkenturdu.com/direct-flights-from-tashkent-to-i…
#tashkenturdu #Uzbekistan #islamabad #pakistan #directflights

8 months ago | [YT] | 30

Tashkent Urdu - تاشقند اردو

صدر شوکت مرزائیوف کے تاجکستان کے دورہ کے موقع پر خجند شہر میں "تاجکستان، کرغزستان اور ازبکستان کے درمیان علاقائی مکالمہ" کے عنوان سے سیاحتی پروگرام منعقد ہوا۔ اس اہم ایونٹ کا مقصد تینوں ممالک کے مابین سیاحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا اور اس صنعت سے وابستہ کمپنیوں کے لیے سازگار حالات پیدا کرنا تھا۔
اس تقریب میں تاشقند ریجنل ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں اور سیاحتی کاروبار سے منسلک کاروباری افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے تاشقند ریجن کی سیاحتی کامیابیوں، مستقبل کے منصوبوں اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر روشنی ڈالی۔

#tashkenturdu #tajiskstan

8 months ago | [YT] | 15

Tashkent Urdu - تاشقند اردو

ترک ریاستوں کی تنظیم (OTS) کے رکن ممالک کے وزرائے صحت کا پانچواں سالانہ اجلاس آستانہ میں منعقد ہوا، جس میں ازبکستان، قازقستان، آذربائیجان، کرغزستان اور ترکیہ کے وزرائے صحت نے شرکت کی، جبکہ یورپ کے لیے عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے علاقائی ڈائریکٹر ہانس کلوگے نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے، طبی اور دواسازی کی صنعتوں میں شراکت داری بڑھانے، بین الاقوامی اداروں کے کردار، اور 2025-2026 کے لیے ایکشن پلان کی منظوری جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

#tashkenturdu #turkicstates

8 months ago | [YT] | 23